Baaghi TV

Tag: بنی گالا

  • خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کےبرطرف ملازمین بنی گالہ پہنچ گئے

    خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کےبرطرف ملازمین بنی گالہ پہنچ گئے

    اسلام آباد:خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات سے برطرف کیے گئے ملازمین احتجاج کیلئے اتوار 25 ستمبر کو بنی گالہ پہنچ گئے۔ مذاکرات کیلئے بنی گالہ کے باہر موجود پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے مظاہرین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آپ کا مسئلہ آج حل ہوجائے گا۔

    آل خیبرپختونخوا یونیورسٹیز کنٹریکٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اسلام آؓباد کے علاقے بنی گالہ میں مظاہرہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

    آج بروز اتوار 25 ستمبر کو ہونے والے مظاہرے میں برطرف ملازمین نے عمران خان چوک پر احتجاج کے دوران شدید نعرے لگائے۔ مظاہرین نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں عمران خان کی رہائش گاہ جانے کی دھمکی بھی دی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کے تحت ہزاروں عارضی ملازمین کو برطرف کیا گیا، کئی سالوں سے ملازمت کر رہے ہیں مستقل کرنے کے بجائے برطرف کردیا گیا۔

    اس دوران مظاہرے میں شامل کئی ملازمین نے ڈگریاں جلادیں تو کچھ نے اپنی ڈگریاں ہی پھاڑ دیں۔ احتجاج کے دوران ایک شخص کو حالت نازک ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز بھی پہنچے۔ احتجاج کرتے برطرف ملازمین سے گفتگو میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تھوڑا ٹائم دیں بات کرکے آپ کو جواب دیتا ہوں، کابینہ ممبران بنی گالہ موجود ہیں، وزیراعلیٰ بھی آگئے ہیں، سب سے بات کرکے آپ کا پیغام پہنچا دوں گا۔

    مظاہرین کو تسلی دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انشاء اللہ آپ کا مسئلہ آج حل ہو جائے گا۔ احتجاج کے موقع پر مظاہرین نے فیصل جاوید کو عمران خان کی رہائشگاہ جانے سے روک دیا، جس پر فیصل جاوید بنی گالہ سے واپس روانہ ہوگئے۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • بنی گالا،پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں اور کیمرہ مین پر تشدد،ایف آئی آر درج

    بنی گالا،پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں اور کیمرہ مین پر تشدد،ایف آئی آر درج

    پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر صحافیوں اور کمیرہ مینوں سے بدتمیزی اور تشدد کرنے والے پی ٹی آٸی کارکنوں کے خلاف ایف آٸی آر درج کر دی گئی.

    صحافیوں اور کیمرہ مینوں پر تسد کرنے کی ایف آئی آر تھانہ بنی گاکا میں درج کی گئی ہے،ایف آئی آر میں 506 ت پ اور427 ت پ کی دفعات لگائی گئی ہیں.ایف آئی آر نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین واجد مغل کی مدیت میں درج کی گئی ہے، واجد مغل نے ایف آئی آر میں بتایا کہ بنی گالا پریس کانفرنس کور کرنے کیلئے دفیر کی جانب سے آیا تھا .سینیٹر فیصل چوہدری کے ساتھ پی ٹی آئی کا رکنوں کا جتھہ آیا اور کوریج کے دوران خلل ڈالنے کی کوشش کی انہیں منع کیا تو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھ پر حملہ کر دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا.

    ایف ائی آی میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے موقع پر موجود تامم صحافیوں کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی،واجد مغل نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد کی وجہ سے میرا کیمرہ بھی ہاتھ سے گر گیا اور ٹوٹ گیا ،تمام تر واقعی پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری قریب کھٹر ہو کر دیکھتے رہے. واقعہ کے تمام تر ویڈیو ثبوت موجود ہیں اور یہ واقعہ تمام چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا .واجد مغل نے ایف آئی آر کیلئے درخواست میں مزید کہا کہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں،اس واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے.

    بنی گالا کے باہر پی ٹی آئی کارکن نے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کے تشدد پسند کارکن نے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے کیمرہ مین حضرات سے دھکم پیل کی اورنا زیبا زبان استعمال کی۔ پی ٹی آئی کارکن نے نجی چینل کا کیمرہ گرا دیا جس سے کیمرے کو نقصان پہنچا.

    راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ویڈیو جرنلسٹس واجد،ارسلان بلوچ،مدثر جاوید اور دیگر صحافیوں پر تشدد کیا گیا ہے جس کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا ،پی ٹی آئی اپنے کارکنان کی تربیت کرے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایسے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں جو ان کی پارٹی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں فرائض کی ادائیگی کے دوران اس طرح کے واقعات کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی صحافیوں پر تشدد نہ کرے اگر صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو آر آئی یو جے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی

  • پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس،لانگ مارچ، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت

    پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس،لانگ مارچ، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت بنی گالا میں کور کمیٹی کا کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، لانگ مارچ سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

    شمالی وزیرستان:پاک فوج کی چوکی پردہشت گردوں کا حملہ:عمران خان وطن پرقربان ہوگئے

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی بنی گالا میں اہم بیٹھک ہوئی،اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ ہوئی، لانگ مارچ سےمتعلق آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، پنجاب کی سیاسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قانونی تجاویز پر غور کیا گیا۔

    ’ آج چیخیں مارنے والوں کو عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں سے نکالا تھا…

    تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس سے قبل بنی گالہ پہنچنے والے فیاض الحسن چوہان گیٹ پر روکنے پر ناراض ہوگئے۔فیاض الحسن چوہان کورکمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے بنی گالہ پہنچے تو ان کو گیٹ پر روک لیا گیا جس پر فیاض الحسن چوہان کافی ناراض ہوئے اور بعد ازاں وہاں شہباز گل پہنچے۔

    عمران خان کی متوقع آمد، بنی گالہ کی سیکورٹی سخت

    فیاض الحسن چوہان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی دیر ہو گئی یہاں پہنچا ہوا ہوں، اندر ہی نہیں جانے دے رہے، کافی دیر کا فون کر رہا ہوں کوئی جواب ہی نہیں دے رہا، کوئی پالیسی ہی دے دو۔بعدازاں شہباز گل فیاض الحسن چوہان کو راضی کرکے اپنے ساتھ بنی گالہ لے گئے۔

  • پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالا محل تک جائیں گے،مریم نواز کا فرح خان کیس پر رد عمل

    پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالا محل تک جائیں گے،مریم نواز کا فرح خان کیس پر رد عمل

    مریم نواز نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجرکے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں داخل کرائےگئے جواب پر کہا کہ اصل خوف یہ ہےکہ پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالا محل تک جائیں گے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ جب چوری کی ہو تو پھر ایسے فرار اختیار کرنےکی کوشش کی جاتی ہے اصل خوف یہ ہےکہ پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالا محل تک جائیں گے۔

    اس بار بھر پور تیاری کے ساتھ جائیں گے،عمران خان


    فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجرکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں نیب نے ان کے 4 ملازمین کو طلب کر رکھا تھاآج ان کے ملازمین محمد آصف، محمد منیر، مظاہر بیگ اور محمد وقار نے پیش ہونے کے بجائے اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے تحریری جواب جمع کرا دیا۔

    فرح خان کے ملازمین نیب خود پیش نہ ہوئے، جواب جمع کروا دیا

    جواب میں لکھا گیا کہ نیب کا نوٹس جاری کرنے کا عمل غیر قانونی اوراختیارات سے تجاوز ہے، فرح خان کبھی بھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہیں، نہ ہی کبھی کسی سرکاری دفتر میں ملازمت اختیار کی، تمام ملازمین غوثیہ بلڈرز میں ملازم رہے ہیں ایک ملازم فرح خان کے گھر میں ٹیوشن پڑھاتا ہے، نیب اپنے دائرہ اختیار کا تعین کرے ورنہ اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کریں گے-

    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، 199 روپے 6 پیسے کا ہو گیا

  • امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی  عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات

    امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات

    سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے بنی گالا میں ملاقات کی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی ، شیریں مزاری بھی موجود تھے۔

    باغی ٹی وی : رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کے ساتھ لی گئی امریکی رکن کانگرس کی تصویر شئیر کی اور کہا کہ عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے بنی گالا میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران اسلاموفوبیا اوراس سے متعلقہ امورپربات چیت کی گئی۔


    شیریں مزاری نے بتایا کہ الہان عمر نے اسلاموفوبیا کےخلاف عمران خان کے مؤقف کی تعریف کی جبکہ عمران خان نے اسلاموفوبیا پر الہان عمر کے جرات مندانہ اور اصولی مؤقف کوسراہا۔

    دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے ملاقات کی تھی صدر مملکت نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعمیری روابط خطے میں امن اور ترقی کو فروغ دیں گے، باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، دو طرفہ تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم میں بہتری آئے گی۔

    امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی وزیرِ اعظم سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال…


    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی طرف سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، بھارت مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہے اور ان کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے صدر مملکت نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا۔

    الہان عمر نے اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

    ترک صدر کا اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ، مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر تشدد کی شدید مذمت