Baaghi TV

Tag: بھارتی میڈیا

  • بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے کا دعویٰ، سیکیورٹی ذرائع نے مسترد کر دیا

    بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے کا دعویٰ، سیکیورٹی ذرائع نے مسترد کر دیا

    بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر پاکستان پر حملے کا دعویٰ کیا، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے ان دعوؤں کو من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور صحافیوں کو بعد میں اپنی جھوٹی خبروں پر معذرت بھی کرنا پڑی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے امرتسر یا سری نگر پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا، بلکہ چار پروجیکٹائل بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے، جن میں سے تین امرتسر میں گرے۔ اس واقعے پر پاکستان کا کوئی کردار ثابت نہیں ہوتا۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ بھارت نے جو الزامات پاکستان پر عائد کیے، ان کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ بھارتی حکومت صرف اپنے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے میڈیا کو جھوٹے دعوے نشر کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق خود بھارتی صحافی بھی میڈیا میں جاری ان بے بنیاد خبروں سے پریشان ہیں، کیونکہ زیادہ تر خبریں حکومتی ذرائع سے پلاننگ کے تحت لیک کی جاتی ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ اگر پاکستان نے کسی بھی قسم کا ردعمل دینا ہوا، تو وہ کبھی سویلین آبادی کو نشانہ نہیں بنائے گا۔ پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی صرف دشمن کے فوجی اہداف تک محدود رہے گی۔

    پاکستان کا خوف،بھارت نے 28 ایئرپورٹس کی بندش 15 مئی تک بڑھا دی

    پاک بحریہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کو تیار

    "بھارتی جارحیت اور پاکستانی رد عمل” .تحریر :عائشہ اسحاق

    کھاریاں کے قریب دراندازی کرنے والے تین بھارتی ڈرونز تباہ

  • پاکستانی ایف-16 گرانے کا دعویٰ سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، سیکیورٹی ذرائع

    پاکستانی ایف-16 گرانے کا دعویٰ سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، سیکیورٹی ذرائع

    سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف-16 طیارہ گرانے کی خبر کو سفید جھوٹ اور گمراہ کن پراپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت حالیہ دنوں میں ہیروپ ڈرون حملوں میں مسلسل ناکامی کے بعد شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنی خفت مٹانے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائیوں نے بھارت کو مکمل طور پر مفلوج اور کنفیوز کر کے رکھ دیا ہے۔ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت نے راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے گھڑنے شروع کر دیے ہیں، تاکہ ان جھوٹے دعوؤں کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف مزید جارحیت کا جواز حاصل کیا جا سکے۔

    ذرائع نے واضح کیا ہے کہ افواجِ پاکستان بھارت کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان کی فضائی اور زمینی دفاعی صلاحیتیں ہر طرح کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہیں، اور قوم کو اپنی افواج پر مکمل اعتماد ہے۔مزید برآں، سیکیورٹی اداروں نے بھارتی عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے میڈیا کی بے بنیاد اور اشتعال انگیز خبروں سے ہوشیار رہیں، کیونکہ اس طرح کی فیک نیوز خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

    بھارت کامذموم مقاصد کیلئےناکام پروجیکٹائل حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آرنےکیا شواہدکیساتھ بے نقاب

    مودی سرکار کی جعلی اے آئی ویڈیو بنا کر بھارتی قوم کو حوصلہ دینے کی ناکام کوشش

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، سیکیورٹی ذرائع

  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، سیکیورٹی ذرائع

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، سیکیورٹی ذرائع

    بھارتی میڈیا میں جعلی او ر گمراہ کن خبر یں چلائی گئیں کہ پاکستان نے 7 مئی کی رات بھارت کے متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہندوستان کی جانب سے آپریشن سندورکو انجام دینے کے بعد پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں کی کوشش کی گئی

    بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہے بھارتی میڈیا نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا ہے،بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کے پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے.ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے،ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں،

    بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شمالی اور مغربی ہندوستان کے اونتی پورہ، سری نگر، جموں، پٹھانکوٹ، امرتسر، کپورتھلا، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، بھٹنڈا، چندی گڑھ، نال، پھلود ی ، اترلائی اور بھوج میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس میں ڈرون اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا پاکستانی ڈرون اور میزائلوں کو انٹیگریٹڈ کاؤنٹر یو اے ایس گرڈ اور ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے بے اثر کیا گیا۔ ان حملوں کا ملبہ اب متعدد مقامات سے برآمد کیا جا رہا ہے جو پاکستانی حملوں کو ثابت کرتے ہیں۔یہ سب فیک نیوز ہیں جو بھارتی میڈیا دے رہا،

    علاوہ ازیں پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب پر مقبوضہ کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس کا ردعمل آیا کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

    بیان میں بھارت کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیری پاک فوج کو اپنا محافظ تصور کرتے ہیں، پاکستان پربھارتی میزائل حملے مودی حکومت کے ہندو توا ایجنڈے کا تسلسل ہیں، رات کی تاریکی میں پاکستانی شہریوں پر میزائل حملوں نے بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب کردیابھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی،پاکستان کوبدنام کرنے کے لئے فالس فلیگ آپریشن رچاتاہے، اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے ،بھارت عالمی امن کےلئے خطرہ ہے۔

  • بھارتی میڈیا  کا پاکستان کی جانب سےبھارت پر میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب

    بھارتی میڈیا کا پاکستان کی جانب سےبھارت پر میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب

    پاک بھارت جنگ/ بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، پاکستان کی جانب سےبھارت پر میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہے
    بھارتی میڈیا نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیابھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جا نب سے بھارتی پنجاب میں میزائیل فائر کیا گیا ہے-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہے،میزائل پروجیکٹائل زمین پر موجود گھاس پر پڑاہے اور اس کے گرنے سے گھاس خراب نہیں ہوئی ہے،پہلے ہی یہ خبریں گردش میں ہیں کہ مودی بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ کرکے الزام پاکستان پر لگا سکتا ہے-

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اس طرح کا پروپیگنڈا کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی میڈیا مودی کے بھارتی سکھوں کو پاکستان کیخلاف ورغلانے کے منصوبے کا اہم کردار ہے، بھارتی میڈیا بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کو قومی فخر سمجھتا ہے-

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاحوں پر حملہ، 26 افراد ہلاک

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاحوں پر حملہ، 26 افراد ہلاک

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کے گروپ پر مسلح افراد کے حملے میں 2 غیرملکیوں سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا ٹوڈے نے لکھا کہ 26 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 غیرملکی شامل ہیں۔ زی نیوز کے مطابق ایک غیرملکی کا تعلق نیپال اور دوسرے کا متحدہ عرب امارات سے ہے۔ اس حوالے سے بھارتی میدیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سیاح جانیں بچانے کیلئے بھاگے لیکن وہاں چھپنے کی بھی کوئی جگہ نہیں تھی۔ حملے کے نشانہ بننے والوں میں کئی بھارتی جوڑے شامل تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تصویر میں ایک بھارتی خاتون اپنے شوہر کی لاش کے ساتھ بیٹھی ہے۔

    منگل کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب مسلح افراد نے پہلگام کے بیسرن میڈوز میں بھارتی سیاحوں کے ایک گروپ پر قریب سے آکر فائرنگ کردی، حملے کے بعد خوفناک مناظر تھے، ہر طرف لاشیں بکھر گئیں۔ہلاک ہونے والوں میں افراد بھارتی بحریہ کا ایک اہلکار اور انٹیلی جنس بیورو کا اہلکار بھی شامل ہے۔ 26 سالہ لیفٹیننٹ ونے نروال کی 16 اپریل کو شادی ہوئی تھی۔

    اس حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ کشمیر کے مزاحمتی فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔واجھ رہے کہ بیسرن میڈوز پہلگام ہل اسٹیشن سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک کھلا میدان ہے جہاں تک صرف پیدل یا چھوٹے گھوڑوں (پونیوں) پر جایا جا سکتا ہے۔حملے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا۔ تاہم بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار تاخیر سے حملے کے مقام پر پہنچے اور اس وقت تک حملہ آور جا چکے تھے۔واقعے کی مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے حملے کی مذمت کی ہے۔

    سابق اداکارہ عفت عمر نے حکومتی عہدہ ٹھکرا دیا

    کراچی، ڈمپر ڈرائیور نے ریس لگاتے ہوئے کارسوار خاندان کچل دیا

    پی آئی اے نجکاری، پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10، ملتان کا لاہور کو جیت کیلئے 229رنز کا ہدف

    کراچی کے تاجروں کی 26 اپریل کو ہڑتال کی حمایت

  • نوجوان نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر خود ہی آپریشن کر ڈالا

    نوجوان نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر خود ہی آپریشن کر ڈالا

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ورِنداون میں 32 سالہ نوجوان نے شدید پیٹ درد سے نجات کے لیے خود ہی اپنا آپریشن کر ڈالا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنرکھ گاؤں کے رہائشی راجا بابو نامی شخص کئی دنوں سے شدید پیٹ درد میں مبتلا تھا۔ کئی بار ڈاکٹرز سے علاج کروانے کے باوجود جب افاقہ نہ ہوا تو اس نے خود ہی اپنی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا۔راجا بابو کا 18 سال پہلے اپینڈکس کا آپریشن ہو چکا تھا جس کے بعد اس نے یوٹیوب پر پیٹ کی سرجری کے بارے میں ویڈیوز دیکھیں اور اس عمل کو خود انجام دینے کا ارادہ کر لیا۔ اس نے پہلے ضروری اشیاء کی فہرست تیار کی اور ایک میڈیکل سٹور سے سرجری کے اوزار، بلیڈ، بے ہوشی کی دوا، سوئیاں اور پلاسٹک دھاگے خرید لیے۔

    بدھ کے روز اس نے اپنے گھر پر ہی خود کو سن کرنے کے بعد آپریشن شروع کیا۔ ابتدا میں اسے کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں ہوئی، کیونکہ بے ہوشی کی دوا کا اثر موجود تھا ۔ اس نے پیٹ کو چیر کر اپنا آپریشن مکمل کیا اور 11 ٹانکے لگا دیے۔ تاہم جب بے ہوشی کی دوا کا اثر ختم ہونے لگا تو اسے شدید تکلیف محسوس ہوئی اور وہ درد کے مارے چیخنے لگا۔

    گھر والے راجا بابو کی چیخیں سن کر فوراً اسے ضلع جوائنٹ ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے فوری طبی امداد فراہم کی۔ تاہم اس کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے مزید علاج کے لیے آگرہ کے ایس این ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ راجا بابو کے بھتیجے راہول کے مطابق اس کے چچا نے یوٹیوب کی ویڈیوز سے متاثر ہو کر یہ خطرناک قدم اٹھایا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت طبی امداد نہ دی جاتی تو صورتحال مزید بگڑ سکتی تھی۔

    میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو نظر ہی نہ لگ جائے ، والدہ کرکٹر حسن نواز

    بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

    جڑواں شہروں میں 2 روز کیلئے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند

    جڑواں شہروں میں 2 روز کیلئے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند

  • چیمپئینز ٹرافی سے قبل  بھارتی میڈیا  کی نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی

    چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی میڈیا کی نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی

    چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی میڈیا نے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی شروع کر دی-

    باغی ٹی وی :قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی جیتنے کےساتھ ساتھ 23 ​​فروری کو گروپ اے کے میچ میں اپنے روایتی حریف بھارت کو شکست دینے پر بھی توجہ مرکوز رکھے، قومی کی دعائیں کھلاڑیو ں کیساتھ ہیں،چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے علاوہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ! مجھے امید ہے کہ آپ ہندوستانی بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کریں گے۔

    بعد ازاں نسیم شاہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی صرف بھارت کا میچ نہیں بلکہ تمام گروپ میچز اہم ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ایونٹ کا فائنل جیتیں،تاہم بھارتی میڈیا نے نسیم شاہ کے اس بیان کے بعد الزام تراشی شروع کر دی-

    جنوبی کوریا :اسکول میں ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو سے قتل کر دیا

    نسیم شاہ کے بیان کو بھارتی میڈیا نے خود ساختہ طور پر توڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی ہےبھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اپنے گروپ میچ کو توجہ نہ دینے کا بیان دیا ہے۔

    افغانستان :بینک کے باہر خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

  • نئی دہلی میں بارش کا 101سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    نئی دہلی میں بارش کا 101سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    ایک دن کی بارش نے نئی دہلی میں 101 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کل سے آج صبح ساڑھے 8 بجے تک دہلی میں 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کا 101 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔بھارتی دارالحکومت دہلی میں شدید بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ دہلی کے قریبی علاقوں میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل دسمبر کے ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ 1923 میں قائم ہوا تھا، اس وقت دہلی میں 75.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔بارش کی وجہ سے دہلی میں اسموگ کا خاتمہ ہوا ہے اور ہوا کے معیار میں بہتری ہوئی ہے، 2024ء کے دسمبر میں دہلی میں 42.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو دسمبر کے مہینے میں 27 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

    صائم ایوب آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد

    سرکاری اداروں کی حالت نہ بدلی، 6 ماہ کے دوران 405 ارب کا نقصان

    مذاکرات کو حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، احسن اقبال

    ایکسچینج کمپنیوں کیلئے نئے ریگولیٹری فریم ورک کا اعلان

  • صرف200  کے عوض پاکستانی جاسوس بننے والا گرفتار ،بھارتی مضحکہ خیز دعویٰ

    صرف200 کے عوض پاکستانی جاسوس بننے والا گرفتار ،بھارتی مضحکہ خیز دعویٰ

    بھارتی میڈیا گاہے بگاہے الٹے سیدھے دعوے کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے اسے پوری دنیا میں خود ہی رسوا ہونا پڑتا ہے، اب بھی ایک ایسا دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک شہری محض 200 روپے کے بدلے پاکستان کیساتھ حساس معلومات شیئرکررہا تھا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا کہ بھارتی ریاست گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے احمد آباد میں ایک مزدور کو مبینہ طور پر انڈین کوسٹ گارڈ کے جہاز کی نقل و حرکت کے بارے میں حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیش گوہل نامی ایک مزدور کو پاکستان میں ایک خاتون کے ساتھ بھارتی کوسٹ گارڈ کے جہازوں سے متعلق حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، اسے روزانہ 200 روپے ملتے تھے۔اے ٹی ایس پولیس افیسر سدھارتھ کے مطابق پولیس دپیش گوہل نامی مزدور کی نگرانی کر رہی تھی جب یہ اطلاع موصول ہوئی کہ وہ پاکستان میں ایک خاتون سے رابطے میں ہے۔اس حوالے سے ایس پی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اسے بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 61 اور 147 کے تحت مجرمانہ سازش اور حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے افیسر سدھارتھ نے دعویٰ کیا کہ دپیش گوہل نے اوکھا جیٹی پر تین سال تک کوسٹ گارڈ کے جہازوں کی مرمت کا کام کیا، سات ماہ قبل اس کی فیس بک پر سہیما نامی خاتون سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں کے درمیان واٹس ایپ چیٹ کا سلسلہ ہوا۔ ایس اپی کے مطابق خاتون نے دپیش گوہل کو انڈین کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے نام، نمبر اور نقل و حرکت کے بارے میں تفصیلات بتانے کے لیے یومیہ 200 روپے کی پیشکش کی۔ یہ جاننے کے باوجود کہ یہ غیر قانونی ہے، گوہیل نے حساس معلومات کا اشتراک کرنے پر اتفاق کیا۔اے ٹی ایس افیسر سدھارتھ نے مزید کہا کہ چونکہ دپیش گوہل کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں تھا، اس لیے وہ دوستوں کے اکاؤنٹس کا استعمال کرکے خاتون سے رقم وصول کرتا تھا۔ سات مہینوں کے دوران، اس کے دوستوں نے آن لائن لین دین کے ذریعے 42 ہزار روپے حاصل کیے، اور پھر گوہل کو نقد رقم دے دی۔

    فوج کا پرتشدد ہجوم سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا، وزارت داخلہ

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

    کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

    پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں کے حوالہ سے بھارتی میڈیا کا انتہائی شرمناک کردار سامنے آگیا،پاکستان کا ازلی دشمن بھارت پاکستان کو کمزور کرنے اور پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہا،

    بلوچستان میں نام نہاد آزاد بلوچستان کا لبادہ اوڑھے دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مدد سے پاکستان میں معصوم لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، بلوچستان میں تازہ ترین حملوں کے پیچھے بھی بھارتی خفیہ ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں کے دوران بھارتی میڈیا خوشیاں مناتا رہا اور اپنی طرف سے من گھڑت کہانیاں چلاتا رہا، 25 اور 26 اگست کی رات کیے گئے حملوں کے حوالے سے بھارتی میڈیا، سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خوشی منائی جاتی رہیں،بھارتی میڈیا نے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کو غیرمعمولی کوریج دی۔

    دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ انڈین میڈیا کی جانب سے تفصیلی اور پروپیگنڈا خبروں کا جاری ہونا واضح کرتا ہے کہ ان دہشت گرد حملوں کے پیچھے بھی بھارت خفیہ ایجنسی را کی مکمل حمایت اور مدد شامل ہے،بھارتی میڈیا نے اپنے ہی انٹیلیجینس سورسز کو کوٹ کرتے ہُوئے کہا کہ "بلوچ حملوں میں اس قسم کی توانائی اور ہم آہنگی پہلی بار دیکھی گئی ہے”، بلوچستان میں ماہ رنگ بلوچ کی سربراہی میں مسنگ پرسنز کی کمپین پیک پر پہنچ چکی ہے،دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ماہ رنگ کو ہتھیار بنا کر معصوم شہریوں پر حملے کروا رہی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر بھی نیا پروپیگنڈا منظر عام پر آچکا ہے،بھارتی سوشل میڈیا پر یہ پراپیگنڈہ کیا گیا کہ دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے 102 اہلکار ہلاک کر دیے۔ دفاعی ماہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ دہشت گرد تنظیمیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ایک طرف معصومیت کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب دہشت گرد حملوں سے پاکستان میں بدامنی پھیلائی جا رہی ہے،لاپتہ افراد کا بہانہ اور نام نہاد آزادی کا ڈرامہ ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی منظم سازش ہے جو ناکام ہو چکی ہے۔

    وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

    بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

    بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

    بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

    قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

    بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،ایک شہید،افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی

    کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان

    ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

    مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت