Baaghi TV

Tag: بولان

  • بلوچستان: پولیس تھانےکے قریب دھماکا، 2  بچے جاں بحق

    بلوچستان: پولیس تھانےکے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق

    بولان:بولان کے علاقے مچ میں پولیس تھانےکے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچ کی جیل روڈ پر پولیس تھانے کے عقب میں واقع دکانوں کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 سالہ بابر اور 12 سالہ میر احمد جاں بحق ہوگئےدھماکے سے قریبی عمارتوں اور مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے، قریبی دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچاجاں بحق بچوں کی میتیں سول اسپتال مچ منتقل کردیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے ریڑھی کے نیچے رکھا گیا تھا۔

    کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر عثمان ڈار کی والدہ کا خواجہ آصف پر بڑا الزام

    قبل ازیں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    سبزی فروخت کرنے والا پی ایچ ڈی ہولڈر

  • بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری  وین کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

    بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری وین کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

    بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کنبڑی کے پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی وین پر دھماکے کے نتیجے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی نے بتایا ہے کہ ضلع کچھی اور سبی باڈر کے قریب بولان کے علاقے کنبڑی میں بلوچستان کانسٹیبلری پولیس کے وین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا …

    بولان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ٹرک الٹ گیا تھا بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی انجام دینے کے بعد کوئٹہ واپس آ رہے تھے کہ بولان کے علاقے میں دھماکے کا شکار ہو گئےدھماکے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ دھماکا موٹرسائیکل پر خودکش حملہ آور نے کیا ہے جس میں 9 جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈیرہ بگٹی : گھر میں گھس کر فائرنگ ، 2 خواتین جاں بحق

    ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی کا کہنا ہےکہ ابتدائی شواہد کےمطابق بولان دھماکا خودکش تھا، دھماکےکے بعد بم ڈسپوزل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور دھماکے کے بعد علاقے کو سرچ کیا جا رہا ہے۔

    ڈی پی او سبی یوسف کریم بھنگر کا کہنا ہے کہ سبی بائی پاس کمبڑی پل کے قریب دھماکہ خودکش تھا،ملزم نے دھماکا خیز مواد سے بھری اموٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرائی،جس سے دھماکا ہوا،دھماکے میں خود کش حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا،

    وزیراعظم شہبازشریف نے سبی خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے، وزیراعظم نے سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی شہادت پررنج وغم کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اوراظہارہمدردی کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کر دی،

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ دہشت گرد عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں، بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرکے صوبے کو پسماندہ رکھنےکی سازش کی جارہی ہے۔

    عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ایسی تمام سازشوں کو عوام کی حمایت سے ناکام بنایا جائےگا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت …

  • سبی اور بولان میں قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز

    سبی اور بولان میں قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز

    سبی اور بولان میں قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : جی ایم محکمہ ریلوے نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث سبی کوئٹہ قومی شاہراہ بولان میں مختلف مقامات پر بہہ گئی تھی اور ایک ہفتے سے ٹریفک کی روانی متاثر تھی تاہم اب شٹل ٹرین سروس مسافروں کو سبی سے مچھ اور مچھ سے سبی تک لے کر جائے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے ملنے کیلئے دورہ گلگت بلتستان

    انہوں نے کہا کہ مسافروں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور شٹل ٹرین سے مسافروں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں آسانی ہو گی قومی شاہراہ پر پھنسی مال بردار گاڑیوں کا سامان، سبزیاں اور فروٹ لے جانے کے لیے الگ بوگی لگائی گئی ہے۔

    جی ایم ریلوے نے کہا کہ شٹل ٹرین سبی میں موجود مسافروں کو مچھ اور بولان میں پھنسے مسافروں کو سبی منتقل کرے گی اور سبی کوئٹہ قومی شاہراہ کی بحالی تک روزانہ کی بنیاد پر شٹل ٹرین چلائی جائے گی ہراک کے قریب مچھ ریلوے پل بہہ جانے سے ٹرین کوئٹہ تک نہیں جا سکتی تاہم مچھ ریلوے پل کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

    دوسری جانب ملک میں بدترین سیلابی صورت حال اور ریلوے ٹریک پانی میں ڈوبے جانے کے باعث پنجاب سے کراچی آنے کے لیے ٹرین آپریشن تاحال معطل ہے، جس کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ ہفتے سے زائد دورانیے سے مسافر بذریعہ ٹرین کراچی تک سفر سے محروم ہیں۔

    ٹرین آپریشن بحال نہ کیے جانے کے باعث مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے، جو ٹکٹیں واپس کروانے کے لیے ریلوے اسٹیشنز کا رُخ کررہے ہیں۔ دوسری جانب ٹکٹس ری فنڈ ہونے کی وجہ سے محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم ختم،ہدف پورا نہ ہو سکا

    وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر موٹروے پولیس کی سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کا کام جاری ہے، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود ذاتی طور پربحالی اور امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، قومی شاہراہ پر اوتھل کے ایریا لنڈا برج سے شہوانی ہوٹل کے درمیان روڈ ٹوٹی ہوئی ہے، کوئٹہ میں پل کو نقصان پہنچنے کی وجہ سےٹریفک کو پرانا بیلیی روڈ سے گزارا جارہا ہے، سکھر میں قمب چوک سے مہران ہائی وے تک ٹریفک کا رش ہے، کنڈیارو میں ہیلانی اور کوٹری کے قریب ٹریفک کا رش ہے، قومی شاہراہ پر خیران اور خیرا موری کے قریب کے ٹریفک کو متبادل راستے پر منتقل کیا گیا ہے، شاہ پور جہانیاں اور سودجا کے قریب ٹریفک کا رش ہے، لاڑکانہ میں مورو بائی پاس تاج پمپ پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا ہے، کرم خان کنڈارو درہم نصیر آباد کے قریب سیلاب کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ہے، لاڑکانہ جنت چوک کے قریب سیلاب اوررش کی وجہ سے ٹریفک کے بہاوء میں تعطل ہے، موٹروے پولیس ٹریفک کے بہاوء کو جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، موٹروے پولیس دوسرے قومی اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں مصروف ہے، قومی شاہراؤں پرقائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا اور مفت ادویات مہیا کی جا رہی ہیں،فلڈ ریلیف کیمپوں میں موٹروے پولیس کے پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں،وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پرسیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،

  • بلوچستان:بولان میں مکان کی چھت گرنےسے5 افراد جاںبحق،سندھ میں بھی متاثرین کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر

    بلوچستان:بولان میں مکان کی چھت گرنےسے5 افراد جاںبحق،سندھ میں بھی متاثرین کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر

    بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں بولان کے قریب مچ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مچ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں مکان کی چھت بارش کے باعث خستہ حال ہوگئی تھی جس کے وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جس میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    عالمی رہنماوں کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں مزید 9 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد اموات کی تعداد 247 تک پہنچ گئی ہےصوبے بھر میں مجموعی طور پر 61 ہزار 488 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 1000 کلو میٹرز پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی حالیہ بارشوں اورسیلاب سے شدید متاثر ہوئیں ہیں۔

    دوسری جانب دریائے سوات میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی آنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

    صوبائی ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق سیلاب سے خیبر پختونخوا کے 13اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ سیلاب سے متاثر ہوکر ایک لاکھ 80 ہزار افراد نے نقل مکانی کی ہے۔

    سیلابی پانی اورسڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کےباعث درجنوں سیاح کالام میں پھنسےہوئے ہیں، کمراٹ میں سو سے زائد سیاح پھنس گئے ہیں لوئر دیر، شبقدر، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر مقامات پر متاثرین تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب دریائے سوات میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی آنے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے، حکام کے مطابق بجلی کی مکمل بحالی میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

    ملک میں سیلاب سے تباہی،عمران خان جلسے اور عارف علوی سالگرہ منانے میں مصروف

    سوات میں سیلابی صورتحال کے بعد کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں اور راستے دریا برد ہوگئے ہیں، سیلابی پانی سے بحرین اور کالام کے درمیان بھی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث متعدد سیاح پھنس گئے ہیں مٹہ کا بائی پاس روڈ بھی سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہےحالیہ سیلاب میں وادی سوات میں 15 رابطہ پلوں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان ہوا ہے۔

    ادھر سندھ میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، سجاول کے ساحلی علاقے چُوہڑ جمالی کے زیرآب آنیوالے متعدد دیہاتوں سے تاحال پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی، متاثرین کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

    ٹنڈو آدم میں سیلابی ریلے سے کئی علاقے زیر آب آگئے جبکہ مٹیاری میں سیلابی صورتحال کے بعد 200 سے زائد دیہات ڈوب گئے، نیو سعیدآباد سے نواب شاہ جانے والا مہران نیشنل ہائی وے بھی زیر آب آگیا۔

    عرب امارات کےصدرمحمد بن زید النہیان نے پاکستان کےسیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان…

    حیدرآباد میں لطیف آباد اور قاسم آباد سمیت کئی علاقوں میں برساتی پانی نہیں نکالا جاسکا، ٹنڈوالہیار میں متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    میرپورخاص کے بیشتر رہائشی علاقوں سے بارش کا پانی نہیں نکالا جاسکا، شہر کے دو حصوں کو ملانے والا ریلوے انڈر پاس ٹریفک کیلئے تاحال کھولا نہیں جا سکا ہے۔

    جیکب آباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں سیلاب متاثرین سڑک کنارے حکومتی امداد کے منتظر ہیں، پاک فوج کے جوان متاثرین کی مدد کرنے پہنچ گئے ہیں دادو کی تحصیل میہڑ میں بھی سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    خیال رہے کہ سکھر بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، آبپاشی حکام کے مطابق یہ صورتحال مزید ایک ہفتے تک رہنے کا امکان ہے۔

    اسلامی تنظیمیں اور عالمی برادری پاکستان کی فوری مدد کریں ،او آئی سی