Baaghi TV

Tag: بنی گالہ

  • بنی گالہ منتقلی خواہش،حقیقتا ایسا کچھ نہیں،خواجہ آصف

    بنی گالہ منتقلی خواہش،حقیقتا ایسا کچھ نہیں،خواجہ آصف

    وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش ہوئی تھی، تاہم خواجہ آصف نے اس بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف بانی پی ٹی آئی کی خواہشات ہیں اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ عدالت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے، اس لیے اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ صرف عدالت کی جانب سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا گرفتاری کا فیصلہ سیاسی نہیں بلکہ قانونی عمل کے تحت ہوگا۔وزیر دفاع نے ملک کی معیشت کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا کہ ہماری معیشت بتدریج سنبھل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں امن قائم ہو جائے تو پاکستان خود کفیل ہو سکتا ہے اور اقتصادی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام اور امن کی صورتحال سے معیشت کی بہتری ممکن ہے اور اس کے لیے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں امن قائم ہو، تو معیشت میں خود کفالت کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسیوں ملک کی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ علیمہ خان نے دو روز قبل کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے عمران خان کو اڈیالہ سے منتقل کرنے کی پیشکش کی تھی، جس کے بعد یہ بات چل رہی تھی کہ عمران خان کو اڈیالہ سے بنی گالہ منتقلی کی بات چیت چل رہی ہے تا ہم اب واضح ہو چکا ہے کہ بنی گالہ منتقلی پی ٹی آئی کی خواہش ہو سکتی ہے، حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے.

  • زمان پارک بھی "دل” نہ لگا،بشریٰ بی بی پاکپتن جانے کو بیتاب

    زمان پارک بھی "دل” نہ لگا،بشریٰ بی بی پاکپتن جانے کو بیتاب

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ اور پشاور سے ہوتی ہوئی زمان پارک پہنچ گئیں تا ہم بشریٰ بی بی کا زمان پارک میں دل نہیں لگ رہا، بشریٰ بی بی کا اسی لئے آج پاکپتن کا دورہ متوقع ہے

    بشریٰ بی بی زمان پارک پہنچیں تو پولیس کی بھاری نفری بھی زمان پارک پہنچ گئی، بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنما کو آنے سے روک دیا ، بشریٰ بی بی آج رات زمان پارک گزاریں گی اور صبح جمعرات کو بشریٰ بی بی کا پاکپتن کا دورہ متوقع ہے، بشریٰ بی بی پاکپتن جائیں گی جہاں انکی اپنی بیٹیوں سے اور بیٹوں سے ملاقات متوقع ہے، بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا نے اگر بشریٰ کو بچوں سے ملنے کی اجازت دی تو بشریٰ اپنے بچوں کو ملیں گی،بشریٰ بی بی پاکپتن میں دربار پر بھی حاضری دیں گی، پاکپتن سے بشریٰ بی بی واپس زمان پارک آئیں گی اور پھر زمان پارک میں ہی قیام کریں گی

