Baaghi TV

Tag: بپن راوت

  • بپن راوت ہیلی حادثہ انسانی غلطی قرار،پارلیمانی کمیٹی رپورٹ پیش

    بپن راوت ہیلی حادثہ انسانی غلطی قرار،پارلیمانی کمیٹی رپورٹ پیش

    8 دسمبر 2021 کو ہندوستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر حادثہ، جس میں ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور دیگر فوجی اہلکار بھی جان سے گئے، یہ حادثہ تمل نادو کے علاقے کنور کے قریب پیش آیا تھا جب ایک ایم آئی-17 وی5 ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے روز ہیلی کاپٹر سولور ایئر بیس سے ولنگٹن دفاعی خدمات اسٹاف کالج جا رہا تھا۔ اس دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگر فوجی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اس حادثے کا واحد زندہ بچنے والا فرد شوریہ چکر اعزاز یافتہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ تھا، مگر وہ بھی شدید زخمی ہونے کے بعد ایک ہفتے کے اندر انتقال کر گیا تھا،پارلیمانی کمیٹی نے بتایا کہ 8 دسمبر 2021 کو ایم آئی-17 وی5 حادثے کے پیچھے انسانی غلطی کارفرما تھی

    حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے اپنی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس حادثے کی بنیادی وجہ انسانی غلطی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 13ویں دفاعی منصوبہ بندی کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے کل 34 حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں سے 9 حادثات 2021-22 میں اور 11 حادثات 2018-19 میں ہوئے تھے۔ ان حادثات کا تجزیہ کرنے کے بعد کمیٹی نے واضح کیا کہ اکثر واقعات میں انسانی چوک یا غفلت ملوث تھی۔ رپورٹ کے مطابق، وزارت دفاع نے اس حادثے کے اسباب کو دوبارہ دہرانے سے بچنے کے لیے تربیت، آلات، آپریشنز اور دیکھ بھال کے تمام پہلوؤں پر نظرثانی کی ہے۔ وزارت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں کہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات نہ ہوں۔ ان اقدامات میں فضائی عملے کی تربیت کے معیار کو بہتر بنانا، ہیلی کاپٹر کے آلات اور دیکھ بھال کی پروسیجرز کی جانچ اور ضروری تبدیلیاں شامل ہیں۔

    یہ حادثہ نہ صرف ہندوستانی فوج کے لیے ایک سنگین سانحہ تھا بلکہ اس نے دفاعی نظام میں مختلف پہلوؤں پر سوالات بھی اٹھائے ہیں۔ تاہم، وزارت دفاع اور فوج کی جانب سے اس قسم کے حادثات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی مشکلات سے بچا جا سکے اور فوجی اہلکاروں کی زندگی کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔اس حادثے کی تحقیقات اور اس کے نتائج نے فوجی اداروں کی کارکردگی اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے اہم سوالات اٹھائے ہیں، اور یہ واقعہ فوجی حادثات کی روک تھام کے لیے مزید احتیاطی تدابیر کے نفاذ کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

    قبل ازیں بھارتی فضائیہ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ سامنے لائی گئی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ ہیلی موسم کی خرابی کی وجہ سے تباہ ہوا، رپورٹ میں کہا گیا کہ موسم غیر متوقع طور پرتبدیل ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر بادلوں میں چلا گیا تھا ، بادلوں میں جانے سے پائلٹ موسم کو نہ سمجھ سکا،اس وجہ سے حادثہ ہوا ہے،بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت ہیلی حادثے کی تحقیقات کرنیوالے کمیٹی کی سربراہی ایئر مارشل مانویندر سنگھ نے کی، تحقیقاتی کمیٹی میں بھارتی فوج، بھارتی نیوی کے افسران بھی شامل تھے، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کے قریب گواہوں سے بھی تحقیقات کی اور انکا بیان لیا، تحقیقاتی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ کو بھی چیک کیا اور کاک پٹ وائس ریکارڈ کو بھی چیک کر کے تحقیقات کا حصہ بنایا گیا،

    دوسری جانب چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے ہیلی حادثے اور ممکنہ موت پر بھارت کے اندر فوجی حلقوں میں جشن کا سماں تھا، وہ ہندوستانی فوج کے اندر ایک نفرت انگیز آدمی تھا جس نے آر ایس ایس اور مودی کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے یہ نئی ترقی حاصل کی تھی بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو رافیل طیاروں میں کرپشن کا سامنا رہا بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت اور اندرونی خلفشار کا سامنا رہا ہے

    جی ایچ کیو حملہ کیس، شیخ رشید کی بریت کی درخواست مسترد،فیصلہ جاری

    افغانستان ،خواتین کی میڈیکل تعلیم پر پابندی سے صحت اور تعلیم پر سنگین اثرات

  • جنرل بپن راوت کے ہیلی کا حادثہ،تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پیش

    جنرل بپن راوت کے ہیلی کا حادثہ،تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پیش

    جنرل بپن راوت کے ہیلی کا حادثہ،تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت ہیلی حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے

    بھارتی فضائیہ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ سامنے لائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیلی موسم کی خرابی کی وجہ سے تباہ ہوا، رپورٹ میں کہا گیا کہ موسم غیر متوقع طور پرتبدیل ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر بادلوں میں چلا گیا تھا ، بادلوں میں جانے سے پائلٹ موسم کو نہ سمجھ سکا،اس وجہ سے حادثہ ہوا ہے

    بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت ہیلی حادثے کی تحقیقات کرنیوالے کمیٹی کی سربراہی ایئر مارشل مانویندر سنگھ نے کی، تحقیقاتی کمیٹی میں بھارتی فوج، بھارتی نیوی کے افسران بھی شامل تھے، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کے قریب گواہوں سے بھی تحقیقات کی اور انکا بیان لیا، تحقیقاتی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ کو بھی چیک کیا اور کاک پٹ وائس ریکارڈ کو بھی چیک کر کے تحقیقات کا حصہ بنایا گیا،

    بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے ہیلی حادثے کی تحقیقات میں بتایا کہ واقعہ میں کسئ قسم کی کوئی لاپرواہی نہیں ہوئی ، موسم اچانک تبدیل ہونے کی وجہ سے پائلٹ کو سمجھ نہ آئی اور حادثہ پیش آیا، تحقیقاتی ٹیم نے مستقبل میں وی وی آئی پی سفر کے لئے کچھ سفارشات بھی پیش کی ہیں جن کا حکام جائزہ لیں گے،

    قبل ازیں تحقیقاتی کمیٹی نے 5 جنوری کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور بھارتی فضائیہ کے سربراہ اور سیکرٹری دفاع کو ایک رپورٹ بھی پیش کی تھی

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا ،بھارتی افواج کے سربراہ بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، بہن راوت کی اہلیہ بھی ہلاک ہو گئی ہیں، جنرل بپن راوت پہلے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف تھے، حادثہ پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت تمام لیڈروں نے بھی اظہار افسوس کیا ہے

    دوسری جانب چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے ہیلی حادثے اور ممکنہ موت پر بھارت کے اندر فوجی حلقوں میں جشن کا سماں ہے، وہ ہندوستانی فوج کے اندر ایک نفرت انگیز آدمی تھا جس نے آر ایس ایس اور مودی کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے یہ نئی ترقی حاصل کی تھی بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو رافیل طیاروں میں کرپشن کا سامنا رہا بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت اور اندرونی خلفشار کا سامنا رہا ہے

    بھارتی افواج کے سربراہ بپن راوت اپنی بیوی اور افسران کے ہمراہ محفوظ ترین ہیلی میں سوار تھے جس کے دو انجن ہیں، ایک انجن میں خرابی آنے کے بعد دوسرے انجن کے ساتھ محفوظ لینڈنگ کروائی جا سکتی ہے ، وی وی آئی پی شخصیات کے لئے اس ہیلی کاپٹر کا استعمال ہوتا ہے،

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے جنہیں مودی سرکار نے بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت ہندوستانی فوج کے فور اسٹار جنرل تھے وہ بھارت کے علاقے اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے، انڈین ملٹری اکیڈمی سے انہوں نے تعلیم حاصل کی، انکے والد بھی فوجی تھے، بھارتی حکومت نے فوج کے حوالہ سے قوانین میں ترمیم کر کے بپن روات کو عہدہ دیا تھا ،اس ضمن میں عمر کی حد بڑھا کر 62 سے 65 برس کی گئی تھی اور آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد انہیں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنایا گیا تھا ،بپن راوت کے والد بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے راوت نے 1978 میں فوج کی 11ویں گورکھا رائفلز کی 5ویں بٹالین میں کمیشن کے ساتھ اپنے فوجی کیریئر کا آغاز کیا تھا جنرل راوت مسلسل کامیابی کی سیڑھی چڑھتے رہے اور مختلف اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے، انہیں یکم ستمبر 2016 کو ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف بنایا گیا تھا

    انڈیا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف نئی سازش، بپن روات جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز

    ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

    ہیلی حادثے میں بچ جانیوالے گروپ کیپٹن کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ، خط بھی وائرل

    ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ کا آخری پیغام کیا تھا؟ بھارتی فضائیہ نے روٹ کلیئر کیا تھا یا نہیں؟ سوال اٹھ گئے

    جنرل بپن راوت کے ہیلی کا حادثہ، بھارتی فضائیہ کا تین روز بعد نیا بیان آ گیا

  • جنرل بپن راوت کومقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کے قاتل کے طورپر یاد رکھا جائیگا:مشعال ملک

    جنرل بپن راوت کومقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کے قاتل کے طورپر یاد رکھا جائیگا:مشعال ملک

    بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کو انسانیت کے قاتل کے طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ بھارتی فوج کے سربراہ کی حیثیت سے ان کے دور میں غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو ا تھا ، ان خیالات کا اظہار کشمیری رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کیا ہے ،

    یاد رہے کہ بپن راوت گزشتہ سال 8دسمبر کو بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے

    چئیرمین پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف کی حیثیت سے ان کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں تشویشناک حد تک کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

    مشعال حسین ملک کاکہناتھا کہ بدنام زمانہ بپن راوت نے بھارت کو مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ جگہ بنانے کے آر ایس ایس کے تربیت یافتہ نریندر مودی کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وادی کشمیر کو جہنم میں تبدیل کر دیا۔مودی بھارت کو اقلیتوں سے پاک کرنے کے ظالمانہ مشن پر ہیں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ دنیا کو بھارت میں جاری مسلمانوں مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر اقوام پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ مودی دور حکومت میں ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔

    چئرمین پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں انتہائی دائیں بازو کے ہندو رہنما کھلے عام مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر بلا روک ٹوک حملے عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے۔ عالمی برادری اور عالمی طاقتوں کو بھارت کو اقلیتوں کے خلاف اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ جنرل بپن راوت آر ایس ایس کا کارکن اور مودی کا دائیاں ہاتھ تھا۔ وہ مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت اوراپنے تعصب کے لیے بدنام اورمقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث تھے ۔جنرل راوت کشمیریوں کو بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے اور ان دھمکیوں سے ان کا کشمیرمخالف تعصب ظاہرہوتاہے ۔

    رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ بپن راوت کے جارحانہ بیانات سے ان کی ہندوتوا ذہنیت کی عکاسی ہوتی تھی اور انہوں نے پاکستان مخالف جذبات کو بھڑکانے کو رواج بنایا ۔رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے جنرل بپن راوت کی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طورپر تقرری کیلئے یہ عہدہ قائم کیاتھا تاکہ وہ بھارتی فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہندوتوا کاز کی خدمت کرسکیں۔

  • بھارتی وزیراعظم مودی کی جان کو خطرہ:نئے حفاظتی انتظامات نے حیران کردیا

    بھارتی وزیراعظم مودی کی جان کو خطرہ:نئے حفاظتی انتظامات نے حیران کردیا

    نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم مودی کی جان کو خطرہ:نئے حفاظتی انتظامات نے حیران کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت کی موت کے بعد خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔جس کے بعد ان کے سیکرٹی کارواں میں ایک نئی اور جدید بلکتر بند گاڑی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    خیال رہے کہ پہلے ہی مودی کے زیرِ استعمال بکتر بند رینج روور اور لینڈ کروزر گاڑیاں ہیں۔مذکورہ بکتر بند مرسیڈیز میں آرمرڈ پروٹیکشن کا سب سے بہترین نظام موجود ہے، جو کلاشنکوف کی گولیوں کو باآسانی برداشت کرسکتا ہے۔

    گاڑی میں نصب شیشوں پر پولی کاربونیٹ مادے کی تہہ موجود ہے جو سخت اسٹیل کی گولیوں کو بھی شیشیہ بھیدنے نہیں دیتی۔یہ گاڑی 15 کلو وزنی بارودی مواد کا دھماکہ سہہ سکتی ہے۔مودی کی سیکورٹی کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ مرسیڈیز میں کیمیکل یا گیس حملے کی صورت میں صاف آکسیجن فراہمی کا انتظام بھی موجود ہے۔

    آرمرڈ مرسیڈیز S-650 کے فیول ٹینک پر ایک خاص مادے کی تہہ چڑھائی جاتی ہے جو گولی لگنے یا ٹینک میں چھید ہونے کی صورت میں ٹینک کو خود بخود سیل کردیتی ہے۔

    جو میٹیرئیل بوئنگ کمپنی اپنے اپاچی ٹینک اٹیک ہیلی کاپٹرز میں استعمال کرتی ہے، وہی اس گاڑی کی تیاری میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

    گاڑی کا اندرونی حصہ بہت پرآسائش اور آرام دہ ہے، اس میں وہ تمام سہولتیں موجود ہیں جو ایک لگژری کار میں موجود ہوتی ہیں۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے، جو پاکستانی روپے میں یہ رقم 28 کروڑ 66 لاکھ بنتی ہے۔

    خیال رہے کہ جب نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو ان کے پاس بلٹ پروف مہیندرا اسکورپیو تھی، جب وہ 2014 میں وزیراعظم بنے تو انہوں نے بی ایم ڈبلیو 7 سیریز لی اور اس کے بعد رینج روور اور لینڈ کروزر بھی اپنے اسکواڈ میں شامل کیں۔

    آخر میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا واقعی جنرل بپن راوات کی موت نے مودی کے دل میں خوف پیدا کردیا ہے یا پھر بکتر بند گاڑی کا اسکواڈ میں اضافہ یہ ایک معمول کی کارروائی ہے۔

  • ہیلی کاپٹر حادثہ،زخمی ہونے والے کیپٹن ورون سنگھ کی بھی ہوئی موت

    ہیلی کاپٹر حادثہ،زخمی ہونے والے کیپٹن ورون سنگھ کی بھی ہوئی موت

    ہیلی کاپٹر حادثہ،زخمی ہونے والے کیپٹن ورون سنگھ بھی چل بسے،

    8دسمبر کو بپن راوت سمیت 13 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے تھے،جبکہ ورون سنگھ زندہ بچ گئے تھے، انکا بھارت کے فوجی ہسپتال میں علاج ہو رہا تھا، آج انکی موت ہو گئی، بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا تعلق ریاست اترپردیش کے دیوریا ضلع کی رودر پور تحصیل سے ہے ان کے والد کرشنا پرتاپ انڈین فوج میں بطور کرنل ریٹائر ہوئے ہیں ان کے چھوٹے بھائی بحریہ میں لیفٹننٹ کمانڈر ہیں۔ جبکہ ان کے ایک چچا اکھلیش پرتاپ سنگھ کانگریس کے سابق ایم ایل اے ہیں

    ہیلی کاپٹر حادثہ میں اب ہلاکتوں کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے، ہیلی پر 14 افراد سوا تھے، بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی اہلیہ سمیت ہیلی حادثے میں موت ہوئی ،حادثے کے تین روز بعد بپن راوت آخری رسومات ادا کی گئیں،جنرل راوت کا آخری سفر دو بجے ان کی رہائش گاہ سے شروع ہوا اور ان کی لاش بھارتی فوج کی ایک بڑی گاڑی میں رکھی گئی تھی جسے پوری طرح پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ اس کے پیچھے گاڑیوں کا بڑا قافلہ چل رہا تھا آخری سفر کے لیے آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے دو دو لیفٹننٹ جنرل سطح کے افسر قومی پرچم لے کر چل رہے تھے آخری سفر کے دوران سڑک کے دونوں طرف جنرل راوت اور محترمہ راوت کے پوسٹر لگے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا جنرل راوت اور محترمہ راوت امر رہیں۔ سڑک پر بڑی تعداد میں لوگ ہاتھوں میں جنرل راوت کے پوسٹر لیے ہوئے تھے آخری رسومات کے دوران مسلح افواج کے کل ملا کر 800 افسر اور جوان موجود تھے

    قبل ازیں بھارت کی ایک عدالت نے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تصویر پوسٹ کرنے پر گرفتار کیے جانے والے یوٹیوبر کی رہائی اور مقدمہ ختم کرنے کا حکم جاری کردیا مدراس ہائی کورٹ نے مدورائی پولیس کی جانب سے یوٹیوبر کی گرفتاری اور درج مقدمے کو مضحکہ خیز قرار دیا یوٹیوبر مری دھاس نے ر بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تصویر شیئر کی تھی جس پر پولیس نے 9 دسمبر کو ضلع نل گیریس سے ملک دشمنی کے الزام میں گرفتار کر کے غداری اور سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا

    انڈیا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف نئی سازش، بپن روات جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز

    ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

    ہیلی حادثے میں بچ جانیوالے گروپ کیپٹن کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ، خط بھی وائرل

    ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ کا آخری پیغام کیا تھا؟ بھارتی فضائیہ نے روٹ کلیئر کیا تھا یا نہیں؟ سوال اٹھ گئے

    جنرل بپن راوت کے ہیلی کا حادثہ، بھارتی فضائیہ کا تین روز بعد نیا بیان آ گیا

    ہیلی کاپٹر حادثہ،مزید چھ لاشوں کی ہوئی شناخت

  • جنرل بپن راوت کی موت ،سوشل میڈٰیا پر’اشتعال انگیز ‘ تبصرے 8 بھارتی افراد گرفتار

    جنرل بپن راوت کی موت ،سوشل میڈٰیا پر’اشتعال انگیز ‘ تبصرے 8 بھارتی افراد گرفتار

    بھارت میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی موت پر سوشل میڈیا پر’اشتعال انگیز ‘ تبصرہ کرنے والے 8افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : حکام نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ایک شخص کو ہیلی کاپٹر کے حادثے کے محض چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا جس نے انسٹاگرام پر کہا تھا کہ ’بپن راوت جہنم میں داخل ہونے سے پہلے ہی زندہ جل گیا تھا‘، جہنم کا لفظ مسلمان ہی استعمال کرتے ہیں۔

    جنرل راوت کی موت پر تبصرے اورفوج کے اندربغاوت پرسوالات کیوں؟نوجوانوں پرمقدمات درج

    پولیس نے تصدیق کی کہ نوجوان کو ریاست راجستھان میں دو دیگر افراد کے ساتھ ’عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھاعلاوہ ازیں مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد سے اب تک بھارت میں 5 دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

    ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ کا آخری پیغام کیا تھا؟ بھارتی فضائیہ نے روٹ کلیئر کیا تھا…

    مقبوضہ جموں میں بینک عملے کے ایک رکن کو اس الزام کے بعد کام سے معطل کر دیا گیا تھا کہ اس نے مسکراتے ہوئے ایموجی کے ساتھ بپن راوت کی موت کی فیس بک نیوز پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔

    جنرل بپن راوت کے ہیلی کا حادثہ، بھارتی فضائیہ کا تین روز بعد نیا بیان آ گیا

    جنوبی ریاست کرناٹک میں بھی دو افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ،یہاں کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی نے بھارتی فوجی کمانڈر کی توہین کرنے والے افراد کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    بھارت میں پھرکورونا نے سر اٹھا لیا،اومی کرون بھی حملے کرنے لگاصورتحال شدید خراب

    دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں آزادی اظہار پر بڑھتی ہوئی پابندیوں پر سماجی حقوق کے گروپس نئی دہلی پر اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

  • ہیلی کاپٹر حادثہ،مزید چھ لاشوں کی ہوئی شناخت

    ہیلی کاپٹر حادثہ،مزید چھ لاشوں کی ہوئی شناخت

    ہیلی کاپٹر حادثہ،مزید چھ لاشوں کی ہوئی شناخت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو ہیلی حادثے میں مزید چھ اہلکاروں کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے’

