Baaghi TV

Tag: بڑھتے ٹریفک حادثات

  • ٹریفک حادثات، کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    ٹریفک حادثات، کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    کرچی میں ٹریفک حادثات میں اضافے کے پیش نظر وزیراعلی سندھ اور آئی جی سندھ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے قانون کی سختی سے پابندی کرانے کے لیے آ ض سے بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ضبط کی جانے والی گاڑیوں میں واٹر ٹینکرز، بسیں، ٹرالرز، ڈمپرز اور دیگر ہیوی گاڑیاں شامل ہیں۔ ان میں سے کئی گاڑیاں زائد العمر اور چلنے کے قابل بھی نہیں ہیں، جبکہ ایک واٹر ٹینکر کو مختلف جگہوں پر میجک سے چپکایا گیا تھا۔اس آپریشن کے دوران 50 سے زائد ہیوی گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں، جنہیں بلدیہ کے امپاونڈ یارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا کہ یہ گاڑیاں ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتی تھیں اور شہر کی سڑکوں پر حادثات کا باعث بن رہی تھیں۔

    اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ضبط شدہ گاڑیاں صرف فٹنس سرٹیفکیٹ جاری ہونے پر چھوڑی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے امپاونڈ یارڈ میں ایک ٹیم کو باقاعدہ طور پر تعینات کر دیا گیا ہے، جو گاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لے گی اور تصدیق کرے گی کہ آیا یہ گاڑیاں سڑک پر چلنے کے قابل ہیں یا نہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اس کریک ڈاؤن کے آغاز کا اعلان کیا اور کہا کہ اس مہم کا مقصد شہریوں کو محفوظ رکھنے اور ٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    پی پی رہنما سینیٹرتاج حیدر کو سپرد خاک کر دیا گیا

  • کراچی میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار تین سگے بھائیوں کو روند ڈالا

    کراچی میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار تین سگے بھائیوں کو روند ڈالا

    کراچی میں موچکوکے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا ، ایک بھائی جاں بحق جبکہ 2 بھائی زخمی ہوگئے۔

    ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق لکی چڑھائی کے قریب تین سگے بھائی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان پر تیز رفتار ڈمپر چڑھ دوڑاجس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دو بھائی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، متوفی کی شناخت راحب ولد افغان جبکہ زخمیوں کی شناخت سعد افغان اور ملیر افغان کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور لواحقین لاش کو تدفین کے لیے حب چوکی روانہ ہوگئے۔

    کسٹم کی بڑی کارروائی، 30 کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فون ضبط

    ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ پربابراعظم کےوالد بول پڑے

    شہری نے 21 کروڑ سے زائد مالیت کے ہیرے نگل گیا

  • کراچی، ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی

    کراچی، ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی

    کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اہم اقدام اٹھا لیا جس سے جان لیوا حادثات میں کمی واقع ہو سکے گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی قرار دے دیا، فرنٹ اور بیک کیمرے لگانے سے حادثے میں قصوروار کا پتا چل سکے گا۔سڑک پر چلنے والے ڈمپرز میں ٹریکر بھی لگایا جائے گا جس کیلیے ڈمپر مالکان کو 15 روز میں سسٹم لگانے کی مہلت دے دی گئی۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے ڈمپرز ایسوسی ایشن سے ملاقات کی جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اقدامات کی حامی بھر لی

    ۔ٹریکر کے ذریعے ڈمپر کی اوور اسپیڈنگ کا پتا چل سکے گا جبکہ ٹریکر کنٹرول سسٹم ڈی آئی جی ٹریفک دفتر میں لگایا جائے گا۔اس حوالے سے پیر محمد شاہ نے بتایا کہ ڈمپر کی اوور اسپیڈنگ پر فوری چالان ہوگا، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اقدام سے حادثات میں کمی واقع ہوگی، تجربہ کامیاب رہا تو دیگر ہیوی گاڑیوں میں بھی سسٹم نصب کروائیں گے۔

    اے آئی ٹیکنالوجی، ایشیا کے بڑے بینک نے ہزاروں ملازمتیں ختم کردیں

    کراچی میں رمضان المبارک کے دوران ہیٹ ویو کا امکان

    کسٹمز نے بھاری مقدار میں بھارتی ساختہ اسمگلڈ ادویات برآمد کرلیں