    دوسری جانب بشریٰ بی بی کی پشاور سے اچانک زمان پارک لاہور آمد پر چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں بشریٰ بی بی دوبارہ گرفتاری کے ڈر سے پشاور گئی تھیں کہ وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور وہاں وہ محفوظ رہیں گی تا ہم بشریٰ اچانک لاہور پہنچ گئیں، مبینہ اطلاعات کے مطابق پشاور میں بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں سے لڑائی ہوئی ہے، بشریٰ بی بی پارٹی رہنماؤں کو حکم دیتی تو وہ نظر انداز کر دیتے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بھی بشریٰ بی بی کو نظر انداز کرتے رہے، جس پر بشریٰ بی بی نالاں ہوئیں اور لاہور پہنچ گئیں.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف کہتے ہیں کہ بشری بی بی کا پشاور وزیر اعلی ہاؤس کی اینیکسی سے زمان پارک لاہور تک کے اچانک سفر کی اندرونی کہانی منظرِ عام پر آ گئی،آج اچانک بشری بی بی اڈیالہ جیل میں نیازی سے ملنے کے بہانے پشاور سے نکل پڑی جس نے تحریک انصاف کے ورکرز کو حیران اور پریشان کر دیا کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پی ٹی آئی نے اپنے ورکرز کو چورن بیچا تھا کے وزیر اعلیٰ گنڈا پور کی انیکسی میں بشری بی بی محفوظ رہے گی لیکن ہوش رُبا طور پر صرف چار دن گزارنے کے بعد اچانک بشری آج زماں پارک روانہ ہو گئی جس نے سب کو حیران کر دیا – وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اندرونی ذرائع نے اصل اور حقیقی وجوہات آشکار کر دی ہیں پڑھ کر آپ بھی حیران اور پریشان رہ جائیں گے،پہلی وجہ ذرائع یہ بتاتے ہیں کہ بشریٰ نے جاتے ہی خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی کی تمام قیادت کو قابو کر لیا اور حکم صادر فرمایا کے آئندہ سارے حکومتی اور پارٹی معاملات وہ دیکھے گی جس پر شہرام ترکئی، عاطف خان گروپ نے سخت احتجاج کیا اور گنڈا پور کے متعدد بلاواؤں کے باوجود بشری کی کوئی میٹنگ میں نہیں آئے – یہ سیاسی ملاقاتیں رات کے پچھلے پہر بھی جاری رہتی جس پر پارٹی کے اندر اور گنڈا پور کی فیملی کو سخت اعتراض تھا ،کئی بار گنڈاپور اور بشری رات گئے ملاقاتیں کرتے پائے گئے جسکو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف نے بھی دیکھا اور گنڈا پور کے خاندان تک یہ بات پہنچائی جس پر گنڈا پور اور اسکی بیوی اور خاندان کے دوسرے افراد میں سخت لڑائی جھگڑا بھی ہوّا – گنڈا پور پر خاندان کی طرف سے غیر معمولی پریشر بھی آ گیا جسکی وجہ سے گنڈا پور کو بشری کو نظر انداز کرنا پڑا – بشری اس تبدیلی کو بھانپ گئی اور اس سے پہلے یہ باتیں باہر عام آدمی تک جاتی اِسی میں عافیت جانی کے وزیر اعلیٰ کی اینکسی سے نکلا جائے کیونکہ گنڈا پور کے نظر انداز کرنے کی وجہ سے اُسے سیاسی معاملات سے بھی دور کر دیا گیا ، ذرائع کی طرف سے ایک اور اہم وجہ موکلات کی عدم دستیابی بھی بتائی جاتی ہے جو اینکسی میں مطلوبہ ماحول نہ ہونے کی وجہ سے غیر حاضر تھے اور انہی موکلات نے بشری کو زمان پارک جانے کا عندیہ دیا جہاں یہ عمل ماضی کی طرح آسانی سے کیا جا سکتا ہے اور جن لوگوں پر عمل کیا جانا ہے وہ بھی پشاور سے تو آسانی سے دستیاب نا تھے اور لاہور میں مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے قدرے آسان تھا ،یہ ہیں اصل حقائق جنکی وجہ سے آج اچانک بشری بی بی بغیر اپنی لیڈرشپ کو بتائے خاموشی سے وزیر اعلیٰ کی انیکسی سے اڈیالہ کے راستے زمان پارک پہنچ چکی ہے – (سلسلہ جاری ہے- – – )

    مؤکلوں کا رخ زمان پارک کی طرف،بشریٰ بی بی بھی پہنچ گئیں

    وکیلوں پر کبھی اعتبار نہیں کرنا چاہیے،عمران خان پھٹ پڑے

    شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کی سب”چالیں”عمران خان کو بتا دیں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شیر افضل مروت عمران خان کے سامنے بول پڑے

    عمران خان نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے،علیمہ خان

    عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے،علیمہ خان

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

  • زمان پارک پولیس پہنچ گئی،بشریٰ بی بی لاہور کی بجائے پشاور روانہ

    زمان پارک پولیس پہنچ گئی،بشریٰ بی بی لاہور کی بجائے پشاور روانہ

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بنی گالہ سے لاہور روانہ ہوئی تھیں تا ہم اچانک بشریٰ بی بی نے یوٹرن لیا او رلاہور کی بجائے پشاور کے راستے پر چل پڑیں
    بشری بی بی اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھیں ، زمان پارک ہاوس میں صفائی ستھرائی کروائی تھی،بشری بی بی کے ساتھ کے پی کے کی سکیورٹی اہلکار بھی موجود ہونگے، بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کی عمر ایوب سے ملاقات ہوئی ہے، بنی گالہ پہنچنے پر بشریٰ بی بی نے مدرسے کے بچے بلا کر قرآن خوانی بھی کروائی ہے،بشریٰ بی بی بنی گالہ سے لاہور کے لئے نکل پر پھر پشاور کی طرف چل پڑیں،

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کا لاہور آنے کا پلان تبدیل ہو گیا،بشری بی بی لاہور آنے کی بجائے پشاور روانہ ہو گئیں،پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈرشپ نے بشری بی بی کو پشاور جانے کے لیے قائل کیا،پی ٹی آئی لیڈرشپ نے بشری بی بی کو لاہور جانے پر تحفظات سے آگاہ کیا، پی ٹی آئی رہنماوں کے قائل کرنے پر بشری بی بی پشاور روانہ ہوئیں

    دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بشریٰ بی بی کی زمان پارک آمد پر پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی تھی، پولیس، قیدیوں کی گاڑیوں کے ہمراہ زمان پارک پہنچی،پولیس نے زمان پارک کے اطراف میں ناکے بھی لگا دئیے ،جس کے بعد بشریٰ بی بی نے لاہور آنے کا منصوبہ ترک کیا اور بشری بی بی کا قافلہ لاہور کی بجائے پارٹی ذرائع کے مطابق اب پشاور جا رہا ہے

    بشریٰ بی بی نے "نو مہینے” جیل میں مشکل برداشت کی،بیرسٹر گوہر

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    قبل ازیں بشریٰ بی بی کے بنی گالہ پہنچنے سے قبل ہی ان کا سیکورٹی سٹاف پہنچ گیا تھا، بشریٰ بی بی کے بنی گالہ پہنچنے پر ان کا پی ٹی آئی کارکنان نے استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حق میں نعرے بازی کی،قبل ازیں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کواڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا ہے،31 جنوری کو اڈیالہ جیل قید ہونے والی بشری بی بی کو آج 24 اکتوبر کو رہا کر دیا گیا،بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے رہا کیا گیا ہے

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ منتقل کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ منتقل کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو اڈیالہ منتقل کرنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ًمحفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کو بنی گالہ سب جیل میں رکھنے کا 31 جنوری کا چیف کمشنر اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےدیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنایا،وکلاء سلمان اکرم راجہ،عثمان ریاض گل اور دیگر عدالت پیش ہوئے،

    خدا کاخوف کریں کبھی آپ کہتےہیں عدالت پیش نہیں کرسکتے خطرہ ہے، کبھی کہتے ہیں جیل محفوظ نہیں ، کیا آپ محفوظ ہیں؟عدالت
    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو نہیں لگتایہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ بشریٰ بی بی کو منتقل کرنا ہے؟بشریٰ بی بی کو گھر بھیجنے کے بعد کتنی خواتین کو اڈیالہ جیل لایا گیا؟ جو 141خواتین اس کے بعد لائی گئیں کیا وہ کم استحقاق رکھتی تھیں؟جو خواتین بعد میں لائی گئیں انہیں بھی گھر بھیج دیں ناں،اسٹیٹ کونسل نے عدالت میں کہا کہ جیل میں خطرے کے باعث بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کیا گیا ہے،عدالت نے کہا کہ آپ ابھی بھی جوازپیش کررہے ہیں کہ ہم نےٹھیک کیا اور آئندہ بھی کرینگے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ خدا کاخوف کریں کبھی آپ کہتےہیں عدالت پیش نہیں کرسکتے خطرہ ہے، کبھی آپ کہتے ہیں جیل محفوظ نہیں ہے، کیا آپ محفوظ ہیں؟ اگر میری مرضی سے مجھے گھر میں قید کیا جائے تو میں بہت خوش ہوں گا، قیدی کی مرضی کےخلاف اسکی پراپرٹی کوسب جیل کیسے بنایاجاسکتا ہے؟ "ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ عدالتوں میں سیکیورٹی خطرہ ہے جیل میں سماعت ہوگی دوسری جانب آپ کہتے ہیں جیل میں سکیورٹی خطرہ ہے بنی گالہ گھر میں منتقل کرتےِ”

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

    100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان

    بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں قید کی سزا گزارنا چاہتی ہیں فوری بنی گالہ گھر سے جیل منتقل کیا جائے، بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کر دی ، بشری بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں پوری کرنا چاہتی ہوں تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہی بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے 31 جنوری کو صبح دس بجے سے لیکر رات نو بجے تک مجھے اڈیالہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد سب جیل میں منتقل کیا گی، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دے دیا گیا چیف کمشنر آفس اسلام آباد کا اکتیس جنوری کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیا جائے.

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی گئی تو وہ اڈیالہ جیل آئیں تا ہم بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کر دیا گیا، جس پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بھی سوال اٹھائے گئے تھے کہ ایسا دوہرا معیار کیوں، یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ حمزہ کئی ماہ سے جیل میں ہیں اب بشریٰ کو سزا ہوئی تو اسکو جیل میں کیوں نہیں رکھا جا رہا.

    واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،فیصلے سے قبل جج کورٹ روم آئے توجج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ،اہلیہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،

    واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

    قبل ازیں سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

  • بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    عمران خان کا اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کو کس کیس میں کب سزا ہوئی؟بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں سزا ہوئی، توشہ خانہ میں 31 جنوری اور عدت نکاح کیس میں 3 فروری کو سزا ہوئی،دونوں کیسز میں غیرقانونی طریقے سے ٹرائل چلا کر سزا دی گئی، سزا ہونے کے بعد وارنٹ آف اریسٹ جاری ہوتا ہے جو سپرنٹنڈنٹ جیل کو جاتا ہے، سزا سنانے کے وقت بشریٰ بی بی کورٹ میں نہیں تھیں، انہوں نے خود سرنڈر کیا، چیف کمشنر کے حکم پر بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر بشریٰ بی بی کو وہاں منتقل کیا گیا، سب جیل کا آرڈر چیف کمشنر آفس نے جاری کیا اور اسی وقت منتقلی بھی ہو گئی، پریزن ایکٹ کے تحت بنی گالہ کے گھر کو سب جیل کا درجہ دیا گیا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کے وکیل سے کہا کہ جیل رولز پڑھ لیں وہ کیا کہتے ہیں،وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی ٹرائل کورٹ کے آرڈر پر اڈیالہ جیل گئیں جو سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھیجا گیا تھا، بعد میں وزارت داخلہ کے حکم پر چیف کمشنر نے منتقلی کا غیرقانونی نوٹیفکیشن جاری کیا،اڈیالہ جیل سے بنی گالہ سب جیل منتقلی سے متعلق حکام کی کوئی ہدایت نہیں تھی، چیف کمشنر کا نوٹیفکیشن متعلقہ حکام یعنی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی ہدایات نہیں تھیں، نہ صوبائی حکومت نے کوئی ہدایت جاری کی اور نہ آئی جی جیل نے کوئی ہدایت کی، بنی گالہ سب جیل منتقلی کا چیف کمشنر کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے،

    عدالت نے استفسار کیا کہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے منتقلی کا کیا پراسس ہوتا ہے؟وکیل عثمان ریاض گل نے کہا کہ قید کی جگہ کا تعین ٹرائل کورٹ نے کرنا تھا چیف کمشنر نے نہیں، بشریٰ بی بی کی قید کا حکم نامہ اڈیالہ جیل کا تھا، چیف کمشنر کا بنی گالہ سب جیل منتقلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل کے دلائل مکمل ہو گئے۔

