Baaghi TV

Tag: بھارتی جاسوس

  • جاسوسی سرگرمیاں، بھارت کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ

    جاسوسی سرگرمیاں، بھارت کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ

    بھارت کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر 30 دسمبر 2024 سے قطر کا تین روزہ دورہ کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اگست 2022 میں قطر نے دہرا گلوبل ٹیکنالوجیز کے تحت کام کرنے والے 8 سابق بھارتی بحریہ افسران کو جاسوسی کے الزامات پر گرفتار کیا، ان پر قطر کی U212 جدید آبدوزوں کی خفیہ معلومات اسرائیل، بھارت کی ایجنسی را اور ایران کے ساتھ شیئر کرنے کا الزام تھا۔قطر کی 2024 میں کل آبادی تقریباً 3.12 ملین ہے، جن میں صرف 12 فیصد قطری شہری ہیں، ہندوستانی سب سے بڑی تارکین وطن برادری ہیں، جو کل آبادی کا تقریباً 21.8 فیصد ہیں اور تعمیرات، صحت عامہ اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔ان افسران میں کپتان نووتج سنگھ گل اور بیرندر کمار ورما جیسے اعلیٰ عہدے کے افراد شامل تھے، 2023 میں سزائے موت سنانے کے بعد انہیں فروری 2024 میں رہا کر دیا گیا۔بھارتی وزیر خارجہ کا یہ دورہ جاسوسی کے الزامات، تارکین وطن کے تنازعات، اسرائیل کی حمایت اور غیر جانبداری کے خدشات کے درمیان ہندوستان کے تعلقات کو نئے سرے سے جوڑنا ہے، کیونکہ عرب ممالک کے لیے ہندوستان کی قابل اعتماد حیثیت پر کافی سوالات اٹھتے ہیں۔بھارت کی عالمی جاسوسی سرگرمیاں دستاویزی طور پر ثابت ہوچکی ہیں، 2019 میں ایک بھارتی جوڑے کو جرمنی میں کشمیری اور سکھ گروہوں پر جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس سے قبل 2016 میں بھارتی بحریہ کے کمانڈر کلبھوشن یادو کو پاکستان میں دہشت گرد نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، 2015 میں سری لنکا نے سیاسی مداخلت کے لیے بھارت کے را کے اسٹیشن چیف کو ملک بدر کیا۔نریندر مودی کے باعث بھارت کی خارجہ پالیسی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کئے جاچکے ہیں، 2024 میں بھارت نے فلسطین کی جانب سے پیش کردہ پہلی اقوام متحدہ کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، جو اس کے روایتی فلسطین نواز موقف سے ہٹ کر تھا۔اس فیصلے نے بھارت کو BRICS بلاک اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک سے دور کر دیا، جس سے اس کی غیر جانبداری پر خدشات پیدا ہوئے ہیں، یہ عمل فلسطین بحران کے درمیان بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔عرب دنیا میں بھارت کی قابل اعتماد حیثیت پر سوالات کھڑے ہو چکے ہیں، حماس حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر بھارت کا عوامی طور پر شکریہ ادا کیا، بھارتی اکاؤنٹس سے پرو اسرائیل ہیش ٹیگز کا رجحان نمایاں نظر آتا ہے۔بھارتی تارکین وطن برادری نے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیا ہے لیکن ان کی سرگرمیاں اکثر تنقید کا شکار رہتی ہیں، مشرق وسطیٰ میں، تارکین وطن کی کمیونٹیز ثقافتی اور اقتصادی تبادلے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن انہیں ہندوتوا نظریے کو فروغ دینے سے باز نہیں آتے۔آسٹریلیا میں بھی بھارتی خفیہ کارروائیاں بے نقاب ہوئیں، جہاں را کے ایجنٹوں نے تارکین وطن کی کمیونٹیز اور سیاستدانوں کو نشانہ بنایا، سکیورٹی کلیئرنس رکھنے والے افراد کو بھرتی کیا اور حساس دفاعی معلومات تک رسائی حاصل کی۔عرب ممالک کو بھارت پر اپنے اعتماد پر نظرثانی کرنی چاہیے، مضبوط ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کے باوجود، جاسوسی، اسرائیل کی حمایت، اور نظریاتی اثرات جیسے واقعات مشرق وسطیٰ میں تعلقات کی پاکیزگی کے لئے چیلنج ہیں۔

    دبئی: 461 ملین درہم کی منی لانڈرنگ کرنے والا گروہ گرفتار

    جو بائیڈن کا یوکرین کیلئے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

    اہلسنت و الجماعت کا بھی کراچی میں دھرنوں کا اعلان

    پراپرٹی ٹیکس کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے ایک استعفیٰ مانگا، 31 استعفے آ گئے

  • مبینہ بھارتی جاسوس انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

    مبینہ بھارتی جاسوس انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

    مبینہ بھارتی جاسوس کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی میں پیش کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مبینہ بھارتی جاسوس کو گزشتہ روز اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ماڑی پور سے گرفتار کیا ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے محکموں کے سروس کارڈ اور مختلف ناموں سے حاصل کیے گئے پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں۔تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلیم سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشے اور دیگر دستاویز بھی برآمد ہوئی ہیں، جو براستہ نیپال، بھارت کا سفر بھی چکا ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کے خلاف دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی الزام ہے۔عدالت نے ملزم سلیم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    جماعت اسلامی کی جانب سے چینی انجنیئرز پرحملے کی مذمت

  • کراچی میں مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

    کراچی میں مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پورمیں کارروائی کرکے مبینہ بھارتی جاسوس کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملزم سے دستی بم اور دیگر ہتھیار برآمد ہوئے جبکہ ملزم کے پاس مختلف ناموں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی موجود تھےملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس ہے، اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے الزام میں خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    کراچی میں جناح ٹرمینل کے قریب دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، جہاں ایک خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ میں چھ سے آٹھ نمبرز مشکوک قرار پائے ہیں مشکوک نمبروں کے تمام کوائف چیک کیے جا رہے ہیں، دہشت گرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ مل رہی تھی چینی انجینئرز کے بارے میں جنہیں معلومات تھیں انہیں بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب گزشتہ شب زوردار دھماکے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اس واقعے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے ملزمان کو سزائیں اور جرمانہ

    تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئرپورٹ کے باہر غیر ملکیوں کے قافلے سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں چھوٹی کار استعمال کی گئی، کار سوار خودکش حملہ آور قافلے کے نکلنے کا انتظار کر رہا تھا۔

    یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،منیراکرم

  • کراچی سے بھارتی جاسوس اورسہولت کار گرفتار

    کراچی سے بھارتی جاسوس اورسہولت کار گرفتار

    کراچی کے علاقے کلاکوٹ سے بھارتی جاسوس اور پاکستانی سہولت کار کو گرفتار کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: یہ گرفتاری ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےکی، پولیس کے مطابق ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، بھارتی جاسوس پاکستان کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا، گرفتار ملزمان کی شناخت اکھل دیو ولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور ظہور احمد کے نام سے ہوئی جن کے قبضے سے دو بھارتی پاسپورٹ، ایرانی کرنسی ، اسلحہ ، جعلی جیولری بکس، 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات بر آمد کیے گئے پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں –

    یوکرین کے ماسکو پرڈرون حملے،زیر تعمیر عمارت نشانہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 6 بھارتی باشندوں کو رینجرز نے حراست میں لیا تھا آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سرحد پر تعینات پنجاب رینجرز نے 6 بھارتیوں کو پکڑ لیا ہے، جو اسمگلرز منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں بھارتی اسمگلرز کو 29 جولائی سے 3 اگست کے دوران پاکستان کی حدود سے پکڑا گیا ہے۔

    تاریخ کا بڑا ٹرانسپلانٹ،بانجھ خواتین کے لیے بچے پیدا کرنے کے امکانات کھل گئے

    آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ملزمان میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ ، وشال سنگھ، جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ شامل ہے پکڑے جانے والے بھارتی منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، اور بھارتی سیکیورٹی فورسز ( بی ایس ایف ) کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید از قیاس نہیں بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے، بھارتی اسمگلروں کے خلاف ریاست مخالف سرگرمیوں پر پاکستانی قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    برطانیہ میں 10 سالہ بچی کا قتل، پاکستان میں مقیم ملزم کا بھائی گرفتار