Baaghi TV

Tag: بگ باس 15

  • بگ باس کی ونر تیجیسوی کیا بن پائیں گی ڈریم گرل ٹو؟

    بگ باس کی ونر تیجیسوی کیا بن پائیں گی ڈریم گرل ٹو؟

    بگ باس 15 کی ونر تیجیسوی پرکاش کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی اداکار ایوشمان کے ساتھ فلم ڈریم گرل ٹو میں نظر آئیں گی۔ اس سلسلے میں ان کا آڈیشن بھی ہو چکا ہے اور خبریں ہیں کہ انہیں اس فلم کے لئے سلیکٹ کر لیا جائیگا۔ خبریں یہ بھی ہیں کہ تیجیسوی کو ایکتا کپور نے اپنے ایک پراجیکٹ میں سائن کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ایکتا کپور کو ابھی تک ہاں میں جواب نہیں دیا ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ اس پراجیکٹ میں دلچپسی نہیں رکھتیں لیکن ان کی یہ خواہش ضرور ہے کہ ان کی سلیکشن فلم ڈریم گرل ٹو کے لئے ہو جائے۔ یا د رہے کہ تیجسوری پرکاش نے بگ باس پندرہ جیتا تھا۔ چار ماہ تک چلنے والے اس شومیں تیجسوی پرکاش سب سے مضبوط امیدوار قرار پائیں

    جب کہ پراتک سہجپال اور کرن کندرا دوسرے اور تیسرے رنر اپ قرار دیے گئے
    بگ باس 15 کے فائنل میں تیجسوی پرکاش، کرن کندرا، پراتک سہجپال، شمیتا شیٹی اور نشانت بھت سمیت 5 امیدوار پہنچے تھے جنہیں فائنل میں ایک سوٹ کیس پیش کیا گیا جس کی قیمت 10 لاکھ روپے تھی۔اس دوران فائنلسٹ کی دوڑ میں شامل نشانت بھت نقد رقم لے کر شو سے باہر ہو گئے۔بگ باس جیتنے کے بعد تیجیسوری کو مختلف قسم کی آفرز آرہی ہیں اب دیکھتے ہیں کہ وہ کس کس آفر کو کن شرائط پر قبول کرتی ہیں۔

  • بگ باس 15: سلمان خان کی کھلاڑی کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی

    بگ باس 15: سلمان خان کی کھلاڑی کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے بگ باس 15 کے کھلاڑی ابھیجیت بچوکلے کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی ہے۔

    باغی ٹی وی : بگ باس 15 کے کھلاڑی ابھیجیت بچوکلے جب سے گیم شو میں شامل ہوئے ہیں اس وقت سے ہی شو کے متنازع کھلاڑی کی بن چکے ہیں اور اکثر ان کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ برے رویے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن اس بار تو ابھیجیت بچوکلے نے کچھ ایسا کردیا جس کی وجہ سے سلمان خان اتنا زیادہ غصے میں آگئے کہ انہیں بگ باس کے گھر کے اندر آکر مارنے کی دھمکی دے دی۔

    سلمان خان فیروزہ والا بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ وجہ بتا دی

    بھارتی نجی چینل نے حال ہی میں شو کے نئے پرومو کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سلمان خان ابھیجیت بچو کلے کو دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے پر ڈانٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    سلمان خان کہہ رہے ہیں بچوکلے یہ جو آپ نے گندی گندی گالیاں دی تھیں، کوئی دوسرا آپ کے گھروالوں کو دے تو آپ کو کیسا لگے گا۔ میں آپ کو وارننگ دے رہاہوں مڈ ویک آ کے نکال کے جاؤں گا یہاں سے بال پکڑ کے۔

    بچو کلے سلمان خان کو کہتے ہیں میں بولوں، لیکن سلمان غصے میں انہیں کہتے ہیں ’’تو بولے گا نا تو گھر میں آکے تجھے مار کے جاؤں گا ،سلمان خان کی اس بات پر ابھیجیت بچو کلے بھڑک کر کہتے ہیں بھاڑ میں جائے آپ کا شو، کھولو دروازہ ایسے شو میں، میں رکنا بھی نہیں چاہتا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے شو میں شامل ایک اور کھلاڑی اداکارہ شمیتا شیٹھی کو بھی گھر والوں سے الجھنے پر کھری کھری سنائی تھیں یہ اس وقت شروع ہوا جب شو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شو کے کھلاڑیوں کو ٹاسک دیا کہ وہ بگ باس کے گھر میں موجود گناہگار کا نام بتائیں۔

    شو کی کھلاڑی ریشمی دیسائی نے شو میں شامل ایک اور کنٹیسٹنٹ ابھی شیک بچھوکلے کا نام لیا اور ان کا نام لینے کی وجہ بتائی کہ انہوں نے دو بار شمیتا شیٹھی کو پیر کی جوتی بتایا ہے اور یہ بات مجھے چبھی۔

    بگ باس 15 میں کھلاڑیوں کی غیر ضروری گفتگو اور حرکتیں،سلمان خان غصے میں آگ بگولہ ہو…

    یہاں پر شمیتا شیٹھی نے بھی کہا کہ ابھیشیک نے مجھے پیر کی جوتی کہا اس کے علاوہ ایک نازیبا لفظ بھی کہا۔ کون ہے یہ آدمی؟ تاہم سلمان خان نے تصدیق کی کہ ابھیشیک نے شمیتا شیٹھی کو ایسا کچھ نہیں کہا۔ لیکن شمیتا اپنے موقف پر قائم رہیں اور مزید کہا یہ آدمی یہاں کیوں ہے؟-

    شمیتا کی یہ بات سلمان خان کو اچھی نہیں لگی اور انہوں نے کہا اگر انہوں نے آپ کو کچھ کہا بھی ہے تو کیا آپ ان کے کہنے پر ہوجائیں گی؟ سلمان نے شمیتا کو ڈانٹتے ہوئے کہا آپ نے کہا وہ یہاں کیوں ہے؟ یہ بات صحیح نہیں ہے شمیتا ’’لعنت ہے‘‘۔

    گلوکارسونو نگم فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار

  • بگ باس 15 میں کھلاڑیوں کی غیر ضروری گفتگو اور حرکتیں،سلمان خان غصے میں آگ بگولہ ہو گئے

    بگ باس 15 میں کھلاڑیوں کی غیر ضروری گفتگو اور حرکتیں،سلمان خان غصے میں آگ بگولہ ہو گئے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور ریئلٹی شو بگ باس کے میزبان سلمان خان سیٹ پر غصے سے آگ بگولا ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ باس سیزن 15 میں حصہ لینے والے شرکا نے شو کے دوران غیر ضروری گفتگو اور حرکتیں کر کے سلمان خان کے صبر کو آزمانے کی کوشش کی۔

    بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند نہیں کی تو خانہ جنگی کا خطرہ ہے،نصیر الدین شاہ

    پہلی بار شو کا حصہ بننے والے ابھیجیت بیچو کلے اور شمیتا شیٹھی نے پروگرام کے دوران کرسیاں تبدیل کیں تو سلمان خان نے دونوں کو متنبہ کیا، اُس کے باوجود ابھیجیت نے جمائی لی تو میزبان ناراض ہوئے اور اونچی آواز میں غصے سے ابھیجیت کو کہا کہ ’جاؤ ، جاکر سوجاؤ‘۔

    کنسرٹ کے دوران لڑکوں کی آئمہ بیگ کے ساتھ بدتمیزی

    سلمان خان کا غصہ دیکھ کرابھیجیت نے معافی مانگی جس پر انہوں نے کہا کہ ’یہ سب میرے ساتھ نہیں چلے گا‘۔ ابھی کچھ دیر ہی گزری تھی کہ سلمان خان شیمتا شیٹھی پر غصہ ہوئے اور انہیں اپنا رویہ درست کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    بگ باس سیزن 15 کی یہ قسط آج شام کو ٹیلی ویژن پر نشر کی جائے گی۔

    سنی لیون کا نیا گانا ان کے گلے کی ہڈی بن گیا

    اس سے قبل بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہوئی تھی ، جس میں انہیں نیکر اور ٹی شرٹ میں رکشہ چلاتے دیکھا جاسکتا ہے سلمان خان کو رکشے کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران ہوئے اور انہوں نے اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کرنے کے لیے اپنے موبائل نکالے-

    اپنے پہناوے کو لے کر میں بچپن سے ہی کافی دقیا نوسی ہوں، ماہرہ خان

    جب یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہوئی تو مداح دبنگ خان کے نئے انداز کو دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ اس سے قبل انہوں نے کبھی سلمان خان کو اتنی مہارت کے ساتھ رکشہ چلاتے نہیں دیکھا تھا۔

    بھاری معاوضہ مانگنے والے اداکاروں کو کرن جوہر کا چیلنج

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ممبئی سے 35 کلومیٹر کی مسافت پر واقع پنویل میں اپنے فارم ہاؤس کے قریب رکشہ چلانے کا مظاہرہ کیا ویڈیو پر صارفین اور بالخصوص سلمان خان کے مداحوں نے تبصرے بھی کیے۔ جس میں انہیں نیکر اور ٹی شرٹ میں رکشہ چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جو سلمان خان نے پاکستانی مداحوں کیلئے ٹھکرا دی

  • سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی

    سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بگ باس شو میں اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو بگ باس سیزن 15 کے رواں ہفتے ویک اینڈ کے وار میں سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو خوب کھری کھری سنائیں جوکہ اس پورے ہفتے گھر میں موجود دیگر کھلاڑیوں سے الجھتی ہوئی نظر آئیں اور یہ لڑائی یہاں تک بڑھ گئی کہ سلمان خان بھی غصے میں آگئے۔

    "بگ باس”سیزن 15 مسائل کا شکار، قبل از وقت اختتام کا خطرہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اس وقت شروع ہوا جب شو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شو کے کھلاڑیوں کو ٹاسک دیا کہ وہ بگ باس کے گھر میں موجود گناگار کا نام بتائیں شو کی کھلاڑی ریشمی دیسائی نے شو میں شامل ایک اور کنٹیسٹنٹ ابھی شیک بچھوکلے کا نام لیا اور ان کا نام لینے کی وجہ بتائی کہ انہوں نے دو بار شمیتا شیٹھی کو پیر کی جوتی بتایا ہے اور یہ بات مجھے چبھی۔

    یہاں پر شمیتا شیٹھی نے بھی کہا کہ ابھیشیک نے مجھے پیر کی جوتی کہا اس کے علاوہ ایک نازیبا لفظ بھی کہا کون ہے یہ آدمی؟ تاہم سلمان خان نے تصدیق کی کہ ابھیشیک نے شمیتا شیٹھی کو ایسا کچھ نہیں کہا لیکن شمیتا اپنے موقف پر قائم رہیں اور مزید کہا یہ آدمی یہاں کیوں ہے؟-

    جب ایک اداکار نے سلمان خان کو بیچ ڈالا تھا،کیسے اور کیوں ؟اکشے کمار نے بھانڈا پھوڑ…

    شمیتا کی یہ بات سلمان خان کو اچھی نہیں لگی اور انہوں نے کہا اگر انہوں نے آپ کو کچھ کہا بھی ہے تو کیا آپ ان کے کہنے پر ہوجائیں گی؟ سلمان نے شمیتا کو ڈانٹتے ہوئے کہا آپ نے کہا وہ یہاں کیوں ہے؟ یہ بات صحیح نہیں ہے شمیتا ’’لعنت ہے‘‘سلمان خان نے شمیتا شیٹھی پر غصہ کرتے ہوئے کہا آپ نے جو اس کو بھڑکایا کیا وہ آپ کو نہیں دکھ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت بھارتی چینل پر بگ باس کا سیزن 15 دکھایا جارہا ہے گزشتہ ہفتے اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر کے ہمراہ شو میں وائلڈ کارڈ انٹری دی تھی اس کے علاوہ دو اور اداکارائیں بھی شو میں شامل ہوئی ہیں جس کے بعد شو میں موجود کھلاڑیوں کے درمیان کافی زیادہ لڑائی جھگڑے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

    سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ بہنوئی آیوش شرما کا حیران کن انکشاف

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا میں خبریں تھیں کہ ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 15 کے قبل از وقت اختتام کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے بگ باس سیزن 15 کی ریٹنگ توقع سے بہت زیادہ کم آرہی ہے جس کی وجہ سے اسے طول دینے کے بجائے مقررہ وقت سے پہلے ہی نمٹانے پر غور کیا جارہا ہے بگ باس کے میکرز کسی دوسرے معاملے میں الجھے ہوئے ہیں جس کا اثر شو پر بھی نظر آرہا ہے اس کے علاوہ شو کے آغاز پر کرکٹ میچز بھی تھے جس کی وجہ سے شائقین کی توجہ اس جانب کم رہی اس کے علاوہ بھی بگ باس 15 لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں ناکام رہا ہے اور اس میں جوش، مقابلے کا معیار اور دیگر عنصر غائب ہیں۔

    پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز