Baaghi TV

Tag: بھارتی فضائیہ

  • بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    بھارت کے شہر پریاگ راج میں بدھ کے روز بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تربیتی پرواز معمول کے مطابق جاری تھی اچانک تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ قابو سے باہر ہو گیا اور قریبی تالاب میں جا گرا واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت زور دار آواز سنائی دی جس کے بعد طیارہ تیزی سے نیچے کی جانب آیا اور پانی میں جا گرا علاقے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

    بھارتی فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے ابتدائی طور پر کسی بھی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حتمی معلومات ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

  • بھارتی فضائیہ کے  30 سال میں 534 طیارے تباہ

    بھارتی فضائیہ کے 30 سال میں 534 طیارے تباہ

    بھارتی فضائیہ کی تاریخ طیارہ حادثات کے حوالے سے تشویشناک رہی ہے، جہاں مختلف تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں میں ہزاروں طیارے مختلف حادثات کا شکار ہوئے۔

    ان حادثات میں لڑاکا طیارے، ٹرینرز، ہیلی کاپٹرز اور دیگر ایئرکرافٹ شامل ہیں، جس سے قیمتی جانوں اور اثاثوں کا بڑا نقصان ہوا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 برس میں IAF کے 534 طیارے حادثات کا شکار ہوئے، جن میں کم از کم 152 پائلٹس ہلاک ہوئے۔ کئی طیارے زمین سے ٹکرانے، تکنیکی خرابی یا جنگی مشقوں کے دوران تباہ ہوئے۔ان میں MiG-21 سب سے زیادہ حادثات کا شکار رہا ہے۔ پچھلے 60 سال کے دوران 400 سے زائد MiG-21 طیارے گر چکے ہیں، جن میں 200 سے زیادہ پائلٹس اور متعدد شہری بھی جان سے گئے۔ اسی خطرناک ریکارڈ کے باعث MiG-21 کو دفاعی حلقوں میں ’فلائنگ کوفن‘ یعنی اڑتا تابوت کہا جاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 1990 کی دہائی میں IAF کو ہر سال 20 سے 30 تک حادثات کا سامنا ہوتا تھا، جب کہ حالیہ برسوں میں ایک یا دو کلاس-1 حادثات (جہاز مکمل تباہ) رپورٹ ہوئے ہیں۔حادثات کی وجوہات میں انسانی غلطی، طیاروں کی تکنیکی خرابی اور پرانے ماڈلز کی مرمت میں مشکلات شامل ہیں۔ یہ تمام عوامل بھارتی فضائیہ کے لیے مسلسل چیلنج ہیں، کیونکہ ہر حادثہ انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ دفاعی وسائل کا بھی بڑا نقصان ہے

    ٹی20 ورلڈ کپ 2026 شیڈول 25 نومبر کو جاری کیا جائے گا

    پنجاب ضمنی انتخابات: فوج، رینجرز اور پولیس کی سیکیورٹی تعینات

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

  • بھارتی تیجس طیارہ کی تباہی، فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل،تحقیقات کا اعلان

    بھارتی تیجس طیارہ کی تباہی، فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل،تحقیقات کا اعلان

    دبئی ایئر شو 2025 کے دوران بھارتی ساختہ جنگی طیارہ تیجس کی تباہی کے بعد دبئی ایئر شو کی انتظامیہ نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے تمام فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد متاثرہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جہاں ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم شواہد اکٹھے کر رہی ہے تاکہ حادثے کی تکنیکی وجوہات کا تفصیلی تعین کیا جا سکے۔ انتظامیہ نے کہا کہ "ایئر شو کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، اسی لیے حادثے کے مقام پر ہر طرح کے شواہد محفوظ کیے جا رہے ہیں۔”ایئر شو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو، میڈیکل اور فائر فائٹنگ یونٹس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہنگامی کارروائیاں شروع کر دیں، تاہم طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا۔

    یاد رہے کہ دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کا جدید مگر مقامی طور پر تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس دورانِ پرواز گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ بھارتی ایئر فورس نے نہ صرف طیارہ گرنے کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی بتایا کہ حادثے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔بھارتی فضائیہ نے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا یا کسی آپریشنل مسئلے کے سبب۔ دوسری جانب، ایئر شو انتظامیہ بھی اپنی سطح پر جامع تحقیق کر رہی ہے۔

  • بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی اپنی حکومت اور دفاعی اداروں پر تنقید

    بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی اپنی حکومت اور دفاعی اداروں پر تنقید

    نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے اپنی حکومت اور دفاعی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آج تک بھارت میں کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا-

    دہلی میں منعقدہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے دفاعی منصوبوں کی منصوبہ بندی، معاہدوں اور ان کی تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ کہ جب ہم کسی معاہدے پر دستخط کرتے ہیں، ہمیں پہلے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ وقت پر مکمل نہیں ہوگا، لیکن پھر بھی دستخط کر دیتے ہیں۔

    ائیرمارشل نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ صرف کاغذی منصوبے بنانے کے بجائے اپنا دفاعی نظام خود ڈیزائن کرے اور وقت پر مکمل کرے انہوں نے شکوہ کیا کہ معاہدے کرتے وقت غیر حقیقی ٹائم لائنز کیوں دی جاتی ہیں؟ کیوں ایسے وعدے کیے جاتے ہیں جو پورے ہی نہیں کیے جا سکتے؟-

    دوسری جانب معروف بھارتی تجزیہ کار سوشانت سرین نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماضی میں تاخیر نہ ہوتی تو پاکستا ن کے ساتھ جنگ میں بھارت کو اتنا نقصان نہ ہوتاانہوں نے اس سست روی کی اصل وجہ "سیاسی مداخلت” کو قرار دیا۔

  • بھارت نے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کی منظوری دیدی

    بھارت نے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کی منظوری دیدی

    جدید چینی J-35A لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی اطلاعات نے بھارت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اسی خوف میں بھارت نے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو عجلت میں منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ اس وقت صرف 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، جبکہ اسے 42 اسکواڈرنز کی مجاز طاقت درکار ہے پاکستان کی فضائیہ نے چینی جے-10 طیاروں کے بعد اب J-35A جیسے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹرز کو اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس نے بھارتی دفاعی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

    بھارت کی جانب سے اس منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی کو سونپی گئی ہے، جو نجی اور سرکاری اداروں سے پروٹوٹائپ کی تیاری کے لیے درخواستیں طلب کرے گی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ فیصلہ ایک دفاعی مجبوری کے تحت لیا گیا ہے تاکہ پاکستان کی جدید فضائی صلاحیتوں کا کسی حد تک توڑ کیا جا سکے۔

    بھارت میں جوہری مواد کی چوری،دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی

    رواں ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی چار روزہ فضائی جھڑپ میں پاکستانی جے-10 طیاروں نے بھارتی رافیلز کو مؤثر جواب دیا اس جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جس کا اعتراف نہ چاہتے ہوئے بھی بھارتی میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں کیا گیا پاکستانی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے اس جھڑپ کے بعد کہا کہ یہ ایک یکطرفہ فتح تھی، جہاں پاک فضائیہ نے 0-6 کے اسکور سے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔

    پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کا معیار،بہتری کے لیے تجاویز اور عملی اقدامات

  • بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    ’’آپریشن بنیان مرصوص‘’ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی لڑاکا طیارے کہاں کہاں گرے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

    اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیے گئے جبکہ ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا،اس طیارے کے پائلٹ فلا ئنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی اسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ایک اور طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا، اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا، بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے یہ سلسلہ وار تباہی بھارتی فضائیہ کے لیے شدید دھچکا ثابت ہوئے ہیں، آپریشن ’’معرکہ مرصوص‘‘ بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، بھارتی فضائیہ کے طیارروں کا کھلونوں کی طرح تباہ ہونا ان کی عسکری حکمت عملی پر اہم سوالات اٹھا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ 7 مئی کو پاکستان کی مسلح افواج نے رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے تھے جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر،6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور مختلف چیک پوسٹیں اڑا ڈالی تھیں جس کے بعد بھارتی فوج نے ایل اوسی کے 4 سیکٹرز میں پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی

  • امرتسر میں بھارتی فضائیہ نے میزائل فائر کر کے اپنا ہی طیارہ مار گر دیا

    امرتسر میں بھارتی فضائیہ نے میزائل فائر کر کے اپنا ہی طیارہ مار گر دیا

    امرتسر: بھارت کے زیرِ انتظام پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بھارتی فضائیہ نے مبینہ طور پر غلطی سے اپنا ہی سکھوئی Su-30MKI جنگی طیارہ میزائل سے نشانہ بنا دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع کے مطابق یہ واقعہ "فرینڈلی فائر” یعنی دوست دشمن کی تمیز کے بغیر ہونے والی فائرنگ کا نتیجہ تھا۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، خاص طور پر امرتسر ایئرپورٹ کے آس پاس کے علاقوں میں، جس کے بعد بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دونوں پائلٹ طیارے سے بروقت نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

    واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ کی جانب سے تاحال سرکاری تصدیق یا تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع اس واقعے کو ایک "حادثاتی دفاعی غلطی” قرار دے رہے ہیں۔دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فضائی نظام میں ممکنہ خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جس کی مکمل اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔

    اس سے قبل باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سےامرتسر کے پولیس کمشنر گروپریت سنگھ بھلر نے تصدیق کی کہ دھماکے کی آواز سنی گئی، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق، دھماکے کی آواز پولیس اسٹیشن کے احاطے سے باہر سنی گئی، اور تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ یہ واقعہ حالیہ مہینوں میں چوتھی مرتبہ پیش آیا ہے، جس سے علاقے میں سیکیورٹی کے حوالے سے مزید سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    اس وقت، آمریتسر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس سے عوامی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ بجلی کی بندش کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔پولیس اور متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور عوام کو جلد ہی مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

    مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

  • بھارتی فضائیہ بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا

    بھارتی فضائیہ بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ اپنے ہی عوام کی دشمن بن گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ لڑاکا طیارے نے اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں پیش آیا، بم گرنے سے آبادی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا، بم گرنے سے متعدد مکانات تباہ جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ واقعہ بھارتی فضائیہ کی غیر ذمہ داری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، اس سے قبل بھی بھارتی فضائیہ لڑاکا طیاروں کے حادثے معمول کا حصہ ہیں، اکثر حادثات میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے آبادی پر گرچکے ہیں۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پے در پے جدید طیاروں، پے لوڈ اور بموں کا گرنا بھارتی فضائیہ کی دفاعی صلاحیت پر گہرا سوالیہ نشان ہے، بھارتی فضائیہ جدید ٹیکنالوجی میں ناکامی کے ساتھ ساتھ پائلٹوں کی تربیت میں بھی ناکام ہے۔

    پی ایس ایل،کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری

    بہاولپور: سابق شوہر کی سفاکیت، فائرنگ کر کے خاتون کو شدید زخمی کر دیا گیا

  • بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ   تباہ ہوگیا،پائلٹ ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ تباہ ہوگیا،پائلٹ ہلاک

    بھارتی ریاست گجرات میں فضائیہ کا ایک اور طیارہ تباہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ٹرینر ایئرکرافٹ تباہ ہوا حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا،طیارہ نجی ایوی ایشن اکیڈمی کا تھا یہ حادثہ امریلی شہر کے گریہ روڈ علاقے کے قریب دوپہر تقریباً 12:30 بجے پیش آیا۔

    سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کھرات کے مطابق، پائلٹ، جو تنہا پرواز کر رہا تھا، نامعلوم وجوہات کی بناء پر طیارہ گرنے سے پہلے امریلی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کر گیا مبینہ طور پر ہوائی جہاز شاستری نگر علاقے کے قریب ایک کھلے پلاٹ میں کریش لینڈنگ سے پہلے ایک درخت سے ٹکرا گیا، جس سے مزید جانی نقصان کو روکنے میں مدد ملی طیارہ آگ کی لپیٹ میں آگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    آسمان پر یہ ‘مسکراتا’ چہرہ دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں

    کھرات نے تصدیق کی کہ یہ طیارہ دہلی میں واقع ایوی ایشن اکیڈمی کا تھا جو امریلی ہوائی اڈے سے چل رہا تھامقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھارتی فضائیہ کے ایک ہی دن میں دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے، جن میں سے ایک لڑاکا طیارہ تھا،بھارتی فضائیہ کے مطابق جیگوار لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے لیے امبالا ایئر بیس سے اڑا اور کچھ دیر بعد ہریانہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

    علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    فضائیہ کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جا کر بحفاظت نکلنے میں کامیابی حاصل کی حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے اور پائلٹ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

    دوسرا واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا تھا جہاں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32 بگڈوگرا ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا تھا، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور عملہ محفوظ رہا، نومبر 2024ء میں بھی ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ آگرہ، اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔

    آسمان پر یہ ‘مسکراتا’ چہرہ دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں

    حالیہ دفاعی رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جنگی جہازوں کی تعداد 42 سے کم ہو کر محض 30 تک محدود ہوچکی ہے۔ 2025-26 تک بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرنز کی تعداد 28 تک گر سکتی ہے، جو ممکنہ خطرات کے مؤثر دفاع کے لیے درکار 42 اسکواڈرنز سے بہت کم ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں مودی کی ناقص پالیسیو ں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے بھارتی فضائیہ کے زنگ آلود جنگی جہاز مودی سرکار کی ناکامی کا شرمناک ثبوت ہیں، مودی حکومت کے دفاعی بہتری کے وعدے صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں۔ ان مسلسل حادثات کے باوجود مودی سرکار کی جانب سے اصلاحات اور جدید کاری کے بلند و بالا دعوے صرف ایک فریب ہیں۔

    نہروں کا مسئلہ،سندھ بار کونسل کی کال، کراچی بار میں ہڑتال

  • بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل،  جنسی تشدد کا سلسلہ بے نقاب

    بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، جنسی تشدد کا سلسلہ بے نقاب

    بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر آرچیشا 15 جولائی 2023 کو ایک فضائیہ کی پارٹی میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد 6 روز بعد دم توڑ گئیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی جو موت کی وجہ بنی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ بھارتی مسلح افواج میں جنسی تشدد اور خاموشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک اور کڑی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن ادارہ جاتی دباؤ، داخلی تفتیش کے مبہم طریقہ کار اور متاثرین کی آواز کو دبانے کے رجحان نے انصاف کے عمل کو شدید متاثر کیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ آرچیشا کے ساتھ نہ صرف جنسی زیادتی کی گئی بلکہ ان پر تشدد بھی کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے دماغ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ واقعہ کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

    سوشل میڈیا پر عوامی غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جب کہ انسانی حقوق کے کارکنان اور خواتین کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیموں نے شفاف تحقیقات اور ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اب تک بھارتی حکومت یا افواج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق، آرچیشا نہ صرف ایک قابل افسر تھیں بلکہ انہوں نے کئی آپریشنز میں بھی حصہ لیا تھا۔ ان کی موت نے بھارتی فضائیہ کے اندر خواتین کی سلامتی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    آخر کب۔۔؟ تحریر :عائشہ اسحاق

    امریکی یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئی، مطالبات مسترد

    ن لیگ کا عوامی رابطے بڑھانے کے لیے کیلیے لاہور سیکریٹریٹ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10 اسلام آباد کے ہاتھوں پشاور کو شکست

    امارات کا شام کی تعمیرِ نو کیلیے امداد کا اعلان

    سندھ حکومت کا نوجوانوں کےلیے انٹرپرینیورشپ سیشنز کا فیصلہ