Baaghi TV

Tag: بھاگیہ شری

  • بالی ووڈ ادکارہ حادثے کا شکار،اسپتال سے تصاویر وائرل

    بالی ووڈ ادکارہ حادثے کا شکار،اسپتال سے تصاویر وائرل

    ممبئی: 1989 کی مشہوربالی وڈ فلم’ میں نے پیار کیا ‘ کی اداکارہ بھاگیہ شری پکل بال کھیلتے ہوئے شدید زخمی ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پکل بال کھیلنے کے دوران 54 سالہ اداکارہ بھاگیہ شری ماتھے پر بال لگنے سے زخمی ہوگئیں، پکل بال کھیلتے وقت اداکارہ کے ماتھے پر گہری چوٹ لگی جس کے نتیجے میں انھیں فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں 13 ٹانکے لگائے گئے۔

    سوشل میڈیا پر بھاگیہ شری کی اسپتال سے لی گئی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں، جن میں سے ایک میں انھیں میڈیکل ٹریٹمنٹ لیتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں ان کے سر پر پٹی بندھی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

    بھارت:اسلحہ فیکٹری کا افسر پاکستان کیلئے جاسوسی پر گرفتار

    واضح رہے کہ بھاگیہ شری نے 1989 میں فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے بالی ووڈ میں سلمان خان کے ساتھ بطور ہیروئن ڈیبیو کیا تھا ان کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • بھاگیہ شری اور بھومیکا چاولہ سلمان خان کی  فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں اہم کردار کریں گی

    بھاگیہ شری اور بھومیکا چاولہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں اہم کردار کریں گی

    سلمان خان کی فلم ”کسی کا بھائی کسی کی جان” ایک ایسی فلم بن چکی ہے کہ جس کا بہت زیادہ انتظار کیا جا رہا ہے. فرحان سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پوجا ہیگڑے، شہناز گل اور وینکٹیش اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ رام چرن کا ایک کیمیو بھی ہے۔ کسی کا بھائی کسی کی جان 2023 کی عید پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس بات کا اعلان سلمان خان نے انسٹاگرام پر کیا۔ ایک پوسٹر کے ساتھ اداکار نے لکھا، "ٹائیگر 3 اب دیوالی 2023 پر اور کسی کا بھائی کسی کی جان عید 2023 پر۔ آئیے #KBKJ اور #Tiger3 کے ساتھ عید دیوالی منائیں۔کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں سلمان اپنی ماضی کے ساتھی اداکاروں بھاگیہ شری اور بھومیکا چاولہ کے ساتھ ایک بار پھر دکھائی دیں گے، یہ دونوں اداکارائیں

    فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں .کسی کا بھائی کسی کی جان نام پہلے کبھی عید کبھی دیوالی تھا بعد ازاں تبدیل دیا گیا . واضح رہے کہ بھاگیہ شری نے سلمان خان کے ساتھ 1989 میں فلم میں نے پیار کیا میں کام کیا تھا جس کے ہدایت کار سورج برجاتیا تھے۔ جب کہ سلمان اور بھومیکا نے 2003 میں فلم تیرے نام میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ سلمان نے 26 اگست کو فلم انڈسٹری میں 34 سال مکمل کیے اور اپنی اگلی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی ایک جھلک شیئر کرکے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

  • بھاگیہ شری فلم میں نے پیار کیا کے کس سین کو کرنے کا سن کر رو پڑیں؟

    بھاگیہ شری فلم میں نے پیار کیا کے کس سین کو کرنے کا سن کر رو پڑیں؟

    بالی وڈ‌کی خوبصورت اداکارہ بھاگیہ شری نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم میں نے پیار کیا کے دوران ایک سین ایسا کرنا پڑا کہ جس کو کرنے کا سن کر میں رو پڑی. بھاگیہ شری نے کہا کہ اس فلم کے ڈائریکٹر سورج برجاتیہ نے مجھے کہا کہ مجھے سلمان خان کے ساتھ گلے ملنے کا ایک سین کرنا ہے، میں‌یہ سن کر رو پڑی سلمان خان پریشان ہو گیا اور بولا رونا کس بات کا تو میں نے کہا کہ میں ایسا سین نہیں‌کر سکتی. سورج برجاتیہ کافی دیر تک سمجھاتے رہے اور میری آنکھوں سے آنسو بہتے رہے. آخر میں انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے تم اگر یہ سین

    نہیں‌کر سکی توہم کچھ اور دیکھ لیں گے لیکن تم کوشش تو کرو. یوں سلمان خان اور سورج برجاتیہ کے کہنے پر میں وہ سین ٹرائی کیا اور ہو گیا. بھاگیہ شری نے کہا کہ حالانکہ میرا اس وقت بوائے فرینڈ بھی تھا لیکن میں ایسی چیزوں میں نہیں پڑی تھی. بھاگیہ شری نے کہا کہ فلم میں نے پیار کیا کہ فورا بعد میں جس سے پیار کرتی تھی اس کےساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی لیکن یہ فلم ہمیشہ میرے دل کے قریب رہی ہے. مجھے یاد ہے کہ میں‌یہ فلم نہیں کرنا چاہتی تھی اپنے والدین اور سورج برجاتیہ کے کہنے پر کی.

  • سلمان خان خوبصورت تھے لیکن دل کے تار ہمالے کیساتھ جڑے ہوئے تھے  بھاگیہ شری

    سلمان خان خوبصورت تھے لیکن دل کے تار ہمالے کیساتھ جڑے ہوئے تھے بھاگیہ شری

    فلم ” میں نے پیار کیا” سے بالی وڈ میں کیرئیر کی شروعات کرنے والی حسین اداکارہ بھاگیہ شری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے پوچھا گیا کہ جب آپ سلمان خان کے ساتھ کام کررہی تھیں وہ اتنے خوبصورت تھے ان میں کوئی دلچپسی نہیں ہوئی ؟‌ تو اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان بالکل خوبصورت تھے لیکن جب میں نے سلمان خان کے ساتھ فلم سائن کی اس سے پہلے ہی میرے دل کے تار میرے شوہر ہمالے کے ساتھ جڑ چکے تھے. میرے گھر والے ہمالے کے ساتھ شادی کے لئے راضی نہ تھے لیکن میں ہمالے کے علاوہ کسی سے شادی کرنا ہی نہیں چاہتی تھی اور پھر وہی ہوا جو میں چاہتی تھی ہم دونوں کی شادی ہوگئی. ہمالے کے ساتھ اپنے تعلق کی کہانی بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمالے اور میں ایک ساتھ سکول میں پڑھتے تھے ہمالے کافی شرارتی تھے میں کلاس کی مانیٹر تھی مجھے ریاضی میں مسئلہ تھا میں سکول ختم ہونے کے بعد

    ہمالے سے ریاضی سیکھا کرتی تھی بس اسی دوران ہم دونوں کو پیار ہو گیا لیکن اسکا اظہار ہمالے کر نہیں رہے تھے وہ کافی شرمیلے تھے ایک روز انہوں نے مجھے فون پر آئی لو یو بولا تو مجھے سمجھ نہیں آئی کیا کہوں میری بولتی بند ہوگئی لیکن دل ہی دل میں کافی خوش تھی. امی ابو سے کچھ نہیں چھپاتی تھی ان کو بتایا کہ اس طرح ایک لڑکا مجھے پسند کرتا ہے امی ابو نے کہا کہ ابھی پڑھائی ک وقت ہے وہ کرو کسی دوسرے چکر میں نہ پڑو. سورج برجاتیہ میرے والدین کے جاننے والے تھے وہ گھر آئے مجھے فلم آفر کرنے میں نے منع کر دیا کیونکہ میرا دل کچھ کرنے کو نہیں کرتا تھا میرے دل میں صرف ہمالے تھا جس سے بات تک کرنے سے میرے والدین نے منع کر دیا تھا. میں نے فلم منع کر دی سات بار منع کرکے آٹھویں بار کمٹمنٹ کی اور فلم کر لی اسی دوران ہمالے اور میں شادی کے لئے ڈٹ گئے یوں فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہم نے شادی کر لی.