Baaghi TV

Tag: بڑے

  • بچے چیزیں یاد رکھنے میں بڑوں سے زیادہ تیز کیسے؟

    بچے چیزیں یاد رکھنے میں بڑوں سے زیادہ تیز کیسے؟

    بچے چیزیں یاد رکھنے میں بڑوں سے زیادہ تیز کیسے؟

    چیزیں سیکھنے میں بچے بڑے بڑوں سے اچھے ہوتے ہیں لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ماہرین نے معمہ حل کردیا۔ زبان ہو ، جنرل نالج یا ٹیکنالوج بچے چیزوں کو سیکھنےاور یاد رکھنے میں بڑوں سے اچھے ہو تے ہیں۔ لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟ اسی وجہ کو جاننے کے لیے ماہرین نے ایک تحقیق کی ہے۔ جرمنی میں جامعہ ریجنسبرگ اور براؤن یونیورسٹی کے نیوروسائنسداں کے مطابق دماغ میں گابا نامی کیمیائی جزو چیزوں کو سیکھنے اور دیر تک یاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گیما امائنوبیوٹرک ایسڈ یا گابا نامی کیمیکل بچوں کے اکتسابی عمل میں بہت سرگرم ہوجاتا ہے اور وہ بڑے پیمانے پر معلومات و تجربات جذب کرسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کا دماغ ایک بڑے فوم کی طرح معلومات کو نہ صرف جذب کرتا ہے بلکہ وہ طویل عرصے تک ان کے حافظے اور عمل میں بھی محفوظ رہتی ہیں۔ ماہرین نے سیکھنے کے عمل میں اس کیمیکل کا عمل دخل دیکھنے کے لیے ایک تجربہ کیا اور بچوں اور بڑوں کے دماغ کا وژول کارٹیکس کے ذریعے مطالعہ کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد اغوا
    ٹائٹن اروم نامی پھول جو 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی

    تجربے میں 8 تا 11 برس کے 55 بچے اور 18 تا 35 برس کے 56 بالغ افراد شامل کیے گئے ۔ مختلف اوقات میں بچوں اور بڑوں کے دماغ کا جائزہ لیا گیا۔ پورے تجربے میں بڑوں کے دماغ میں گابا کی سطح یکساں رہی لیکن بچوں میں سیکھنے اور پڑھائی کے دوران گابا کی سرگرمی بھی بڑھی یہاں تک کہ سیکھنے کے عمل کے بعد بھی گابا کیمیکل بڑھا ہوا دیکھا گیا۔ ماہرین نے تجربات سے یہ بھی اخذ کیا ہے کہ بچے بڑوں کے برعکس سیکھنے کے بعد تھکاوٹ محسوس نہیں کرتے اور دس منٹ بعد ہی ان کا دماغ دوبارہ سے کچھ نا کچھ سیکھنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔

  • ریلوے کے  پانچ بڑے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کا فیصلہ

    ریلوے کے پانچ بڑے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کا فیصلہ

    ‏وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پانچ بڑے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشنز کو کمرشل حب بنایا جائے ، جس پر متعلاقہ حکام نے فوری طور پر عملدرآمد کا اغاز کر دیا.متژکرہ ریلوے استیشنز کو کمرشل حب بنانے کا مقصد ریلوے کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے.

    وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ‏انتظامیہ کو گوادر آفس میں فوراً عملہ بھیجنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ تمام پاور وینز کی نومبر تک مکمل فٹ حالت میں دستیابی یقینی بنائی جائے اور سسٹم میں موجود تمام سنگل ڈی جی سیٹس کو ڈبل کیا جائے۔

    اجلاس میں تھر کول کنیکٹوٹی پراجیکٹ اور کراچی پورٹ ٹرمینل سے پپری تک ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور منصوبوں کے کانسپٹ پر بھی تبادلی خیال کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے ریلوے اسٹیشنوں پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ایل تھری کے بزنس پرپوزل کو وفاقی وزیر کے دورہء قطر کے دوران قطری حکومت اور سرمایہ کاروں کے سامنے رکھا جائے گا۔

  • گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنرکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری!!!

    گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنرکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری!!!

    گجر نالہ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری
    ضلعی انتظامیہ نے گجر نالہ پر انسداد تجاوزات آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔
    8 فروری سے گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ۔ کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل آپریشن کی قیادت کرے گا۔ بلدیہ عظمی کراچی انسداد تجاوزات سیل کے 100 افسران و اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ۔ نالوں اور انکے اطراف تجاوزات کے خاتمے کیلئے پولیس و رینجرز کی نفری بھی طلب۔ آپریشن کیلئے 50 پولیس اہکار ، 15 خواتین اہلکار اور 25 رینجرز اہلکار طلب۔ کاروائی کیلئے اینٹی انکروچمنٹ فورس کے 65 اہلکار بھی طلب۔ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر حسان طارق آپریشن کے فوکل پرسن مقرر۔ اسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر حسان طارق کو آپریشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کے احکامات۔ کاروائی میں واٹربورڈ ، ایس بی سی اے اور ریونیو بورڈ حکام بھی شریک ہونگے
    ڈپٹی کمشنر وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا