Baaghi TV

Tag: بگ باس 16

  • دھرمیندر کو موبائل فون استعمال کرنے میں دقت کیوں ہوتی ہے؟

    دھرمیندر کو موبائل فون استعمال کرنے میں دقت کیوں ہوتی ہے؟

    بالی وڈ اداکارہ دھرمیندر جو اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے ہر دلعزیزہیں. انہوں نے حال ہی میں بگ باس 16میں شرکت کی ہے اور شو کے کنٹیسٹنٹس کے ساتھ نیو ائیر منایا، ان کے گیتوں پر شوکے شرکاء نے پرفارم کیا اور دھرمیندر کو محظوظ کیا.میزبان سلمان خان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب گھمانے والا فون ہوتا تھا یعنی ڈائل والا فون ہوتا تھا اس کے نمبر ملانے میں مجھے بہت دشواری ہوتی تھی میرے ہاتھ بڑے بڑے اور انگلیاں موٹی ہیں. دھرمیندر نے کہا کہ یہ مسئلہ مسلسل درپیش ہے کیونکہ ہاتھ اور انگلیاں ہیں ہی اتنی موٹی کہ میں

    موبائل پر ٹھیک طرح سے لکھ نہیں سکتا ، لکھنے کی کچھ کوشش کرتا ہوں لکھا کچھ جاتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں بالی وڈ کا پہلا ہیرو تھا جس نے سکرین پر شرٹ‌اتاری اس سے پہلے کبھی کسی ہیرو نے سکرین پر شرٹ‌نہیں اتاری تھی نہ ہی ایسے عمل کو اچھا سمجھا جاتا تھا. اس شو کے شرکاء ساجد خان نے کہا کہ دھرمیندر کے وقتوں میں دارا سنگھ ریسلر ہوا کرتے تھے ریسلر دھرمیندر بھی تھے لیکن دھرمیندر کی صورت میں‌بالی وڈ‌کو پہلا مکمل طور پر ہر حوالے سے ایک ہیرو ملا. دھرمیندر کی فین فالونگ بہت زیادہ تھی.

  • ساجد خان پھنس گئے مزید مشکل میں

    ساجد خان پھنس گئے مزید مشکل میں

    اداکارہ شرلین چوپڑا جو پہلے ساجد خان کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے اپنے وکلاء سے رابطے میں تھیں آخر کار انہوں نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی ہے. اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ساجد خان کے خلاف شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن آئی ہوں، ساجد خان می ٹو کے ملزم ہیں وہ ایک عادی جنسی شکاری اور چھیڑ چھاڑ کرنے والا انسان ہے۔ میں اس کے خلاف آئی پی سی سیکشن 354، 354 اے کے تحت شکایت درج کرانے آئی ہوں۔ پولیس نے مجھے یقین دہانی کرائی ہے کہ مجھے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بہت جلد بلایا جائے گا۔ اس کے بعدمی ٹو کے ملزم ساجد خان کو بھی پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے گا۔شرلین نے مزید کہا کہ بگ باس ہمارے جذبات کو نہیں سمجھ رہے اور ساجد خان کو شو سے باہر نہیں نکال رہے اس لئے میں نے وزیر انوراگ ٹھاکر کو ایک خط لکھا ہے جس

    میں ان سے درخواست کی ہے کہ وہ بگ باس 16 کی نشریات اس وقت تک بند کردیں جب تک کہ ہمارے ملزم ساجد خان کو گھر سے نکال نہ دیا جائے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت زیادہ برے وقت کا سامنا کرنا پڑا ساجد خان کی وجہ سے. انہوں نے کہا کہ میں کئی عورتوں کی آواز بن رہی ہوں، ساجد خان کو فوی جیل بھیجا جائے یہ مطالبہ نہیں کررہی لیکن وہ ایک ملزم ہیں وہ مہمان کے طور پر کیسے کسی شو میں رہ سکتے ہیں. یاد رہے کہ
    بھارتی میڈیا کے مطابق شرلین چوپڑا نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں ساجد خان کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرائی ہے تاہم پولیس نے ساجد خان کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ درج نہیں کیا۔

  • کیا ساجد خان کو بگ باس کی انتظامیہ شو سے نکالے گی؟

    کیا ساجد خان کو بگ باس کی انتظامیہ شو سے نکالے گی؟

    بگ باس 16 جب سے شروع ہوا ہے تب سے فلمساز ساجد خان کی اس میں شمولیت زیر بحث ہے اور ساجد خان اس وقت شدید تنقید کی زد ہیں ساجد کے ساتھ بگ باس کی انتظامیہ بھی شدید ترین تنقید کی زد میں ہے. لوگوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ساجد جن پر جنسی ہراسانی کے الزامات ہیں انہیں شو سے نکال باہر کیا جائے. تاہم اس معاملے میں بگ باس کی انتظامیہ تاحال خاموش ہے اور محسوس یہ ہو رہا ہے کہ بگ باس کی انتظامیہ ساجد خان کو بالکل بھی اپنے شو سے نکالنے کو تیار نہیں ہے. ساجد خان کی بگ باس میں شمولیت پر بگ باس کی انتظامیہ پر تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس گھر میں ساجد خان کو صرف اس لئے بلوایا گیا ہے تاکہ ان پر جو الزامات لگے ہیں وہ اس حوالے سے خود کو کلئیر کر سکیں اور لوگوں کے دلوں میں خود کے لئے نرم گوشہ پیدا کر

    سکیں. ساجد خان جو کہ سلمان خان کے بھی قریبی دوست ہیں سلمان خان اس معاملے پر خاموش دکھائی دیتے ہیں. بگ باس کی انتظامیہ پر اب ساجد خان کو شو سے نکالنے کا دبائو ڈالا جا رہا ہے اور دبائو ان لوگوں کی طرف سے ہے جو بگ باس کو پسند کرتے ہیں ،لیکن اب یہ بھی کہا جا رہا ہے بگ باس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ساجد خان کو زبردستی شو سے نہیں نکالیں گے اگر ساجد شو سے نکلیں گے تو شو کے قوانین کے مطابق ہی نکلیں‌گے. یاد رہے کہ ساجد خان پر سلونی چوپڑا، ریچل وائٹ اور مندنا کریمی سمیت کچھ اداکارائوں کے ساتھ ساتھ ایک صحافی کرشمہ اپادھیائے نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے.

  • ساجد خان کی بگ باس 16 میں شرکت ، مندانا کریمی نے احتجاجا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    ساجد خان کی بگ باس 16 میں شرکت ، مندانا کریمی نے احتجاجا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    جب سے ساجد خان بگ باس 16 میں شریک ہوئے تب سے ان کی شرکت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں. کیونکہ ساجد خان پر لڑکیوں کی طرف سے جنسی ہراسانی جیسے الزامات لگے تھے. الزامات لگنے کے بعد ایک دو فلموں کے پراجیکٹس بھی ان کے ہاتھ سے چلے گئے تھے. اب جبکہ ساجد خان نے بگ باس 16 میں شرکت کی ہے تو بالی وڈ اداکارہ مندانہ کریمی نے احتجاجا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے. مندانہ کریمی نے ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے فلم دینے کے بدلے ایسی شرائط رکھی تھیں جن کو میں صرف کام حاصل کرنے کے لئے پورا نہیں کر سکتی تھی . صرف مندانہ کریمی نے ہی نہیں دیگر کئی اداکارائوں نے بھی ساجد خان پر اسی قسم کے الزامات لگائے جس کے بعد انہیں

    کافی پراجیکٹس سے آئوٹ کر دیا گیا تھا. کہا جا رہا ہے ہ بگ باس 16 کی انتظامیہ نے ساجد خان کے گناہ دھونے کےلئے ان کو اس شو میں شریک کیا ہے. ناقدین کا کہنا ہے کہ ساجد خان کےلئے ایک بار پھر بالی وڈ میں راہ ہموار کی جا رہی ہے بگ باس میں شرکت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے. تاہم بگ باس انتظامیہ نے ساجد خان پر ہونے والی تنقید کو نظر انداز کر دیا ہے. دوسری طرف راکھی ساونت کا کہنا ہےکہ صرف فلم میں کام نہ ملنے کی وجہ سے مندانہ کریمی کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان بچگانہ ہے.

  • بگ باس میں کوئی بھی خوبصورت لڑکا نہیں عادل کو گھر میں جانا چاہیے راکھی ساونت

    بگ باس میں کوئی بھی خوبصورت لڑکا نہیں عادل کو گھر میں جانا چاہیے راکھی ساونت

    ڈرامہ کوئین راکھی ساونت جن کو ہر وقت پریس نے گھیرا ہوتا ہے وہ جہاں بھی جاتی ہیں ان کو پریس گھیر کر بیٹھ جاتا ہے اور ان سے سوالات کرتا ہے۔ حال ہی میں جب راکھی ساونت کسی جگہ پر تھیں تو میڈیا نے ان کو آن گھیرا اور ان سے سوال کیا بگ باس اور ساجد خان کے حوالے سے ، راکھی ساونت نے کہا کہ میں بگ باس کی سب سے بڑی فین ہوں اور میرا دل کرتا ہے کہ میں بھی بگ باس میں جاﺅں گو کہ پہلے بھی کئی بار جا چکی ہیں۔ راکھی نے مزید کہا کہ اس بار بگ باس میں کوئی بھی لڑکا خوبصورت نہیں ہے میرے عاد ل کو بگ باس میں جانا چاہیے ، میرا یقین ہے کہ جیسے ہی عادل بگ باس میں جائیگا سب لڑکیاں یو ٹرن لیں گے اور عادل کو دیکھ کر کہیں گی اُو لالہ یہ کون

    آگیا ہے۔ اور اگر کسی لڑکی نے عادل پر ڈورے ڈالے تو میں اسکا سر پھوڑ دوں گی۔ ساجد خان کے سوال پر بولیں کہ میں ان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی میں یہ بھی نہیں جانتی کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے مجھے تو بس یہ پتہ ہے کہ اگر ساجد پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی لڑکیوں کو وہ فلم میں کام دے دیتے تو یہ سب الزامات ان پر نہ لگتے۔ ہمیشہ محنت سے کام کرنا چاہیے کسی پر اپنی ناکامی کا الزام نہیں دھرنا چاہیے ۔ میں پچھلے پندراں سال سے انڈسٹری میں ہوں اور کام کررہی ہوں محنت کررہی ہوں کبھی کسی پر الزام نہیں لگایا۔ ساجد خان کو پورا حق ہے بگ باس میں رہنے کا۔

  • دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی پہلے دن کی کمائی سیلاب زدگان کو جائیگی عمارہ حکمت

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی پہلے دن کی کمائی سیلاب زدگان کو جائیگی عمارہ حکمت

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس کی ایڈوانس بکنگ کامیابی سے جاری ہے اس فلم کو دیکھنے کےلئے شائقین خاصے بےتاب ہیں. فلم کی پرموشنز کا سلسلہ زوروں سے جاری ہے. پاکستان ہو یا بھارت یا دنیا کے دیگر ممالک جہاں یہ فلم ریلیز ہو رہی ہے وہاں پر دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہی چرچے ہیں. اس فلم میں ایک ساتھ کافی سٹارز دیکھنے کو مل رہے ہیں. کوئی فواد خان کا پرستار ہے تو کوئی ماہرہ اور حمزہ علی عباسی کا. اس فلم کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے اس کے مطابق دا لیجنڈ‌آف مولاجٹ کی پہلے دن کی کمائی سیلاب زدگان کو دے دی جائیگی . فلم کی ایگزیکٹیو پرڈیوسر عمارہ حکمت نے یہ اعلان کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے

    ہیں اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کی پہلے دن کی کمائی سیلاب زدگان کو دی جائیگی. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جس طرح‌سے عموما فلموں کی پرموشنز ہوتی ہیں ہم نے اس طرح سے فلم کی پرموشن نہیں کی کیونکہ ہم غم کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنا چاہتے ہیں. عمارہ حکمت کے اس اعلان کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عمارہ حکمت کی جانب سے اس قسم کا اعلان قابل ستائش ہے.

  • ساجد خان کو بگ باس 16 میں شامل کرنا کلرز ٹی وی کو پڑ گیا مہنگا

    ساجد خان کو بگ باس 16 میں شامل کرنا کلرز ٹی وی کو پڑ گیا مہنگا

    جیسا کہ رئیلٹی شو بگ باس 16 شروع ہو چکا ہے اس میں‌ اس بار معروف فلمساز ساجد خان بھی شامل ہیں. ساجد خان کو اس شو میں شامل کرنا پڑ گیا ہے کہ مہنگا کلرز ٹی وی کو. سوشل میڈیا پر ساجد خان کی شمولیت کو لیکر کلرز ٹی وی پر کافی تنقید کی جا رہی ہے کہا جکا رہا ہے کہ ساجد خان پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہو چکے ہیں اور اسی تناظر میں انہیں‌ کئی پراجیکٹس سے بھی نکالا گیا. اب جبکہ ساجد خان کا بائیکاٹ چل رہا ہے ایسے میں اسے کسی رئیلٹی شو میں شامل کرنے کا مطلب ہے کہ ان کے پاپ دھوئے جا رہے ہیں ان پر جو الزامات لگے ہیں ان

    کو صاف کیا جا رہا ہے. سوشل میڈیا صارفین کلرز ٹی وی کو آڑھے ہاتھوں لے رہے ہیں اور بہت سارے صارفین نے تو ساجد خان کی وجہ سے بگ باس کے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے. یاد رہے کہ ساجد خان بگ باس کے میزبان سلمان خان کے قریبی دوست ہیں ان کی بہن فرح خان بھی سلمان خان کی کافی گہری دوست ہیں. ساجد خان خود بالی وڈ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں لیکن ان ہر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد ان کی شہرت میں‌کافی کمی آئی .لیکن نظر یہ آرہا ہے کہ بگ باس انتظامیہ اس تنقید کی وجہ سے ساجد خان کو شو سے باہر نہیں‌نکالے گی.

  • کیا پوجا مشرا نے بگ باس میں جانے کےلئے سلمان خان سے معافی مانگی ہے؟

    کیا پوجا مشرا نے بگ باس میں جانے کےلئے سلمان خان سے معافی مانگی ہے؟

    پوجا مشرا جو بگ باس میں شرکت کر چکی ہیں، بگ باس سے نکلنے کے بعد انہوں نے بگ باس کی انتظامیہ اور سلمان خان پر بے اتنہا الزامات لگائے اور یہاں تک کہہ دیا کہ بگ باس کے گھر ان کا ریپ ہوا اور سلمان خان نے پوجا کا ساتھ نہیں دیا وہ حقیقت جانتے تھے. پوجا مشرا نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان نے ان کو دھوکہ دیا اور بالی وڈ میں انہیں فلمیں دلوانے کی بجائے انہوں نے سوناکشی سنہا کو بریک دیا. اس طرح کے اندھا دھند کئی الزامات پوجا مشرا کی طرف وقتا فوقتا سلمان خان پر لگتے رہے. لیکن انہوں نے یوٹرن لیتے ہوئے سلمان خان سے معافی مانگ لی اور کہا کہ ان کو اکسایا گیا تھا کہ وہ سلمان خان کے خلاف بولیں اور سوناکشی سنہا کی فیملی نے ان پر جادو ٹونے کروائے تاکہ ان کا کیرئیر نہ آگے بڑھ سکے ان

    کو کام نہ ملے سکے اور ان کے حصے کا کام سوناکشی کو ملتا رہے. پوجا مشرا نے جب معافی مانگی تو ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ کلرز ٹی وی بھی ان کو معاف کر دے اور بگ باس 16 میں انہیں ایکبار آنے کا موقع دیں. انہوں‌نے کہا کہ بگ باس نے ان کا بہت خیال رکھا اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ ایک بار پھر بگ باس کا حصہ بنیں اور سلمان خان اس سلسلے میں‌ان کی مدد کریں. کہا جا رہا ہے کہ پوجا مشرا نے سلمان خان اور کلرز ٹی وی سے معافی صرف بگ باس میں شریک ہونے کے لئے مانگی ہے. دوسری طرف سلمان خان نے پوجا مشرا کے نہ کسی پہلے بیان پر رد عمل دیا اور نہ ہی ان کی معافی کے بعد کوئی رد عمل دیا ہے.

  • بگ باس 16 کا پرومو آئوٹ، سلمان خان کہتے ہیں  اس بار بگ باس خود کھیلیں گے

    بگ باس 16 کا پرومو آئوٹ، سلمان خان کہتے ہیں اس بار بگ باس خود کھیلیں گے

    بگ باس بھارت کا سب سے بڑا رئیلیٹی شو ہے جس کا دنیا بھر میں شائقین بے صبری سے انتظار کرتے ہیں.حال ہی میں بگ 16 کا پرومو ریلیز کیا گیا ہے اور اس پرومو کے آئوٹ ہوتے ہی یہ افواہیں بھی دم توڑ گئیں ہیں کہ سلمان خان بگ باس کی میزبانی نہیں کریں گے. پرومو کو شیئر کرتے ہوئے، میکرز نے لکھا، "ان 15 سالوں میں سب نے کھیلا اپنا اپنا گیم، لیکن اب باری ہے بگ باس کے کھیلنے کی۔ پرومو میں سلمان خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ‘اس بار بگ باس خود کھیلیں گے. انہوں نے ایسا کیوں کہا ہے اور اس بار بگ باس کے گھر میں یا کھیل میں کیا تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں یہ تو کھیل جب شروع ہو گا تب ہی پتا لگ سکے گا. بگ باس کی میزبانی میں سلمان خان کوئی کسر نہیں چھوڑتے

    یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح چاہتے ہی نہیں کہ ان کے علاوہ بگ باس کی میزبانی کوئی اور کرے. . کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ اس بار شلپا شیٹی، راج کندرا، منور فاروقی، کنیکا مان، عامر خان کے بھائی فیصل خان، ٹوئنکل کپور، شیون نارنگ، ویوین ڈیسینا، ارجن بجلانی اور فرمانی ناز شو کا حصہ ہوں گے لیکن حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ شو کا حصہ کون کون ہو گا۔یاد رہے کہ بگ باس کا پچھلا سیزن تیجسوی پرکاش نے جیتا تھا، جس میں پراتک سہجپال اور کرن کندرا دوسری اور تیسری پوزیشن پر تھے۔بگ باس کو جلد ہی کلرز ٹی وی پر شروع ہونے والا ہے.