Baaghi TV

Tag: بھارتی شہری

  • امریکا میں گرفتار خطرناک مجرموں کی فہرست جاری، بھارتی شہری بھی شامل

    امریکا میں گرفتار خطرناک مجرموں کی فہرست جاری، بھارتی شہری بھی شامل

    امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری کی گئی خطرناک مجرموں کی تازہ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں 89 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔

    اس ڈیٹا بیس میں قریباً 25 ہزار ایسے جرم کرنے والے غیر قانونی شہری شامل ہیں، جن میں قتل، جنسی جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے مقدمات میں ملو ث افراد شامل ہیں، جنہیں امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ اور امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے گرفتار کرکے سزا دی۔

    امریکی محکمہ ہوم لینڈ کی جانب سے جاری کردہ عوامی ڈیٹا بیس میں مجرموں کے نام، تصاویر، جرائم اور قومیت کی تفصیلات شامل ہیں،ویب سائٹ (WOW.DHS.GOV) اس لیے متعارف کرائی گئی تاکہ امریکی عوام یہ دیکھ سکیں کہ وہ کون سے غیر قانونی شہری گرفتار کررہے ہیں، ان کے جرائم کیا ہیں۔

    محکمے نے مزید کہاکہ یہ ڈیٹا بیس 25 ہزار افراد کی معلومات فراہم کرتا ہے اور یہ صرف ایک جھلک ہے ان جرائم پیشہ غیر قانونی شہریوں کی، جنہیں گرفتار کیا گیا۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کمیونٹیز میں دہشت پھیلائی،’امریکی عوام کو ایسے افراد کا شکار نہیں ہونا چاہیے جو قانونی طور پر بھی ہمارے ملک میں رہنے کے اہل نہیں ہیں۔

    یہ تمام افراد ایسے ہیں جنہیں امریکا میں گرفتار کیا جا چکا ہے اور جن پر جرائم کا الزام ثابت ہو چکا ہے ویب سائٹ میں سرچ فلٹر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین نام، ملک یا ریاست کے لحاظ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

  • امریکہ، بھارتی شہریوں کو ملک بدری اور سفری پابندی کا سامنا

    امریکہ، بھارتی شہریوں کو ملک بدری اور سفری پابندی کا سامنا

    امریکہ نے غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام کرنے والوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا اور مستقبل میں امریکہ کا سفر کرنے پر مستقل پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔امریکہ میں اس وقت تقریباً 7 لاکھ 25 ہزار بھارتی شہری غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، جن کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 2023 میں 51 ہزار بھارتی شہریوں نے امریکہ میں پناہ کی درخواست دی، جو گزشتہ پانچ سال کے مقابلے میں 470 فیصد اضافہ ہے۔

    امریکی حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اور بھارت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ اس تناظر میں نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی خلاف ورزیاں روکی جا سکیں۔دوسری جانب بھارت میں معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے باعث نوجوانوں کی بڑی تعداد امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب ہجرت کر رہی ہے۔

    اپریل 2025 میں بھارت میں بے روزگاری کی شرح 5.1 فیصد تک جا پہنچی، جب کہ شہری علاقوں میں یہ شرح 6.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق نوجوان طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے امریکہ کی جانب ہجرت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات اور روزگار کے مواقع کی کمی، بھارتی نوجوانوں کو بیرونِ ملک غیر قانونی راستے اپنانے پر مجبور کر رہی ہے، جو مستقبل میں ان کے لیے سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔

    پی ایس ایل 10، پاک فوج کو شاندار خراجِ تحسین، آرمی چیف اسٹیڈیم میں موجود

    کانگریس کا وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے استعفے کا مطالبہ، سوشل میڈیا پر تنقید

    شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 238 رنز کا بڑا ہدف

    ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں، سبی 50 ڈگری کے ساتھ گرم ترین شہر قرار

  • محبت کےنام پر گرل فرینڈنےکروڑوں لوٹ لیے

    محبت کےنام پر گرل فرینڈنےکروڑوں لوٹ لیے

    بھارتی شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’ دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔ لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ ساڑھے چھ کروڑ کا نقصان! یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 20 کروڑ روپے۔

    دہلی میں مقیم ایک فرم کے ڈائریکٹر دل جیت سنگھ کا رابطہ دسمبر میں انیتا نامی ایک خاتون سے ہوا، جس نے حیدرآباد سے ہونے کا دعویٰ کیا۔ عام سلام دعا سے لے کر زیادہ گہری گفتگو تک، دونوں کے درمیان بات چیت اور قربت بڑھتی گئی اور وہ ’’خاص دوست‘‘ بن گئے۔سنگھ کا اعتماد جیتنے کے بعد انیتا نے مبینہ طور پر ٹریڈنگ کے ذریعے بھاری منافع کمانے کی معلومات شیئر کیں اور تین کمپنیوں کے نام بتائے۔

    دل جیت نے پہلی ویب سائٹ پر 3.2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی اور چند گھنٹوں میں 24,000 روپے کمائے۔ جب انھوں نے منافع میں سے 8,000 روپے آسانی سے اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے تو ان کا اعتماد مزید پختہ ہوگیا۔ دل جیت کو یقین ہوگیا کہ انیتا ان کی خیر خواہ ہے اور انہیں صحیح مشورہ دے رہی ہے۔پھر انہوں نے چھلانگ لگائی اور اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی تقریباً 4.5 کروڑ روپے منتقل کردیے۔ انیتا کے مشورے پر انہوں نے 2 کروڑ روپے کا قرض بھی لیا اور وہ بھی سرمایہ کاری میں لگادیا۔دل جیت سنگھ نے 30 مختلف لین دین کے ذریعے تقریباً 6.5 کروڑ روپے 25 بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے۔

    جب سنگھ نے پہلے کی طرح رقم نکالنے کی کوشش کی تو ان سے سرمایہ کاری کی گئی رقم کا 30 فیصد منتقل کرنے کو کہا گیا۔ ایسا کرنے سے انکار پر ان سے رابطہ منقطع کردیا گیا۔ ان تین ویب سائٹس میں سے دو جن کے بارے میں انیتا نے مبینہ طور پر بتایا تھا، وہ بند ہوگئیں۔دل جیت نے شک ہونے پر نوئیڈا سیکٹر-36 کے سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔تحقیقات پر انیتا کا ڈیٹنگ ایپ پروفائل بھی جعلی نکلا۔ پولیس اب ان اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جن میں رقم منتقل کی گئی تھی۔

    نیوزی لینڈ سے شکست، محمد یوسف نے ملبہ بالروں پر ڈال دیا

    بلاول بھٹو کی اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

    شوہر نے بیوی کی اس کےبوائےفرینڈ سے شادی کروادی

    ایئرپورٹس اتھارٹی کااسلام آباد میں جدید ہیڈکوارٹر بنانےکا فیصلہ

    شکارپور، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک اہلکار شہید

  • روس نے ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا

    روس نے ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا

    روس نے 2025 سے بھارتیوں کو بغیر ویزا انٹری کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری اگست 2023 سے روس کے لیے ای-ویزا کے بھی اہل ہیں، جس کے اجرا میں تقریباً چار دن لگتے ہیں۔ روس اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے روس نے بھارتی شہریوں کو ویزے کے بغیر انٹری دینے کی اجازت دے دی ہے۔جون 2023 میں دونوں ممالک نے ویزا پابندیوں میں کمی کے حوالے سے بات چیت کی تھی، تاہم اب روس کے نئے ویزا قوانین نافذ ہونے کے بعد بھارتی شہری بغیر ویزا روس کا سفر کر سکیں گے۔دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں روس نے بھارتیوں کو 9,500 ای-ویزا جاری کیے، اس برس 60 ہزار سے زیادہ بھارتیوں نے ماسکو کا سفر کیا، جو 2022 کے مقابلے میں 26 فی صد زیادہ ہے۔واضح رہے کہ اس وقت روس ویزا فری انٹری کی سہولت صرف چین اور ایران کے مسافروں کو دیتا ہے، تاہم بھارت کے ساتھ بھی اس سہولت پر غور کیا جا رہا ہے، اور امکان ہے کہ 2025 سے اس کا آغاز ہو جائے گا۔ روس کے ساتھ بھارت کے ان قریبی روابط پر امریکا ہمیشہ تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔

    کالعدم تنظیم کی فنڈنگ، سہولت کاری میں ملوث ملزم گرفتار

    شہریت کی تصدیق،حمیدہ بانو 22 برس بعد بھارت روانہ

    تنگوانی: دو افراد دن دہاڑے اغوا، پولیس خاموش تماشائی

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

  • شہریت کی تصدیق،حمیدہ بانو 22 برس بعد بھارت روانہ

    شہریت کی تصدیق،حمیدہ بانو 22 برس بعد بھارت روانہ

    پاکستانی حکام نے 2002 میں بھارت چھوڑنے والی حمیدہ بانو کو واپس وطن روانہ کردیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی شہریت کی تصدیق ہوتے ہی دفتر خارجہ نے 10 روز سے کم مدت میں انھیں وطن واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی شہری حمیدہ بانو وطن واپس روانہ ہوگئی ہیں، بھارتی شہری حمیدہ بانو کو واہگہ اٹاری سرحد سے واپس بھیجا گیا، پاکستان نے حمیدہ بانو کو ان کی بھارتی شہریت کی تصدیق کے بعد واپس بھیجا۔حمیدہ بانو کو ان کی طویل العمری پر انسانی ہمدردی کے تحت واپس بھیجا گیا، معاملہ میڈیا پر اجاگر ہونے کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے اس کیس پرکام کیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ حمیدہ بانو نے 2002 میں بھارت چھوڑا تھا، انھیں ایک بھارتی ایجنٹ نے دبئی میں خانساماں کی نوکری دلانے کا وعدہ کیا تھا، حمیدہ بانو کو دبئی کے بجائے پاکستان پہنچا دیا گیا۔

    ٹھٹھہ: مکلی پولیس کی کارروائی، دو مفرور ملزمان گرفتار، موٹر سائیکل برآمد

    رکن پنجاب اسمبلی اور وزیر کی تنخواہوں میں بےتحاشہ اضافہ

    ترکی میں زہریلی شراب سےہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

  • بھارتیوں کی دبئی کیلئے ویزا درخواستیں مسترد ہونے کی تعداد میں اضافہ

    بھارتیوں کی دبئی کیلئے ویزا درخواستیں مسترد ہونے کی تعداد میں اضافہ

    اماراتی حکام کی جانب سے نئی پالیسی متعارف کروائے جانے کے بعد بھارتیوں کے دبئی کیلئے ویزا کی درخواستیں مسترد ہونے کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔

    بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دبئی کےلیے سیاحتی ویزا کی درخواستوں کے مسترد کیے جانے کی شرح بڑھ گئی، جو اس سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔بتایا جارہا ہے کہ پہلے 99 فیصد کے قریب درخواستیں منظور ہوجاتی تھیں جبکہ صرف ایک سے دو فیصد تک سیاحتی ویزے کی درخواستیں مسترد کی جاتی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی امیگریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سیاحتی ویزا کےلیے سخت شرائط متعارف کروائے جانے کے بعد درخواستوں کے مسترد ہونے کی شرح 6 فیصد تک پہنچ گئی ہےجبکہ ایسے افراد جو اپنے رشتہ داروں کے پاس جارہے ہیں انہیں وہاں موجود شخص سے متعلق اضافی شواہد فراہم کرنے ہوں گے۔ادھر بھارتی ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ درخواستوں کے مسترد ہونے پر کمپنیوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں ہوٹل کی بکنگ اور ٹکٹس وغیرہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ جن دستاویزات کو اماراتی حکام نے آن لائن ویزا درخواست کیلئے لازمی قرار دیا ہے وہ اس سے قبل اماراتی ایئرپورٹس پر متعلقہ افسر کے کہنے پر دکھائی جاتی تھیں۔علاوہ ازیں اماراتی حکام نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ سیاح یہاں آنے سے قبل اس بات کا بھی ثبوت دے کہ اس کے پاس دبئی میں رہنے کیلئے مناسب رقم بھی موجود ہے۔

