Baaghi TV

Tag: بچے پر تشدد

  • نجی سکول کے استاد کی مار سے بچے کی آنکھ متاثر،مقدمے کیلئے درخواست

    قصور
    چونیاں میں نجی سکول کے استاد کی مار سے معصوم بچے کی آنکھ متاثر ہو گئی،مقدمہ کیلئے درخواست

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی گاؤں ہرچوکی میں نجی سکول کے استاد کے مبینہ تشدد سے معصوم طالبعلم کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی
    واقعہ کے بعد متاثرہ بچے کے والد ناصر علی ولد بشیر قوم مغل سکنہ ہرچوکی نے تھانہ صدر چونیاں میں مقدمہ درج کرانے کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے

    اہلِیان علاقہ کے مطابق استاد نے بچے پر بے جا تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور اس کی ایک آنکھ متاثر ہو گئی
    واقعہ منظرعام پر آتے ہی علاقہ مکینوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

    متاثرہ بچے کے والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری انصاف فراہم کیا جائے اور ذمے دار استاد کو قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ شہریوں نے وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے نوٹس لینے اور سخت کارروائی کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے

  • کتے کو مارنا مہنگا پڑ گیا،کتا مالکان نے بچے کو مار مار کر زخمی کر دیا

    کتے کو مارنا مہنگا پڑ گیا،کتا مالکان نے بچے کو مار مار کر زخمی کر دیا

    قصور
    کتے کے کاٹنے کے ڈر سے کتے کو مارنا بچے کو مہنگا پڑ گیا،کتا مالکان نے بچے کو مار مار کر ہلکان کر دیا

    تفصیلات کے مطابق شہر قصور میں پیرو والا روڈ پر شوکت نامی وکیل کے بیٹوں نے کتا پال رکھا ہے جو کہ دیکھنے میں کافی خطرناک لگتا ہے
    شوکت کے بچ کتے سے ایک بچے کو ڈرا رہے تھے جس پر اس بچے نے محسوس کیا کہ کتا اسے کاٹ لے گا خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہوئے اس
    بچے نے اپنے دفاع میں بچنے کی خاطر کتے کو اینٹ ماری تو شوکت کے بیٹوں نے اس بچے کو اس کے گھر سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور بچے پر لاتوں مکوں کی بارش کر دی جس سے بچے کا برا حال کر ہو گیا اور وہ شدید زخمی ہو گیا
    متاثرہ بچے کو بلھے شاہ ہسپتال قصور داخل کروایا گیا ہے اور بچے کو خون کی الٹیاں آ رہی ہیں
    اہلیان علاقہ و بچے کے ورثاء نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • بچے پر ٹیچر کا تشدد،گھر بتانے پر قتل کی دھمکی

    بچے پر ٹیچر کا تشدد،گھر بتانے پر قتل کی دھمکی

    قصور
    ٹیچر کا بچے پر بدترین تشدد،کلاس چہارم کے سٹوڈنٹ احمد شریف کو شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر گھر جا کر بتایا تو جان سے مار دینگے،اہلیان علاقہ میں تشویش کی لہر،درندہ صفت ٹیچر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف وکیل و صحافی، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور،چیف ایڈیٹر روزنامہ صدائے قلم لاہور سردار شریف سوہڈل کے بیٹے احمد شریف کو ال انصار سکول بستی قادر آباد کے ٹیچر عمر نے مورخہ 3 جولائی کو شیدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا جس سے بچے کے جسم پر زخموں کے نشان بن گئے اور گال سوج گئے
    گھر آنے پر بچہ شدید سہما ہوا تھا اور رو رہا تھا وجہ جاننے کے لئے سکول کے پرنسپل صدیق سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا گیا تو جواب دیا گیا کہ ٹیچر عمر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور بچے کی سزا کا ازالہ کیا جائے گا تاہم سکول دوبارہ جانے پر ٹیچر نے بچے کو کہا کہ اگر آئندہ گھر جا کر بتایا تو جان سے مار دینگے
    اس بات پر سردار شریف سوہڈل نے سکول خود جاکر بات کی تو پرنسپل و ٹیچر نے بجائے معذرت کے کہا کہ آپ کا بیٹا زندہ ہی ہے کونسا مر گیا ہے
    سکول انتظامیہ و ٹیچر کے اس رویہ پر اہلیان علاقہ نے سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے کیونکہ بچے پر مار پیٹ میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوئی ہے اور دیگر گواہان بچوں نے ٹیچر کے رویہ کا اعتراف کیا ہے اور بتایا ہے کہ ٹیچر کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے جو کہ ذہنی مریض ہے اور ہر وقت بچوں کو بلا وجہ مارتا پیٹتا ہے

  • مکئی کا بھٹہ چرانے پر بچے پر بدترین تشدد

    مکئی کا بھٹہ چرانے پر بچے پر بدترین تشدد

    قصور
    6 ماہ قبل مکئی کا بھٹہ چرانے پر محنت کش کے 9 سالہ بچے پر زمیندار کا مبینہ تشدد ۔بچے کی حالت نازک چلڈرن ہسپتال لاہور سے بچے کو تشویشناک حالت سے گھر ریفر کردیا گیا پولیس ملزم سے مبینہ طورپر ساز باز تاحال ملزم کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی ورثاء سراپا احتجاج وزیراعلی پنجاب سے انصاف کےحصول کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق تلونڈی کے محنت کش محمد تنویر نے مقامی تھانے میں درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ میرے 9 سالہ بیٹے معظم کو سکول سے واپس آتے ہوئے مکئی کا بھٹہ چرانے پر زمیندار ابوبکر نے مبینہ تشدد کانشانہ بناتے ہوئے پانی کے تالاب میں غوطے لگوائے اور نل کی دیوار سے سر مارتا رہا جس سے میرے بیٹے کی حالت نازک ہوگئی پولیس کو درخواست دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوسکی جبکہ لاہور چلڈرن ہسپتال سے تشویشناک حالت میں گھر بھیج دیا گیا ہے محمد تنویر نے وزیراعلی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب الزام علیہہ نے اپنے مؤقف میں کہا کہ میں نے دو تپھڑ مارے تھے اور معظم ٹھیک تھا ۔