Baaghi TV

Tag: بچے

  • مستونگ دھماکہ،سکول بچوں سمیت سات اموات ہو گئیں

    مستونگ دھماکہ،سکول بچوں سمیت سات اموات ہو گئیں

    بلوچستان کے علاقے مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول ہسپتال چوک پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک 15 زخمی ہو گئے ہیں،

    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی سکول کے قریب دھماکہ بچوں سمیت سات افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ 17 زخمی ہیں ان میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتایا جاتا ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے،جاں بحق افراد میں سکول کے بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بھی زیادہ سکول کے بچے ہیں،پولیس حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، سکو ل کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی وہ بھی دھماکے کی زد میں آ گئی ہے، بم دھماکے میں چوک پر موجود پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

    ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے،ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہےمستونگ دھماکے کے پیش نظرکوئٹہ کے سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    قائمقام صدر مملکت، وزیراعظم، وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ کی مستونگ دھماکے کی مذمت
    قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے مستونگ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،قائمقام صدر نے بچوں اور پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے.قائمقام صدر نے ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.

    دہشتگردوں کا اسکول گاڑی پر دھماکہ بلوچستان میں انکی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے.وزیراعظم
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ میں گرلز ہائی اسکول اور پولیس وین پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیرِاعظم نے دھماکے میں تین بچوں اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے،وزیرِاعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے،وزیرِ اعظم نے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا اسکول پر دھماکہ بلوچستان میں انکی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے. دھشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے. ایسے حملے حکومت کے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے فروغ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے. دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس کے افسران و جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے.

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں نے غریب مزدوروں کے ساتھ اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، انسانیت سوز واقعہ قابل مذمت ہے ،دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگٹ میں اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں اور بے گناہ افراد کے خون کا حساب لیں گے، شہری آبادی میں مقامی افراد کو بھی دہشت گردوں پر نظر رکھنی ہوگی ،مل جل کر ہی دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں سول ہسپتال چوک کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بچوں۔ پولیس اہلکاروں سمیت 7 افرادکی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بچوں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

  • عدالت کابچوں کی کفالت کے مقرر کردہ خرچے میں 10 فیصد سالانہ اضافے کا حکم

    عدالت کابچوں کی کفالت کے مقرر کردہ خرچے میں 10 فیصد سالانہ اضافے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی کفالت کے مقرر کردہ خرچے میں 10 فیصد سالانہ اضافے کا حکم دے دیا،
    عدالت نے بچوں کےخرچے کو سالانہ دس فیصد کےحساب سے بڑھانے کی درخواست منظور کرلی ،فیصلے کی کاپی پنجاب کےتمام ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور فیملی ججز کو بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی،عدالت نے فیصلے کی کاپی سکرٹری قانون پنجاب کو بھی بھجوانے کا حکم دے دیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آئین کےآرٹیکل 4 کےتحت جینے کے حق کا تحفظ محفوظ ہے، پسماندہ طبقات کے بنیادی مفادات کاتحفظ آئینی ذمہ داری ہے، بچوں کی کفالت زندگی کالازمی حصہ ہے،بچے خوراک، لباس، سکولنگ، رہائش، ضروریات اور بقاء کےلئے کفالت پر منحصرہیں، بچوں کا دیکھ بھال حاصل کرنا قانونی حق ہے جو قانون کے ذریعے دیا گیا ہے، آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت دیکھ بھال کا حق حقدار کو وقار کے ساتھ ملنا چاہیے، ریاست کو خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے کسی خاص بندوبست سے نہیں روکا گیا،

    درخواست گزار مطلقہ خاتون نے دو بچوں کے خرچے میں دس فیصد اضافے کےلئے عدالت سے رجوع کیا تھا،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں اضافے سے بچوں کےاخراجات بڑھ چکے ہیں، عدالت بچوں کےمقرر کردہ خرچے کوسالانہ دس فیصد اضافے کےساتھ شامل کرنے کاحکم دے، خاتون کےسابق شوہر نے پٹیشن مسترد کرنے کی استدعا کی تھی.

    آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات

    سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا: 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کی توقعات

    سعودی عرب کا قومی دن،پاکستانی قیادت کی مبارکباد،پیغامات

  • مریم نواز کا دل کے مریض  بچوں کی زندگیاں بچانے کے تاریخی پروگرام کا آغاز

    مریم نواز کا دل کے مریض بچوں کی زندگیاں بچانے کے تاریخی پروگرام کا آغاز

    "مریم کی مسیحائی” ہر سال دل کے مریض 5 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں بچانے کے تاریخی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا

    دل کے مریض بچوں کا ‘چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام’ کے تحت مفت علاج اور آپریشن کی فراہمی کا آغاز کیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ‘چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام’ کے تحت ‘چائلڈ سرجری کارڈ’ تقسیم کیے،مریض بچے کا سرکاری ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے پر پرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن ہوگا ،پہلے مرحلے میں 6 سرکاری اور مخصوص نجی ہسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت دی جا رہی ہے ،’پی آئی سی’ اور چلڈرن ہسپتال لاہور،ملتان کے چلڈرن اور پی آئی سی،فیصل آباد اور راولپنڈی کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کے آپریشن ہوں گے.دوسرے مرحلے میں وزیر آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں بھی چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت فراہم کی جائے گی.چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی مانیٹرنگ کے لئے آن لائن ڈیش بورڈ بھی قائم ہوگا

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چلڈرن ہسپتال میں ہارٹ کے مریض بچوں کے لئے ‘پلے ایریا’ کا بھی دورہ کیا،سہولیات کا جائزہ لیا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نہیں ایک ماں کے طور پر منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے بے حد خوش ہوں، بچے کی وفات پر مائیں جس صدمے سے گزرتی ہیں، سمجھ سکتی ہوں،چلڈرن ہارٹ سرجری کی جدید سہولیات ماؤں کے آنسو پونچھنے اور کم سن بچوں کی بیماری دور کرنے کی پرخلوص کوشش ہے، الحمدللہ

    اس دوران وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دل کے بروقت آپریشن کی سہولت نہ ہونے سے ہر سال 5000 سے زائد کم سن بچے وفات پا جاتے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے لئے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی علاج گاہ میں خیبرپختون خوا اور دیگر صوبوں کے مریض بچوں کا بھی علاج ہوگا،امراض قلب میں مبتلا ننھے بچوں کو طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چیف منسٹر چائلڈ ہارٹ سرجری کی مانیٹرنگ کے لئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کا بھی مشاہدہ کیا.وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چلڈرن ہسپتال کارڈیک سرجری وارڈ کا دورہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کارڈیک سرجری وارڈ میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایچ ڈی یو اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ننھے مریضوں کی خیریت پوچھی، تحائف دئیے، لڈو بھی کھیلی ،بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے، ہم سب آپ کے لئے دعا کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریض بچوں کے والدین سے بھی گفتگو کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ بچوں سمیت پنجاب کے ہر شہری کی تکالیف دور، قطار اور انتظار کے نظام سے نجات دلانا میرا مشن ہے،سرکاری ہسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی استعداد میں اضافے کے لئے سپیشلسٹ سرجن اورالائیڈ سٹاف کی تعداد بڑھائی جائے گی

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

  • کراچی،5 بچے گٹر میں گر گئے، دو کی لاشیں برآمد

    کراچی،5 بچے گٹر میں گر گئے، دو کی لاشیں برآمد

    شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ملیر میں 5 بچے گٹر میں گر گئے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، تین بچوں کی حالت غیر ہو چکی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    ملیر کی غفور بستی میں کھیلتے ہوئے 5 بچے گٹر میں جا گرے، اطلاع پر اہل محلہ جمع ہو گئے اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، گٹر میں گرنے والے بچوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، گٹر سے دو بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں تین بچوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے تاہم انکی حالت غیر ہو چکی ہے، بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    ریسکیو حکام کے مطابق میمن گوٹھ غفور بستی میں پانچوں بچے کھیلتے ہوئے گٹر میں گر گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ حسنین اور 11 سالہ طلحہٰ کے نام سے ہوئی ہے ،گٹر میں گر کر جن بچوں کی حالت ناساز ہے ان میں ثاقب، پرویز اور تیسرے کی شناخت نہیں ہو سکی،

    پولیس حکام کے مطابق متعدد بچے گٹر کے ڈھکن پر کھڑے ہو گئے تھے، جن کے وزن سے ڈھکن ٹوٹا اور ڈھکن ٹوٹنے سے بچے گٹر میں جا گرے ،

    سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

    کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

    لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • افغانستان،سیلاب سے 40 ہلاکتیں،1500 بچے بے گھر

    افغانستان،سیلاب سے 40 ہلاکتیں،1500 بچے بے گھر

    افغانستان کے مشرقی صوبوں میں مون سون بارشوں اور طوفان کی وجہ سے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، ننگرہار صوبے میں سیلاب اور طوفان سے 40 افراد ہلاک 450 شدید زخمی ہیں،سیو دی چلڈرن کے مطابق، مشرقی افغانستان میں حالیہ سیلاب سے کم از کم 1500 بچے بے گھر ہو گئے ہیں۔

    افغانستان کے صوبے ننگرہار کے مختلف اضلاع میں اس وقت سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،سیو دی چلڈرن نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانوں اور شدید بارشوں سے متاثرہ ننگرہار، کنڑ اور لغمان صوبوں کے اضلاع میں کم از کم 850,000 بچے رہتے ہیں۔ایجنسی کے مطابق سیلاب کے بعد کم از کم 1500 بچے بے گھر ہوئے ہیں،صوبہ ننگرہار میں کم از کم 400 گھر تباہ ہوئے ہیںَ،حالیہ مہینوں میں افغانستان میں اس قسم کے واقعات سے خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق سیلاب کے باعث لوگوں کے مال مویشی کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ کچھ دیہات مکمل طور پر سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

    طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ننگرہار میں سیلاب سے ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔طالبان کی وزارت صحت کے ترجمان شرافت زمان نے کہا کہ سیلاب اور طوفان نے لوگوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ننگرہار کا ضلع سورخرود سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔طوفان سے بجلی کی لائنیں اور ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک تباہ ہو رہے ہیں۔ایک واقعے میں ضلع سورخرود میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔لغمان، کنڑ، پنجشیر اور بدخشاں صوبوں میں بھی سیلاب آیا۔ کنڑ میں سیلاب سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔موسمیاتی تبدیلی، خشک سالی اور شدید بارشوں نے کئی صوبوں میں تباہ کن سیلابوں کو جنم دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے مئی میں کہا تھا کہ بغلان میں سیلاب سے کم از کم 60,000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

  • 48 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار، کیسے پڑھائی پر توجہ دیں؟ سیکرٹری تعلیم

    48 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار، کیسے پڑھائی پر توجہ دیں؟ سیکرٹری تعلیم

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ہوا

    چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر بشری انجم بٹ نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ وزارت تعلیم کے ذیلی اداروں کی سربراہان کی متعدد پوسٹیں لک آفٹر چارج پر رکھی گئی ہیں ۔ اس کیلئے ٹائم فریم کیا ہے ۔اس کیلئے کالنگ پیریئڈ ضروری ہونا چاہیئے ۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نگران حکومت کا دورانیہ بڑھنے کے سبب یہ مسائل بڑھے ہیں ہیں ۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ اداروں کے سربراہان کی مستقل تقرریوں کی اتھارٹی پی ایم آفس ہے۔این بی ایف اور فیڈرل بورڈ میں دو ماہ سے لک آفٹر چارج پر تعیناتیاں کی گئی ہیں ۔ چیئرپرسن قائمہ کمیٹی نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق وزارت تعلیم کے متعدد ذیلی اداروں میں گزشتہ ایک سال سے سربراہان لک آفٹر چارج پر بیٹھے ہیں ۔ سیکرٹری ایجوکیشن نےکہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں متعدد اداروں کی سربراہان کیلئے شارٹ لسٹنگ کر لی گئی ہے آئندہ ایک ماہ تک مستقل تقرریاں ہو جائیں گیں۔

    ہمارے پاس پیسے کی کوئی کمی نہیں، صرف ول پاور ہونی چاہیئے وہ اب آپ کو نظر آئیگی،سیکرٹری تعلیم
    سیکرٹری ایجوکیشن کی طرف سے کمیٹی کو وزارت اور اس کے 29 ماتحت اداروں بارے بریفنگ دی گئی، سیکرٹری ایجوکیشن نے گزشتہ ایک سو دنوں میں وزارت تعلیم کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی اور کہا کہ ہمارے پاس پیسے کی کوئی کمی نہیں۔ صرف ول پاور ہونی چاہیئے وہ اب آپ کو نظر آئیگی،48 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں ۔اس سے بچے کیسے پڑھائی پر توجہ دیں گے ،ہم نے اسکولوں میں کھانا دینے کے پروجیکٹ شروع کیے ہوئے ہیں ،بلوچستان میں بھی اسکولوں میں اسکولز میٹس پروگرام کر رہے ہیں،اسلام آباد کے 34 ہزار بچوں کو 18 ہزار گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 11 ہزار بچوں کو کھانا مل رہا ہے ۔بچوں کی نظر بھی چیک کی جاتی ہے جس کی آئی سائٹ کمزور ہے انکو گلاسز بھی دے رہے ہیں،ارلی چائلڈ ایجوکیشن سینٹر کا افتتاح کیا ہے آئندہ ماہ سو اور بن جائیں گے ۔کریکٹر ایجوکیشن پالیسی بنائی ہے۔36 ہفتوں کی الگ الگ تھیم ہو گی ،والدین کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا ۔ اسلام آباد آؤٹ آف چلڈرن کا ب فارم نہ ہونے کی وجہ سے داخلہ نہیں مل رہا تھا ،اس پر ہم نے ب فارم کی شرط ختم کر دی ،ان میں زیادہ بچے دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے ہیں ۔زیادہ رش والے 51 اسکولوں میں ایوننگ کلاسز شروع کی ہے ،کچھ عمارتیں جو زیر استعمال نہیں تھیں انکو آپ گریڈ کر کے سکولوں میں کنورٹ کر دیا گیا ہے ،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایکسیلنس ان ٹیچر ایجوکیشن پروگرام بھی جاری ہے ،اس میں اساتذہ کو ایک دن میں پانچ منٹ کی ٹریننگ دی جاتی ہے ، اساتذہ کو اسباق کی تیاری کرائی جاتی ہے ،لائف لرننگ ڈیٹا کو مانیٹر کیا جاتا ہے

    سیکریٹری تعلیم ہمیں جنت کا منظر دکھا رہے ہیں،سینیٹر فلک ناز
    سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ کیا یہ تمام پروگرامز قابل عمل ہیں؟ چل رہے ہیں؟ سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ کمیٹی ممبران کو اسکولز کا دورہ کرائیں گے تا کہ معلوم ہو یہ تمام پروگرامز چل رہے ہیں، سینیٹر فلک ناز نے کہا کہ ہمارے کئی طلبہ کو ڈگریاں نہیں مل رہی ہیں، سیکریٹری تعلیم ہمیں جنت کا منظر دکھا رہے ہیں مگر طلبہ کے مسائل پر وفاقی وزیر تعلیم کی توجہ چاہتی ہوں،شام کے اسکولز میں جس طرح کے معیار کی تعلیم ہوتی ہے یہ دیکھنے کی ضرورت ہے،

