Baaghi TV

Tag: بونس

  • خسارے میں چلنے والی پی آئی اے کا ملازمین کے لئے بونس کا اعلان

    خسارے میں چلنے والی پی آئی اے کا ملازمین کے لئے بونس کا اعلان

    خسارے میں چلنے والی پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ملازمین کیلئے بونس اور انکریمنٹ کا اعلان کیا ہے

    بونس کا اعلان اپریل تا ستمبر 2023 کے دوران مثبت مالی نتائج کیلئے ملازمین کی کاوشوں کے اعتراف میں کیا گیا ہے، پی آئی اے کا مجموعی خسارہ تقریبا 740 ارب روپے ہے، اسکے باوجود پی آئی اے نے ملازمین کے لئے بونس کا اعلان کیا ہے،جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا.

    قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بونس کا اعلان اپریل تا ستمبر 2023 تک مثبت مالی نتائج کیلئے ملازمین کی کاوشوں کے اعتراف میں کیا گیا ہ، یکم اپریل 2022 سے 30 ستمبر 2023 کے دوران نئے بھرتی، ترقی یا تنخواہ میں اضافہ پانے والے ملازمین اس انکریمنٹ اہل نہیں ہوں گے ،اکتوبر 2023 یا اس سے قبل کمپنی چھوڑنے کا نوٹس دینے والے ملازمین بھی بونس کیلئے اہل تصور نہیں کیے جائیں گے، ایسے ملازمین جن کے خلاف تادیبی کیس زیر التوا ہیں وہ بھی بونس کے اہل نہیں ہوں گے، بونس 31 مارچ 2023 کی تنخواہ کے پانچ سے 10 فیصد پر مشتمل ہوگا۔

    پاکستان کی قومی ائیرلائنu ان دنوں مشکلات کا شکار ہے، پی آئی اے کو فیول کی بار بار بندش پر اپنا آپریشن بحال رکھنا بھی مشکل ہو رہا ہے ، پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں۔ حکومتی گارنٹی پر پی آئی اے کمرشل بینکوں سے 260 ارب قرض بھی لے چکی ہے۔نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کے مطابق پی آئی اے کے 34 میں سے 15 ہوائی جہاز گراؤنڈ ہیں صرف 19 ہوائی جہازوں سے ائیر لائن چل رہی ہے ان میں سے بھی بعض گراؤنڈ ہوتے رہتے ہیں۔

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

  • عید پرصفائی کے بہترین انتظامات،حمزہ شہبازکا محکموں کو بونس

    عید پرصفائی کے بہترین انتظامات،حمزہ شہبازکا محکموں کو بونس

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عید پر صوبے بھر میں بہترین صفائی پر انتظامیہ اورسٹاف کو شاباش دی اور ایل ڈبلیو ایم سی کے سٹاف کے لئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منتخب افسروں اور سینٹری ورکروں کو خصوصی تقریب میں تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے۔
    وزیراعلی پنجاب کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،ضمنی الیکشن اکثریت سے جیتیں گے،حمزہ شہباز

    90-شاہراہِ قائد اعظم آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا فیلڈ سٹاف صفائی کے بہترین انتظامات پر دادو تحسین کا مستحق ہے۔ متعلقہ افسران اور عملے نے جذبے کے ساتھ کام کرکے پورے پنجاب کو صاف ستھرا بنایا۔ ماضی میں لاہور سمیت دیگر شہر کوڑے کا ڈھیر بنے نظر آتے تھے، اس سال شاندار کام کیا گیا۔ آئندہ بھی اسی جذبے سے کام کرنا ہو گا۔ عید صفائی پلان پر من وعن عملدرآمد سے بہترین نتائج سامنے آئے۔

     

    آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ بہت جلد متوقع

     

    انہوں نے کہا کہ محنت لگن اور خدمت کے جذبے سے لاہور سمیت ہر شہر کو پھولوں کا شہر بنائیں گے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کے دوران عید الاضحی پر کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں مری میں ٹریفک اور سیاحوں کے بہترین انتظامات پر آر پی او راولپنڈی اور سی ٹی او کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

    اجلاس میں بتا یا گیا کہ صفائی کے حوالے سے لاہور اور راولپنڈی ڈویژن کے کمشنرز کی کارکردگی سب سے بہتر رہی۔ بہاولپور ڈویژن کے کمشنر نے کارکردگی کے حوالے سے دوسری پوزیشن اور ساہیوال ڈویژن کی کمشنر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کارکردگی کے حوالے سے پہلی، ڈپٹی کمشنر لاہور نے دوسری اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پہلی، چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی نے دوسری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاولپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

     

    عطاءاللہ تارڑ نے فرح خان گوگی کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا

     

    اجلاس میں خواجہ احمد حسان، چوہدری شہباز، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صوبہ بھر سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز اور واسا حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس سال عید الفطر پر ملازمین کو بونس نہیں دیا جا ئے گا ۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس سال عید الفطر پر ملازمین کو بونس نہیں دیا جا ئے گا ۔

    سرکاری ملازمین میں ملک بھر میں مایوسی چھا گئی ۔ پر چئیر مین انصاف ورکر یونین میدان میں اتر آئے ثنااللہ ضیاکی جانب سے منسٹر ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری خط لکھ دیا گیا . خط کے متن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کرونا خدشات کے باوجود ملک کے ائر پورٹس سے حکومتی آپریشن شروع کرنے کی ملازمین نے مکمل حمایت کی. بیرون ملک سے مسافروں کو کرونا کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر کے بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں .

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملازمین کا اس عید پر بونس بند کرنا زیادتی ہے.
    ملازمین کے اہل خانہ بھی عید کی خوشیوں میں ہر سال بونس کی مد میں کئی گھر کے معاملات کو انجام دے لیتے تھے .
    اس سال مینجمنٹ کے بونس بند کرنے کے فیصلے پر مایوسی چھاگئی ہے .
    مسلسل لاک ڈائون اور ادارے بند ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا رہا اب لوگوں کو مایوسی سے بچانے کا ایک ہی حل ہے فوری عید سے قبل بونس جاری کیا جاسکے : خط کا متن