Baaghi TV

Tag: بنگلا دیش

  • بھارتی کمپنی نے بنگلہ دیش کی بجلی   کی رسد میں نمایاں کمی کردی

    بھارتی کمپنی نے بنگلہ دیش کی بجلی کی رسد میں نمایاں کمی کردی

    بھارتی کمپنی اڈانی گروپ کے ذیلی ادارے اڈانی پاور جھاڑ کھنڈ لمٹیڈ نے بنگلا دیش کو فراہم کی جانے والی بجلی میں 50 فیصد کٹوتی کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : بنگلا دیش کے اخبار دی ڈیلی اسٹار کے مطابق اڈانی گروپ کے ذیلی ادارے اڈانی پاور جھاڑ کھنڈ لمٹیڈ نے بنگلا دیش کو فراہم کی جانے والی بجلی میں 50 فیصد کٹوتی کردی ہے،اڈانی گروپ کی طرف سے بجلی کی رسد میں کمی کے بعد اب بنگلا دیش کو 1600 میگا واٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے گروپ نے اپنے 1496 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے ادارے کا ایک یونٹ بند کردیا ہے،اڈانی گروپ نے بنگلا دیش کو فراہم کی جانے والی بجلی میں جو کٹوتی کی ہے اُس کے بعد اب بنگلا دیش کو فراہم کی جانے والی بجلی 700 میگا واٹ ہے۔

    اڈانی گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنگلا دیش کو بجلی کی رسد میں کمی کا بنیادی سبب یہ ہے کہ واجبات زیادہ ہوچکے ہیں اور بنگلا دیش کی طرف سے ادائیگی میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے، بنگلا دیش کو اڈانی گروپ کے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں-

    اڈانی پاور نے بنگلا دیش پاور ڈیویلپمنٹ بورڈ کو 27 اکتوبر کو ایک خط بھیجا تھا جس میں واجبات ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ واجبات ادا نہ کیے جانے کی صورت میں 30 اکتوبر سے بجلی کی رسد گھٹادی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اڈانی پاور کی جانب سے بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں موجود کوئلے سے چلنے والے 1600 میگاواٹ کے پاور پلانٹ سے بنگلادیش کو بجلی فراہم کی جارہی ہے اس حوالے سے فوری طور پر بنگلادیشی حکام کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم بنگلادیش ان دنوں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر ہے۔

    بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ کے اڈانی پاور پلانٹ کو واجب الادا رقم میں اضافے کے باعث کوئلے کی درآمدات متاثر ہوئی ہیں جس سے کوئلے سے چلنے والے پلانٹ میں بجلی کی روزانہ کی پیداوار بھی 500 میگاواٹ کم ہوئی ہے۔

  • افغانستان  کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی

    افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی

    افغانستان نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ریکارڈ اوپننگ سٹینڈ کے بعد ایک سو بیالیس رنز کی بڑی فتح حاصل کر لی، مہمان افغان ٹیم نے تین میچز کی سیریز بھی اپنے نام کر لی ۔ چٹوگرام میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں بنگال ٹائیگرز کی طرف سے ملنے والی بیٹنگ دعوت افغانی بلے بازوں نے خوب اڑائی دونوں سنچری میکر اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے دو سو چھپن رنز کی ریکارڈ شراکت لگائی میزبان ٹیم تین سو بتیس رنز کے پہاڑ جیسے ہدف تلے دبائی ، جواب میں پوری ٹیم تینتالیس اعشاریہ دو اوور میں صرف ایک سو نواسی رنز بنا پائی ، فضل فاروقی اور مجیب الرحمان نے تین تین وکٹیں اڑائیں ، راشد خان کے ہاتھ ایک وکٹ آئی ایک سو بیالیس رنز کی بڑی فتح سے افغان نے سیریز جیتنے کی عزت پائی،

  • طاقت ور ترین سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش کے ساحل سے ٹکرانے کیلئے تیار

    طاقت ور ترین سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش کے ساحل سے ٹکرانے کیلئے تیار

    تقریباً دو دہائیوں کا طاقت ور ترین سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش کے ساحل سے ٹکرانے کیلئے تیار ہے-

    باغی ٹی وی:بنگلادیش کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے کاکس بازار میں قائم دنیا کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ میں مقیم 10 لاکھ افراد میں سے تقریباً پانچ لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم کا دھرنا کا فیصلہ،سپریم کورٹ بار کا سپریم کورٹ سے بھرپور یکجہتی …

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ طوفان موچا اتوار کو کاکس بازار کے ساحل سے ٹکرائے گا اور اس کےنتیجے میں 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور سمندری لہریں 12 فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور خطرے کی علامت سرخ جھنڈےان علاقوں میں بلند کردیئے گئے ہیں امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ موچا دو دہائیوں میں بنگلادیش میں آنے والا طاقتور ترین طوفان ہوگا۔

    طوفان کے میانمار بنگلادیش ساحلی علاقوں کی طرف بڑھتے ہی اطراف میں موجود ائیرپورٹس بند کردیئے گئے تھے اور ماہی گیروں کو سمندر سے واپس آنے اور محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کردیے گئے تھے۔

    کاکس بازار کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ویبھوشن کانتی داس کا کہنا ہے کہ ہم حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ ایک بھی انسانی جان ضائع ہو۔

    سرکاری عمارتیں جلانےکی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان

    پاکستان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفان موچا کے حوالے سے کوئی الرٹ نہیں جاری کیا گیا اور اس طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے۔

    بنگلہ دیشی حکام نے روہنگیا پر مستقل کنکریٹ کے مکانات تعمیر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اس خدشے سے کہ یہ انہیں میانمار واپس جانے کے بجائے مستقل طور پر آباد ہونے کی ترغیب دے گا۔

    بنگلہ دیش کے ڈپٹی ریفیوجی کمشنر شمسود دوزا نے ایجنسی فرانس پریس کو بتایا کہ "کیمپوں میں موجود تمام روہنگیا افراد خطرے میں ہیں بنگلہ دیش میں حکام نے پناہ گزینوں کو "خطرناک علاقوں” سے کمیونٹی مراکز میں منتقل کرنا شروع کر دیا، جب کہ سینکڑوں لوگ قریبی جزیرے سے فرار ہو گئے۔

    بچپن میں لارڈ آف دی رنگزاورہوبٹ فلموں سے متاثرچار بہنوں نے ایک گاؤں تعمیر کر …

    پناہ گزینوں کے لیے ذمہ دار بنگلہ دیش حکومت کے ایک اہلکار محمد شمسود دوزا نے کہا، "ہم جان بچانے پر توجہ دے رہے ہیں۔” "جن لوگوں کو لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ان کو نکالا جائے گا۔”

    اقوام متحدہ کے مطابق صرف میانمار میں طوفان کے راستے میں ساٹھ لاکھ سے زائد افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

    ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا کہ وہ خوراک اور امدادی سامان تیار کر رہا ہے جو ایک ماہ تک ریاست رخائن اور آس پاس کے علاقوں میں 400,000 سے زیادہ لوگوں کی مدد کر سکتا ہے۔

    ایک رہائشی نے بتایا کہ راکھین کے دارالحکومت سیٹوے میں کچھ لوگ یا تو اپنے گھر چھوڑ کر اونچی زمین پر پناہ حاصل کر رہے ہیں یا مزید اندرون ملک جا رہے ہیں۔

    دو سال قبل فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے میانمار افراتفری کا شکار ہے۔ ایک مزاحمتی تحریک مظاہروں پر خونریز کریک ڈاؤن کے بعد متعدد محاذوں پر جنتا سے لڑ رہی ہیں-

    پاک افواج تنصیبات کے تقدس کی خلاف ورزی کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی،آرمی …

  • بنگلا دیش:  اپوزیشن نے حکومت سے مستعفی ہوکر  نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

    بنگلا دیش: اپوزیشن نے حکومت سے مستعفی ہوکر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

    بنگلادیش میں ایندھن کی قیمتوں اور بجلی کے شٹ ڈاؤن کے خلاف مظاہرے جاری، اپوزیشن نے حکومت سے مستعفی ہوکر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا-

    باغی ٹی وی : بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے آج وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے، بی این پی وزیراعظم سے مستعفی ہو کر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

    کسی بھی ملک نے روس پر ایٹمی حملہ کیا تو اسے دنیا کےنقشے سے مٹا دیا جائے گا:ولادی میرپیوٹن

    ڈھاکا پولیس نے آج کی ریلی روکنے کیلئے جگہ جگہ چیک پوائنٹس بنا لیے، وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف آج نکالی جانے والی ریلی کو روکنے کیلئے اپوزیشن پارٹی بی این پی کے دو اہم رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    بی این پی کے پارٹی ترجمان کے مطابق کل کی ریلی روکنے کیلئے پارٹی کے دو اہم رہنماؤں سمیت تقریباً دو ہزار کارکنان بھی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

    ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان فاروق احمد کے مطابق بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلا م عالمگیر اور سابق وزیر مرزا عباس کو تشدد پر اکسانے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    عالمی امورپرچین کی تجاویزکوبین الاقوامی برادری کی بھرپورحمایت حاصل

    بی این پی کے میڈیا ونگ کے سربراہ ظہیر الدین سواپن نے اے ایف پی کو بتایا کہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر اور سابق وزیر اور پارٹی کے اعلیٰ فیصلہ ساز ادارے کے رکن مرزا عباس کو جمعہ کی صبح تقریباً 3 بجے ان کے گھروں سے لے جایا گیا۔

    وہ سادہ لباس پولیس اہلکار تھے عالمگیر کو ان کی شناخت معلوم تھی۔ انہوں نے اسے بتایا کہ انہیں ہائی کمان کے حکم پر لے جایا جا رہا ہے،” ظہیر الدین سواپن نے کہا، پارٹی کو نہیں معلوم کہ دونوں کو کہاں لے جایا گیا ہے۔

    مظاہرین نگراں حکومت کے تحت نئے انتخابات کے حق میں وزیر اعظم حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عام انتخابات اگلے سال کے آخر تک نہیں ہونے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ بنگلادیش میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور بجلی کے شٹ ڈاؤن کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، بدھ کو ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے میں 1 شخص ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

    نیویارک ٹائمز کے 1100 سے زائد صحافیوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

  • ون ڈے سیریز: بھارت کو 5 رنز سے شکست،بنگلہ دیش نے دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

    ون ڈے سیریز: بھارت کو 5 رنز سے شکست،بنگلہ دیش نے دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

    بنگلادیش نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : بنگلادیش کے شہر میرپور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے بھارت کو مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے-

    آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے

    بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 271 رنز بنائےبنگلادیش کی ٹیم کی اننگز کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا اور صرف 69 کے اسکور پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    بعد ازاں محموداللہ اور مہدی حسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 217 رنزتک لے گئے پھر محمود اللہ 96 گیندوں پر 77 رنز بناکر آؤٹ ہوگئےجبکہ مہدی حسن نے شاندار بیٹنگ کو جاری رکھا اور کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرڈالی، ان کا ساتھ نصم احمد نے دیا۔

    مہدی حسن نے 83 گیندوں پر ناقابل شکست 100 جبکہ نصم احمد نے 18 رنز کی اننگز کھیلی، یوں بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔

    دوسری جانب بنگلادیش کے 272 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا، کپتان شرما روہت کی میچ میں انجری کے باعث ویرات کوہلی شیکھر دھون کے ساتھ اوپنر آئے، لیکن صرف7 رن کے مجموعی اسکور پر کوہلی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    اس کے علاوہ دھون 8 ،سندر 11 اور کے ایل راہول 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ایسے میں شریاس ائیر اور اکشر پٹیل نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور بھارت کو جیت کی امید دلائی۔

    لیکن پھر شریاس ائیر 82 اور اکشر پٹیل 56 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے، کپتان روہت شرما نے انگوٹھا زخمی ہونے کے باوجود 28 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 266 رنز بنائے۔

    بنگلادیش کے عبادت حسین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ مہدی حسن مرزا اور شکیب الحسن نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں-

    بنگلادیش نے بھارت کو پہلے میچ میں بھی سنسنی خیز مقابلےکے بعد ہرایا تھا،بنگلادیش اور بھارت کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بنگلادیش نے بھارت کو 2015 میں بھی اپنی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

    فیفا ورلڈکپ میں مراکش کو فتحیاب کروانے والے اشرف حکیمی کون ہیں؟

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بارش کے بعد دوبارہ میچ شروع کرنے پربنگلا دیشی کپتان نے ایمپائر سے کیا گفتگو کی؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بارش کے بعد دوبارہ میچ شروع کرنے پربنگلا دیشی کپتان نے ایمپائر سے کیا گفتگو کی؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد میچ کھیلنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں تھی-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا جس دوران دونوں ٹیموں کے کپتان امپائرز سے گراؤنڈ میں بات چیت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 186رنز کا ہدف دے دیا

    میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شکیب الحسن سے صحافی نے اس حوالے سے سوال پوچھا کہ شکیب، کیا آپ نے واقعی بارش کے بعد کھیلنے کی کوشش نہیں کی، وہاں کیا بات چیت ہو رہی تھی؟ جس پر بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ کیا ہمارے پاس کوئی آپشن تھا؟
    https://twitter.com/sedonli/status/1587834774433013762?s=20&t=g8YPAzYct65CPjHkpYR3OA
    صحافی نے کہا ‘کوئی آپشن نہیں، لیکن یہی وجہ ہے کیا آپ نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی؟شکیب نے جواب دینے کے بجائے کہا کسے قائل کرنا تھا؟ جواب میں صحافی نے کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما اور امپائر کو-

    شکیب نے کہا کہ کیا میں انہیں قائل کرنے کے قابل ہوں؟ بنگلہ دیشی کے اس سوال پر صحافی نے طنزیہ کہا کہ پھر آپ کیا بنگلادیش کے دریاؤں سے متعلق بحث کر رہے تھے؟

    صحافی نے بعد ازاں کہا کہ آپ گراؤنڈ میں کس چیز سے متعلق بات کر رہے تھے؟شکیب نے کہا ہاں اب آپ نے درست سوال کیا، امپائر نے ہم دونوں کپتانوں کو بلایا تھا اور انہوں نے ہمیں ہدف سے متعلق بتایا اور یہ بتایا کہ بارش کے باعث مزید کیا قوانین لاگو ہو سکتے ہیں –

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے پاکستان اب بنگلہ دیش،کوہلی کے اشارے پردو متنازعہ نو بولز،ایمپائر تنقید کی زد میں

    صحافی نے شکیب الحسن سے مزید پوچھا کہ آپ نے تمام چیزیں مان لیں؟ جس پر انہیں کپتان نے جواب دیا کہ ’ہاں‘۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے 185 رنز کے ہدف کا بنگلادیش نے جارحانہ انداز میں تعاقب شروع کیا تھا تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا جس کے باعث اوورز اور ہدف میں تبدیلی کی گئی تھی۔

    بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے بارش سے قبل بغیر کسی نقصان 60 رنز بنائے تھے تاہم تیز بارش نےمیچ رکوادیا تھاجبکہ بنگال ٹائیگرز اس وقت بھارت کو شکست دینے کے قریب تھےتاہم امپائرزنےگیلی آؤٹ فیلڈ پر میچ کروانے کا فیصلہ کیا جس پر شکیب الحسن کافی ناراض نظرآئے-

    پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی بالنگ کے دوران ویرات کوہلی کی جانب سے امپائر کو اشارہ کیا گیا کہ نوبال قرار دی جائے جس پر انہوں نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دینے کے بجائے نوبال قرار دیدی جس سے مخالف ٹیم کو فائدہ پہنچا میچ کے دوران امپائرز کی جانب سے دو غیر معمولی فیصلے دیکھنے میں آئے۔

    رضوان اور بابراعظم فارم میں نہیں ہیں،ہماری ٹیم اسکا فائدہ اٹھائے گی،ڈیوڈ ملر

    امپائر مرے اریسمس کا پہلا فیصلہ تب متنازع بنا جب بنگلہ دیش کے بولر حسن محمود نے 16 ویں اوور کی آخری گیند انڈین بیٹر وراٹ کوہلی کو کروائی اس پرویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر امپائر مرے اریسمس سے نو بال مانگ لی جس پر انہیں نو بال اور فری ہٹ دے دی گئی۔

    امپائرز کی جانب سے دوسرا متنازع فیصلہ تب دیکھنے میں آیا جب بارش کے فوری بعد کھیل کو دوبارہ شروع کیا گیا بنگلہ دیش نے پہلے 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بنائے جس کے بعد ایڈیلیڈ میں بارش شروع ہوگئی اس وقت بنگلہ دیش کا ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انڈیا سے 15 سکور آگے تھا۔

    کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد ابھی گراؤنڈ مکمل طور پر خشک نہیں ہوئی تھی لیکن امپائرز نے میچ شروع کروانے میں جلد بازی سے کام لیا بارش کے بعد جب دوبارہ میچ شروع ہوا تو پہلی گیند پر بنگلہ دیشی بیٹر لٹن داس پھسل گئے اور اگلی ہی گیند پر رن آوٹ ہوگئے۔

    زمبابوے کی نیدر لینڈز سے شکست، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

  • بارشوں نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 25 افراد ہلاک

    بارشوں نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 25 افراد ہلاک

    ڈھاکہ:برصغیر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، پاکستان کی طرح دیگرملکوں میں بھی تیزاور طوفانی بارشیں ہورہی ہیں ،اطلاعات ہیں کہ برادراسلامی ملک بنگلا دیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ جانی ومالی نقصان ہوا ہے ، ایسے ہی غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 40 لاکھ ‏افراد متاثر ہوئے، آسمانی بجلی گرنے اور دیگر حادثات میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    ڈھاکہ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں جمعے کی دوپہر سے اب تک آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک ‏ہوئے ہیں جب کہ 4 افراد لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں بھی جان سے گئے مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    بارش میں نہانے سے پہلے حضورﷺ کا یہ فرمان ضرور سن لیں،مزید جانیں اس آرٹیکل میں

    مقامی میڈیا کے مطابق بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے اور بھارتی سرحد سے ملحقہ ‏علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔ریسکیو ٹیم کے ترجمان کے مطابق درجنوں افراد لاپتا ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

    مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، امدادی کاموں کے دوران ریسکیو ادارے کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریسکیوٹیمیں بھی فعال ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں وہ مدد دینے کے لیے حاضر ہیں