Baaghi TV

Tag: بھارتی حکومت

  • بھارتی حکومت کا "سکھ فار جسٹس” سےمتعلق ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

    بھارتی حکومت کا "سکھ فار جسٹس” سےمتعلق ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

    نئی دہلی: حکومت نے ممنوعہ تنظیم "سکھ فار جسٹس” سے متعلق ایپس ،ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاعات و نشریات کی وزارت کی جانب سے منگل کو دی گئی معلومات کے مطابق غیرملک سے چلائے جارہے ’پنجاب پالیٹکس ٹی وی ‘ کے ایپس ،ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہےجس کا سکھ فار جسٹس تنظیم کے ساتھ تعلق ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق الزام ہے کہ اس چینل نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے دوران عوامی نظام کو بگاڑنے کےلئے آن لائن میڈیا کا استعمال کرنے کی کوشش کی حکومت نے 18 فروری کو انفارمیشن ٹیکنولوجی کے تحت ہنگامی طاقتوں کا استعمال کرکے ان ڈیجیٹل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے۔

    ہندوانتہا پسندوں‌ کی سکھ لڑکیوں سے زیادتیاں:تلنگانہ میں سکھ لڑکی سے زیادتی:احتجاج جاری

    وزارت نے پریس ریلیز جاری کرکے کہا کہ بلاک کئے گئے ایپس،ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کھاتوں کے مواد میں فرقہ وارانہ انتشار اور علیحدگی اور علیحدگی کو بھڑکانے کا مواد تھا اور یہ مواد ہندوستان کی خودمختاری ،سالمیت ،ریاست کی سکیورٹی اور عوامی نظام کےلئے نقصان دہ پائے گئے۔

    وزارت نے کہا کہ حکومت ہندوستان میں معلومات کے مجموعی ماحول کی حفاظت کے لیے چوکس ہے اور ایسی کسی بھی کارروائی کو روکنے کے لیے پرعزم ہے جس سے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچنے کا امکان ہو-

    بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پر، بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا

    دوسری جانب تلنگانہ میں سکھ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا سکھ تنظیموں نے حیدر آباد میں سکھ لڑکی کی آبروریزی کے واقعےمیں شدید مذمت کا اظہار کیا ہے بہیمانہ واقعے کے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پنجاب کے شہر جالندھر میںمنعقدہ سکھ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد میں ہونے والے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ کمیٹی کے سربراہ تیجندر سنگھ پردیسی، ہرپال سنگھ چڈھا، ہرپریت سنگھ نیتو، گرویدر سنگھ سدھو اور وکی خالصہ نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے واقعات سے سکھ برادری میں کافی غصہ پایا جاتا ہے بھارت میں امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، خواتین محفوظ نہیں ہیں۔

    بھارتی سابق وزیر اعلیٰ کو 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

  • بھارتی حکومت کا 170 پاکستانی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار

    بھارتی حکومت کا 170 پاکستانی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار

    بھارتی حکومت نےآخری وقت پر 170 پاکستانی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین فیتھ ٹوورازم پروگرام کے تحت 29 جنوری کو 170 پاکستانی سیاحوں کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے بھارت پہنچنا تھا پاکستان سے 170 سیاحوں کے پہلے گروپ نے بھارت جانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں تاہم بھارتی حکومت نے آخری وقت پر پاکستانی سیاحوں کوویزے دینے سے معذرت کرلی ہے۔

    بھارتی فوج کا جدید جنگی طیارہ کھیتوں میں گرکراپنی موت آپ ہی جل کرراکھ ہوگیا

    رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بتایا کہ بھارتی حکام نے کورونا کی تشویش ناک صورتحال کی وجہ سے ویزے جاری نہیں کیے اور دورے کو چند روز کے لیے مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے سیاحوں کے وفد کو 29 جنوری کوپی آئی اے کی چارٹرڈ فلائیٹ سے اجمیر شریف، نئی دہلی، متھرہ،ہری دوار اور جے پورجانا پہنچنا تھا جس کے بعد وہ یکم فروری کو واپس پاکستان پہنچ سکتے۔

    قبل ازیں پاکستان اور بھارت کے مابین مذہبی سیاحت کے سلسلے کی شروعات میں اہم کردار ادا کرنے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بتایا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین مذہبی سیاحت کے لیے پی آئی اے اور ائیر انڈیا کے مابین معاہدہ ہوا ہے –

    75 برس میں پہلی بار پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانی سیاحوں کو لیکربھارت روانہ ہوگی

    پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر پاکستان اور بھارت ہندو یاتریوں کو ایک دوسرے کے ملکوں میں مقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، اورپی آئی اے نے کل 29 جنوری کو کراچی سے جے پور کے لیے خصوصی پرواز شیڈول کی تھی، جس کے ذریعے 170 سیاحوں کو پاکستان سے بھارتی شہر جے پور کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم بھارتی حکومت نے پی آئی اے کی پرواز کو جے پور کی اجازت دینے سے انکار کیا جس پر پی آئی اے حکام نے پرواز منسوخ ہونے کی تصدیق بھی کی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے خصوصی پرواز پی کے 6270 پلان کی گئی تھی، خصوصی پرواز کو کراچی سے بھارتی شہر جے پور کے لیے کل صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا، اور جے پور کے ایئرپورٹ پر دوپہر 12 بجے لینڈ کرنا تھا۔

    اسلام آباد ائیرپورٹ سےبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے شہریوں کو سیاحتی ویزے جاری نہیں کرتے تاہم دونوں ممالک کے مابین مذہبی یاترا کا 1974 کا معاہدہ موجود ہے جس کے تحت بھارت سے سکھ اور ہندویاتری پاکستان میں اپنے مذہبی مقامات پر حاضری اور اہم مذہبی تہواروں میں شرکت کے لیے آسکتے ہیں جن میں بابا گورو نانک کا جنم دن، ان کی برسی، وساکھی، گوروارجن دیو جی کا شہیدی دن، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، شری کٹاس راج مندر اور میرپور ماتھیلومیں ہندؤوں کے مذہبی مقامات کی یاتراشامل ہیں اسی طرح پاکستان سے زائرین حضرت نظام الدین اولیاؒ، حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ، صابر پیاؒ کلیئر شریف، اور چندا یک دیگر بزرگان کے سالانہ عرس کی تقریب میں شریک ہوتے ہیں-

    فوجی قیادت کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی ،شیخ رشید

    یاتریوں اورز ائرین کی آمد و رفت کو متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی دیکھتی ہے اور انتظامات کرتی ہے 1974ء کے معاہدے کے تحت دونوں ملکوں سے مذہبی تہواروں پر آنے جانے کے لیے سمجھوتہ ایکسپریس استعمال کی جاتی ہے یا پھر یہ وفود پیدل آتے جاتے ہیں تاہم یہ پہلی بار ہے کہ دونوں ملکوں کی سرکاری ہوائی کمپنیاں سیاحوں کو سفری سہولت فراہم کریں گی-

    دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

  • بھارت:قوتِ گویائی سے محروم چیمپئن نے حکومتی وعدوں کو بے نقاب کردیا

    بھارت:قوتِ گویائی سے محروم چیمپئن نے حکومتی وعدوں کو بے نقاب کردیا

    ہریانہ:قوتِ گویائی سے محروم چیمپئن نے بھارت کی ریاستی حکومت کے وعدوں کو بے نقاب کردیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی قوتِ گویائی سے محروم اور 7 بار شطرنج کی نیشنل چیمپئن کی فاتح کھلاڑی ملائیکہ ہنڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اشاروں کی زبان میں وزیر کھیل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرا رہی اور حکومتی وعدوں کو بے نقاب کررہی ہیں۔

    بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کیلئے لڑو،مرو اور مارو، سکول میں طلب سے حلف


    ملائیکہ نے اس ویڈیو کو سمجھانے کے لیے ساتھ میں تحریری پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میری31 دسمبر کو ریاستی وزیر کھیل پرجات سنگھ سے ملاقات ہوئی جنہوں نے مجھے سرکاری ملازمت اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

    انہوں نے ویڈیو میں اپنے میڈلز، شیلڈز دکھاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی پالیسی نہیں بنائی، اس وجہ سے ہمیں ہمیشہ سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔

    بھارتی جیل میں مسلم جوڑے پر بیہمانہ تشدد

    ملائیکہ کے مطابق اس سے قبل عہدہ سنبھالنے والے سابق وزیر کھیل نے انہیں انعامات دینے کے لیے ایک تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، جس کا دعوت نامہ بھی موصول ہوا مگر کورونا صورت حال کی وجہ سے پروگرام ملتوی ہوگیا۔


    انہوں نے لکھا کہ میں نے پروگرام کے حوالے سے جب پرجات سنگھ کو آگاہ کیا تو انہوں نے مجھے سرکاری نوکری اور نقد انعام دینے کا وعدہ تو کیا مگر پھر کوئی رابطہ نہیں کیا ملائیکہ نے وزیر کو یاد دہانی کراتے ہوئے پوچھا کہ آپ کا وہ وعدہ اور اعلان کہاں گیا۔؟

    ملائیکہ نے بتایا کہ اس سے قبل کانگریس حکومت نے مجھے 5 سال تک پاگل بنائے رکھا، مقامی قیادت نے ہر قسم کے تعاون اور مدد کے لیے کیے گئے وعدے کیے جو آج تک وفا نہیں ہوسکے۔

    بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق