Baaghi TV

Tag: بھتہ مافیا

  • کراچی میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں  رضوان عرفان کا تحفظ دینے کا مطالبہ

    کراچی میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں رضوان عرفان کا تحفظ دینے کا مطالبہ

    کراچی شہر میں ایک بار پھر بھتہ مافیا نے سر اٹھا لیا۔

    گارڈن کے علاقے میں الیکٹرونکس ڈیلر کی زیر تعمیر عمارت پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ ملزمان نے بھتے کی پرچیاں تھماتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو مزدور شدید زخمی ہوگئے۔اس واقعے نے تاجر برادری میں شدید خوف و ہراس پیدا کردیا ہے۔ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے کہا ہے کہ شہر میں بھتہ مافیا کی از سرنو سرگرمیاں حکومت، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں نے تاجروں کو شدید عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر نوٹس لیں اور بھتہ خوروں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر تاجروں کو عملی اور یقینی تحفظ فراہم کریں۔

    صدر محمد رضوان عرفان نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیرداخلہ سندھ، کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سے فوری کارروائی کی پرزور اپیل کی ہے۔

    اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلہ

  • کراچی میں میاں بیوی سمیت 5 رکنی بھتہ خور گروہ پکڑا گیا

    کراچی میں میاں بیوی سمیت 5 رکنی بھتہ خور گروہ پکڑا گیا

    کراچی میں پولیس نے اقبال مارکیٹ سے میاں بیوی سمیت 5 رکنی بھتہ خور گروہ کو گرفتار کر لیا جو اب تک کئی تاجروں کو لوٹ چکا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ گروہ سے بھتہ خوری میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور سم برآمد کر لی، گرفتار ملزمان میں شوہر کاشف، بیوی راحیلہ، شہزاد قیصر اور فیصل شامل ہیں۔طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزم کاشف کاروباری شخصیات کو فون کر کے بھتہ طلب کرتا تھا، ملزمان بھتہ نہ دینے کی صورت میں گھروں پر پرچیاں دیتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کاروباری شخصیات کو ان کے عزیزوں کی لوکیشن بتا کر بھی دھمکیاں دیتے تھے، بھتہ کی رقم لینے کیلیے ملزم کاشف اور اس کی بیوی راحیلہ جایا کرتے تھے۔ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ گروہ نے 16 اگست کو تاجر عمران سے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا، اگلے روز ملزمہ نے عزیز آباد سے 4 لاکھ روپے وصول کیے تھے، 24 ستمبر کو گروہ نے تاجر محمد انتظار کو فون کر کے بھتے کا مطالبہ کیا تھا، گروہ نے تاجر کو ناگن چورنگی بلا کر ایک لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔گروہ نے 21 ستمبر کو تاجر عارفین کو بھتے کی پرچی اور گولی بھیجی جس پر تاجر نے خوفزدہ ہو کر ملزمان کو ایک لاکھ روپے بھتہ دیا، بھتہ خور گروہ کا ایک کارندہ جوہر آباد پولیس کے ہاتھوں مارا جا چکا ہے۔طارق الٰہی مستوئی نے مزید بتایا کہ ملزمان کئی علاقوں میں ڈکیتیوں میں بھی ملوث رہ چکے ہیں، تفتیش کے دوران ملزمان نے ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کی برسی 17اکتوبر کومنائی جائے گی

    سندھ میں کوئی بھی اسکول استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند نہیں ،سردار شاہ

    ملکی مفادات سے زیادہ ذاتی مفادات کو اہمیت کی سوچ خطرناک ہے، سعید غنی

  • لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم،پولیس اہلکار بھی مبینہ طور پر ملوث

    لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم،پولیس اہلکار بھی مبینہ طور پر ملوث

    لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم،پولیس اہلکار بھی مبینہ طور پر ملوث

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم ہو گیا ہے

    لوئر مال تھانہ کے علاقے میں بھتہ مافیا سر گرم ہے، بھتہ نہ دینے پر زاہد نامی شخص کے گھر پر حملہ کیا گیا، بھتہ مافیا کی تھانہ لوئر مال کے اہلکاروں کی مبینہ طور پر پشت پناہی حاصل ہے، شہری زاہد نے گزشتہ روز لائر مال تھانہ میں ملزمان کے خلاف درخواست بھی دی تھی لوئر مال تھانہ کے نکے تھانیدار نے بھتہ مافیا کی پشت پناہی کرتے ہوے سائل کی درخواست دفتر داخل کر دی

    ملزمان نے شہری زاہد کی درخواست دینے پر اس کے گھر پر حملہ کیا دوران حملہ ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور شہری زاہد کے بھائی کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا ،تھانہ لوئر مال کے محرر نے بھتہ مافیا کے ساتھ ساز باز ہو کر شہری زاہد کے خلاف ہی درخواست دائر کروا دی ،ملزمان شفیق آباد تھانہ لوئر مال، انارکلی، اسلام پورہ تھانہ کے ریکارڈ یافتہ ہیں ،تھانہ لوئر مال کا ایس ایچ او خاموش تماشائی بنا ہوا ہے،لوئر مال تھانہ کے اہلکار بھتہ مافیا احمد اور طیفی نامی شخص کی پشت پناہی کرنے لگی

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    دوسری جانب نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کی اورسٹریٹ کرائمز میں ملوث 02 ملزم گرفتار کر لئے،گرفتار ملزمان میں طالب اور شیراز شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 06موبائل فونز،10 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے،ایس ایچ او نشتر کالونی رانا نعیم اللہ خاں کا کہنا ہے کہ ملزمان مزید تحقیقات کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیئے گئے ہیں

    قبل ازیں ڈولفن سکواڈ نے 15کی کال پر کارروائی کی اور جنسی درندہ گرفتارکر لیا،فیکٹری ایریا معصوم بچی کو ورغلا کر جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالا درندہ گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم معصوم بچی کو ورغلا کر بند کمرے میں لے گیا۔ڈولفن نے ملزم کو بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم شکیل کو تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا گیا۔ڈولفن نے بچی کو حفاظتی تحویل میں لیکر والدین کے حوالے کر دیا۔

    قبل ازیں ساندہ پولیس کی بروقت کارروائی ملزم گرفتار کر لئے گئے،محلے داروں کی آپسی لڑائی ہوئی۔لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ دلشاد عرف چندا اوراسکے بھائی عرفان نے کی۔ فائرنگ سے شہری سہیل ٹانگوں پر فائر لگنے سے زخمی ہوا فریقین کچھ عرصہ قبل بھی لڑائی جھگڑا کر چکے آج دوبارہ لڑائی ہوئی۔ساندہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلشاد عرف چندا کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے جدید اسلحہ 02 آٹومیٹگ گن۔01 رائفل گولیاں و کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں