Baaghi TV

Tag: بھارتی ایجنسیاں

  • بھارتی ایجنسیوں کی پاکستان اورسکھوں کو بدنام کرنے کے لیےجعلی آپریشن کی منصوبہ بندی کاانکشاف

    بھارتی ایجنسیوں کی پاکستان اورسکھوں کو بدنام کرنے کے لیےجعلی آپریشن کی منصوبہ بندی کاانکشاف

    نئی دہلی :بھارتی ایجنسیوں کی پاکستان اورسکھوں کو بدنام کرنے کے لیےجعلی آپریشن کی منصوبہ بندی کاانکشاف،اطلاعات کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ہندوتوا حکومت کی ایما پرپاکستان، مسلمانوں اور سکھوں کو بدنام کرنے کے لیے ملک کے 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر جعلی آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے مرتب کی گئی ایک رپورٹ میں بھارت کی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے جاری کئے گئے نام نہاد سیکورٹی الرٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں انہوں نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی بڑی شخصیات پر ممکنہ حملے کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔

    رپورٹ میں نو صفحات پر مشتمل نام نہاد انٹیلی جنس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی دیگر اہم شخصیات کے لیے خطرہ بتایا گیا ہے، کہاگیا کہ بھارت درحقیقت پاکستان، مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے لیے پلوامہ جیسا ڈرامہ رچا نے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

    بھارت کی خفیہ ایجنسیاںمسلمان تنظیموں کے علاوہ خالصتان نواز گروپوں پر دہشت گردی پھیلانے اور پنجاب اور دیگربھارتی ریاستوں میں ٹارگٹڈ حملوں کے لیے اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے کا الزام لگا رہی ہیں۔

    رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں عوامی اجتماعات، اہم اداروں اور پرہجوم علاقوں کو ڈرون حملوں سے خود نشانہ بنا سکتی ہیں تاکہ بھارت اور پاکستان میںمسلمانوں اور سکھوں کے خلاف بدنیتی پر مبنی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے۔

    یاد رہے کہ چنددن پہلے پاکستانی دفترخارجہ نے خبردار کیا تھا کہ پاکستان کی ازلی دشمن بھارت ‘ایک اور جھوٹا فلیگ آپریشن’ کرسکتا ہے ، جس کا ‘حقیقی امکان’ ہے،لٰہذا عالمی برادری کو بھارتی چالاکیوں سے واقف رہنا چاہیے

  • بھارتی خفیہ ایجنسیوں کاخفیہ کھیل:سکھوں اورمسلمانوں کےدرمیان دوریاں بڑھانے کیلئے نیاڈرامہ

    بھارتی خفیہ ایجنسیوں کاخفیہ کھیل:سکھوں اورمسلمانوں کےدرمیان دوریاں بڑھانے کیلئے نیاڈرامہ

    ممبئی :بھارتی خفیہ ایجنسیوں کاخفیہ کھیل:سکھوں اورمسلمانوں کےدرمیان دوریاں بڑھانے کیلئے نیاڈرامہ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ممبئی پولیس کی طرف سے بلی بائی ایپ کے ذریعے مسلم خواتین کی آن لائن فروخت کے واقعے کی تحقیقات میں انکشاف کیاگیا ہے کہ نہ صرف بلی بائی بلکہ سوشل میڈیاپر متعدد پلیٹ فارمز کو سکھوں اور مسلمانوں کے درمیان دوریاں بڑھانے کیلئے استعمال کیاجارہا ہے ۔اور اس کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” اوردیگر معاون ایجنسیوں کی سازش ہے

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک بلی بائی ایپ پر مسلم خواتین کو فروخت کیلئے پیش کرنے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیاگیا ہے اور تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیز پیغاما ت کو پھیلانے کیلئے دیگر پلیٹ فارمز کو بھی استعمال کیاجارہا ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں 21سالہ وشال کمار جھا کو بنگلور، 19سالہ شویتا سنگھ اور اس کے ایک دیگر ساتھی مینک راول کو اتراکھنڈ سے گرفتار کیاگیا ہے ۔ٹویٹر پر @Bullibai_، @Sage0x11، @hmmaachaniceoki،@jatkhalsa،@jatkhalsa7،@Sikh_Khalsa11 اور @wannabesigmafاکائونٹس کے ذریعے سوشل میڈیا پر نفرت آمیز پیغاما ت کو پھیلائے جارہے ہیں ۔

    انہوں نے کہاکہ ان تمام ٹویٹر اکائونٹس کاتعلق بظاہر سکھ برادری کے ساتھ ظاہر کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ @Bullibai پردستیاب معلوما ت کے مطابق KSFخالصہ سکھ فورس نے یہ ایپ بنائی تھی ۔ہیمنت ناگرالے نے کہاکہ اتراکھنڈ کی 18سالہ شویتا سنگھ نے یہ ایپ بنائی ۔ ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے اس معاملہ میں ہر پہلو پر جانچ شروع کردی ہے ابتدا میں سائبر سیل کو بلی بائی ایپ پر پانچ فالووور ہی ملے جو ایک دوسرے سے رابطے میں تھے ۔

    بلی بائی ایپ میں ملزمین نے پیج تیار کئے اور سوشل میڈیا اورمختلف شعبہ جات سے وابستہ مسلم خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کر کے انہیں فروخت کیلئے پیش کیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ یہ ایپ سکھ برادری نے مسلمان خواتین کو نشانہ بنانے کیلئے بنائی ہے اور ان کا واضح مقصد دونوں برادریوں کے درمیان دوریاں بڑھانا ہے ۔