    خدا کاخوف کریں کبھی آپ کہتےہیں عدالت پیش نہیں کرسکتے خطرہ ہے، کبھی کہتے ہیں جیل محفوظ نہیں ، کیا آپ محفوظ ہیں؟عدالت
    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو نہیں لگتایہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ بشریٰ بی بی کو منتقل کرنا ہے؟بشریٰ بی بی کو گھر بھیجنے کے بعد کتنی خواتین کو اڈیالہ جیل لایا گیا؟ جو 141خواتین اس کے بعد لائی گئیں کیا وہ کم استحقاق رکھتی تھیں؟جو خواتین بعد میں لائی گئیں انہیں بھی گھر بھیج دیں ناں،اسٹیٹ کونسل نے عدالت میں کہا کہ جیل میں خطرے کے باعث بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کیا گیا ہے،عدالت نے کہا کہ آپ ابھی بھی جوازپیش کررہے ہیں کہ ہم نےٹھیک کیا اور آئندہ بھی کرینگے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ خدا کاخوف کریں کبھی آپ کہتےہیں عدالت پیش نہیں کرسکتے خطرہ ہے، کبھی آپ کہتے ہیں جیل محفوظ نہیں ہے، کیا آپ محفوظ ہیں؟ اگر میری مرضی سے مجھے گھر میں قید کیا جائے تو میں بہت خوش ہوں گا، قیدی کی مرضی کےخلاف اسکی پراپرٹی کوسب جیل کیسے بنایاجاسکتا ہے؟ "ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ عدالتوں میں سیکیورٹی خطرہ ہے جیل میں سماعت ہوگی دوسری جانب آپ کہتے ہیں جیل میں سکیورٹی خطرہ ہے بنی گالہ گھر میں منتقل کرتےِ”

    بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

    100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

  • ڈاکٹرز نے بشری بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیا،رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی گئی

    ڈاکٹرز نے بشری بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیا،رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی گئی

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی،ڈاکٹرز نے بشری بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے خوراک میں احتیاط کا مشورہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اچانک تیزابیت اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد پمز کی لیڈی ڈاکٹروں نے بنی گالہ میں ان کا طبی معائنہ کیا ہے، ڈاکٹروں کی ٹیم نے کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں، بشریٰ بی بی کے معدے اور آنتوں کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    ڈاکٹرز نے بشری بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے خوراک میں احتیاط کا مشورہ دیا ہے، بشری بی بی کے مکمل طبی معائنہ کی رپورٹ اعلی حکام کو بھجو دی گئی۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بشری بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر بشری لیاقت، ڈاکٹر حرا طاہر اور ڈاکٹر سدرہ شامل تھیں، پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے تفصیلی طبی معائنہ کے بعد بشری بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے صرف کھانے میں اِحتیاط کا مشورہ دیا، بشری بی بی کی صحت سے متعلق رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے عدالت میں پیشی پر کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کو ٹائلٹ کلینر کھانے میں ملا کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے روز ان کے معدے میں جلن ہوتی ہے،بعد ازاں عدالت کے حکم پ بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا بھی اسپتال میں موجود تھے جب کہ میڈیکل روم کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی،بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے دوران اسپتال انتظامیہ کی جانب سے دیگر افراد کا داخلہ محدود کردیا گیا تھا۔

  • بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم کے بعد نجی ہسپتال میں طبی معائنہ

    بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم کے بعد نجی ہسپتال میں طبی معائنہ

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر نجی ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا

    بشریٰ بی بی کو سخت سیکورٹی میں بنی گالہ سے ہسپتال لے جایا گیا،بشریٰ بی بی کے ہمراہ انکے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی موجود ہیں، بشری بی بی کی قانونی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود ہے ،نجی ہسپتال میں بشریٰ بی بی کا معدے اور خون کا ٹیسٹ گیا گیا اور انڈو اسکوپی بھی کی گئی،

    بشریٰ بی بی کا الشفا ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ، تمام رپورٹیں نارمل آئی ہیں، الشفا ہسپتال اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا ،چیک اپ میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے ،بشریٰ بی بی کے کیے جانے والے میڈیکل ٹیسٹس میں ای سی جی، ایکو، الٹراساؤنڈ اور اینڈوسکوپی شامل ہیں،بشریٰ بی بی کے تمام میڈیکل ٹیسٹ نارمل آئے ہیں،بشریٰ بی بی کو صرف گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے ،بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا،تمام میڈیکل رپورٹیں مکمل ہونے کے بعد ان کی کاپیاں جیل سپریٹنٹ، پمز ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کو مہیا کی جائیں گی

    بشریٰ بی بی بولنے سے مکمل طور پر قاصر ،زہر کے خدشات واضح پائے گئے، انتظار پنجھوتہ
    بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے بعد وکیل انتظار پنجھوتہ کا کہنا ہے کہ آخرکار ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا، شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم اور جیل کا اسٹاف بھی الشفاء ہسپتال میں موجود تھا، بنیادی طور پر کھانے میں زہر کے خدشات تھے،آج کی رپورٹ میں وہ تمام خدشات واضح طور پر پائے گئے ہیں،آج بھی بشریٰ بی بی کو چیسٹ پین، دل کے دائیں جانب بلاکیج ہے،بشریٰ بی بی کو اس کے علاوہ کوئی بیماری نہیں ہے، بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کی گئی ہے، لیکن ان کی رپورٹس ہمارے سامنے نہیں لائی گئیں، اینڈوسکوپی میں تصاویر سے معائنہ کیا جاتا ہے، رپورٹس میں خوراک کی نالی اور معدہ پر زخم پائے گئے ہیں، ڈاکٹرز نے کھانے کو بہتر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بشریٰ بی بی کی جسمانی حالت بہت ہی بری تھی،بشریٰ بی بی کے ہونٹوں کی جلد خراب ہو چکی ہے، بشریٰ بی بی مکمل طور پر بولنے سے قاصر ہیں،دن بدن ان کی طبیعت خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے،ہماری اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کو ہارپک دیا گیا ہے،بشریٰ بی بی کے معدے میں تیزاب کی نارمل مقدار سے بہت زیادہ پائی گئی ہے،سابق خاتون اول سے اس قسم کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، ان ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی کو توڑنا اور اپنے من مانے مطالبات کو پورا کروانا ہے،

    معدے میں کیمرہ ڈال کر معائنہ کیا گیا "ہارپک کےچار قطرے” تو کیا ایک قطرہ بھی نہیں ملا ،طلال چوہدری
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے بشری بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے، ایک اعلی پرائیویٹ ہسپتال سے سرکاری خرچ پر ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ نے "ہارپک کہانی” کو جھوٹ ثابت کر دیا ہے، معدے میں کیمرہ ڈال کر معائنہ کیا گیا "ہارپک کےچار قطرے” تو کیا ایک قطرہ بھی نہیں ملا ، ثابت ہوا کہ "نہیں چھوڑوں گا” کے دعوے کرنے والا صرف "لمبی لمبی چھوڑتا” ہے،پی ٹی آئی جماعت ہو، بانی یا عارضی چیئرمین ہو یا کارکن جھوٹ ان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے اور ان جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہیئے،

    بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں: عظمیٰ بخاری
    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف نے تین ہفتوں سے زہر کا واویلا مچایا ہوا تھا جبکہ بشریٰ بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں۔رپورٹس آنے کے بعد معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص ہوئی ہے۔ جبکہ موصوفہ نے بلڈ ٹیسٹ کروانے کے لیے خون کے نمونے دینا ہی مناسب نہیں سمجھے۔انہوں نے کہا کہ یہ تھا وہ زہر جس کے لیے تین روز سے خیبر پختونخواہ حکومت بھی سولی پر لٹکی ہوئی تھی؟ تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے یہ جو بھی پروپگنڈہ کرتے ان کا پروپگنڈہ خود ہی ایکسپوز ہو جاتا ہے۔جھوٹی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے پروپگنڈے اور مظلومیت کارڈ زیادہ دیر کارآمد ثابت نہیں ہوتے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ ہسپتال میں طبی معائنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے حکم دیا ہے میڈیکل چیک اپ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کی نگرانی میں کرا کر 24 اپریل سے پہلے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے عدالت نے عمران خان کا بھی میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا

    قبل ازیں بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے صوبائی وزیرِ صحت خیبر پختونخوا قاسم علی شاہ کی جانب سے حکومتِ پنجاب کو لکھے گئے خط پر یاد دہانی خط بھی جاری کر دیا گیا جس میں کہا کہ 3 اپریل کو لکھے گئے خط کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ کے صحت کے حوالے سے خیبر پختونخوا کی عوام کو بھی شدید تحفظات ہے۔ حکومتِ خیبر پختونخوا کیجانب سے طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم کو بشریٰ بی بی کی طبی معائنے کی اجازت دی جائے.

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

    جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

    دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

    عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    بشریٰ بی بی کے واش روم میں کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

    عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا

    بشری بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے،عظمیٰ بخاری
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا،بشری بی بی نے کہا مجھے ہارپک کے قطرے دیے گئے ہیں،پھر بیرسٹر سیف کو الہام ہوا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟محترم آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں،آپکے جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی،برائے مہربانی ہر معاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے،میڈیکل بورڈ نے بشری بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے، ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، بشری بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے، لیکن فتنہ فساد پارٹی کو پروپگنڈے کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے،بیرسٹر صاحب کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیراعلی کا علاج کروائیں

  • عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا

    عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا

    جیل حکام نے بشریٰ بی بی کی انڈوسکوپی پرائیوٹ لیب سے کروانے سے انکار کردیا ہے، جیل حکام کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے چیک اپ، ٹیسٹ پرائیوٹ لیب سے نہیں کروائے جا سکتے اسلئے شوکت خانم میں انکا چیک اپ نہیں‌ہو سکتا ، جیل حکام کے انکار کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کی گئی کہ شفا اسپتال سے ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی جائے تا ہم جیل حکام سرکاری ہسپتال سے ٹیسٹ کروانے پر ڈٹے ہوئے ہیں،

    بشریٰ بی بی کی ٹیم کا کہناہے کہ ہمیں سرکاری ہسپتالوں کی رپورٹس پر اعتبار ہی نہیں آپ کسی بھی پرائیوٹ لیب سے کروادیں جس پر جیل حکام نے ٹیسٹ کروانے سے ہی انکار کردیا ہ

    واضح رہے گزشتہ کئی دنوں سے بشریٰ بی بی اور ان کی ٹیم ٹیسٹ کروانے کے لیے جیل حکام سے اجازت طلب کررہی ہے لیکن پرائیویٹ ٹیسٹ کی اجازت نہیں دی جا رہی،

    بشریٰ بی بی اور عمران خان کےوکیل نعیم حیدر کاکہنا ہے کہ بشری عمران خان صاحبہ کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ بشری بی بی نے وکلاء کو بتایا کہ عید کے دن بھی میری اور خان صاحب کی ملاقات ایک دوسرے سے بہت دور بٹھا کے کروائی گئی تھی درمیان میں جیل کے 4 لوگ کھڑے تھے، ان کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت ہے, ناک اور گلے میں خارش کی شکایت جب کے اِنکا معدہ ڈسٹرب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پیٹ میں شدید جلن ہے، جیسے کے ان کے پیٹ پر کسی نے استری رکھی ہو، وہ دن میں ایک لیٹر کے 8/9 بوتل پانی پیتی ہے کہ جلن تھوڑی کم ہوجائے۔ بشری بی بی کے میڈیکل چیک اپ نہیں کروائے جارہے ہیں۔ پرسوں ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی تو اڈیالہ جیل سے ڈاکٹر کو بنی گالا بلایا گیا تھا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

    جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

    دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

    عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    بشریٰ بی بی کے واش روم میں کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

  • بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست خارج

    بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست خارج

    اسلام آباد ہائیکورٹ،بشریٰ بی بی کی جانب سے سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق درخواست بحالی کی درخواست دائر کر دی گئی

    بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گِل اور خالد یوسف چوہدری نے درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ سرینا چوک ناکے پر ٹریفک جام کے باعث عدالت پہنچنے میں تاخیر ہوئی، عدالت درخواست بحال کرے،

    دوسری جانب بشریٰ بی بی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے، بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل لایا گیا، جہاں بشریٰ نے اپنے شوہر سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی کو واپس بنی گالہ منتقل کر دیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بشری بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج کر دی گئی،عدالت نے عدم پیروی پر بشری بی بی کی درخواست خارج کردی،بشری بی بی کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست خارج کردی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر بشریٰ بی بی کے وکیل یہ کیس جیت جاتے تو بشریٰ بی بی جیل چلی جاتی وہ خود بھی نہیں چاہتے کہ بشری بی بی جیل چلی جائیں دونوں طرف سے عدالت کے ساتھ سیاست کھیلی جارہی.مذاق بنایا ہوا ہے پتہ نہیں وہ ریلیف چاہتے بھی ہیں جو انہوں نے مانگا ہے کہ گھر سے جیل منتقل کر دیا جائے

    بشری بی بی کے وکیل عثمان گل عدالت پہنچ گئے، اور کہا کہ رستے میں ناکے لگے ہوئے تھے لیٹ ہوگئے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گل صاحب آپ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ہے ، اب آپ بحالی درخواست دے سکتے ہیں ، وکیل نے کہا کہ ہم پٹیشن بحالی کی درخواست ابھی تھوڑی دیر میں دے رہے ہیں ،

    بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں قید کی سزا گزارنا چاہتی ہیں فوری بنی گالہ گھر سے جیل منتقل کیا جائے، بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کر دی ، بشری بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں پوری کرنا چاہتی ہوں تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہی بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے 31 جنوری کو صبح دس بجے سے لیکر رات نو بجے تک مجھے اڈیالہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد سب جیل میں منتقل کیا گی، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دے دیا گیا چیف کمشنر آفس اسلام آباد کا اکتیس جنوری کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیا جائے.

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی گئی تو وہ اڈیالہ جیل آئیں تا ہم بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کر دیا گیا، جس پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بھی سوال اٹھائے گئے تھے کہ ایسا دوہرا معیار کیوں، یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ حمزہ کئی ماہ سے جیل میں ہیں اب بشریٰ کو سزا ہوئی تو اسکو جیل میں کیوں نہیں رکھا جا رہا.

    واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،فیصلے سے قبل جج کورٹ روم آئے توجج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ،اہلیہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،

    واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

    قبل ازیں سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

  • بنی گالہ کے علاقے میں واقع گھر میں رواں سال کی ڈکیتی کی بڑی واردات

    بنی گالہ کے علاقے میں واقع گھر میں رواں سال کی ڈکیتی کی بڑی واردات

    اسلام آباد: بنی گالہ کے علاقے میں واقع گھر میں رواں سال کی ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی-

    باغی ٹی وی: ڈاکو 3 کروڑ مالیت کے ہیرے، سونا، نقدی، ڈالر اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ بنی گالہ میں شہری عبداللہ حسن کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا،شہری نے بتایا کہ ایف الیون میں موجود تھا میرے پاورچی نے کال کرکے بتایا گھر میں ڈاکو گھس آئے، 2 مسلح ڈاکوؤں نے باورچی کی آنکھوں پر پٹی باندھی، جس کے بعد ڈاکو تین کروڑ مالیت کے ہیرے سونا نقدی ڈالر قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزمان نے الماری سے ایک کروڑ مالیت کے ہیرے 35 تولہ سونا، 75 لاکھ روپے کی 10 گھڑیاں، 15 ہزار ڈالر، ساڑھے 3 لاکھ نقدی اور قیمتی پرفیوم لوٹ کر لے گئے، پولیس کے مطابق تھانہ بنی گالہ پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    پنجاب حکومت کا پلاسٹک بیگز پر پابندی کا فیصلہ

    اسرائیلی فوج کے چار فوجی حماس کے حملے میں مارے گئے

    پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی