Baaghi TV

Tag: بنگلہ دیش

  • بنگلہ دیشی وزیراعظم  نے نہریں کھودنے کے ملک گیر منصوبے کا افتتاح کر دیا

    بنگلہ دیشی وزیراعظم نے نہریں کھودنے کے ملک گیر منصوبے کا افتتاح کر دیا

    بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے پیر کو ملک گیر نہریں کھودنے کے پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا-

    یہ پروگرام دِناج پور ضلع کے کہارول اپازِیلا کے سہاپارا میں شروع کیا گیا، جہاں وزیراعظم نے 12 کلومیٹر طویل نہر کی دوبارہ کھدائی کا افتتاح کیا اس منصوبے کے تحت ملک بھر کی بند اور مٹی سے بھر گئی نہروں کو بحال کیا جائے گا تاکہ خاص طور پر مون سون کے موسم میں پانی کے بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

    حکام کے مطابق اس منصوبے سے زراعت کے لیے آبپاشی بہتر ہوگی، سیلاب کے نقصان میں کمی آئے گی اور نہروں سے وابستہ اقتصادی سرگرمیوں جیسے مچھلیوں کی پرورش اور بتھ پالنے میں مدد ملے گی ماہرین کا کہنا ہے کہ نہروں کی بحالی ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے اور دیہی پیداوار بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

    بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو سر پر گولی مارنے کی دھمکی

    افتتاح کے بعد وزیراعظم نے نہر کے مقام کے قریب ایک اجتماع سے خطاب کیا یہ تقریب وزارت آب و وسائل اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماؤں کی شراکت سے منعقد کی گئی تھی تقریب میں مقامی رہائشی، حکام اور کمیونٹی نمائندگان بھی موجود تھے۔

    تقریب میں مقررین نے کہا کہ سہاپارا نہر طویل عرصے سے مٹی اور کیچڑ سے بھری ہوئی تھی، جس کی وجہ سے پانی نکاس اور کسانوں کو مشکلات کا سامنا تھا، نہر کی دوبارہ کھدائی سے پانی کی روانی بہتر ہوگی اور مقامی زراعت کو فائدہ پہنچے گا۔

    برطانیہ کی کینٹ یونیورسٹی میں خطرناک وبا ، 2 طالب علم ہلاک، 11 شدید بیمار

    مقامی رہائشیوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور یاد دلایا کہ نہر کبھی کھیتی باڑی اور روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتی تھی لیکن وقت کے ساتھ ناقابل استعما ل ہو گئی تھی کسانوں کا کہنا ہے کہ نہروں کی بحالی سے زمین کے پانی پر انحصار کم ہوگا اور آبپاشی کے لیے بجلی کے اخراجات میں کمی آئے گی، علا قے کو 2017 کے سیلاب میں شدید نقصان پہنچا تھا، اور مناسب نہری نظام کے انتظام سے مستقبل میں ایسے نقصانات کو روکا جا سکتا ہے۔

    بھارت: اسپتال میں آتشزدگی، آئی سی یو کے 10مریض ہلاک

  • بنگلہ دیشٌ: فوج اور سول بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں

    بنگلہ دیشٌ: فوج اور سول بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں

    بنگلہ دیش کی نومنتخب حکومت نے سول اور عسکری انتظامیہ کے اہم عہدوں پر مرحلہ وار ردوبدل کا آغاز کر دیا ہے یہ تبدیلیاں بتدریج کی جائیں گی اور وسیع پیمانے پر اچانک تبادلوں سے گریز کیا جائے گا۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سول بیوروکریسی کے 2 اعلیٰ ترین عہدوں پر پہلے ہی تبدیلی کی جا چکی ہے، جبکہ اتوار کے روز بنگلہ دیش آرمی کے 8 سینئر عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے اسی طرح پولیس کے اعلیٰ عہدوں اور جامعات کے وائس چانسلرز کے حوالے سے بھی آئندہ ہفتوں میں فیصلوں کا امکان ہے۔

    ایک سینئر سرکاری عہدیدار کے مطابق، تبدیلیاں مرحلہ وار کی جائیں گی اور تقرریوں و ترقیوں میں میرٹ، اہلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو بنیاد بنایا جائے گاحکومت کے قیام کے 5 دن کے اندر آرمی ہیڈکوارٹرز نے 8 سینئر عہدوں پر ردوبدل کے احکامات جاری کیے لیفٹیننٹ جنرل مینور رحمان کو چیف آف جنرل اسٹاف (CGS) مقرر کیا گیا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن، جو آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (PSO) تھے، کو وزارتِ خارجہ کے سپرد کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں سفارتی ذمہ داری بطور سفیر سونپی جا سکے میجر جنرل میر مشفق الرحمٰن کو نیا PSO مقرر کیا گیا ہےبریگیڈیئر جنرل قیصر رشید چوہدری کو ترقی دے کر میجر جنرل بنایا جا رہا ہے اور انہیں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فورسز انٹیلی جنس (ڈی جی ایف آئی) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا جائے گا۔

    موجودہ ڈی جی ایف آئی سربراہ میجر جنرل محمد جہانگیر عالم کو بھی سفارتی تقرری کے لیے وزارتِ خارجہ بھیجا جا رہا ہےدیگر تقرریوں میں میجر جنرل جے ایم امداد الاسلام کو ایسٹ بنگال رجیمنٹل سینٹر (EBRC) کا کمانڈنٹ اور میجر جنرل فردوس حسن کو 24 انفنٹری ڈویژن کا جنرل آفیسر کمانڈنگ (GOC) مقرر کیا گیا ہے اسی طرح نئی دہلی میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈیئر جنرل ایم ڈی حفیظ الرحمٰن کو ترقی دے کر میجر جنرل بنایا گیا ہے اور انہیں 55 انفنٹری ڈویژن کا GOC مقرر کیا گیا ہے۔

    سیکریٹریٹ حکام کے مطابق سول انتظامیہ میں اصلاحات حکومت کے متوقع 180 روزہ ایکشن پلان کے تحت کی جائیں گی، جسے آئندہ چند روز میں حتمی شکل دی جائے گی حکومت کی تشکیل سے قبل نئے کابینہ سیکریٹری کی تقرری کی گئی تھی، جبکہ اے بی ایم عبد الستار کو وزیرِاعظم کا پرنسپل سیکریٹری مقرر کیا گیا-

    بنگلہ دیش کی اعلیٰ قیادت میں بھی ردوبدل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وزیرِداخلہ صلاح الدین احمد نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پولیس کے اعلیٰ عہدوں پر جلد تبدیلیاں متوقع ہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس (IGP) بہار العالم، جنہیں عبوری حکومت کے دوران کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا تھا، کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق عہدہ خالی ہونے کی صورت میں کئی سینئر افسران زیرِ غور ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگست 2024 کی عوامی تحریک کے بعد فورس اب بھی استحکام کے عمل سے گزر رہی ہے، اس لیے حکومت وسیع پیمانے کی تبدیلیوں کے بجائے کیس ٹو کیس بنیاد پر فیصلے کر سکتی ہے۔

    انتظامی تبدیلیوں کا دائرہ سرکاری جامعات تک بھی پھیل سکتا ہے 2024 میں عوامی لیگ حکومت کے خاتمے کے بعد متعدد وائس چانسلرز مستعفی ہو گئے تھے اور عبوری دور میں نئی تقرریاں کی گئی تھیں نئی حکومت کے قیام کے بعد بعض موجودہ وائس چانسلرز اپنی مدتِ ملازمت کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار ہیں۔

    وزارتِ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اچانک برطرفیوں کے حق میں نہیں، جبکہ ماہرینِ تعلیم نے مطالبہ کیا ہے کہ جامعات کی قیادت سے متعلق فیصلے شفاف اور غیر سیاسی انداز میں کیے جائیں،نئی حکومت کی جانب سے مرحلہ وار اصلاحات کے اس عمل کو ملک میں انتظامی استحکام اور پیشہ ورانہ معیار کی بہتری کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن میں نئے پرنسپل اسٹاف آفیسر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل میر مشفیق الرحمان نے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا پیر کے روز منعقدہ ایک تقریب میں وزیرِاعظم طارق رحمان نے انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے رینک انسگنیا لگائے تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل واکر الزمان، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ایم ناظم الحسن اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان بھی موجود تھے۔

    army

    لیفٹیننٹ جنرل میر مشفیق الرحمان 21 جون 1991 کو بنگلہ دیش آرمی کے کور آف انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ 24 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، ملٹری سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس پرچیز ڈائریکٹوریٹ سمیت کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

  • پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

    پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

    تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 11 مارچ کو، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام مقابلے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

    سابق بھارتی کرکٹرنے اپنی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی

    معاہدہ نہ ہونے پر ٹرمپ کا ایران کے خلاف خفیہ منصوبہ سامنے آگیا

    ہاکی کے انتظامی اور کھیل سے متعلق امور الگ الگ کرنے کا فیصلہ

  • بنگلہ دیش ایئرلائنز کے چیئرمین عہدے سے فارغ

    بنگلہ دیش ایئرلائنز کے چیئرمین عہدے سے فارغ

    بنگلہ دیش ایئر لائن کے چیئرمین شیخ بشیر الدین کو حکومتِ بنگلہ دیش نے ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق شیخ بشیر الدین بیک وقت قومی فضائی کمپنی کے چیئرمین اور وزارتِ شہری ہوا بازی و سیاحت کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے،بدھ کے روز وزارت ہوابازی اور سیاحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بنگلہ دیش بیمان منسوخ شدہ بنگلہ دیش بیمان آرڈر 1972 کی بحالی و ترمیم ایکٹ 2023 کی متعلقہ شقوں کے تحت کیا گیا،شیخ بشیر الدین کو ان کی خواہش کے مطابق چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پیر 16 فروری کو انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا، جسے منظوری کے لیے چیف ایڈوائزر کے دفتر ارسال کر دیا گیا تھاشیخ بشیر الدین کو گزشتہ برس 26 اگست کو معید چوہدری کی جگہ بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

  • بنگلہ دیش: وزیراعظم طارق رحمان نے 5 اہم وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں

    بنگلہ دیش: وزیراعظم طارق رحمان نے 5 اہم وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں

    بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیرِ اعظم طارق رحمان نے تیرہویں قومی پارلیمانی انتخابات کے بعد عہدہ سنبھال لیا ہے اور 49 رکنی کابینہ تشکیل دے دی ہے، جبکہ حکومت کی 5 اہم وزارتیں اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم دفاع، عوامی انتظامیہ، ڈاک و ٹیلی مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس و ٹیکنالوجی اور نوجوانان و کھیل کی وزارتوں کی براہِ راست نگرانی کریں گے،جبکہ نئی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس بدھ سہ پہر 3 بجے سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

    بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر کو بلدیات، دیہی ترقی اور کوآپریٹوز کی وزارت سونپی گئی ہے، جبکہ میر شاہ عالم اسی وزارت میں وزیرِ مملکت ہوں گےوزارتِ خزانہ و منصوبہ بندی امیر خسرو محمود چوہدری کو دی گئی ہے، جب کہ اتحادی رہنما زوناید ساقی وزیرِ مملکت مقرر ہوئے ہیں۔

    پشاور ہائیکورٹ کے حکم پرموٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

    بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے رکن صلاح الدین احمد کو وزارتِ داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہےڈاکٹر خلیل الرحمن وزیرِ خارجہ مقرر ہوئے ہیں جبکہ شمع عبید اسلام وزیرِ مملکت برائے خارجہ ہوں گی،وزارتِ اطلاعات و نشریات ظاہر الدین سواپن کے سپرد کی گئی ہے اور یاسر خان چوہدری وزیرِ مملکت ہوں گے۔

    اقبال حسن محمود ٹکو کو توانائی، سردار سخاوت حسین باکول کو صحت، اور امین الرشید کو زراعت و ماہی پروری کی وزارت دی گئی ہے کابینہ میں ماحولیات، سڑکیں و پل، سماجی بہبود، مذہبی امور، ثقافت اور دیگر شعبوں کے لیے بھی وزرا اور وزرائے مملکت مقرر کر دیے گئے ہیں، جبکہ عوامی انتظامیہ اور نوجوانان و کھیل کے لیے وزرائے مملکت کی ذمہ داریاں بالترتیب عبدالباری اور سابق قومی فٹبالر امین الحق کو سونپی گئی ہیں۔

    لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبہ نے چھت سے کود کر خودکشی کرلی

  • طارق رحمان بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم بن گئے

    طارق رحمان بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم بن گئے

    بنگلہ دیش کی 13ویں قومی پارلیمنٹ کے انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی کے بعد طارق رحمان بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

    طارق رحمان سے حلف صدر محمد شہاب الدین نے لیا، اس سے قبل بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے نومنتخب اراکین نے بھی حلف اٹھا لیا تھا اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان کی قیادت میں حکومت سازی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے جبکہ نئی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری آج جاتیہ سنگسد کے ساؤتھ پلازہ میں منعقد ہونے والی ہے۔

    کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق نئی وفاقی کابینہ 50 اراکین پر مشتمل ہوگی، جن میں وزیرِ اعظم کے علاوہ 25 وفاقی وزراء اور 24 وزرائے مملکت شامل ہوں گے۔

    پارٹی کے سینیئر رہنماؤں میں مرزا فخر الاسلام عالمگیر، امیر خسرو محمود چوہدری، صلاح الدین احمد، اقبال حسن محمود (ٹوکو)، میجر (ر) حفیظ الدین احمد، اے زیڈ ایم زاہد حسین، عبدالاوال منٹو، قاضی شاہ مفظل حسین کیکوباد، میزان الرحمٰن مینو، نتائی رائے چوہدری، خندکر عبدالمقتدر، عارف الحق چوہدری، ظہیر الدین سواپن، محمد امین الرشید، خلیل الرحمٰن، افروزہ خانم (ریتا)، شاہد الدین چوہدری(اینی)، اسداللہ حبیب دلو، محمد اسد الزمان، ذکریا طاہر، دیپن دیوان، اے این ایم احسن الحق میلن، سردار سخاوت حسین (بکول)، فقیر محبوب انام (سواپن) اور شیخ ربیع الاسلام کو مکمل وفاقی وزراء کے طور پر شامل کیے جانے کی توقع ہے جبکہ حکام کے مطابق محمد امین الرشید اور خلیل الرحمٰن ٹیکنوکریٹ کوٹہ کے تحت کابینہ میں شامل ہوں گے۔

    وزرائے مملکت کے طور پر ایم رشید الزمان ملت، انندیہ اسلام امیت، محمد شریفل عالم، شما عبید اسلام، سلطان صلاح الدین ٹوکو، قیصر کمال، فرہاد حسین آزاد، امین الحق، میر محمد ہلال الدین، حبیب الرشید، محمد راجب احسن، محمد عبدالباری، میر شاہ عالم، جنید ساقی، اشراق حسین، فرزانہ شرمین، شیخ فرید الاسلام، نورالحق، یاسر خان چوہدری، اے کے اقبال حسین، ایم اے محیث، احمد سہیل منظور، بوبی حجاز اور علی نواز محمود خیام کے نام سامنے آئے ہیں ، پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے رکن دیپن دیوان اور عارف الحق چوہدری نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    سابق فٹبالر امین الحق، جو ڈھاکا 16 کی نشست پر انتخاب ہار گئے تھے، ٹیکنوکریٹ وزیرِ مملکت کے طور پر حلف اٹھائیں گے، جو بی این پی کی جانب سے غیر منتخب ماہرین کو بھی شامل کرنے کی حکمتِ عملی کو ظاہر کرتا ہے۔ نوجوان سیاستدان انندیہ اسلام امیت کو بھی وزیرِ مملکت کے طور پر مدعو کیا گیا ہے تاہم ان کا قلمدان تاحال سامنے نہیں آیا۔

  • ڈھاکا:پاکستان سے اظہار محبت، پاکستانی جھنڈے والی گاڑی دیکھ کر لوگ تصاویر اور سیلفیاں لیتے رہے،ویڈیو

    ڈھاکا:پاکستان سے اظہار محبت، پاکستانی جھنڈے والی گاڑی دیکھ کر لوگ تصاویر اور سیلفیاں لیتے رہے،ویڈیو

    ڈھاکا:پاکستان سے اظہار محبت، پاکستانی جھنڈے والی گاڑی دیکھ کر بنگلہ دیشی ل تصاویر اور سیلفیاں لیتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    ڈھاکا میں پاکستان کے جھنڈے والی گاڑی دیکھ کر بنگلہ دیش کے راہ چلتے لوگوں میں تجسس،تصاویر اور سیلفیاں لیتے رہے اور پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے رہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں،جہاں وہ وزیر اعظم کے حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے-

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کے لیے متعدد عالمی رہنما ڈھاکا پہنچ گئے ہیں، جن میں مالدیپ کے صد ر محمد معیزو، بھوٹان کے وزیرِ اعظم شیرنگ توبگے، بھارت کی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال شامل ہیں،عبوری قیادت نے ، چین، سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 13 ممالک کے سربراہان کو بھی دعوت دی تھی۔

  • بنگلہ دیش : نئے اراکین پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

    بنگلہ دیش : نئے اراکین پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

    ڈھاکا:بنگلہ دیش میں حالیہ انتخابات کے بعد منتخب ہونے والے اراکین نے حلف لے اٹھالیا ہے۔

    13ویں قومی پارلیمنٹ کے نومنتخب ارکان نے ڈھاکا میں موجود پارلیمنٹ ہاؤس میں حلف لیا جبکہ نئی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری شام میں منعقد ہوگی،یہ پیش رفت عوامی لیگ کے 17 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے کے 18 ماہ بعد سامنے آئی ہے، جس کے بعد طویل عبوری انتظامیہ کے بعد ایک منتخب حکومت قائم ہو رہی ہے۔

    طارق رحمان، جو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین اور پارلیمنٹ میں اکثریتی جماعت کے قائد ہیں، نئی حکومت کی قیادت کریں گے۔ ارکان کے حلف کے بعد اکثریتی جماعت اپنا پارلیمانی لیڈر منتخب کرے گی، جسے صدر آئینی تقاضوں کے مطابق حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔

    بھارت نے ایران کے مزید 3 جہاز قبضے میں لے لیے

    اطلاعات تھیں کہ نومنتخب ارکان پارلیمانی حلف کے ساتھ مجوزہ آئینی اصلاحاتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی الگ حلف اٹھائیں گے، تاہم مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلاف کے باعث اس عمل پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے بی این پی کے سینیئر رہنما صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم اور قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ہی ایسا ممکن ہوگا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سخت سیکیورٹی نافذ کردی گئی ہے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کیا جا رہا ہے جبکہ سی سی ٹی وی نگرانی سمیت دیگر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں نئے وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کے لیے متعدد عالمی رہنما ڈھاکا پہنچ گئے ہیں، جن میں مالدیپ کے صد ر محمد معیزو، بھوٹان کے وزیرِ اعظم شیرنگ توبگے، بھارت کی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال شامل ہیں،عبوری قیادت نے ، چین، سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 13 ممالک کے سربراہان کو بھی دعوت دی تھی۔

    رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا

  • احسن اقبال نو منتخب وزیرِاعظم بنگلا دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیلیے روانہ

    احسن اقبال نو منتخب وزیرِاعظم بنگلا دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیلیے روانہ

    اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نو منتخب وزیرِاعظم بنگلا دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے ڈھاکہ روانہ ہوگئے۔

    وزیرِ اعظم پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال بنگلا دیش میں اعلیٰ سطحی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کر کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی،پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور مستقبل میں سیاسی و اقتصادی پیش رفت کے روشن امکانات کے لیے پُرامید ہے۔

    بنگلا دیش کی حکومت کی جانب سے وزیرِاعظم پاکستان کو نو منتخب وزیرِاعظم بنگلا دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے،وزیرِاعظم پاکستان کے غیر ملکی دورے کے باعث وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال حلف برداری کی تقریب میں حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    بنگلہ دیش نیشنلِسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان منگل کو ملک کے نئے وزیرِ اعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گے، جبکہ ان کی نئی کابینہ کے ارکان بھی اسی تقریب میں حلف لیں گے۔ دارالحکومت ڈھاکا میں سیاسی حلقوں میں کابینہ کے حجم اور اہم وزارتوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق نئی کابینہ نسبتاً مختصر ہوگی، جس میں قریباً 35 سے 37 ارکان شامل کیے جانے کا امکان ہے ان میں سے 26 سے 27 کو مکمل وزارتیں دی جا سکتی ہیں، جبکہ 9 سے 10 افراد وزیرِ مملکت ہو سکتے ہیں، آخری وقت میں ایک 2 ناموں کا اضافہ بھی ممکن ہے یہ فیصلہ 2001 کی بی این پی حکومت کے تجربے کی روشنی میں کیا جا رہا ہے، جب قریباً 60 رکنی کابینہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    اہم وزارتوں کے لیے جن رہنماؤں کے نام زیر غور ہیں وہ ہیں مرزا فخرالاسلام عالمگیر، امیر خسرو محمود چوہدری، صلاح الدین احمد، حافظ الدین احمد، اور عثمان فاروق۔ اتحادی جماعتوں، ضلعی نمائندوں، نوجوان سیاستدانوں اور ٹیکنوکریٹس کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بی این پی کے انتخابی وعدوں کی تکمیل کا انحصار اہل اور بااعتماد شخصیات کے انتخاب پر ہوگا۔ طارق رحمان نے قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام پر زور دیا ہے، اور کہا کہ قانون کے سامنے سب شہری برابر ہوں گے۔

  • علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا

    علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا

    پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس پر منتخب بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا گروپ اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان پہنچ گیا اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

    پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس پر منتخب ہونے والے بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ملک کی معروف جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے ہوائی اڈے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ جامعات کے نمائندگان نے طلبہ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں تعلیمی و رہائشی امور سے متعلق بریفنگ دی۔

    حکام کے مطابق اس اسکالرشپ پروگرام کا مقصد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان علمی روابط کو فروغ دینا، نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اگلے بیچ کے لیے انتخابی عمل جلد شروع کیا جائے گا تاکہ مزید طلبہ اس تعلیمی پروگرام سے مستفید ہو سکیں،وزارتِ خارجہ پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستان آنے والے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