Baaghi TV

Tag: بھارتی بحریہ

  • پاک بحریہ کا  ایکشن، بھارتی بحری جہاز پسپا کر دیا

    پاک بحریہ کا ایکشن، بھارتی بحری جہاز پسپا کر دیا

    پاک بحریہ کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز سمندر میں پسپا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کو موصول تازہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق بھارتی بحریہ نے آئی این ایس وکرانت کو پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا گیا تھا، آئی این ایس وکرانت 25 اپریل کو اچانک کاروار نیول بیس واپس پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے 23 اپریل کو آئی این ایس وکرانت کو شمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری حدود کے قریب تعینات کیا گیا۔ْ پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی اور مسلسل پٹرولنگ کے باعث بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔

    بھارتی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت اچانک اپنی ہوم پورٹ کاروا پہنچ گیا، آئی این ایس وکرانت محض چند روز ہی کھلے سمندر میں موجود رہا۔تازہ ترین سیٹلائٹ انٹیلیجنس (IMINT) 26 اپریل 2025 کو لی گئی تصاویر کے مطابق، آئی این ایس وکرانت کاروار بندرگاہ پر دوبارہ لنگر انداز ہو چکا ہے۔وکرانت کی واپسی اس کی تعیناتی کی منصوبہ بندی میں اچانک تبدیلی کی تصدیق ہوتی ہے۔23 اپریل کی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق آئی این ایس وکرانت بحیرہ عرب کے کھلے پانیوں کی جانب روانہ ہو رہا تھا

    واضح رہے کہ آئی این ایس وکرانت کی تعیناتی پر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا زمین آسمان ایک کر رہے تھے،طیارہ بردار جہاز کو محض چند دن کے لیے کھلے سمندر میں تعینات نہیں کیا جاتا، پاکستان بحریہ کے “کیرئیر کلر” میزائل سسٹمز سمندر میں متحرک ہوں تو پسپائی ہی واحد محفوظ راستہ رہ جاتی ہے.

    بھارتی اشتعال انگیزی،کراچی کا معذور نوجوان علاج سے محروم

    حکومت کا مشیر قومی سلامتی کی خالی آسامی پر تعیناتی پر غور

    لبنان میں مبینہ اسرائیلی ڈرون کی پروازیں

  • قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 ریٹائرڈ افسران کی پُراسرار گرفتاری

    قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 ریٹائرڈ افسران کی پُراسرار گرفتاری

    خلیجی ملک قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 ریٹائرڈ افسران کو گرفتار کیا گیا ہے، تاہم اس گرفتاری کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    باغی ٹی وی : قطر میں انڈین بحریہ کے سابق کمانڈر پورنندو تیواری سمیت جنہوں نے صدر رام ناتھ کووند کی جانب سے پراواسی بھارتیہ سمان وصول کیا تھا سمیت 8 افسران کو گرفتار کیا گیا ہے-

    چین سے مقابلے کے لیے امریکا کا بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ

    یہ تمام افسران قطر کی ایک نجی کمپنی ’الظاہرہ العالمی کنسلٹینسی اینڈ سروسز‘ میں کام کر رہے تھے یہ کمپنی قطر کی بحریہ کو تربیت اور ساز و سامان فراہم کرتی ہے اس کمپنی کے سربراہ خمیص العجمی رائل عمان ایئر فورس کے سبکدوش سکواڈرن لیڈر ہیں۔

    ذرائع کے مطابق قطر میں بھارتی سفارت خانہ بھی ان سابق افسران کی گرفتاری سے آگاہ ہے –

    انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں ان افسران کی گرفتاری کی اطلاع ایک خاتون ڈاکٹر میتو بھارگوا کی پوسٹ سے سامنے آئی۔ اپنے پیغام میں، ڈاکٹر بھارگوا، جو خود کو ایک معلم اور روحانی شخص بتاتی ہیں، نے منگل کو پوسٹ کیا لکھا ہے کہ وطن کی خدمت کرنے والے 8 تجربہ کار نیوی افسران 57 دنوں سے دوحہ میں غیر قانونی حراست میں ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ میں حکومت اور متعلقہ حکام سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ جلد ضروری اقدامات کرے اور ان اہلکاروں کو کسی تاخیر کے بغیر قطر سے رہا کروا کر انڈیا لائے-

    دنیا کی پانچ بڑی جوہری طاقتوں کا ٹکراؤ تباہ کن ہو سکتا ہے،روس کا انتباہ

    ڈاکٹر بھارگوا نے پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر پٹرولیم ہردیپ پوری اور بہت سے دوسرے لوگوں کو ٹیگ کیا ان سب پر زور دیا کہ ملک کے سابق عہدیداروں کو بغیر کسی تاخیر کےبھارت واپس لایا جائے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا دوحہ میں بحریہ کے سابق اہلکاروں کی گرفتاری سے کیا تعلق ہے۔

    بھارتی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر ابتدائی خاموشی کے بعد اب بتایا ہے کہ انڈیا کا سفارتخانہ گرفتار افراد کو قونصل سروس فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم وزارت خارجہ نے یہ وضاحت نہیں دی کہ اِن اہلکاروں کو کس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان تمام افسران کو کیوں حراست میں لیا گیا ہے اور ان پر کیا الزامات ہیں۔ تاہم، اس ماہ کے شروع میں، دوحہ میں ہندوستانی سفارت خانے کے اہلکاروں کو ان سب سے ملنے کے لیے قونصلر دورہ دیا گیا تھا۔

    بی بی سی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ بحریہ کے سابق اہلکاروں کی گرفتاری پر ابھی تک خاموش تھی لیکن جمعرات کو معمول کی نیوز کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ان اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے پاکستان اب بنگلہ دیش،کوہلی کے اشارے پردو متنازعہ نو…

    انھوں نے کہا کہ ہم آٹھ بھارتی شہریوں کی گرفتاری کے بارے میں واقف ہیں جو قطر میں کسی پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ کام کرتے تھے۔ قطر میں انڈیا کا سفارتخانہ قطری حکام سے رابطے میں ہے۔ سفارتخانے کے اہلکاروں کو مقید بھارتی شہریوں سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    باگچی نے مزید بتایا کہ بحریہ کے ان سابق اہلکاروں کو اپنے گھر والوں سے بات کرنے کی بھی اجازت دی گئی تھی ہم نے ان شہریوں سے ملنے کے لیے ایک اور قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے۔ ہمارا سفارتخانہ اور وزارت ان اہلکاروں کی فیملیز سے رابطے میں ہے۔ ہم ان کی جلد رہائی اور بھارت واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

    تاہم وزارت خارجہ کے ترجمان نےتاحال یہ نہیں بتایا کہ ان اہلکاروں کو قطر میں کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    بھارتی بحریہ کے جن آٹھ اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ان میں سابق کمانڈر پورنیندو تیواری بھی شامل ہیں جو کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ انھیں 2019 میں ایک تقریب میں اس وقت کے صدر مملکت نے ’پرواسی بھاتیہ سمان‘ ایورڈ دیا تھا۔

    الظاہرہ کے لنکڈ ان پیج کے مطابق کمانڈر پور نیندو تیواری (ریٹائرڈ)، کمانڈر اجے تیواری (ریٹائرڈ)، کمانڈر انیش ٹھاکر (ریٹائرڈ) اور ساجن بابو نے انڈیا کے یوم آزادی کے موقع پر 15 اگست کو دوحہ میں واقع انڈیا کے تقافتی مرکز میں پرچم کشائی اور ثقافتی تقریب میں شرکت کی تھی۔

    بھارتی دارالحکومت میں خطرناک اسموگ کے باعث اسکول بند

    قطر میں انڈیا کے ان سابق اہلکاروں کی گرفتاری پُراسرار بنی ہوئی ہے۔ ان کے بارے میں قطر اور متحدہ عرب امارات کے اخبارات میں بھی کہیں کوئی خبر نظر نہیں آئی ایک کو چھوڑ کر باقی سات اہلکاروں کے نام بھی سامنے نہیں آئے ہیں۔

    گرفتار کیے گئے اہلکاروں کے رشتے دار بھی خاموش ہیں۔ انڈیا کی وزارت خارجہ جس طرح ان اہلکاروں کی رہائی اور انھیں انڈیا واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے اس سے واضح ہے کہ یہ پُراسرار معاملہ اہم نوعیت کا ہے۔

    متعدد زرائع کے مطابق یہ افراد جاسوسی کا ایک ریکٹ چلاتے تھے جس کے تحت خفیہ معلومات بھارت، اسرائیل اور متعدد ممالک کو دیں جاتی تھیں- بھارتی کمانڈر کلںبھوشن یادیو کے پکڑے جانے کے بعد یہ دوسرا بڑا موقعہ ہے کہ بھارتی انٹیلیجنس کا ریکٹ اس بڑے پیمانے پر پکڑا جائے-

  • بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

    بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

    نئی دہلی: بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا بحریہ کا مگ -29 بحریہ کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا لیکن ہوائی پٹی پر واپسی کے دوران اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی-

    بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ گوا میں معمول کی جنگی مشق میں مصروف تھا اور اس دوران سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا سرچ آپریشن کے دوران پائلٹ کو فوری طور پر ٹریس کر لیا گیا اور اطلاعات کے مطابق پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔

    تیل کی پیدوار میں کمی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے،امریکی صدر

    طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

  • بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا،3 اہلکار ہلاک،بھارتی بحریہ مشکل دورمیں‌

    بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا،3 اہلکار ہلاک،بھارتی بحریہ مشکل دورمیں‌

    نئی دہلی: ممبئی ڈاکیارڈ پر بھارتی نیوی کے بحری جہاز میں دھماکے سے 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی بحریہ نے واقعے کی تصدیق کردی۔

    منگل کی شب بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدقسمت واقعہ نیول ڈاک یارڈ ممبئی میں پیش آیا، آئی این ایس رنویر کے اندونی کمپارٹمنٹ میں ایک دھماکے سے 3 نیول اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    بھارتی وزیر دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحری جہاز میں دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    بھارتی میڈیا پر جاری خبروں کے مطابق دھماکے میں کم از کم 11 اہلکار زخمی بھی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے حالات کو قابو میں کرلیا تھا، واقعہ شام 4 بجے کے قریب پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق آئی این ایس رنویر نومبر 2021ء سے ایسٹرن نیول کمانڈ کا حصہ ہے اور جلد ہی اسے بیس پورٹ پر واپس آنا ہے۔

    بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا کے باعث بحریہ کے 3 اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق بحری جہاز آئی این ایس رنویر میں دھماکا اس وقت ہوا جب اسے ممبئی کی بندرگاہ پر لنگر انداز کیا گیا تھا۔

    نیوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد عملے نے صورت حال کو قابو کرلیا۔ حادثے میں جہاز کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی این ایس رنویر 21 اپریل 1986ء کو بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا جو سابق سویت یونین میں تیار کیا گیا تھا۔ اس قسم کے بحری جہاز سب میرینز، کروز میزائل اور نچلی پرواز کرنے والے جنگی جہازوں کے خلاف دفاع فراہم کرنے کے کام آتے ہیں۔

    بھارتی بحریہ کے موجودہ چیف ایڈمرل آر ہری کمار نے بھی اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں اس بحری جہاز کی کمان سنبھالی تھی۔