Baaghi TV

Tag: بوسٹر ڈوز

  • کورونا وائرس: وفاقی دارالحکومت میں بوسٹر ڈوز لگانے کی خصوصی مہم آج بھی جاری

    کورونا وائرس: وفاقی دارالحکومت میں بوسٹر ڈوز لگانے کی خصوصی مہم آج بھی جاری

    اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز لگانے کی خصوصی مہم آج بھی جاری رہے گی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق بوسٹر ڈوز لگانے کی دو روزہ خصوصی مہم کا گزشتہ روز سے آغاز کیا گیا تھا جو آج بھی جاری رہے گی۔

    کرونا کی نئی قسم، وزیراعظم کا این سی او سی بحال کرنے کا حکم

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز لگانے کی خصوصی دو روزہ مہم این آئی ایچ اور وزارت صحت کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے جبکہ ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دو روزہ خصوصی مہم کا بنیادی مقصد بوسٹر ڈوز لگوانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق شہر میں پہلے سے قائم ویکسینیشن سینٹرز کے علاوہ مہم کے لیے خصوصی طور پر مزید 16 کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جہاں سے شہری بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ورونا وائرس کی وبا سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں دسمبر 2019 میں پھیلنا شروع ہوئی تھی اور اب انکشاف ہوا ہے کہ آغاز میں کوویڈ 19 کے باعث ہسپتال میں داخل ہونے والے 50 فیصد سے زیادہ افراد کو 2 سال بعد بھی بیماری کی کم از کم ایک علامت کا سامنا ہے۔

    پاکستان میں کورونا اموات تصدیق شدہ ہیں، وزارت صحت نے عالمی ادارے کوکھری کھری…

    یہ انکشاف حال ہی میں کوویڈ کی اب تک کی سب سے طویل ترین فالو اپ تحقیق میں سامنے آیا یہ طبی جریدے دی لانیسٹ ر یسیپیٹری میڈیسین میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے 2 سال بعد بھی کورونا وائرس کے متعدد مریضوں کی صحت خراب اور معیار زندگی عام آبادی کے مقابلے میں بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    چائناجاپان فرینڈہاسپٹل کی اس تحقیق میں شامل پروفیسر بن کاؤ نےبتایا کہ نتائج سےعندیہ ملتا ہےکہ کوویڈ 19 کےباعث ہسپتال میں زیرعلاج رہنے والے مخصوص افراد 2 سال بعد بھی مکمل طورپرصحتیاب نہیں ہوسکےہیں۔ابھی تک کوویڈ 19 کےطویل المعیادطبی اثرات کے بارے میں کافی کچھ معلوم نہیں ہوسکا اورمختلف تحقیقی ٹیموں کے کام کا دورانیہ ایک سال تک رہا تھا۔

    کووڈ کےمریضوں میں بیماری کے 2 سال بعد بھی علامات ہوسکتی ہیں

  • اومی کرون سے امریکہ میں روزانہ 2 ہزارسےزائد لوگ مررہے ہیں :ہمیں احتیاط میں کوتاہی نہیں کرنی:اسد عمر

    اومی کرون سے امریکہ میں روزانہ 2 ہزارسےزائد لوگ مررہے ہیں :ہمیں احتیاط میں کوتاہی نہیں کرنی:اسد عمر

    اسلام آباد:جس طرح اومی کرون نے امریکہ میں تباہی پھیلا رکھی ہے ہمیں احتیاط میں کوتاہی نہیں کرنی:اسد عمرنے یہ پیغام سناکرسب کو ڈرا دیا ،اطلاعات کے مطابق رات گئے وفاقی وزیراسد عمر نے قوم کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے آنے والی خبروں نے تو بہت ہی زیادہ خوفزدہ کررکھا ہے

    اسد عمر نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ میں ہرروز 2ہزار سے زائد شہری اس وبائی وائرس سے ہلاک ہورہےہیں ان کایہ بھی کہنا تھا کہ اس کو معمولی نہ جانیں جتنا اس کو معمولی جانیں گے اتنا ہی زیادہ یہ نقصان دہ ثابت ہوگا ،

     

     

    اسد عمر نے اس موقع پر کہا کہ اس کا واحد حل بوسٹرشاٹ ہے جس کا لینا اب ضروری ہوگیا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن افراد کو کورونا ویکسین لیئے ہوئے چھ ماہ ہوگئے ہیں وہ اب بوسٹر ڈوز لے سکتے ہیں

    ادھراطلاعات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک سفرکیلئےبوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد بیرون ملک جانے والے مسافر صرف دستاویزات دکھا کرفری بوسٹر لگوا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بیرون ملک سفرکیلئےبوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک سمیت صوبوں کومراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والےدستاویزات دکھا کرفری بوسٹر لگوا سکیں گے۔

    خیال رہے حکومت نے 27 اگست کو بوسٹر ڈوز کےلیے1270 روپے فیس مقرر کی تھی۔

    یاد رہے ملک میں اومیکرون کے کیسز کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیےمیں بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز ہوگیا ہے ، این سی او سی کا کہنا تھا کہ بوسٹرڈوز کورونا ویکسین کی آخری خوراک سے چھ ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی۔

    ادھر ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335، سندھ میں 5 لاکھ 20 ہزار 215، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 865، بلوچستان میں 33 ہزار 855، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 939 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 130 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 618 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 902 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 67 ہزار 598 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 100، سندھ میں 7 ہزار 730، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 969، اسلام آباد میں 975، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز کا اثر 10 ہفتے بعد کمزور پڑنے لگتا ہے،یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی

    اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز کا اثر 10 ہفتے بعد کمزور پڑنے لگتا ہے،یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی

    برطانوی سرکاری ادارے ’یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی‘ (یو کے ایچ ایس اے) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف ویکسین کی اضافی یعنی بوسٹر ڈوز کا اثر 10 ہفتے بعد کمزور پڑنے لگتا ہے۔

    باغی ٹی وی : یو کے ایچ ایس اے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کہ کووِڈ 19 ویکسین کا اثر، ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے۔

    یو کے ایچ ایس اے سے وابستہ سائنسدانوں کے پینل نے اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف بوسٹر ڈوز کی اثر پذیری دس ہفتے بعد 15 سے 25 فیصد تک کم ہوجاتی ہے البتہ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ ابتدائی اعداد و شمار کی بنیاد پر اخذ کیے گئے نتائج ہیں اس کے علاوہ، کورونا وائرس کے پچھلے کسی ویریئنٹ کو شکست دے کر صحت یاب ہوجانے والوں میں سے بھی 9.5 فیصد افراد اومی کرون ویریئنٹ سے متاثر ہوئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 12 لاکھ 17 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

    تاہم ڈیلٹا کی نسبت اومیکرون کے باعث اسپتال پہنچنے والوں کی تعداد خاصی کم رہی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اومی کرون ویریئنٹ، ڈیلٹا کے مقابلے میں کم ہلاکت خیز ہے۔

    واضح رہے کہ اومی کرون ویریئنٹ اب تک 108 ملکوں میں پھیل چکا ہے جبکہ کووِڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی ایک بار پھر بہت تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، جس کی وجہ اسی ویریئنٹ کو قرار دیا جارہا ہے کووِڈ 19 کا پھیلاؤ ایک بار پھر بڑھنے کے نتیجے میں دس ہزار سے زائد بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے کرسمس کے بعد نئی پابندیاں بھی لگا دی گئیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 12 لاکھ 17 ہزار سے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں امریکا میں بھی یومیہ نئے کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گزشتہ روز 3لاکھ 12 ہزار کیسز ریکارڈ ہوئے، فرانس کی تاریخ میں بھی نیا ریکارڈ بن گیا، ایک ہی دن میں 1 لاکھ 80 ہزار نئے کیسز ریکارڈ برطانیہ، اٹلی اور اسپین میں مجموعی طور پر ایک ہی دن میں 3 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے میں دنیا بھر میں کورونا کے باعث 6 ہزار 500 اموات رپورٹ ہوئی ہیں-

    یورپ میں اومی کرون پنجے گاڑنے لگا

    انگلینڈ میں کورونا کے مزید ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد برطانیہ میں جنوری میں کورونا سے متعلق نئی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے اس کے علاوہ نیدر لینڈز ،سوئٹزرلینڈ، یونا ن اور پر تگال میں بھی اومی کرون کیسز میں اضافہ ہوا جبکہ جرمنی میں نجی تقاریب ویکسین شدہ 10 افراد تک محدود کر دی گئیں اور نائٹ کلبز بند کر دیے گئے ،فن لینڈ نے بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والے غیرملکی مسافروں کے داخلے پر پابندی لگادی ۔

    جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

    دوسری جانب بھارتی دارالحکومت دہلی میں اومی کرون بڑھنے پر اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے اور نجی دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی ہدایت کی گئی ۔اس کے علاوہ بنگلادیش میں اومی کرون ویرنٹ کےخطرے کے پیش نظربوسٹر ویکسین کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق:ایک بارپھرمعاشی سرگرمیاں معطل ہونے کے…