    حقوق العباد پر عمل کرنا ہی انسانی حقوق ہیں، وزیراعلی سندھ

    بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب روپے کا نقصان ہوا

    حب ڈیم سےنئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،میئر کراچی

    سندھ حکومت کادیہی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پروگرام شروع

  • عمان،بحری جہاز ڈوب گیا،عملے میں 13 بھارتی افراد شامل

    عمان،بحری جہاز ڈوب گیا،عملے میں 13 بھارتی افراد شامل

    عمان میں یمن کی طرف جانے والا بحری جہاز ڈوب گیا، عملے کے 16 افراد میں سے 13 بھارتی تھے

    عمان کی میری ٹایم سیکورٹی سنٹر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یمن کی طرف جانے والاایک بحری جہاز عمان کے قریب سمندر میں ڈوب گیا ہے، جہاز پر عملے کے 16 ارکان سوا تھے جن میں سے 13 بھارتی اور 3 سری لنکن شہری تھے،جہاز پر تیل لدا ہوا تھا،جس کا نام پریسٹیج فالکن بتایا گیا ہے، جہاز ڈوبنے کے بعد سوار عملے کی تلاش جاری ہے تاحال عملے کے بارے کچھ پتہ نہ چل سکا

    عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کے مطابق ڈوبنے والے بحری جہاز پر مشرقی افریقی ملک کوموروس کا جھنڈا بنا ہوا تھا،جہاز عمان کی مرکزی صنعتی دوقم بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا تھا جس کے بعد مقامی حکام نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق ٹینکر میں سوار افراد کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا.

  • بھارت میں بے روزگاری، گھروں میں فاقے، شہری اسرائیل نوکری کیلیے مجبور

    بھارت میں بے روزگاری، گھروں میں فاقے، شہری اسرائیل نوکری کیلیے مجبور

    اسرائیل اور حماس میں سات اکتوبر سے ہونے والی جنگ جاری ہے ،اسرائیل میں جنگ کی وجہ سے اسرائیلی شہری کام کرنے کو تیار نہیں،وہیں اسرائیل میں کام کرنے والے فلسطینی شہریوں کے پرمٹ بھی معطل کئے گئے ہیں جس کے بعد مودی سرکارنے اپنے شہریوں کو جنگی حالت میں روزگار کے لئے اسرائیل بھیج دیا

    روزگار کے لئے ہزاروں شہری اسرائیل جانے کو تیار ہیں ، کئی بھارتی شہری اسرائیل پہنچ چکے ہیں،اسرائیل نے تعمیرات کے شعبے میں بھارتی شہریوں کو روزگار دیا ہے، اسرائیل میں روزگار کی آفر آئی تو بھارتی شہریوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، بھارت میں غربت اور فاقوں کی وجہ سے ہر بھارتی شہری کی خواہش تھی کہ اسرائیل جائیں ملازمت کریں اور گھر والوں کو کچھ بھیجیں،اسرائیل میں اس سے قبل بھی بھارتی شہری ملازمت کر رہے تھے تا ہم انہیں سیکورٹی گارڈیا دیکھ بھال کی ملازمت دی جاتی تھی تا ہم اس بار اسرائیل نے بھارتیوں کو تعمیرات کے شعبے میں ملازمت دی

    اسرائیل حماس جنگ کے بعد اسرائیلی تعمیراتی کمپنیوں نے مبینہ طور پر تل ابیب میں اپنی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ انہیں فلسطینیوں کی جگہ ایک لاکھ بھارتی مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دے، جس کے بعد بھارت میں ہریانہ کی حکومت نے ں اسرائیل میں تعمیراتی کارکنوں کے لیے 10,000 آسامیوں کا اشتہار لگایا جن میں بڑھئی اور لوہے کے کام کرنے والوں کے لیے 3,000، فرش پر ٹائل لگانے والوں اور پلستر کرنے والوں کے لیے 2,000 آسامیاں شامل تھیں،بھارت کی جانب سے جاری اشتہار میں بتایا گیا کہ انہیں تقریبا ایک لاکھ 50 ہزار بھارتی ماہانہ تنخواہ دی جائے گی، ہریانہ میں ان بھارتی شہریوں کو 25 ہزار ماہانہ تنخواہ مل رہی ہے، لاکھ سے زائد تنخواہ کا سن کر بھارتی شہری بڑی تعداد میں سن کر اسرائیل جانے کے لئے تیار ہوئے،

    بھارتی ریاست لکھنو میں بھی اسی طرح کا اشتہار جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی شہری اسرائیل جانے کے لئے درخواستیں جمع کروائیں،ایک شہری کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بھارتی شہری میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہتا ہے کہ” حکومت اسرائیل بھیج رہی ہے، یہان‌روزگار نہیں ہے، اسلئے لڑکے وہاں بھاگ رہے ہیں، ڈیڑھ لاکھ سیلری بتائی گئی ہے، یہاں روزگارہ نہیں ہےہم یہاں‌کاغذات بنانے کے لئے آئے ہیں، اس سوال پر کہ وہاں ڈر نہیں لگے گا کے جواب میں شہری کا کہنا تھا کہ ڈر کر کیا کریں گے پیسہ وہاں مل رہا ہے،یہاں‌تو روزگار نہیں ہے، میری شادی ہو گئی ہے، ایک بچی ہے، بیوی سے پوچھ کر یہ کام نہیں کرین گے، بیوی کےشوق کے لئے یہ کام کرنے پڑ رہے ہیں، ہر جگہ مندر بن رہے ہیں لیکن اگر کوئی کمپنی بن جاتی تو اچھا رہتا لوگوں کو نوکریاں ملتیں، ہمیں ڈیڑھ سال کہا گیا تھا لیکن یہاں آ کر پتہ چلا کہ پانچ سال کے لئے جا رہے ہیں”.

    اسرائیل جانے والے بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار صرف دعوے کر رہی ہے لوگوں کو ملازمت نہیں مل رہی، اس وجہ سے ہم اسرائیل جانے پر مجبور ہیں کم از کم گھر میں تو خوشحالی آئے گی،کرونا میں ہماری ملازمت ختم ہوئی تھی اس کے بعد سے نوکری نہیں ملی، ان کی حفاظت کو لاحق خطرات گھر میں بھوک سے زیادہ بہتر ہیں، ان کے گھر میں فاقے ہورہے ہیں، وہ کیا کریں، اگر مودی سرکار بھارت میں ہی ملازمت دیتی تو وہ کبھی بھی اسرائیل جنگی حالت میں روزگار کے لئے نہ جاتے

    بھارتی شہریوں کے اسرائیل ملازمت کے لئے جانے سے مودی سرکار کی بھارت کی ترقی و خوشحالی کے دعوؤں کی بھی قلعی کھل گئی ہے، بھارت میں انتخابات کے دن چل رہے ہیں، ایسے میں بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،بھارتی شہریوں کو مجبوری میں اسرائیل جانا پڑ رہا ہے

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں بھارتی شہریوں کے اسرائیل ملازمت کے لئے جانے پر کہا کہ بھارتی شہری اسرائیلی حکومت سے معاہدے کے بات اسرائیل گئے، ہم انکی حفاظت کے لئے محتاط ہیں،ہم نے اسرائیل کو کہا کہ ہے بھارتی شہریوں کی دیکھ بھال کے لئے اپنی پوری کوشش کریں

    بھارت کی جانب سے شہریوں کو ملازمت کے لئے اسرائیل بھجوانے پر بھارت کی ٹریڈ یونینز بھی سراپا احتجاج رہیں، کئی ٹریڈ یونینز نے مودی سرکاری سے مطالبہ کیاکہ مزدوروں کو اسرائیل نہ بھیجا جائے، بلکہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ختم کیا جائے جنگ کے دنوں‌میں شہریوں کو اسرائیل بھیجنا یہ کونسا طریقہ ہے، ٹریڈ یونین کے سیکرٹری جنرل تپن سین نے بھارتی مزدوروں سے بھی اپیل کی کہ وہ مودی سرکار کے جال میں پھنس کر موت کے منہ میں نہ جائیں،اسرائیل گئے تو زندہ بھی نہیں رہو گے ،لاش بھی گھر نہیں آ سکے گی

  • سنگا پور :طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر بھارتی شہری کو قید اور کوڑوں کی سزا

    سنگا پور :طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر بھارتی شہری کو قید اور کوڑوں کی سزا

    سنگاپور سٹی: سنگاپور کی ایک عدالت نے یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں بھارتی شخص کو 16 سال قید اور 12 کوڑے لگانے کی سزا سنائی ہے۔

    باغی ٹی و ی: بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں ایک 26 سالہ بھارتی شہری کو 2019 میں یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم میں 16 سال قید اور چھڑی کے 12 کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے کلینر نامی شخص نے رات گئے طالبہ کا تعاقب کیا اور اسے غلط کی طرف اشارہ کیا ، اور پھر ایک جنگلاتی علاقے میں حملہ کر کے اس کی عصمت دری کی۔

    بھارتی نوجوان نے یونی ورسٹی کی طالبہ کو 4 مئی 2019 میں اُس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب لڑکی اپنی ملازمت سے لوٹ رہی تھی اُس نے طالبہ کا پیچھا کیا نازیبا اشارے کیےبھارتی نوجوان نے سنسان بس اسٹاپ پر طالبہ کو مکا رسید کیا اور مار مار کر شدید زخمی کردیا۔ پھر گھسیٹتا ہوا قریبی جنگل میں لے گیا جہاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی،بھارتی نوجوان نے طالبہ کو نیم مردہ سمجھ کر طالبہ کو وہیں چھوڑ دیا۔

    برطانیہ میں کمسن لڑکیوں کی جنسی زیادتی کے الزام میں 5 ملزمان کو 70 …

    بعد ازاں پولیس نے طالبہ کو اسپتال منتقل کیا جہاں چہرہ بری طرح زخمی ہونے کے باعث ان کا بوائے فرینڈ بھی پہچان نہ سکا طالبہ کو ذہنی اور نفسیاتی الجھنوں پر قابو پانے کے لیے 4 سال لگ گئے اور تب تک کیس ملتوی ہوتا رہاصحت یابی کے بعد کیس شروع ہوا تو عدالت نے شواہد اور اعترافی بیان کی بنیاد پر بھارتی نوجوان کو 18 سال قید اور 12 کوڑے مارنے کا فیصلہ سنادیا۔

    بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور

  • 6 بھارتی شہری پاکستانی حدود میں گرفتار

    6 بھارتی شہری پاکستانی حدود میں گرفتار

    پاکستان رینجرز نے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستانی حدود سے 6 بھارتی شہریوں کو حراست میں لے لیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی شہریوں کو 29 جولائی سے 3 اگست کے دوران حراست میں لیا گیا ،بھارتی اسمگلرز،جرائم پیشہ افراد منشیات، ہتھیار اور ایمونیشن پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ،29 جولائی سے 3 اگست تک دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلر گرفتار کئے گئے ہیں، گرفتار بھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ اور وشال سنگھ شامل ہیں، جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ بھی گرفتار کئے گئے ہیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیر قانونی داخلے اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر پاکستانی قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے گی،بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے،بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید از قیاس نہیں،توقع رکھتے ہیں کے بی ایس ایف بارڈر پر نگرانی کا نظام مؤثر اور اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرے گی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بات بھی حیران کن ہے کہ بھارتی بی ایس ایف کے دستے اب تک چھ لاپتہ شہریوں کی اطلاع دینے میں ناکام رہے ہیں۔

    آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں