Baaghi TV

Tag: بھارتی براڈ کاسٹرز

  • چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کا طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم

    چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کا طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث براڈ کاسٹرز کو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے اور انہوں نے طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم دے دیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آئی سی سی اور براڈ کاسٹرز مشکل میں پڑ گئے اور انہوں نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ کی غیریقینی صورتحال کے باعث براڈکاسٹرز کو ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے، بھارتی براڈکاسٹر نے آئی سی سی کو طے شدہ رقم میں کمی کرنے کا الٹی میٹم بھی دے دیا ہے۔براڈ کاسٹر نے آئی سی سی کو پیغام پہنچایا کہ غیریقینی صورتحال میں 3 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز کی طے شدہ رقم نہیں دے سکتے، بھارتی براڈ کاسٹر نے نشریات اور اسٹریمنگ کی مد میں 40 کھرب سے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی سے پاک بھارت میچ یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔دوسری جانب آئی سی سی براڈکاسٹرز کے ممکنہ نقصانات کے سوال پر جواب دینے سے گریز کررہا ہے، آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے بورڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔بھارتی براڈکاسٹر نے 2027 تک کے آئی سی سی ایونٹ کے براڈکاسٹ رائٹس 3 اعشاریہ دو ارب ڈالرز میں خریدے تھے۔خیال رہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے تحریری وجوہات طلب کی تھیں، بی سی سی آئی کو لکھے خط میں کہا کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا۔آئی سی سی کے خط پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے جوابی خط لکھ دیا، بی سی سی آئی کی جانب سے لکھے گئے خط میں بے بنیاد وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چیمپنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کروا دی جائیں، مالی نقصان ہم پورا کر دیں گے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل پر راضی نہیں ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر حکومتی ہدایت پر آئی سی سی کو خط لکھ کر پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کیا گیا تھا۔معاہدے کے مطابق آئی سی سی کو ایونٹ سے 90 روز قبل ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہے، 20 نومبر تک اعلان نہ کرنے کی صورت میں آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق کمرشل پارٹنرز کو ایونٹ سے قبل کم از کم اتنا وقت درکار ہوتا ہے، کمرشل پارٹنر کو شیڈول کے مطابق اپنی مارکیٹنگ کرنا ہوتی ہے۔

    جناح اسپتال ، پولیس کی حراست سے خطرناک قیدی فرار

    بنگلہ دیش میں ڈینگی سےاموات 400 سے زائد ہو گئیں

    نواز شریف کے بیٹے حسن نواز لندن ہائیکورٹ سے دیوالیہ قرار

  • پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی،بھارتی براڈ کاسٹرزکا اپنی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے خدشات کا اظہار

    پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی،بھارتی براڈ کاسٹرزکا اپنی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے خدشات کا اظہار

    کراچی: پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ،بھارتی براڈ کاسٹرز نے 2025 کے ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے خدشات ظاہر کردیئے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اگلے 8 سالہ دورانیے کیلئے نشریاتی حقوق کی فروخت کا عمل شروع کرنے والی ہے، اس کیلئے کونسل کے 2 ٹاپ آفیشلز گذشتہ دنوں ممبئی آئے ان میں براڈ کاسٹ رائٹس کے نائب صدر سنیل منوہرن اور چیف کمرشل آفیسر انورنگ داہیا شامل تھےان کی بھارتی براڈ کاسٹرز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں اگلے نشریاتی سرکل کے حوالے سےبریفنگ دی گئی، اس میں آئی سی سی کی جانب سے میڈیا اور ڈیجیٹل رائٹس کی ایک ساتھ بڈ دینے کی بھی اجازت شامل تھی۔

    پاکستان کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پربھارتی براڈکاسٹرز کی جانب سے 2025 میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے شاید بھارتی ٹیم جانے سے انکار کردے اس حوالے سے آئی سی سی آفیشلز نے انھیں مطمئن کردیا تاہم اس بارے میں مزید تفصیل ظاہر نہیں کی گئی-

    رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹرز کی جانب سے 2024 میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں مشترکہ طور پر شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے اوقات کار کے حوالے سے تحفظات ظاہر کیے گئے، جس پر آئی سی سی آفیشلز نے انھیں یقین دلایا کہ بھارتی ٹیم کے تمام میچز ملکی پرائم ٹائم میں منعقد ہوں گے۔

    آئی سی سی کی جانب سے 4 برس کیلئے بھی نشریاتی حقوق پیشکش کی آفر ہوئی تاہم پارٹیز بدستور 8 سال تک رائٹس حاصل کرنے کی بڈز دے سکتی ہیں۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی حقوق کی بڈ 1.9 بلین ڈالر تک لگ سکتی ہے تاہم ہر سال میگا ٹورنامنٹ کی وجہ سے یہ رقم ڈبل بھی ہونا ممکن ہے، بڈنگ کا باقاعدہ عمل جولائی میں شروع ہوگا۔

    انڈین بیس بال ٹیم نے پاکستان میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کنفرم کردی

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپٹنر ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔ یہ عظیم خبر یقیناً لاکھوں پاکستانی شائقین، غیر ملکیوں اور عالمی شائقین کو عظیم ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش کرے گی اور دنیا کو ہماری مہمان نوازی کا نمونہ پیش کرنے کا موقع ملے گا۔


    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے 2025کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر مبارکباد کی پوسٹ شیئر کی گئی تھی-


    خیال رہے کہ فروری 2025 میں پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا میزبان پاکستان اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا، ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے، یہ میچز تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستان نے آخری بار 1996 میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی، آئی سی سی 1996 ورلڈکپ میں پاکستان مشترکہ میزبان تھا ،ورلڈکپ 1996 کی میزبانی پاکستان، بھارت اور سری لنکا نے کی تھی۔

    آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہو گا ،فروری 2025 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی جبکہ ٹی 20 ورلڈکپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے،اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی 2029 کی میزبانی بھارت کو مل گئی ہے۔

    یادرہے کہ 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    فیصلہ کن معرکے میں فخر زمان کو مین آف دی میچ اور حسن علی کومین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا تھا، اوپنرز اظہر علی اور فخر زمان نے 127 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا تھا، فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی تھی 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے تھے جبکہ بابر اعظم 48 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تھے اورمحمد حفیظ نے 57 رنز بنائے تھے۔

    پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 338 رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔ بھارت کو 339 رنز کا ہدف دیا تھا۔بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلے اوور میں روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ،محمد عامر نے اپنے اگلے اوور میں کپتان ویرات کوہلی کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا تھا جبکہ عامر نے شیکھر دھون کو آؤٹ کرکے تیسری وکٹ لی تھی۔

    سپنر شاداب خان نے یووراج کی اہم وکٹ حاصل لی، دھونی کیچ آوٹ ہوئے،کیدھار کی اننگز کا خاتمہ شاداب نے کیا،ہردک پانڈیا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن رن آوٹ ہوگئے،جدیجا کو جنید خان نے سلپ میں کیچ کرا یا جبکہ حسن علی نے جسپریت کو آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کا چیمپیئن بنوا دیا تھا۔

    کرکٹ ٹیموں کے آئندہ 12 ماہ کا کرکٹ کیلنڈر جاری