Baaghi TV

Tag: بھارتی

  • پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے کل یوم جمہوریہ کے موقع پربھارت کوئی جعلی آپریشن کرسکتا ہے:خفیہ ذرائع

    پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے کل یوم جمہوریہ کے موقع پربھارت کوئی جعلی آپریشن کرسکتا ہے:خفیہ ذرائع

    نئی دہلی :پاکستان اور سکھوں کو بدنام کرنے کیلئے کل یوم جمہوریہ کے موقع پربھارت کوئی جعلی آپریشن کرسکتا ہے،اطلاعات کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے بعض اہم ذرائع کے حوالےسے آنے والی خبروں نے پریشان کررکھا ہے کہ بھارت بہت غلط اور منفی منصبوں پر عمل پیرا ہے ، خبروں میں یہ بھی انکشاف کیاگیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ہندوتوا حکومت کی ایماء پر پاکستان، مسلمانوں اور سکھوں کو بدنام کرنے کے لیے ملک کے 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر جعلی آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

    بھارت کے اندر ہونے والی اس پاکستان مخالف موومنٹ کے متعلق کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بھارت کی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے نام نہاد سیکورٹی الرٹ جاری کیاگیا ہے جس میں انہوں نے کل 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی بڑی شخصیات پر ممکنہ حملے کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نو صفحات پر مشتمل نام نہاد انٹیلی جنس رپورٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی دیگر اہم شخصیات کے لیے خطرہ ظاہر کیاگیا ہے،بھارت درحقیقت پاکستان، مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے لیے پلوامہ جیسا ڈرامہ رچا نے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

    بھارت کی خفیہ ایجنسیاںمسلمان تنظیموں کے علاوہ خالصتان نواز گروپوں پر دہشت گردی پھیلانے اور پنجاب اور دیگربھارتی ریاستوں میں ٹارگٹڈ حملوں کے لیے اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے کا الزام لگا رہی ہیں۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں عوامی اجتماعات، اہم اداروں اور پرہجوم علاقوں کو ڈرون حملوں سے خود نشانہ بنا سکتی ہیں تاکہ بھارت اور پاکستان میں مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف بدنیتی پر مبنی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ نام نہاد سیکورٹی الرٹ کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے مودی حکومت نے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

    دلی پولیس کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ یوم جمہوری کی پریڈ کے انتظامات کے پیش نظر تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ماہرین نے یقین ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی حکومت متعدد مذموم مقاصد کیلئے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران کوئی ڈرامہ رچا سکتی ہے۔

  • 72 سالہ بوڑھے نے اپنی خادمہ کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرڈالی

    72 سالہ بوڑھے نے اپنی خادمہ کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرڈالی

    حیدرآباد :72 سالہ بوڑھے نے اپنی خادمہ کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرڈالی،اطلاعات کے مطابق راچاکونڈہ پولیس نے ایک 72 سالہ شخص کو 13 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا۔ گدھے ویرا ریڈی حیدرآباد میں قانون کی کتابوں کے مصنف اور پبلشر ہیں۔

    متاثرہ کی والدہ ملزم کی جائیداد پر ہاؤس ہیلپ اور واچ گارڈ کے طور پر کام کرتی تھیں۔

    “ستمبر 2021 میں، ملزم متاثرہ کے گھر آیا اور اس کے شرمگاہ کو چھو کر اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ بعد میں، دسمبر میں، جب متاثرہ کی ماں اپنے بچوں کو اپنے بھائی کے گھر چھوڑنے کے بعد اپنے آبائی مقام کے لیے روانہ ہوئی، تو ملزم دوبارہ دوسروں کی غیر موجودگی میں ان کے گھر گیا اور متاثرہ کا جنسی استحصال کیا،” راچاکونڈہ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعی یہ واقعہ ہوا ہے اور اس بوڑھے شخص میں شرم وحیا کی کوئی چیز ہی نہیں‌

    متاثرہ نے بعد میں اپنی والدہ کو واقعہ کے بارے میں مطلع کیا، جنہوں نے میرپیٹ پولیس سے رجوع کیا اور اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا احوال بتایا

    پولیس نے مزید کہا، "ملزم متاثرہ کے خاندان کو مقدمہ واپس لینے کی دھمکی بھی دے رہا تھا ورنہ وہ اپنی موت میں ہراساں کیے جانے کا الزام لگا کر خودکشی کر لے گا۔”

    ملزم گدھے ویرا ریڈی نے ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اسے دفعہ 342، 376 (3)، 506 اور 201 IPC اور POCSO ایکٹ-2012 کی دفعہ 3 اور 4 اور سیکشن 3 (I) (w) & Sec کے تحت گرفتار کیا گیا۔ میرپیٹ پولیس اسٹیشن میں SC/ST (POA) ایکٹ 1989 (جیسا کہ سال 2015 میں ترمیم کی گئی) کی 3 (2) (V)۔

  • لندن میں خالصتان ریفرنڈم توامریکی سینٹ میں سکھوں کی نسل کشی ُ کی مذمتی قراردادمتفقہ طورپر منظور

    لندن میں خالصتان ریفرنڈم توامریکی سینٹ میں سکھوں کی نسل کشی ُ کی مذمتی قراردادمتفقہ طورپر منظور

    نیوجرسی:لندن میں خالصتان ریفرنڈم توامریکی سینٹ میں سکھوں کی نسل کشی ُ کی مذمتی قراردادمتفقہ طورپر منظور اطلاعات کے مطابق امریکہ کی شمال مشرقی ریاست نیو جرسی کی سینیٹ نے متفقہ طور پر ایک مذمتی قرارداد میں بھارت کی طرف سے 1984میں سکھوں کے قتل عام کو نسل کشیُ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر اور دیگر حکام سے اس سلسلے میں آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینیٹر سٹیفن ایم سوینی کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد امریکی صدر اور نائب صدر، امریکی سینیٹ کے اکثریتی اور اقلیتی لیڈروں ،امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر اور اقلیتی لیڈر اور کانگریس کے ہر رکن کو بھجوائی جائیگی ۔

    قرارداد میں کہاگیا ہے کہ بھارتی پنجاب کی سکھ برادری نے جس کے ارکان سو برس قبل ہجرت کر کے امریکہ آگئے امریکہ اور نیو جرسی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سکھوں کی نسل کشی یکم نومبر 1984کو نئی دلی میں بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، ہریانہ، اتراکھنڈ، بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، ہماچل پردیش، راجستھان، اڑیسہ، جموں و کشمیر، چھتیس گڑھ، تریپورہ، تامل ناڈو، گجرات، آندھرا پردیش، کیرالہ، اور مہاراشٹرریاستوں میں شروع ہو ئی۔

    قرارداد میں سکھ مذہب کو دنیا کا پانچواں بڑا مذہب قرار دیا گیا ہے جس کے دنیا بھر میں تقریبا تیس کروڑ نوے لاکھ ماننے والے ہیں جن میں سے دس لاکھ امریکہ میں مقیم ہیں۔قرارداد کے مطابق تین دن تک جاری رہنے والی سکھوں کی نسل کشی میں تیس ہزار سے زائد سکھوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔قرارداد میں16اپریل 2015کو کیلیفورنیا کی ریاستی اسمبلی کی طرف سے متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک قراردادکا حوالہ دیاگیا ہے جس میں بھارتی حکومت کی طرف سے سکھوں کے منظم قتل عام کا اعتراف کیا گیاہے۔

    قرارداد میں 1984کے سکھ نسل کشی کے دوران اپنی جانیں گنوائیں۔17اکتوبر 2018کو پنسلوانیا کی دولت مشترکہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر قرارداد HR-1160منظور کی جس میں نومبر 1984میںسکھوںپر ظلم و تشدد کو نسل کشی ُ قرار دیا گیا۔

    قرارداد میں کہاگیا ہے کہ عینی شاہدین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی طرف سے اکٹھے کئے گئے شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار براہ راست اور بالواسطہ طریقوں سے سکھوں کے قتل عام میں ملوث تھے اور وہ یہ سلسلہ بند کرانے میں ناکام رہے۔2011میں بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقوں ہوند چلر اور پٹودی کے دیہات میں اجتماعی قبریںدریافت ہوئی ہیں۔

    نئی دہلی کے تلک وہار محلے کی "بیوہ کالونی” میں آ بھی ہزاروں سکھ خواتین انصاف کی منتظر ہیںجن کی اجتماعی عصمت دری کی گئی اور ان کے شوہر، والد اور بیٹوں کو قتل کردیا۔سکھوں کے قتل عام میں زندہ بچ جانیوالی آخر کار ہجرت کر کے امریکہ چلے گئے اور انہوں نے فریسنو، یوبا سٹی، سٹاکٹن، فریمونٹ، گلینروک، پائن ہل، کارٹریٹ، نیو یارک سٹی اور فلاڈیلفیا میں سکونت اختیار کی اور بڑی سکھ برادریاں قائم کیں۔

    1984میں پورے بھارت میں ریاستی سرپرستی میں سکھوں پر وحشیانہ ظلم و تشدد اور انکے قتل عام کا اعتراف ، انصاف اور احتساب کی جانب ایک اہم اور تاریخی قدم ہے، جودیگر ممالک کی حکومتوں کیلئے ایک مثال بھی ہے ۔ریاست نیو جرسی کی سینیٹ کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد امریکی صدر اور نائب صدر، امریکی سینیٹ کے اکثریتی اور اقلیتی لیڈروں ،امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر اور اقلیتی لیڈر اور کانگریس کے ہر رکن کو بھجوائی جائیگی ۔

  • بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ:تازہ واقعہ میں کشمیری جانبحق

    بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ:تازہ واقعہ میں کشمیری جانبحق

    نئی دلی :بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ:تازہ واقعہ میں کشمیری جانبحق
    ،اطلاعات کے مطابق بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں مہلک کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے تہاڑ جیل سمیت نئی دلی کی دیگر جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے علاوہ چار سو کے قریب بھارتی اراکین پارلیمنٹ اور دلی پولیس کے تین سو اہلکار مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ جیل حکام کے اعدادو شمار کے مطابق نئی دلی کی تہاڑ جیل میں 29جبکہ منڈولی جیل کے 17قیدی بھی کورونا وائر س میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ نئی دلی کی تینوں جیلوں میں موجود قیدیوں کی مجموعی تعداد سات جنوری تک 18ہزار528تھی جن میں سے سب سے زیادہ 12ہزار 669قیدی تہاڑ ،4ہزار18منڈولی اور ایک ہزار841روہنی جیل میں قید ہیں۔

    واضح رہے کہ نئی دلی کی جیلوں میں قیدیوں کورونا وائرس کے تیزی سے مبتلا ہونے کی وجہ سے کشمیری سیاسی نظربندوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔اس وقت کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، الطاف احمد شاہ، ایاز محمداکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز، انجینئر رشید اور کشمیری تاجر ظہور احمد وتالی تہاڑ، جودھ پور، آگرہ، ہریانہ اور بھارت کی دیگر جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند ہیں اوران کے مہلک وائر س میں مبتلا ہونے کا شدیدخطرہ ہے ۔

    ادھر ایک تازہ واقعہ میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کپواڑہ جیل میں ایک نوجوان قیدی مردہ حالت میں پایاگیا ہے ۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 19سالہ خورشید احمد وانی ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ میں مردہ حالت میں پایاگیا ہے ۔بھارتی جیل حکام پر اکثر جیلوں میں قیدیوں کی موت کا الزام عائد کیاجاتا ہے ۔

  • بھارت میں دلتوں کو مسلسل جبر کا سامنا،انتہائی ذلّت آمیزسلوک مگرانسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش:رپورٹ

    بھارت میں دلتوں کو مسلسل جبر کا سامنا،انتہائی ذلّت آمیزسلوک مگرانسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش:رپورٹ

    نئی دہلی:بھارت میں دلتوں کو مسلسل جبر کا سامنا،انتہائی ذلّت آمیزسلوک مگرانسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش:رپورٹ ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں دلتوں کو 2022 کی اس مہذب دنیا میں بھی علیٰ ذات کے ہندووں کے ہاتھوں جبر و استبداد کی کارروائیوں کا مسلسل سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دلت صدیوں سے ظلم و جبر برداشت کر رہے ہیں اور انہیں بھارتی ذات پات کے نظام کے تحت ’اچھوت‘ سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی معاشرہ دلتوں کو قبول کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے اور برطانوی راج سے بھارت کی آزادی کے 75 سال بعد بھی ملک میں انکے کے ساتھ امتیازی سلوک جاری ہے اور وہ زیادہ تر معمولی ملازمتیں کرنے پر مجبور ہیں۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی حکومت نہ صرف ذات پات کے نظام کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ اس نے اسے مضبوط بنایا ہے۔پورٹ میں کہا گیا ہے کہ دلتوں کو مختلف قسم کے امتیاز اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہاں تک کہ انہیں اونچی ذات کے ہندوﺅں کے علاقوں میں مندروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے جب کہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین طویل عرصے سے اونچی ذات کے ہندووں کے جنسی تشدد کا نشانہ بن رہی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو دلتوں کو اونچی ذات کے ہندووں کے ظلم و ستم سے بچانے کے لیے آگے آنا چاہیے اور اسے بھارت میں غیر انسانی ذات پات کے نظام کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت پر صرف 7 فیصد برہمن حکومت کر رہے ہیں اور بھارت کی 70 فیصد آبادی کی طرف سے ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا مطالبہ بڑھ رہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو)، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اوربہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سمیت سیاسی جماعتیں بھارت ذات پات کی مردم شماری کا مطالبہ کر رہی ہیں اور انکا کہنا ہے نام نہاد اعلیٰ ذاتوں نے ملازمتوں اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی میں غیر متناسب حصہ لیا ہے۔

    رپورٹ میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا حوالہ دیا گیا جو ذات پات کی مردم شماری کے ایک مضبوط وکیل ہیںانکا کہنا ہے کہ ہر ذات کے گروپ کی آبادی کی گنتی سے حکومت کو زیادہ درست فلاحی پروگرام بنانے میں مدد ملے گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بی جے پی حکومت نے واضح طور پر پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ وہ پالیسی معاملے کے طور پر ذات پر مبنی سروے نہیں کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری وقت کی ضرورت ہے ۔

  • بلوچستان پھر لہولہان ہوگیا:کوئٹہ میں جناح روڈ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بلوچستان پھر لہولہان ہوگیا:کوئٹہ میں جناح روڈ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ:بلوچستان پھر لہولہان ہوگیا:کوئٹہ میں جناح روڈ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جناح روڈ پر سلیم کمپلیکس کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ایدھی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد 4 افراد جاں بحق جبکہ 14افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے والی جگہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔

    اُدھر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ دھماکے کی مزمت کی ہے اور دہشت گردی کی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کوئٹہ کے سکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات اور واقعہ سے متعلق آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے

    وزیراعلیٰ نے صوبائی مشیر داخلہ کو شہر کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیکر مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ بزنجو کا کہنا تھا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں،عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی زمہ داری ہے۔

    دوسری طرف چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو جلد طبی امداد فراہم کرنے ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، دھماکا ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائی ہے، ملک دشمن عناصر بلوچستان کی پرامن فضا کو خراب کرناچاہتے ہیں جو ہمیشہ ناکام رہیں گے۔

    اس سے قبل 18 دسمبر کو کوئٹہ میں دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور 10 افراد زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • ایک اورعالمی ادارے کی سربراہی ایک بھارتی خاتون کے سپرد:عالمی سازش یا بھارتی لابنگ

    ایک اورعالمی ادارے کی سربراہی ایک بھارتی خاتون کے سپرد:عالمی سازش یا بھارتی لابنگ

    لینا نائر:ایک اورعالمی ادارے کی سربراہی ایک بھارتی خاتون کے سپرد:عالمی سازش یا بھارتی لابنگ ،اطلاعات کے مطابق بھارت کواس وقت عالمی اداروں کا کنٹرول دیا جارہاہے ، اس حوالےسے ایک سوال بڑی تیزی سے گردش کررہا ہے کہ کیا یہ عالمی سازش ہے یا پھربھارتی لابنگ کہ ہربڑے عہدے پربھارتی قابحض ہورہے ہیں‌،

    ادھراسی حوالے سے معلوم ہو اہے کہ انڈین نژاد خاتون لگژری فیشن برانڈ شینیل کی عالمی چیف ایگزیکٹیو بن گئیں

    رواں ہفتہ انڈیا کے لیے بہت خاص رہا ہے اور انڈین خواتین نے اسے خاص بنا دیا ہے۔ ایک طرف ہرناز سندھو نے مس ​​یونیورس کا اعزاز جیتا وہیں اب ایک اور انڈین نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

    یہ خاتون لینا نائر ہیں۔ اگر آپ کا فیشن کی دنیا سے کوئی تعلق ہے تو آپ نے لگژری فیشن برانڈ شینیل کا نام ضرور سنا ہوگا اور لینا اب اس کمپنی کی گلوبل چیف ایگزیکٹیو بن چکی ہیں۔

    اندرا نوئی کے بعد وہ دوسری انڈین نژاد خاتون ہیں جو کسی عالمی کمپنی کی سی ای او بنیں۔ اندرا نوئی پیپسی کو کی گلوبل سی ای او تھیں۔اگرچہ انڈین نژاد لینا نائر نے اپنے پچھلے عہدے پر رہتے ہوئے بھی ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    لینا نائر پہلے اینگلو ڈچ کمپنی یونی لیور میں چیف ہیومن ریسورس آفیسر تھیں۔ وہ یونی لیور میں اس عہدے پر فائز ہونے والی سب سے کم عمر اور پہلی خاتون تھیں۔وہ یونی لیور میں یونی لیور لیڈرشپ ایگزیکٹیو کی رکن بھی تھیں۔ لینا نے ٹوئٹر پر اپنے نئے عہدے کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ ’میں شینیل میں گلوبل چیف ایگزیکٹیو کے طور پر تعینات ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ یہ ایک شاندار اور مثالی کمپنی ہے۔‘شینیل فیشن، جیولری، گھڑیاں، شیشے، پرفیوم، میک اپ اور جلد کی دیکھ بھال کے حوالے سے ایک معروف برانڈ ہے۔اس برانڈ کی بنیاد گیبریئل بونل شنیل نے رکھی تھی۔ وہ ایک فرانسیسی فیشن ڈیزائنر اور کاروباری خاتون تھیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ کوعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(اول ) تعینات کردیا گیا ہے ۔وہ آئندہ برس کے آغاز میں جیوفری ایکاموتو کی سبکدوشی پر عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

     

    گیتا گوپی ناتھ اس وقت آئی ایم ایف کی چیف اکانومسٹ کی حیثیت فرائض انجام دے رہی ہیں ۔انہیں جنوری 2022 میں ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنی تدریسی ذمے داریاں سنبھالنے واپس جانا تھا تاہم اب انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ بطور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول ) کے طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بانی اور سی ای او جیک ڈورسی نے عہدہ چھوڑ دیا جس کے بعد پراگ اگروال اب کمپنی کے نئے سربراہ ہوں گے۔

     

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد امریکی شہری و ٹوئٹر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر پراگ اگروال اب کمپنی کے نئے سربراہ ہوں گے۔ اپنے پیغام میں جیک ڈورسی نے کہا ہے کہ میں نے آج ٹوئٹر کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کمپنی میرے بغیر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

  • غیرملکی طیارہ بھارت کی فضائی حدود پارکرنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پراترگیا

    غیرملکی طیارہ بھارت کی فضائی حدود پارکرنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پراترگیا

    کراچی:غیرملکی طیارے کی بھارت کی فضائی حدود پارکرنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،اطلاعات کے مطابق غیرملکی چارٹرڈ جہاز نے ری فیولنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ یہ غیر ملکی طیارہ بھارتی فضائی حدود بھی استعمال کرتےہوئے ادھرسے گزررہا تھا

    تفصیلات کے مطابق فلپائن کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، یہ طیارہ فلپائن سے اڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا۔جبکہ کراچی ایئرپورٹ ذرایع کے بتایا کہ طیارہ ری فیولنگ کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر اترا۔یہ بھی بتایا گیا ہےکہ پائلٹ نے ری فیولنگ کی درخواست کی تھی جسے فی الفور منظور کرکے طیارے کوایندھن فراہم کیا گیا ہے

    ذرایع کا کہنا تھا کہ ری فیولنگ پر فلپائنی چارٹرڈ طیارہ خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہوگا، شہرقائد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کا عمل جاری ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں ایمرجنسی کی صورت طیارہ کسی بھی ملک اجازت کے بعد لینڈ کرتا ہے۔

    اس سے قبل بھی متعدد بار جہاز ہنگامی صورت حال کے سبب لینڈ کرتے رہے ہیں۔ رواں سال مئی میں بھارتی ریاست نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ عالمی قوانین کے تحت ہنگامی صورت حال میں کسی بھی ملک کا مسافرطیارہ کسی بھی ملک سے ایندھن یا مسافروں کے لیے میڈیکل سہولیات حاصل کرنے کےلیے اترسکتا ہے

  • کترینہ کیف اور وِکی کی شادی :ہرطرف خوشی: شادی کی خبرسُن کردرجنوں شادی کے خواہشمند صدمے سے دوچار

    کترینہ کیف اور وِکی کی شادی :ہرطرف خوشی: شادی کی خبرسُن کردرجنوں شادی کے خواہشمند صدمے سے دوچار

    راجستھان :کترینہ کیف اور وِکی کی شادی :ہرطرف خوشی: شادی کی خبرسُن کردرجنوں شادی کے خواہشمند صدمے سے دوچار،اطلاعات کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف بالآخرکئ چاہنے والوں کو داغ فراق دے کر وکی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں‌ہیں ،

    انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی جمعرات کو راجستھان میں انجام پائی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو مذہبی رسومات کے مطابق ہونے والی شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ جوڑے کے دوستوں اور شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

    اداکار جوڑے کی شادی کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کیف سرخ عروسی لباس جب کہ وکی کوشل آف وائٹ شیروانی میں ملبوس تھے۔

    فنکار جوڑے کی شادی کے حوالے سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تقریب کے ٹیلی کاسٹنگ رائٹس 80 کروڑ انڈین روپے میں سٹریمنگ سروس ایمیزون پرائم کو فروخت کیے گئے ہیں۔

    کترینہ کیف کی جانب سے اپنی اور وکی کوشل کی شیئرکردہ تصاویر کچھ ہی دیر میں انسٹاگرام سے نکل کر ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو گئیں۔

    سلمان خان کی کترینہ کیف کے لیے پسندیدگی ایک عرصے تک میڈیا میں زیرِ بحث رہی ہے اور کئی مواقع پر یہ بھی کہا جاتا کہ بس اب تو شادی ہو گی ہی۔ ایسا ہی کچھ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے بارے میں بھی کہا جاتا رہا، لیکن معاملہ یہاں تک کبھی نہیں پہنچا اور اب کترینہ اور وکی کی شادی ہو گئی ہے۔

    ادھر سوشل میڈیا پرکترینہ سے شادی کے خواہش مند نوجوانوں کی امیدٹوٹتی ہوئی نظرآتی ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بہت سے امیدواروں نے وکی کے ساتھ شادی کے اس منظر نے کئی دل زخمی کردیئے ہیں ، سوشل میڈیا پر کترینہ کے چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے

  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی:3 کھرب سے زائد ڈوب گئے

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی:3 کھرب سے زائد ڈوب گئے

    لاہور:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی:3 کھرب سے زائد ڈوب گئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو تین کھرب سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

    ادھر اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے چوتھے کاروباری روزکے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک مرتبہ پھر گئی، امریکی کرنسی کی قدر میں 94 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 175 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔

     

     

    مالی سال کے آغاز سے ابتک روپیہ کی قدر 12 فیصد گر گئی، یکم جولائی سے ابتک ڈالر 18 روپے 88 پیسے مہنگا ہوا ہے، روپے کی قدر گرنے سے قرضوں کے بوجھ میں 2300 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 40 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 178 روپے پر پہنچ گئی۔

    دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 2134.99 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 45 ہزار اور 44 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئیں اور 100 انڈیکس 43234.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

    پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں زبردست مندی کے باعث 4.74 کی ریکارڈ تنزلی دیکھی گئی جبکہ ٹریڈنگ کے دوران 21 کروڑ 26 لاکھ 45 ہزار 343 شیئرز کا لین دین ہوا۔

    شدید ترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 330ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری گیس بحران، صنعتی شعبے میں بے چینی اور یورپ میں اومی کرون وائرس کی وجہ سے غیرملکیوں کی جانب سے سرمائے کے انخلا اور مقامی سرمایہ کاروں کی منافع کے حصول پر دباؤ بڑھنے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی۔

    معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی قیمتیں کورونا کی نئی قسم کے خوف سے بیرون ملک عائد ہونے والی پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر کی مارکیٹس گرواٹ کا شکار ہیں جس کے اثرات بازار حصص پر آئے ہیں۔

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کیپیٹل مارکیٹ کی تاریخ میں چوتھی بڑی تاریخ ساز مندی ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل 11 مارچ 2017ء کو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 2153 پوائنٹس کی پہلی بڑی مندی رونما ہوئی تھی جبکہ 16 مارچ 2020ء کو 100 انڈیکس میں 2375 پوائنٹس کی دوسری بڑی مندی ہوئی تھی۔

    اسی طرح 18 مارچ 2020ء کو 2201 پوائنٹس کی تیسری بڑی مندی ہوئی تھی۔ جمعرات 2 دسمبر 2021ء کی مندی مالی سال 2020-21ء کی دوسری بڑی مندی جبکہ کیلینڈر سال 2021ء کی پہلی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