    ملک میں 262 پبلک پرائیویٹ یونیورسٹیز کام کر رہی ہیں، چیئرمین ایچ ای سی
    ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ایچ ای سی نے کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہ 2002میں یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کو ہائی ایجوکیشن کمیشن میں اپ گریڈ کیا گیا ،ہمارا اکیس ممبر کا بورڈ ہے ،رولز آف بزنس کے ذریعے ہم وزارت تعلیم سے ایفیلیئٹ ہیں،ہم ریسٹ آف دی ورلڈ فیس ویلیو ہیں ،جو ادارے پاکستان سے باہر جا کر کام کرنا چاہتا ہے اسے بھی ریگولیٹ کرتے ہیں ،ایچ ای سی ریگولیٹر کا کام کرتا ہے ،2002میں ہمارے پاس اکاون یونیورسٹیز تھیں ،اس وقت ہمارے ملک میں 262 پبلک پرائیویٹ یونیورسٹیز کام کر رہی ہیں،شروع میں صرف 32 فیصد بچیاں یونیورسٹی پارٹ تھیں،اب خواتین کو یونیورسٹی پارٹ 52 فیصد ہے ،اب ہم 40ہزار سے زائد اچھے جرنلز شائع کر رہے ہیں ،اس وقت کوالٹی اور گوورنس کے ایشوز فنڈنگ سے بڑے ہیں ،2017-18کا بجٹ 65بلین ایچ ای سی کیلئے تھی ،آج بھی ہم اسی فنڈنگ پر کھڑے ہیں ،حالانکہ دوسری طرف اس دورانیہ میں 165فیصد صرف تنخواہوں میں اضافہ ہو چکا ہے ،پاکستان میں اپرچونٹیز بہت زیادہ ہیں ،چیلنجز بھی ہیں جو کہاں نہیں ہوتے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ہر تیسرے ماہ اساتذہ تنخواہوں کے معاملے پر سڑکوں پر ہوتے ہیں، چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی آزاد ہے مگر ان کے معاشی مسائل ہیں جو ذمہ داری لینے پر حل ہو سکتے ہیں،

  • کراچی مدرسے جانیوالےدو کمسن بھائیوں کو اغوا کر کے ایران پہنچا دیا گیا

    کراچی مدرسے جانیوالےدو کمسن بھائیوں کو اغوا کر کے ایران پہنچا دیا گیا

    کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریا بلال کالونی سے دو (2) سگے بھائی بہن کو اغوا کر کے ایران منتقل کر دیا گیا ت

    کورنگی انڈسٹریل ایریا بلال کالونی کے رہائشی شاکر اللہ ولد سید نور کے دو (2) بچے بارہ سال کی بیٹی شاہین کنول اؤر آٹھ (8) سالہ بیٹا شرجیل معمول کے مطابق مورخہ 17/04/2024 مدرسے گئے لیکن مدرسے سے واپس گھر نہیں پہنچے تو گھر اور خاندان کے تمام افراد نے بہت تلاش کیا مگر دونوں بچوں کا کچھ پتہ نہیں چلا تو پولیس اسٹیشن کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درخواست دی ، جس پر مؤرخہ 19/04/2024 دونوں بچوں کی گمشدگی کی ایف آئی آرز درج کی گئی ، انویسٹیگیشن کے اہلکاروں نے ایک مشتبہ عورت رضوانہ کو حراست میں لیے کر تفتیش کی تو رضوانہ بی بی چشم کشا بیان دیا اور پوری کہانی بتا دی کہ یہ دونوں بچے اس وقت ایران میں ہیں میرے بھائی یوسف ولد رشید احمد کے پاس ایران میں موجود ہیں تفتیشی افسر آئی او ارشد کی رضوانہ بی بی نے ایران میں موجود اپنے بھائی یوسف ولد رشید احمد سے ایران کے موبائل نمبر 00989339756078 اور دوسرا 009893342077941 پر رابطہ کرکے آئی او کی ایران میں مقیم اپنے بھائی سے بات کرائی جس پر ایران میں مقیم یوسف نے واٹس ایپ پر آئی او کو بتایا کہ میں نے شاہین کنول سے نکاح کر لیا ہے اور واٹس ایپ کے ذریعے ایک تصویر جس میں یوسف شاہین کنول اؤر اِس کا بھائی شرجیل موجود ہیں اور نکاح نامہ ارسال کیا جس پر انویسٹیگیشن افسر رضوانہ بی بی کو رہا کر دیا اور یہ کیس بند کرکے فائلوں کی نظر کردیا دیا حالانکہ رضوانہ بی بی نے اقرار کیا کہ میں نے اور میرے شوہر عالم اور آور میرے والد رشید احمد اور الیاس نامی شخص کی مدد سے میں نے خود شاہین کنول اور شرجیل کو رکشہ میں بٹھایا کر یوسف کے ساتھ ایران روانہ کیا

    ذرائع کے مطابق یوسف ولد رشید احمد ایران میں غیر قانونی طور مقیم ہیں اور دونوں بچوں کو بھی غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد عبور کرکے لے گیا اور اپنے تمام چار ساتھیوں کے نام اور موبائل نمبر بھی بتائیں (1) رشید احمد 03162296431 نمبر (2) الیاس 03173819645 رضوانہ بی بی کے شوہر عالم کا نمبر 03103663921 لیکن حیرت انگیز طور اتنے واضح ثبوت ہوئے کے باوجود مذید کاروائی کرنے کے رضوانہ بی بی رہا کر دیا اور دکھی خاندان کو مزید اذیت میں مبتلا کردیا ،بچوں کے والد کا دعویٰ ہے کہ یہ پانچ لوگوں پر مشتمل گروہ ہے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں لیکن ان چاروں افراد کو کلین چٹ دے کر میرے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ لہذا میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں ، سیاسی جماعتوں اور تمام انسان دوست تنظیموں بشمول ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سے ایک دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ آپنا کردار ادا کرے اور میرے دونوں بچوں کو منتقل کرنے میں ہماری مدد کریں

  • ایک ہفتے میں 31 گھر سے بھاگے،گمشدہ بچے والدین کے حوالے

    ایک ہفتے میں 31 گھر سے بھاگے،گمشدہ بچے والدین کے حوالے

    ریلویز پولیس کی ہفتہ وار فلاحی کاركردگی کی تفصیل جاری، 31 گمشدہ اور گھر سے بھاگے بچے ورثاء کے حوالے کئے گئے

    ریلویز پولیس کی آٹھوں ڈویژن ہاۓ نے ماہ اپریل کے آخری ہفتے 22 اپریل سے 28 اپریل تک مسافروں کی خدمت اور دیگر سہولیات مہیا کرتے ہوئے 31 گھر سے بھاگے اور گمشدہ جن میں بچے، بچیاں اور لڑکیاں شامل ہیں کو سلامتی سے انکے ورثاء کے حوالے کیا۔ اسکے علاوہ 60 مسافروں کو انکا قیمتی سامان جسکی مالیت تقریباً 11 لاکھ 47 ہزار روپے بنتی ہے کو بحفاظت اور ایمانداری کے ساتھ انکے حوالے کیا گیا۔  اسی طرح 276 مسافروں جن میں ضعیف اور زخمی شامل ہیں کو وہیل چیئرز اور فرسٹ ایڈ جیسی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

    ہفتہ وار کارروائی میں راولپنڈی ڈویژن کو فلاحی کارکردگی کے حساب سے بہترین ڈویژن قرار دیا گیا جس نے گھر سے بھاگے/بھاگی 7 بچوں اور بچیوں کو انکے ورثاء کے حوالے کیا جس کی تعداد دوسرے ڈویژنوں کے مقابلے میں زیادہ رہی،راولپنڈی ڈویژن نے 12 مسافروں کو انکا قیمتی سامان جس کی مالیت تقریباً 1 لکھ 71 ہزار 2 سو بنتی ہے واپس کیا۔ اسکے علاوہ 58 مسافروں کو وہیل چیئر اور فرسٹ ایڈ کی سہولت فراہم کی گئی،لاہور اور پشاور ڈویژن ڈویژن نے 5، جبکہ ملتان اور سکھر نے 3، کراچی نے 4 اور کوئٹہ ڈویژن نے 2 بچوں اور لڑکیوں کو ورثاء کے حوالے کیا۔ مزید گمشدہ سامان کی واپسی اور دیگر امداد کی صورت میں پشاور ڈویژن نے 27، لاہور نے 92، ملتان 07، سکھر 06، کراچی 127 اور کوئٹہ نے 07 مسافروں کی معاونت کی۔

    سینٹرل پولیس آفس ریلویز کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ریلویز پولیس ‘پہلے سلام پھر کلام’ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریل مسافروں کی آسانی کے لئے انکو ہر قسم کی رہنمائی اور امداد فراہم کرتے ہوئے محفوظ سفر کے لئے دن رات کوشش میں مصروفِ عمل ہے۔

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

  • آسمانی بجلی گرنے سے پنجاب میں خواتین اور بچوں سمیت 11 اموات

    آسمانی بجلی گرنے سے پنجاب میں خواتین اور بچوں سمیت 11 اموات

    جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے کئی قیمتی جانیں چلی گئی ہیں،پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

    پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گری ہے، جس سے 5 افراد کی موت ہوئی ہے، بستی کلواڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں، دونوں بچے بھائی تھے، آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے دونوں بھائیوں کی عمریں 7 سے 9 سال ہیں، ٹھل حسن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے، بستی کھوکھراں فیروزہ میں آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی چل بسے ہیں،45سالہ عبدالحفیظ اور 40سالہ کلثوم گندم کاٹ رہے تھے کہ بارش میں آسمانی بجلی گری دنوں میاں بیوی موقع پر جان بحق ہو گئے

    بہاولپور کے علاقے میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے دو اموات ہوئی ہیں، خیرپور ڈاھا کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوئی ہے، علاقہ چک 113 میں آٹھ سالہ بچے کی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہوئی ہے،لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوئی ہے، مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 سالہ نوجوان جان بحق ہو گیا.شہر سلطان میں آسمانی بجلی گرنے سے 13سالہ بچہ جاں بحق ، دو افراد زخمی ہو گئے، جام پور کے علاقے فاضل پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا.

    کوٹ ادو میں تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،بارش کے ساتھ بادلوں کی گرج چمک میں آسمانی بجلی گرنے کے بھی واقعات رونماء ہو چکے ہیں، یونین کونسل بیٹ قائم والہ چکردری پر آسمانی بجلی گرنے سے کاشتکار محمد عبداللہ کی 2 بھینسیں ہلاک ہو گئی ہیں.

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    بارشوں کا سپل 15 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے ،پی ڈی ایم اے
    پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ،ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سپل 15 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں ،بہاولپور ،تحصیل یزمان ،رحیم یار خان کوٹ ادو اور مظفر گڑھ میں آسمانی بجلی گری۔عوام الناس احتیاط کریں بارش اور بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے ۔
    نکاسی آب کیلئے تمام تر وسائل اور مشینری استعمال میں لائی جائے۔ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں ۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

    دوسری جانب وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ممکنہ بارشوں کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں، پنجاب بھر کے بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کو انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی ڈی ایم اے کے پنجاب میں بارشوں کے الرٹ کو مدنظر رکھا جائے،نشیبی علاقوں سے بارانی پانی کے نکاس کی مشینری تیار رکھیں ،سیوریج نالوں کی صفائی کا بھی پیشگی جائزہ لیا جائے، تعطیلات کے باوجود بارش سے شہریوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے،محکمہ بلدیات پی ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ رکھے،

  • سفاک شخص نے بیوی سمیت سات بچوں کو مار دیا

    سفاک شخص نے بیوی سمیت سات بچوں کو مار دیا

    انتہائی افسوسناک واقعہ ، سفاک شخص نے بیوی سمیت سات بچوں کی جان لے لی

    واقعہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں پیش آیا، جہاں سفاک شخص سجاد نے اپنی بیوی سمیت سات بچوں کو قتل کر دیا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے قاتل کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا، میاں بیوی میں لڑائی ہوئی تو شوہر نے طیش میں آ کر نہ صرف اپنی بیوی بلکہ اپنے سات بچوں کو بھی جان سےمار دیا،ملزم نے کلہاڑی کے وارسے بیوی بچوں‌کو قتل کیا.

    ریسکیو حکام کے مطابق قتل ہونے والے تمام افراد کی میتیں سول ہسپتال علی پور منتقل کر دی گئی ہیں،لاشوں کی پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کی جائے گی، پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم نے گرفتاری دے دی ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خاتون سمیت سات بچوں کے مبینہ قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے علی پور مظفرگڑھ میں ہونے والے افسوسناک واقعے پرانسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےسات بچوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مکمل تحقیقات اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا

    تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

    فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

    شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