Baaghi TV

Tag: بھارتی فلمساز

  • بھارتی فلمساز کا قندیل بلوچ پر فلم بنانے کا اعلان

    مبئی: بھارتی فلمساز النکریتا شریواستو نے قندیل بلوچ پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لپس اسٹک انڈر مائی بُرقع، میڈ اِن ہیون اور بمبئی بیگمز جیسی فلموں کی ہدایتکارہ النکریتا شریواستو پاکستانی اداکارہ قندیل بلوچ پر ایک نئی فلم بنانے والی ہیں۔

    بالی ووڈ میں کوئی اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے،کنگنا رناوت کا نیا شوشہ

    گزشتہ روز فلمساز نے اعلان کیا کہ وہ پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹارمرحومہ قندیل بلوچ پر فلم بنائیں گی تاہم النکریتا نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ فلم کو سوانح حیات بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں یا قندیل کی زندگی کے کسی تجربے کو فلمانے والی ہیں۔

    فلمساز نے کتاب The Sensational Life and Death of Qandeel Baloch کے حقوق حاصل کر لیے ہیں، جس کو پاکستانی مصنفہ صنم مہر نےلکھا ہےاور Aleph نے پروڈیوسر وکاس شرما اورسنی کھنہ کےساتھ مل کر شائع کیا ہے-

    ڈائریکٹر النکریتا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ جب قندیل بلوچ کو 2016 میں پاکستان میں قتل کیا گیا تو میں لرز گئی، یہ غیرت کے نام پر ایک گھناؤنا قتل تھا میں اس کے ارے میں سوچنا نہیں روک سکی میں نےقندیل کی ویڈیوز باربار دیکھنا شروع کیں اور میں ان کی متوجہ ہوگئی۔

    بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی

    الانکریتا نے قندیل کی زندگی کی جدوجہد اوراس کےبارے میں بات کی کہ کس طرح ایک چھوٹے سے گاؤں کی ایک غریب لڑکی نے جدو جہد کی اور وہ محض 26 سال کی عمرمیں ماری گئی تھی اور اور ستم ظریفی یہ ہے کہ اس کی موت کے بعد ہی اسے صرف ایک فیمنسٹ کے طور پکارا گیا، ہدایت کار نے فوزیہ عرف قندیل بلوچ کو ایک دلکش، حساس اور باغی نوجوان لڑکی قرار دیا جس کی زندگی اس سے چھین لی گئی یہ فلم بلوچوں کے جرات مندانہ جذبے کی علامت ہے۔


    ہدایت کارہ نے کہا کہ ان کی فلم میں فوزیہ عرف قندیل بلوچ کے جوش اور جذبے کو دکھایا جائے گا اور فلم اس کی زندگی کی منظرکشی کرے گی یہ اس کی سنسنی خیز اور حیران کن شہرت کے عروج کو بیان کرے گی دریں اثنا، پروڈیوسرز کا خیال ہے کہ انہیں نظامی صنفی تشدد کے بارے میں کچھ مختلف بتانے کا موقع ملے گا۔

    اکشے کمارکی نئی آنیوالی فلم کیلئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات اور پانچ سو پگڑیاں…

    کئی شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ بھارتی فلمساز النکریتا اس فلم کے لیے سب سے بہترین انتخاب ہیں کیونکہ وہ ایک ایوارڈ یافتہ ہدایت کار اور ایک ماہر نسواں ہیں جو قندیل کی صورتحال کو سمجھتی ہیں اور اس کی بہترین عکسبندی کرسکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ قندیل بلوچ اپنی یوٹیوب ویڈیوزسے شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں لیکن 2016 میں اسے اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کر دیاتھا اس واقعے نے پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے مخمصے پر ایک شدید بحث کو جنم دیا۔ اس کی زندگی کے بارے میں ایک بایوپک سیریل بنایا گیا تھا جس میں اس کی موت تک کے زندگی کے واقعات پیش کیے گئے تھے۔ اس سیریز میں اداکارہ صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اداکارہ کو اس سیریل میں قندیل بلوچ کی بے عیب اداکاری کے لیے کافی پذیرائی ملی تھی۔

    کورونا ویکسین کے فروغ کیلئےعاطف اسلم اور شائے گل کا گانا ریلیز

  • بھاری معاوضہ مانگنے والے اداکاروں کو کرن جوہر کا چیلنج

    بھاری معاوضہ مانگنے والے اداکاروں کو کرن جوہر کا چیلنج

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلم ساز کرن جوہر نے بھاری معاوضہ مانگنے والے نئے اور کم تجربے کار اداکاروں کو کارکردگی دکھانے کا چیلنج دے دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد معروف اور بڑے بھارتی فلم سازوں نے اداکاروں کی جانب سے کورونا کی وبا کے باوجود اپنے معاوضوں میں کروڑوں روپے کا اضافہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے رجحان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    حال ہی میں با لی وڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر، ریما کاگتی، زویا اختر، نکھک اڈوانی اور سمیر نیئر نے شوبز آؤٹ لیٹ ’فلم کمپینین‘ سے بات کرتے ہوئے اداکاروں کی جانب سے 100 فیصد تک معاوضہ بڑھانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    اپنے پہناوے کو لے کر میں بچپن سے ہی کافی دقیا نوسی ہوں، ماہرہ خان

    بھارتی فلم سازوں کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ بڑے اور سپر اسٹارز کی طرح نئے ہیرو اور ہیروئنز نے بھی اپنے معاوضے میں 100 فیصد تک اضافہ کردیا ہے، جو پہلے15 کروڑ روپے لیتے تھے، اب وہ 30 کروڑ روپے لینے لگے ہیں۔

    انہوں نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اُن نئے اداکاروں نے اپنے معاوضوں میں اضافہ کیا جو اپنی گزشتہ فلم نہ چلنے یا ناکام ہونے کے حوالے سے خوب جانتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پرانے اور منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ معاہدے سمجھ آتے ہیں کیونکہ اُن کی فلمیں باکس آفس پر راج کرتی ہیں مگر نئے فنکار جب بیس سے تیس کروڑ روپے معاوضے کی بات کریں تو یہ بات میری سمجھ سے بالاتر ہوتی ہے۔

    کرن کا کہنا تھا کہ اگر کسی اداکار کو اتنا معاوضہ چاہیے تو وہ اپنی کارکردگی رپورٹ دکھائے اور خود کو باکس آفس پر کامیاب اداکار کے طور پر ثابت کرے، اس کے علاوہ کسی بھی وجہ سے اتنا زیادہ معاوضہ نہیں دیا جاسکتا۔

    دھرما پروڈکشن کی جانب سے اداکاروں کو مسترد نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے فلم ساز نے کہا کہ پروڈکشن ہاؤس کی بہتری کے لیے ہم کسی بھی فنکار کو انکار نہیں کرتے، جو بہت زیادہ غلط ہے، ہاں! مگر میں اپنے تکنیکی اسٹاف کو زیادہ پیسے دینے کا حامی رہا ہوں کیونکہ اُن کی وجہ سے ہی فلم بہت خاص ہوتی ہے انہوں نے بغیر کسی پروڈکشن ہاؤس یا ہدایت کار کا نام لیے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کیوں کسی اداکار کو 15 کروڑ اور ایڈیٹر کو 55لاکھ روپے ادا کروں‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس نے بالی ووڈ انڈسٹری کو عالیہ بھٹ، اننیا پانڈے، جھانوی کپور جیسے اداکار دیے جبکہ اب وہ سنجے کپور کی صاحبزادی شانایا کو بھی اپنی نئی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں موقع دے رہے ہیں، جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

    اس تقریب میں زویا اختر اور ریما کاگتی نے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران متعدد بار بجٹ کی کٹوتی کرنا پڑتی ہے،اس پریشانی کو اداکار نہیں سمجھتے اور وہ اپنے بھاری معاوضے کے مطالبے پر ہی اڑے رہتے ہیں۔

    رنویر سنگھ اور دیپیکا کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

    واضح رہے کہ بھارت میں عام طور پر نئے اداکار ایک سے 2 کروڑ روپے ایک فلم کا معاوضہ وصول کرتے ہیں، نئے اداکاروں میں سارہ علی خان، جھانوی کپور اور اننیا پانڈے جیسی اداکارائیں شامل ہیں درمیانہ تجربہ رکھنے والے اداکار 4 سے 6 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں اور ایسے اداکاروں میں عالیہ بھٹ، وکی کوشل اور بھومی پڈنیکر جیسی اداکارائیں شامل ہیں۔

    اس کے بعد بڑے اسٹارز جن میں کرینہ کپور، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون اور سونم کپور جیسی اداکارائیں شامل ہیں، وہ 15 سے 25 کروڑ روپے تک معاوضہ وصول کرتے ہیں بھارت کے سپر اسٹارز جن میں سلمان خان، شاہ رخ رخان، اکشے کمار اور عامر خان جیسے اداکار شامل ہیں وہ 100 کروڑ یا اس سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں۔

    شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جو سلمان خان نے پاکستانی مداحوں کیلئے ٹھکرا دی