Baaghi TV

Tag: بھارتی وزیر اعلیٰ

  • بھارت، وزیراعلیٰ کے سموسے کھانے پر پانچ پولیس افسران کو تفتیش کا سامنا

    بھارت، وزیراعلیٰ کے سموسے کھانے پر پانچ پولیس افسران کو تفتیش کا سامنا

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلی سکھوندر سنگھ سکھو کے سموسے کھانے پر پانچ پولیس افسران کو تفتیشی ادارے سی آئی ڈی کی جانب سے پوچھ گچھ کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلی نے اس حوالے سے وضاحت پیش کی کہ پولیس افسران کی بدسلوکی کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ میڈیا اس معاملے کو ایسے پیش کر رہا ہے جیسے انکوائری سموسوں کے غائب ہونے پر ہوئی ہے۔

    سی آئی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل رانجھن اوجھا نے اسے اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ، افسران دفتر میں چائے پی رہے تھے جب کسی نے پوچھا کہ کھانے کی چیزیں کہاں ہیں جو فنکشن کے لیے لائی گئی تھیں، اور ہم نے کہا کہ پتا کرو کیا ہوا نہ ہم نے کوئی نوٹس جاری کیا ہے اور نہ ہی کسی کو صفائی پیش کرنے کا کہا ہے اس معاملے کو سیاست کا رنگ نہیں دینا چاہیے ہم نے صرف وضاحت مانگی ہے کہ ہوا کیا تھا اور ایک تحریری رپورٹ جمع کروائی ہے۔

    ہمارا کسی کے خلاف کارروائی کرنے کا ارادہ نہیں ہےتفتیشی رپورٹ میں واقعے کی تفصیل بتائی گئی ہے کہ پولیس کے ایک انسپکٹر جنرل نے سب انسپکٹر سے وزیراعلی کے پروگرام کے لیے ایک فائیو سٹار ہوٹل سے کھانے کا سامان لانے کو کہاانسپکٹر جنرل کے اس حکم کے بعد ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اور ہیڈ کانسٹیبل نے سموسوں اور کیک کے تین ڈبے ایک خاتون پولیس افسر کو پکڑا دئیے خاتون افسر نے یہ نہ جانتے ہوئے کہ کھانے کی اشیا وزیراعلی کے لیے لائی گئی ہیں، نے ڈبے ایک سینئر افسر کے کمرے میں رکھوا دئیے۔

    سی آئی ڈی کی جانب سے پوچھ گچھ پر افسران نے بتایا کہ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود محکمہ سیاحت کے اہلکار سے پوچھا تھا جنہوں نے مبینہ طور پر بتایا کہ کھانے کے یہ آئٹم وزیراعلی کے مینو میں شامل نہیں ہیں،واقعے میں ملوث اہلکاروں کے بیانات کی بنیاد پر سی آئی ڈی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صرف سب انسپکٹر کو معلوم تھا کہ یہ ریفرشمنٹس وزیرا علی کے لیے منگوائی گئی ہیں۔

    جبکہ خاتون انسپکٹر نے ڈبے موٹر ٹرانسپورٹ سیکشن میں بھجوا دیئے تھے اور غلطی سے کھانے کی اشیا وزیراعلی کے سٹاف کو پیش کر دی گئیں،سابق یونین وزیر سمرتی ایرانی نے حکومتی ردعمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس رہنما جب ملکی خزانے کو لوٹتے ہیں تب تحقیقات نہیں کی جاتیں۔

  • بھارتی وزیر اعلیٰ گوبرکے بریف کیس کے ساتھ اسمبلی پہنچ گئے

    بھارتی وزیر اعلیٰ گوبرکے بریف کیس کے ساتھ اسمبلی پہنچ گئے

    رائے پور: سی ایم بھوپیش بگھیل گائے کے گوبر سے بنے بریف کیس میں بجٹ لے کر اسمبلی پہنچے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے گزشتہ روز اسمبلی میں ریاستی بجٹ پیش کیا سی ایم بگھیل کے پاس ریاستی وزارت خزانہ کا چارج بھی ہے بجٹ پیش کرنے کے لیے جاتے ہوئے بگھیل ایک ‘خصوصی بریف کیس’ لے کر پہنچے دراصل وہ جس بریف کیس کے ساتھ پہنچے تھے وہ گائے کے گوبر سے بنا تھا۔

    انسانی جسم میں سور کا دل ٹرانسپلانٹ کرانے والا شہری چل بسا

    بجٹ کے لیے وزیر اعلیٰ کی جانب سے استعمال ہونے والا بریف کیس گائے کے گوبر سے بنایا گیا ہے، جسے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ نے تیار کیا ہے اس تھیلے میں ‘گومے بستے لکشمی’ لکھا ہوا ہے۔

    بتادیں کہ اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے دیوی لکشمی کی علامت کے طور پر گائے کے گوبر سے بنے بریف کیس کا استعمال کیا ہے۔

    غور طلب ہے کہ پچھلے ایک سال میں چھتیس گڑھ میں گائے کے گوبر سے کئی طرح کی مصنوعات تیار کی گئی ہیں اس کے ساتھ ریاست کی خواتین کو خود کفیل بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم بتایا جا رہا ہے۔

    اب حکومت ہند بھی اس اسکیم پر کام کر رہی ہے بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کی تجویز دی۔

    اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ ایمپلائمنٹ مشن میں ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کے ساتھ تال میل میں روزگار پیدا کرنے کے امکانات پر کام کرنے کے لیے دو کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

    راجیوگاندھی کے قتل میں ملوث مجرم 32 سال بعد ضمانت پر رہا