Baaghi TV

Tag: بھارتی حکام

  • نئی دہلی کار دھماکا: خودکش حملہ قرار، مبینہ ساتھی گرفتار

    نئی دہلی کار دھماکا: خودکش حملہ قرار، مبینہ ساتھی گرفتار

    بھارتی حکام کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والا کار دھماکا ایک خودکش حملہ تھا اور این آئی اے نے مبینہ خودکش بمبار کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق این آئی اے کا کہنا ہے کہ حملہ آور اور اس کا معاون دونوں مقبوضہ کشمیر کے رہائشی ہیں، جہاں ان دنوں بڑے پیمانے پر چھاپے جاری ہیں۔ ادارے نے بتایا کہ گرفتار ملزم عامر رشید علی کے نام پر ہی وہ گاڑی رجسٹرڈ تھی جسے دھماکے میں استعمال کیا گیا۔تحقیقات کے مطابق مبینہ خودکش بمبار کی شناخت عمرالنبی کے نام سے ہوئی ہے، جو کشمیر کا رہائشی اور ہریانہ کی ایک یونیورسٹی میں جنرل میڈیسن کا اسسٹنٹ پروفیسر تھا۔ دھماکا اولڈ دہلی کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں سے وزیراعظم مودی یومِ آزادی پر خطاب کرتے ہیں۔

    اسپتال حکام کے مطابق دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ این آئی اے 10 ہلاکتوں اور 32 زخمیوں کی تصدیق کر رہی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے حملے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے مکمل کارروائی کا اعلان کیا ہے

    برطانیہ میں پناہ کی پالیسی سخت، پناہ گزینوں کا تحفظ عارضی قرار

    پاکستان شاہینز کی بھارت اےکو 8 وکٹوں سے تاریخی شکست
    ایران ہمیشہ سفارت کاری کا حامی، امریکا مذاکرات پر تیار نہیں،عباس عراقچی

    وزیراعظم دورے پر17 نومبر کو کراچی پہنچیں گے

  • دفتر خارجہ کی پاکستانی شہریوں کیلئے بارڈر بند کرنے کی تردید

    دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ واہگہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی اور اس تناظر میں ہمیں کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔ترجمان نے کہا کہ اگر بھارتی حکام اپنی طرف سے پاکستانی شہریوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو ہم ان کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، واہگہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔شفقت علی خان کے مطابق کئی مریض، جن کی صحت نازک تھی، اپنا علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت سے 20 پاکستانی آج بھی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ روز واضع کیا تھا کہ بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رہے گا۔بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو واپسی کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی تھی۔

    کراچی میں ہیوی ٹرفک سےحادثات ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    وزیر خارجہ کے پانامہ اور جنوبی کوریا سے سفارتی رابطے

  • بھارتی اشتعال انگیزی،کراچی کا  معذور نوجوان علاج سے محروم

    بھارتی اشتعال انگیزی،کراچی کا معذور نوجوان علاج سے محروم

    بھارت کی جانب سے نفرت پر مبنی پالیسیوں نے علاج کے لیے بھارت جانے والے کراچی کے معذور نوجوان کو مکمل علاج کے بغیر ہی وطن واپس بھیج دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کا نوجوان، جو 2023 میں پولیس فائرنگ کا نشانہ بن کر معذور ہو گیا تھا، علاج کی غرض سے والدہ اور والد کے ہمراہ 25 مارچ کو بھارت روانہ ہوا۔ 27 مارچ کو اٹاری بارڈر عبور کرنے کے بعد نوجوان کو بھارتی دارالحکومت دہلی کے اندر اپرستہ اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں معروف ڈاکٹر سدھیر کمار نے اس کا معائنہ کیا تاہم، بھارتی حکام کی جانب سے سرحدوں کی بندش کے اچانک اعلان کے بعد نوجوان کو علاج مکمل کرائے بغیر پاکستان واپس جانے کی ہدایت کر دی گئی۔بھارتی حکام کی سخت رویے نے نہ صرف نوجوان بلکہ اس کے اہل خانہ کو بھی شدید اذیت میں مبتلا کر دیا۔

    بھارتی رویے نے مظلوم نوجوان اور اس کے خاندان پر مزید بوجھ ڈال دیا، جب کہ اس کی والدہ کو بھارت میں ہی روک لیا گیا۔معذور نوجوان کی والدہ، جو بھارتی پاسپورٹ رکھتی ہیں، 16 سال قبل شادی کے بعد پاکستان آئی تھیں اور ویزے کے ذریعے کراچی میں مقیم تھیں۔بیٹے کی معذوری کے بعد انہوں نے علاج کے لیے دہلی جانے کا فیصلہ کیا تھا، مگر بھارتی حکام کی جانب سے روا رکھا گیا غیر انسانی سلوک ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

    بھارتی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد نوجوان کو وطن واپس روانہ کر دیا گیا ہے اور جلد ہی وہ اپنے خاندان کے ساتھ کراچی میں دوبارہ زندگی کی جنگ لڑنے کے لیے پہنچے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اس طرح کے رویے نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ نفرت کی سیاست کی عکاسی بھی کرتے ہیں، جہاں سرحد پار انسانیت کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

    حکومت کا مشیر قومی سلامتی کی خالی آسامی پر تعیناتی پر غور

    لبنان میں مبینہ اسرائیلی ڈرون کی پروازیں