    چھ اہلکاروں کی شناخت کے بعد انکی لاشیں انکے اہلخانہ کے حوالہ کر دی گئیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، لاشیں ہسپتال سے اہلخانہ کے حوالہ کر گئیں،لاشوں کی شناخت فضائیہ کے ہسپتال میں کی گئی ہے، جن اہلکاروں کی لاش کی شناخت کی گئی ان میں لانس نایک بی سائی تیجا، جے ڈبلیو، ونگ کمانڈ پی ایس چوہان، اسکواڈرن لیڈر کلدیپ سنگھ، جتے ڈبلیو اودا س اور لانس نائک وویک کمار شامل ہیں، باقی مرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے

    ہیلی حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کو خصوصی طیاروں کے ذریعے انکے آبائی علاقوں کو بھجوایا جائے گا،جہاں فوجی اعزاز کے ساتھ انکی آخری رسومات ادا کی جائیں گی،حادثے میں کل 13 اموات ہوئیں جبکہ ایک شخص بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر زندہ بچا ہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہے

    بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی اہلیہ سمیت ہیلی حادثے میں موت ہوئی ،گزشتہ روزانکی آخری رسومات ادا کی گئیں،جنرل راوت کا آخری سفر دو بجے ان کی رہائش گاہ سے شروع ہوا اور ان کی لاش بھارتی فوج کی ایک بڑی گاڑی میں رکھی گئی تھی جسے پوری طرح پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ اس کے پیچھے گاڑیوں کا بڑا قافلہ چل رہا تھا آخری سفر کے لیے آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے دو دو لیفٹننٹ جنرل سطح کے افسر قومی پرچم لے کر چل رہے تھے آخری سفر کے دوران سڑک کے دونوں طرف جنرل راوت اور محترمہ راوت کے پوسٹر لگے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا جنرل راوت اور محترمہ راوت امر رہیں۔ سڑک پر بڑی تعداد میں لوگ ہاتھوں میں جنرل راوت کے پوسٹر لیے ہوئے تھے آخری رسومات کے دوران مسلح افواج کے کل ملا کر 800 افسر اور جوان موجود تھے

    انڈیا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف نئی سازش، بپن روات جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز

    ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

    ہیلی حادثے میں بچ جانیوالے گروپ کیپٹن کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ، خط بھی وائرل

    ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ کا آخری پیغام کیا تھا؟ بھارتی فضائیہ نے روٹ کلیئر کیا تھا یا نہیں؟ سوال اٹھ گئے

    جنرل بپن راوت کے ہیلی کا حادثہ، بھارتی فضائیہ کا تین روز بعد نیا بیان آ گیا

  • ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ کا آخری پیغام کیا تھا؟ بھارتی فضائیہ نے روٹ کلیئر کیا تھا یا نہیں؟ سوال اٹھ گئے

    ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ کا آخری پیغام کیا تھا؟ بھارتی فضائیہ نے روٹ کلیئر کیا تھا یا نہیں؟ سوال اٹھ گئے

    ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ کا آخری پیغام کیا تھا؟ بھارتی فضائیہ نے روٹ کلیئر کیا تھا یا نہیں؟ سوال اٹھ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہو چکی ہے،انکی آخری رسومات آج نئی دہلی میں اد اکی جائیں گی

    ہیلی کاپٹر حادثے میں ٹوٹل 13 افراد کی موت ہوئی ، حادثے کے بعد چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ کیا واقعی یہ حادثہ تھا جس میں بھارتی افواج کے سربراہ کی موت ہوئی یا کچھ اور کہانی ہے، تحقیقاتی ٹیم نے اپنا کام شروع کر دیا ہے،تحقیقاتی ٹیم کو بلیک باکس مل چکا ہے جس سے صورتحال سامنے آئے گی تا ہم بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے ایمرجنسی کی کسی قسم کی کوئی کال نہیں کی تھی ، پائلٹ کی جانب سے آخری پیغام تھا کہ ہم اب ہیلی پیڈ پر لینڈنگ کریں گے، یہ سات آٹھ منٹ قبل کا پیغام تھا اور جہاں حادثہ ہوا ہیلی پیڈ اس مقام سے دس کلو میٹر کی دوری پر تھا

    جو ہیلی حادثے کا شکار ہوا وہ ایم آئی 17 تھا اور اسے محفوظ ترین ہیلی سمجھا جاتا ہے جس میں دو انجن ہوتے ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی بھی اس میں سفر کرتے ہیں، دنیا بھر میں فوجی مہمات کے لئے اس ہیلی کو استعمال کیا جاتا ہے، اس میں 36 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے

    دوسری جانب یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ جنرل بپن راوت کے ہیلی کے اڑان بھرنے سے قبل بھارتی فضائیہ کی جانب سے روٹ کلیر کیا گیا تھا یا نہیں کیونکہ کسی بھی وی وی آئی پی موومنٹ سے قبل بھارتی فضائیہ جاسوسی طیارے بھیج کر روٹ کلیئر کرتی ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق سولور ایئر بیس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے تحت موسم کا اندازہ لگانے کے لئے بھارتی فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹروں کو بھیجا گیا تھا تا ہم وہ ہیلی کاپٹر کہاں گئے، واپس آئے یا ویلنگٹن ہیلی پیڈ پر اترے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ،سولور ایئر بیس کے افسر کی بیان کی تردید کرتے ہوئے ویلنگٹن کے مدراس ریجمنٹل سینٹر کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ ایم آئی 17 ایک محفوظ ترین ہیلی کاپٹر ہے اس لئے حقیقی طور پر چھوٹے ہیلی کاپٹر کی جانب سے کوئی بھی ٹرائل رن نہیں کیا گیا تھا اس کے ساتھ ہی ویلنگٹن کے جس ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج سی ڈی ایس لیکچر دینے گئے تھے وہاں کے افسر نے اس پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے

    جس جگہ جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر کریش ہوا تھا اس جگہ موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہاں کوئی بھی دیگر ہیلی کاپٹر نہیں دیکھا تھا اور نہ ہی کوئی آواز سنی تھی ،ا س حوالہ سے بھارتی فضائیہ کے ریٹائر افسر ایس رمیش کمار کا کہنا ہے کہ عام طور پر صدر یا وزیراعظم کے دورے کے وقت چار ہیلی کاپٹر مین ہیلی کاپٹر کے ساتھ ہوتے ہیں ،وہ بپن راوت کے ساتھ کیوں نہیں تھے؟

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے ،بھارتی افواج کے سربراہ بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، بہن راوت کی اہلیہ بھی ہلاک ہو گئی ہیں، جنرل بپن راوت پہلے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف تھے، حادثہ پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت تمام لیڈروں نے بھی اظہار افسوس کیا ہے ،بھارتی فضائیہ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے

    دوسری جانب چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے ہیلی حادثے اور ممکنہ موت پر بھارت کے اندر فوجی حلقوں میں جشن کا سماں ہے، وہ ہندوستانی فوج کے اندر ایک نفرت انگیز آدمی تھا جس نے آر ایس ایس اور مودی کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے یہ نئی ترقی حاصل کی تھی بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو رافیل طیاروں میں کرپشن کا سامنا رہا بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت اور اندرونی خلفشار کا سامنا رہا ہے

    بھارتی افواج کے سربراہ بپن راوت اپنی بیوی اور افسران کے ہمراہ محفوظ ترین ہیلی میں سوار تھے جس کے دو انجن ہیں، ایک انجن میں خرابی آنے کے بعد دوسرے انجن کے ساتھ محفوظ لینڈنگ کروائی جا سکتی ہے ، وی وی آئی پی شخصیات کے لئے اس ہیلی کاپٹر کا استعمال ہوتا ہے،

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے جنہیں مودی سرکار نے بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت ہندوستانی فوج کے فور اسٹار جنرل تھے وہ بھارت کے علاقے اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے، انڈین ملٹری اکیڈمی سے انہوں نے تعلیم حاصل کی، انکے والد بھی فوجی تھے، بھارتی حکومت نے فوج کے حوالہ سے قوانین میں ترمیم کر کے بپن روات کو عہدہ دیا تھا ،اس ضمن میں عمر کی حد بڑھا کر 62 سے 65 برس کی گئی تھی اور آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد انہیں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنایا گیا تھا ،بپن راوت کے والد بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے راوت نے 1978 میں فوج کی 11ویں گورکھا رائفلز کی 5ویں بٹالین میں کمیشن کے ساتھ اپنے فوجی کیریئر کا آغاز کیا تھا جنرل راوت مسلسل کامیابی کی سیڑھی چڑھتے رہے اور مختلف اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے، انہیں یکم ستمبر 2016 کو ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف بنایا گیا تھا

    انڈیا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف نئی سازش، بپن روات جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز

    ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

    ہیلی حادثے میں بچ جانیوالے گروپ کیپٹن کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ، خط بھی وائرل

  • ہیلی حادثے میں بچ جانیوالے گروپ کیپٹن کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ، خط بھی وائرل

    ہیلی حادثے میں بچ جانیوالے گروپ کیپٹن کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ، خط بھی وائرل

    ہیلی حادثے میں بچ جانیوالے گروپ کیپٹن کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ، خط بھی وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی ڈیفنس چیف بپن راوت کی آخری رسومات آج نئی دہلی میں ادا کی جائیں گی،

    ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک بپن راوت، اہلیہ اورایک بریگیڈیئر کی ہی شناخت ہوسکی،ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک دیگر 10 لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی،نئی دہلی میں آج بپن راوت کی آخری رسومات کی ادائیگی میں سول و عسکری حکام شریک ہوں گے ،ہیلی میں چودہ افراد سوار تھے جن میں سے 13 کی موت ہوئی اور ایک شخص زندہ بچا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے،انکو مزید اچھے علاج کے لئے بنگلورو کے ہسپتال منتقل کرنے بارے غور کیاجا رہا ہے، ابھی تک ورون سنگھ ویلنگٹن کے فوجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں، انکا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے ابھی تک انکی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا،ورون سنگھ شادی شدہ اور انکے دوبچے ہیں، حال میں ہی ونگ کمانڈر کے عہدے سے گروپ کیپٹن کے عہدے پر انہیں ترقی دی گئی تھی

    دوسری جانب تامل ناڈو میں ہیلی حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد فوجی افسر گروپ کیپٹن ورون سنگھ کاایک خط سامنے آیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، انہوں نے یہ خط طلبا کے لئے لکھا تھا،حادثے میں بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ نے 18 ستمبر 2021 کو آرمی پبلک سکول چندی مندر کے پرنسپل کو خط لکھا تھایہ وہ ادارہ ہے جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی تھی ، اس خط میں انہوں نے طلبا کو بھی نصیحت کی ہے، ورون سنگھ نے خط میں لکھا کہ پڑھائی میں معمولی ہونا ٹھیک ہے ہر کوئی سکول میں سبقت نہیں لے سکتا اور نہ ہی ہر کوئی 90 فیصد نمبر حاصل کرسکتا ہے اگر آپ کو یہ کامیابیاں ملیں تو یہ اچھی بات ہے اور اس کی تعریف بھی ہونی چاہیے لیکن اگر ایسا نہ ہو تب بھی یہ مت سوچیں کہ آپ معمولی ہیں کیونکہ سکول میں معمولی ہونا زندگی میں آنے والی چیزوں کا سامنا کرنے کا پیمانہ نہیں ہے اپنا شوق تلاش کریں یہ آرٹ، موسیقی، گرافک ڈیزائن، ادب ہو سکتا ہے بس آپ جو بھی کام کرتے ہیں اس کے لیے پوری طرح وقف ہو جائیں اپنا بہترین دیں آپ کو یہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے کہ میں اس میں زیادہ محنت کر کے بہتر کر سکتا تھا

    گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا خط میں مزید کہنا تھا کہ جب وہ نوجوان کیڈٹ تھے تو ان کا اعتماد بھی کم تھا۔ جب مجھے ایک نوجوان فلائٹ لیفٹیننٹ کے طور پر فائٹر اسکواڈرن میں کمیشن دیا گیا تو میں نے محسوس کیا کہ اگر میں اپنا دماغ اور دل لگاؤں تو میں بہت اچھا کر سکتا ہوں اسی دن میں نے بہترین بننے کے لیے کام کرنا شروع کیا جبکہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں کیڈٹ کی حیثیت سے میں نے پڑھائی یا کھیلوں میں کوئی مہارت حاصل نہیں کی۔ لیکن بعد میں طیاروں کے لیے میرا جنون بڑھتا گیا اور میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا پھر بھی، مجھے اپنی حقیقی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں تھا

    دوسری جانب چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی حادثے میں موت کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، یہ مطالبہ شیوینا نے کیا ہے، شیو سینا کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمٹ سنجے راوت کا کہنا تھا کہ بپن راوت کی ہیلی حادثے میں موت شک میں مبتلا کرتی ہے، بپن راوت کے پاس ملک میں ہتھیاروں کو جدید بنانے کی ذمہ داری تھی۔ لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات ہیں تحقیقات حکومت کرے گی ،ضروری ہے کہ مودی استعفیٰ دے اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے ،بھارتی افواج کے سربراہ بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، بہن راوت کی اہلیہ بھی ہلاک ہو گئی ہیں، جنرل بپن راوت پہلے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف تھے، حادثہ پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت تمام لیڈروں نے بھی اظہار افسوس کیا ہے ،بھارتی فضائیہ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے

    دوسری جانب چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے ہیلی حادثے اور ممکنہ موت پر بھارت کے اندر فوجی حلقوں میں جشن کا سماں ہے، وہ ہندوستانی فوج کے اندر ایک نفرت انگیز آدمی تھا جس نے آر ایس ایس اور مودی کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے یہ نئی ترقی حاصل کی تھی بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو رافیل طیاروں میں کرپشن کا سامنا رہا بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت اور اندرونی خلفشار کا سامنا رہا ہے

    بھارتی افواج کے سربراہ بپن راوت اپنی بیوی اور افسران کے ہمراہ محفوظ ترین ہیلی میں سوار تھے جس کے دو انجن ہیں، ایک انجن میں خرابی آنے کے بعد دوسرے انجن کے ساتھ محفوظ لینڈنگ کروائی جا سکتی ہے ، وی وی آئی پی شخصیات کے لئے اس ہیلی کاپٹر کا استعمال ہوتا ہے،

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے جنہیں مودی سرکار نے بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت ہندوستانی فوج کے فور اسٹار جنرل تھے وہ بھارت کے علاقے اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے، انڈین ملٹری اکیڈمی سے انہوں نے تعلیم حاصل کی، انکے والد بھی فوجی تھے، بھارتی حکومت نے فوج کے حوالہ سے قوانین میں ترمیم کر کے بپن روات کو عہدہ دیا تھا ،اس ضمن میں عمر کی حد بڑھا کر 62 سے 65 برس کی گئی تھی اور آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد انہیں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنایا گیا تھا ،بپن راوت کے والد بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے راوت نے 1978 میں فوج کی 11ویں گورکھا رائفلز کی 5ویں بٹالین میں کمیشن کے ساتھ اپنے فوجی کیریئر کا آغاز کیا تھا جنرل راوت مسلسل کامیابی کی سیڑھی چڑھتے رہے اور مختلف اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے، انہیں یکم ستمبر 2016 کو ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف بنایا گیا تھا

    انڈیا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف نئی سازش، بپن روات جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز

    ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

  • ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

    ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

    ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور انکی اہلیہ سمیت 13 افراد کی گزشتہ روز تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہوئی ہے، کل جمعہ کو حادثے میں ہلاک سب افراد کی آخری رسومات دہلی میں ہوں گی ،ڈیڈ باڈیز دہلی پہنچیں گی تو بھارتی وزیراعظم مودی لاشوں کو وصول کریں گے، آخری رسومات کی تقریب میں مودی بھی شریک ہوں گے،ہیلی کاپٹر حادثہ کیسے ہوا؟ بھارت کی وی وی آئی پی شخصیت ،بھارت کی افواج کا سربراہ کا ہیلی کیسے حادثے کا شکار ہو گیا ‘اس حوالہ سے بھارت میں بھی چہ میگوئیاں جاری ہیں، واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا جا چکا ہے اور ہیلی کا بلیک باکس بھی تحقیقاتی ٹیم کو مل چکا ہے تا ہم تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے آئے گا البتہ کچھ خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے

    ہیلی حادثے کو لے کر چار سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جنکے جواب کی تلاش ہے تا ہم ابھی تک حکومت کی جانب سے صرف تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے، کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی ہیلی کے حادثے کی وجہ سے ہو سکتی ہے، بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو چلائی جا رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر دھند سے نکلتا دکھائی دیتا ہے اور پھر دھند میں ہی داخل ہو جاتا ہے، موسم کی خرابی کی وجہ سے کئی فضائی حادثات ہو چکے ہیں، ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ امیتابھ رنجن کا کہنا تھا کہ اکثر حادثات موسم کی خرابی کی وجہ سے ہوتے ہیں اور پہاڑی علاقوں میں ایسا ہوتا ہی ہے، جہاں حادثہ پیش آیا وہاں صبح کے وقت موسم صحیح نہیں تھا

    ہیلی حادثہ کی دوسری وجہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی بھی ہو سکتی ہے، لیکن تکینیکی خرابی کے حوالہ سے سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر تکنیکی خرابی تھی تو اس کو اڑانے سے پہلے چیک کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا جنرل بپن راوت کو جان بوجھ کر مارنے کی سازش کی گئی کہ اسے خراب ہیلی میں سفر کروا دیا گیا؟ ،ایم آئی 17 کو محفوظ ترین ہیلی تصور کیا جاتا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی بھی اس ہیلی میں سفر کرتے ہیں اور یہ دو انجن والا ہیلی ہے تا کہ اگر ایک خراب ہو تو دوسرے سے لینڈنگ کی جا سکے

    ہیلی حادثہ بارے تیسرا سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ ہیلی اپنے مقام سے دس کلو میٹر دور رہ گیا تھا کیا پائلٹ نے اونچائی کم کر دی تھی ؟ جس کی وجہ سے ہیلی حادثہ ہوا، تحقیقات میں اس بات کو دیکھا جائے کہ ہیلی کا جہاں حادثہ ہوا وہاں کتنی اونچائی پر پرواز پر تھا، اگر نچلی پرواز تھی تو پاور لائن سے ٹکر تونہیں لگ گئی، حادثے بارے چوتھا سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ واقعہ میں کہیں پائلٹ کی کوئی غلطی تو نہیں؟ انسانی غلطی بھی ہو سکتی ہے، ہو سکتا ہے پائلٹ کچھ بھول گیا ، تا ہم ان سوالوں کے جوابات تحقیقات کے بعد ہی ملیں گے،

    دوسری جانب ہیلی حادثہ کے ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے کو بتایا جب ہیلی گرا تو میں نے تین افراد کو دیکھا جن میں سے ایک زندہ تھا، زندہ فرد نے ہم سے پانی مانگا، وہ زخمی تھا، ہم نے پانی پلایا، بعد ازاں فوجی پہنچ گئے اور ہمیں وہاں سے ہٹا دیا گیا، بعد میں ہمیں پتہ چلا کہ جس شخص کو میں نے پانی پلایا وہ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت تھے

    بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کا جسد خادی دہلی چھاونی میں لایا جائے گا اور جمعہ کو آخری رسومات ادا کی جائیں گی جسد خاکی ایک فوجی طیارے کے ذریعے دہلی پہنچایا جائے گا ، ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ریکارڈ بلیک باکس تلاش کر لیا گیا ہے، بلیک باکس کے ملنے سے تحقیقات میں آسانی ہو گی، بلیک باکس کو ڈھونڈنے کے لئے تحقیقاتی ٹیم نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، ٹیم کو جائے حادثہ سے تقریبا 300 میٹر سے ایک کلومیٹر کے علاقے کے درمیان سرچ آپریشن کرتے ہوئے بلیک باکس ملا،ونگ کمانڈر آر بھاردواج کی قیادت میں بھارتی فضائیہ کے افسران کی 25 رکنی خصوصی ٹیم نے بلیک باکس برآمد کیا،