Baaghi TV

Tag: بھٹو

  • عمران خان، ذوالفقار علی بھٹو بننے کی ناکام کوشش کررہے۔ سینیٹر سردار سلیم

    عمران خان، ذوالفقار علی بھٹو بننے کی ناکام کوشش کررہے۔ سینیٹر سردار سلیم

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان دراصل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں کیونکہ ان میں اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ یہ کہناتھا پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء اور سابق سینیٹر سردار سلیم کا جنہوں نے باغی ٹی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: سابق وزیر اعظم عمران خان حمایت تو دور مخالفت کرنے کے بھی قابل نہیں ہے۔
    جب سردار سلیم سے باغی ٹی وی نے سوال کیا کہ عمران خان دعوی کرتے ہیں کہ جس طرح ذوالفقارعلی بھٹوکیخلاف امریکہ نے سازش کی تھی ٹھیک اسی طرح انکے خلاف بھی بیرونی سازش ہوئی ہےتواسکے جواب میں سردار سلیم نے کہاکہ: عمران خان نے کونسا ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہےکہ ان کے خلاف امریکہ سازش کرتا؟

    سابق سینیٹر کے مطابق: جہاں تک بات ذوالفقار علی بھٹو کی ہے وہ تو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی کوشش کررہے تھے اوردوسرا انہوں نے تیل پیدا کرنےوالےتمام مسلم ممالک کے حکمرانوں کو مشورہ دیا تھا کےوہ اپنے تیل کی پیداوار کم کردیں اور ان کے اس مشورہ پرعمل کے بعد امریکہ نے گھٹنے ٹیک دیئے تھے کیوں کہ تیل کی پیداوار کم ہونے سے ناصرف انہیں تیل مہنگا خریدنا پڑ رہا تھا بلکہ مقدار میں بھی کم مل رہا تھا۔ اورپھریہ کہ مسلم ممالک اپنا تیل مہنگے دام بیچ کر زیادہ سے زیادہ پیسہ کما رہے تھے جسکے سبب ان ممالک میں مالی خوشحالی آنا شروع ہوگئی۔

    فیٹف کی طرف سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنےکےعندیہ پرسردارسلیم کا کہنا تھا کہ: "بہت سارے دانشور اس بات پر موثر ہیں کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں عمران خان کا زیادہ کردارہے کیونکہ اس نے 34 کی 34 شرائط کو پورا کیا تھا۔ لیکن میرے خیال میں تعصب کی نگاہ سے دیکھنے والوں کو یہ یاد نہیں کہ بات صرف شرائط پوری کرنے کی ہوتی تو پاکستان کوکب کا گرے لسٹ سے خارج کردیا گیاہوتا لیکن اصل معاملہ شرائط پوری کرنے کا نہیں تھا بلکہ امریکہ اوردوسرے یورپی ممالک جو اثررکھتے تھے پر بھارتی حکومت کا دباؤ تھا کہ پاکستان کو وائٹ لسٹ میں نہ ڈالا جائے اور پاکستان کے اس وقت کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی میں اتنی اہلیت نہیں تھی کہ وہ چین کی بھرپورحمایت کے باوجود بھی امریکہ اوریورپی ممالک کو بھارتی دباؤ سے نکال کر پاکستان کے موقف کو تسلیم کرواتا ۔”
    سردارسلیم سمجھتے ہیں کہ: یہ کارنامہ بی بی شہید کے فرزند اور نوجوان وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بڑے احسن طریقے سےکردکھایا۔ جسکے مثبت اثرات آنے والے دنوں میں نظر آئیں گے.

  • واہ کیا خوب کہا شہبازگل نے اورسچ کہا

    واہ کیا خوب کہا شہبازگل نے اورسچ کہا

    لاہور:واہ کیا خوب کہا شہبازگل نے اورسچ کہا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اس ملک کا لیڈر بننا چاہتے ہیں جس کی انہیں زبان تک نہیں آتی۔

    معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دو سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں عمران حکومت گرانے جا رہے ہیں، کہا جا رہا ہےکہ عمران حکومت اب 2 سے تین روز میں جانے والی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے یہ لوگ چھپ کر خریدو فروخت کرتے تھے اب سینہ تان کر کہتے ہیں کہ ہم نے اتنے بندے خرید لیے، بھٹو صاحب نے آئین دیا لیکن دوسرے ہی دن کہا کہ یہ استعمال نہیں کرنا۔

    شہبازگل نے کہا ہے کہ ماضی میں چھپ کر چھانگامانگا میں خرید وفروخت کی سیاست کی گئی، بلاول بھٹو اس ملک کا لیڈر بننا چاہتے ہیں جس ملک کی انہیں زبان تک نہیں آتی، یہ کس قدر نالائق بچہ ہے جو 10سال سے اردو سیکھ رہا ہے اور آج تک نہیں سیکھ سکا۔

    معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ ہم نے 5ویں چھٹی جماعت میں انگریزی سیدھی کرلی تھی اور یہ آج تک اردو نہیں سیکھ سکا، بلاول کو لیڈر بعد میں بنا لیجیے گا پہلے اسے اردو سکھائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کوغیروں کی جنگ میں جھونک دیا گیا، ماضی کی حکومتوں میں غریب عوام ڈرون حملوں میں مارے جاتے تھے، عمران خان نے آپ کو وہ کچھ دیا ہے جو گزشتہ 13 سالوں میں نہیں ملا۔

    شہبازگل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور اقتدار میں مسئلہ کشمیر پر کبھی بات نہیں کی گئی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 150ارب ڈالر کا معیشت کو نقصان ہوا، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے متعلق گزشتہ 4 ماہ سے کام کررہے تھے۔

    معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ 70 سال بعد ایسا وزیراعظم آیا ہے جو کہتا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ پاکستان میں ہوگا، پی ٹی آئی کا سندھ میں مارچ نکالنے کا مقصد سندھ حکومت کے کارنامے بتانا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے صوبے کے عوام کو جوابدہ ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی بتائے ٹرانسپورٹ اور پانی کے کون سے منصوبے دیئے؟

    چرچا ہر ایک آن ہے اردو زبان کا​
    گرویدہ کل جہان ہے اردو زبان کا

    اس لشکری زبان کی عظمت نہ پوچھیے
    عظمت تو خود نشان ہے اردو زبان کا

    گم نامیوں کی دھوپ میں جلتا نہیں کبھی
    جس سر پہ سائبان ہے اردو زبان کا

    مشرق کا گلستاں ہو کہ مغرب کا آشیاں
    ویران کب یہ مکان ہے اردو زبان کا

    سوداؔ و میرؔ و غالبؔ و اقبالؔ دیکھ لو
    ہر ایک پاسبان ہے اردو زبان کا

    اردو زبان میں ہے گھلی شہد کی مٹھاس
    لہجہ بھی مہربان ہے اردو زبان کا

    ترویج دے رہا ہے جو اردو زبان کو
    بے شک وہ باغبان ہے اردو زبان کا

    مہمان کہہ رہا ہے بڑا خوش نصیب ہے
    جو شخص میزبان ہے اردو زبان کا

    یہ ارضِ پاک صورتِ کشتی ہے دوستو!
    اور اس میں بادبان ہے اردو زبان کا

    لوگو! کہیں بھی اس میں پس و پیش کچھ نہیں
    اک معترف جہان ہے اردو زبان کا

    بولی ہے رابطے کی یہی جوڑتی ہے دل
    ہر دل میں ایسا مان ہے اردو زبان کا

    روشن ہے حرف حرف مفہوم اس کا آفریں
    شیریں سخن بیان ہے اردو زبان کا

    وسعت پذیر دامنِ اردو ہے اآج بھی
    ہر گوشہ اک جہان ہے اردو زبان کا

    کرتا ہے آبیاری لہو سے ادیب جو
    وہ دل ہے ، جسم و جان ہے اردو زبان کا

    آئیں رکاوٹیں جو ترقی میں اس کی کچھ
    سمجھو یہ امتحان ہے اردو زبان کا

    پائے گا جلد منزلِ مقصود بالیقیں
    جاری جو کاروان ہے اردو زبان کا

    عزت سخنورانِ ادب کی اسی سے ہے
    شاعرؔ بھی ترجمان ہے اردو زبان کا

  • اسلام آباد پہنچ کرحساب لیں گے:بلاول بھٹو کا گھوٹکی میں خطاب

    اسلام آباد پہنچ کرحساب لیں گے:بلاول بھٹو کا گھوٹکی میں خطاب

    گھوٹکی: اسلام آباد پہنچ کرحساب لیں گے:بلاول بھٹو کا گھوٹکی میں خطاب ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو ختم کرنا ہوگا۔ملک پر کٹھ پتلی حکومت مسلط، الٹی گنتی شروع ہوچکی، جیالوں کا لشکر اسلام آباد پہنچ کر ان سے حساب لے گا۔

    گھوٹکی میں عوامی لانگ مارچ سے خطاب میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم پنجاب میں داخل ہورہے ہیں، اب تو دما دم مست قلندر ہوگا، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے کا وقت آگیا۔

    انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو نظر آئے گا، کون عوام کے ساتھ اور کون سلیکٹڈ چور کے ساتھ کھڑا ہے، جمہوری اور انسانی حقوق پر ڈاکہ مارنے والے کو جانا ہوگا، جس نے جیب، پیٹ اور ووٹ پر ڈاکا مارا، اسے برداشت نہیں کرسکتے۔ یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے، یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ نے ہر آدمی کی زندگی مشکل بنادی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بعد انہوں نے عزم کرلیا تھا، سلیکٹڈ کو اس صوبے سے ایک ووٹ نہیں ملنا چاہیے، عمران خان کو گھوٹکی میں اپنی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم حملہ کرتے رہیں گے، کٹھ پتلی کی ناانصافی سناتا رہا تو رات تک یہاں ہی رہوں گا، ہم پرامن لوگ ہیں جمہوری ہتھیارعدم اعتماد ہمارے ہاتھ میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تبدیلی والے نے تبدیلی کے نام پر معاشی بحران پیدا کیا ہے، ہرطبقہ آج تکلیف میں ہے، مایوسی ہی مایوسی ہے، نوجوانوں کے ہاتھ میں ڈگریاں ہیں لیکن روز گار نہیں، ہم آج بھی نوجوانوں کوروزگار دلواسکتے ہیں۔

  • نام میں بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا،علی زیدی

    نام میں بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا،علی زیدی

    نام میں بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا،علی زیدی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ نام میں بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا

    تحریک انصاف کا قافلہ سندھ حقوق مارچ کیلئے روانہ ہو چکا ہے، قافلے کی قیادت پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کررہے ہیں قافلے میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی، پارٹی رہنماؤں کی گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، کراچی ٹول پلازہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پہلے والی جماعت نہیں ،پاکستان کی بہتری کے لیے سیاست کررہی ہے،جی ڈی اے والے ہمارے اتحادی ہیں ،وہ پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے، شاہ محمود قریشی ،اسدعمر ،وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا ہمارے ساتھ شامل ہوں گے،

    علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے لانگ مارچ کیلئے پورے شہر میں جھنڈے لگا رہی ہے جبکہ ہمارے بینرز اور جھنڈے اتارے جا رہے ہیں ، پولیس کے ذریعے ہمارے لوگوں کو تنگ نہ کریں، سیاست میں دہشت گردی سب سے پہلے پیپلز پارٹی لے کر آئی تھی ابھی تو موسم گرم نہیں ہوا تو ان پر خوف طاری ہو گیا ہے ، یہ کیا سمجھتے ہیں کیا ان کے غنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے یا رک جائیں گے ، ہماری جماعت میں دہشتگردی ہے نہ ہی ہم کسی سے ڈرتے ہیں ۔

    علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ نام میں بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا بے بی زرداری احتجاج کریں یہ ان کا حق ہے،لیکن وہ بھٹو نہیں زرداری ہیں انہیں تو اردو تک ٹھیک سے بولنا نہیں آتی انشاء اللہ کل 12 بجے گھوٹکی سے مارچ کا آغاز ہوگا،شاہ محمود قریشی ہمیں گھوٹکی سے جوائن کریں گے ہم سندھ کے مظلوم عوام کی آواز بلند کرنے جارہے ہیں پی ٹی آئی امیدوار پورے سندھ میں ہیں، سندھ حکومت نے 5ہزار اسکولز بند کرنےکا اعلان کیا، نواب شاہ میں قتل کا مقدمہ درج نہیں کیاجارہاتھا، عزیربلوچ کی جے آئی ٹی پر بڑے بڑے عہدیداروں کے دستخط ہیں،سندھ کے ہر علاقے میں پیپلزپارٹی کے لوگ 2نمبر کاموں میں ملوث ہیں سندھ میں زردار ی مافیاکی حکومت ہے، سندھ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے،

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے نکلیں لوگ جوتوں کے ہار پہنائیں گے،وفاق رپورٹ پرسندھ حکومت کو ذمہ دارنہیں ٹھہراسکتا،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا،پی ٹی آئی کیا کہہ کرلانگ مارچ کرے گی ؟ عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والے کرپشن میں ملوث ہیں پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں،ہمیں ڈھائی ماہ میں گیس میسر نہیں ہے، ادویات اس قدر مہنگی کردی گئیں ہیں کہ لوگ خرید نہیں پارہے،ماضی میں ایم کیوایم لسانی فساد پھیلاتی رہی ،اب یہ وہ وقت نہیں کہ ایک حکم پر شہر بند کیا جاتا تھا،ملک میں کھاد کا بحران ہے،ایم کیو ایم آج بھی ایک فاشسٹ تنظیم ہے۔میں مسلسل یہ کہہ رہا ہوں کہ ایم کیو ایم کراچی میں لسانی فسادات کروانا چاہتی ہے شہر میں کئی مقامات سے ہمارے بینرز اور پرچم اتارے جارہے ہیں لیکن شہر کے امن کی خاطر ہم نے ردعمل نہیں دیا لیکن شہریوں کو سمجھ آگئی ہوگی کہ امن کے اصل دشمن کون ہیں

    اسد عمر بتائیں کہ پاک پتن میں کس کی پرچی چلتی ہے؟ سعید غنی

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

    مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

    جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز

    قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

    مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش

    گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا حشر خیبرپختونخوا سے بھی برا ہوگا،سعید غنی

    کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

    زیادہ غیرت مند تو پرویز خٹک نکلے، سعید غنی

  • 7سالہ بچی پرظالم باپ کا وحشیانہ تشدد:وائرل ویڈیوکمزوردل والے نہ دیکھیں‌

    7سالہ بچی پرظالم باپ کا وحشیانہ تشدد:وائرل ویڈیوکمزوردل والے نہ دیکھیں‌

    کراچی:7سالہ بچی پرظالم باپ کا وحشیانہ تشدد:وائرل ویڈیوکمزوردل والے نہ دیکھیں‌ ,اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے ایک علاقے میں گلی کے اندر بے رحم باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، مذکورہ شخص گرفتار ہو گیا تاہم معافی نامے پر چھوڑ دیا گیا۔

     

     کراچی کے علاقے گلشن اقبال، راجپوت کالونی سے ذرائع کے مطابق  7 سالہ بچی پر اس کے والد ساجد حسین نے بہیمانہ تشدد کیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے والد کو حراست میں لیا، بعد میں تحریری معافی نامہ جمع کروانے کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں بیٹی کی پٹائی کے دل دوز مناظر بہت حساس ہیں، اس لیے کم زور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں، بے رحم باپ نے ایک موقع پر سخت طیش کے عالم میں ننھی بچی کو ہاتھوں میں بلند کر کے زمین پر پٹخ دیا۔

    مبینہ ٹاؤن پولیس کے مطابق گلشن اقبال راجپوت کالونی میں ظالم باپ نے معصوم بچی پر سرعام تشدد کیا تھا، بے رحم باپ کی کم سِن بیٹی سے مار پیٹ کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ظاہم باپ نے کم سِن بیٹی کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچی زخمی ہو گئی۔

    مشتعل شخص کو اہل علاقہ کی مداخلت پر بھی رحم نہ آیا، وہاں سے دور لے جا کر گلی میں بھی بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا، مار پیٹ کے دوران بچی چیخیں مار مار کر روتی رہی، زخمی بچی باپ سے معافی بھی مانگتی رہی لیکن ظام کو پھول جیسی بچی پر رحم نہ آیا۔

    ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے بچی کے والد ساجد حسین کو حراست میں لیا، تاہم اس کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تنبیہ کر کے چھوڑ دیا۔

    پولیس کے مطابق بچی کے والد نے تحریری معافی نامہ تھانے میں جمع کرایا ہے، والد ساجد حسین گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے، اور معاشی مسائل کی وجہ سے ذہنی تناوٴ کا شکار رہتا ہے۔

    پولیس کے مطابق بچی کی والدہ گھروں میں کام کرتی ہے اور والد بھی محنت کش ہے، 4 بچے گھر پر اکیلے رہتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

    والد نے پولیس کو بیان دیا کہ سات سالہ بیٹی اچانک گم ہو گئی تھی، جس پر مجھے سخت پریشانی میں غصہ آ گیا، لیکن آئندہ کبھی بچوں پر ہاتھ نہیں اٹھاؤں گا، مجھے اپنے عمل پر سخت پشیمانی ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دوبارہ بچوں سے ناروا سلوک نہ کیا جائے۔

  • 27 فروری کو کراچی چھوڑکرکدھرچلا جاوں گا؟بلاول بھٹو نے بتادیا

    27 فروری کو کراچی چھوڑکرکدھرچلا جاوں گا؟بلاول بھٹو نے بتادیا

    نصیر آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، حکومت ملی تو سب سے پہلے پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔ 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

    نصیر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پورے ملک میں ترقیاتی منصوبے شروع کرے گی، آبپاشی کے نظام میں پیپلزپارٹی کےعلاوہ کوئی حکومت بہتری نہیں لا سکی۔ موجودہ حکومت بلوچستان کے حق پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہے، عمران خان نے عوام کے ووٹ کے حق پر بھی ڈاکہ مارا، کسی سے بھیک نہیں مانگتے اپنے حق کامطالبہ کرتے ہیں، نہ ملا تو حق چھیننا بھی جانتے ہیں۔ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ عوام کو حقوق سے محروم رکھے، ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جب سے سلیکٹڈ حکومت آئی غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا، کپتان عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھین رہا ہے۔ 1973کا آئین ریاست اور عوام کے درمیان معاہدہ ہے، آئین کے مطابق ہر شہری اور صوبے کا اپنا اپنا حق ہے۔

    شہید بی بی نے جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ لگایا، کٹھ پتلی کو پیغام پہنچا چکے، پیپلزپارٹی میدان میں اترچکی ہے، 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔امید ہے بلوچستان کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے۔

  • پی ٹی آئی کے 34 ایم این ایز ن لیگ کے ساتھ ہیں تو حکومت کیوں نہیں گراتے: بلاول

    پی ٹی آئی کے 34 ایم این ایز ن لیگ کے ساتھ ہیں تو حکومت کیوں نہیں گراتے: بلاول

    لاہور: پی ٹی آئی کے 34 ایم این ایز ن لیگ کے ساتھ ہیں تو حکومت کیوں نہیں گراتے: اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انہیں گیٹ نمبر 4 کا راستہ نہیں معلوم اور یہ بات ’وہ‘ بھی جانتے ہیں۔

    بلاول نے کہا کہ ان کا لانگ مارچ عوام کی طرف سے عمران حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہوگا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے غیر جانب دار رہنے کا مطالبہ بھی کردیا اور ساتھ ہی کہا کہ اسلام آباد جائیں گے لیکن پارلیمنٹ یا پی ایم ہاؤس کا گھیراؤ نہیں کریں گے، لمبے لمبے دھرنے اور قومی اداروں پر حملے کے بجائے پارلیمان میں سیاست کریں گے، حکومت نکالنے کیلئے آئین کے تحت تحریک عدم اعتماد لانی ہوگی۔

    بلاول نے ن لیگ کو چیلنج بھی کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن دعویٰ کرتی ہے کہ پی ٹی آئی کے 34 ایم این ایز ان کے ساتھ ہیں، ایسا ہے تو حکومت گرا کر دکھا دیں۔

    بلاول نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اکثریت ہونے کے باوجود پارلیمان کو وقت نہیں دیا، میاں صاحب کو پارلیمان کی اس وقت یاد آئی جب حکومت کو خطرہ ہوا۔

    لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کو مضبوط کرنا چاہتی ہے،ہمیں ہر الیکشن میں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

    بلاول نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا وزیر اعظم ہاؤس کا گھیراؤ نہیں کریں گے، پارلیمان میں مقابلہ کریں گے، لمبے لمبے دھرنے اور قومی اداروں پر حملے کرنے کی بجائے پارلیمان میں سیاست کریں گے، اگر ہم نے اس حکومت کو نکالنا ہے تو آئین کے تحت عدم اعتماد لے کرآنا ہوگا، ہم عدم اعتماد کی بات کرتے ہیں ہمارا ساتھ دیں، اپوزیشن حکومت کو ہٹانے کا کوئی دوسرا راستہ بتائے تو ہم حاضر ہی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں میں سے کوئی پیشکش نہیں ہوئی، لانگ مارچ شروع ہونے پر شاید کوئی آپشن آجائے، 100 فیصد نہیں کہہ سکتا کہ لانگ مارچ پوری طرح کامیاب ہوگا یا نہیں، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کےلانگ مارچ ناکام ہوئے لیکن بے نظیر بھٹو ناکام نہیں ہوئیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ کس کس ایم این اے نے دیا ن لیگ اور مولانا کو بھی نہیں پتہ، صرف مجھےاور یوسف رضا گیلانی کو پتہ ہے کہ ووٹ کس نے دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نیب کو سیاسی طور پر استعمال نہ کیا جائے، یہ حکومت سلیکٹڈ ہے لیکن سلیکٹڈ بھی پریشان ہے۔

    بلاول نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کےساتھ تعلق کی خبریں میڈیا کی طرف سےآتی ہیں،ہماری طرف سےنہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہماری دلچسپی کل تھی نہ آج ہے، گلگت جاتا ہوں یا جنوبی پنجاب تو کہا جاتا ہے اسٹیبلشمنٹ کا اشارہ ہے۔

  • بھٹواورشریف فیملی کےعلاوہ ہر پاکستانی کوحکمرانی کا  حق:ملک قبضہ گروپ کےسپردنہیں کرسکتے:فوادچوہدری

    بھٹواورشریف فیملی کےعلاوہ ہر پاکستانی کوحکمرانی کا حق:ملک قبضہ گروپ کےسپردنہیں کرسکتے:فوادچوہدری

    جہلم: بھٹواورشریف فیملی کےعلاوہ بھی پاکستانیوں‌ کواس ملک پرحکمرانی کا حق ہے:ملک کواس قبضہ گروپ کے سپرد نہیں کرسکتے،اس ملک پرحکمرانی کا ہرایک کو حق ہے:پاکستان انکے اور مریم کے حوالے نہیں کیا جاسکتا،قوم ان کو دیکھ چکی: اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ ملک بہت عظیم ہے اور اس ملک کی قیادت کیلئے بلاول اور مریم دونوں بہت بھولے ہیں لہٰذا یہ ملک ان کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

    جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کے پیچھے سازش ہے،کسی بھی قسم کےتشدد کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں جب معیشت ملی تو دیوالیہ حالت میں تھی مگر ہم نےگری ہوئی معیشت کواپنایا اور مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی، آج پاکستان میں 929 بڑی
    وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کو سینیٹ میں بھی شکست کاسامنا کرنا پڑا، جس ایوان میں (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کو نام نہاداکثریت حاصل تھی انہیں وہاں بھی شکست ہوئی، اپوزیشن کی کوئی پالیسی نہیں ہے، یہ ایوان میں کچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں، ہمارے کوئی سیاسی مخالفین نہیں، ہم اپنے ووٹر کو جوابدہ ہیں اس لیے پی ٹی آئی کا ووٹر ہمیں پالیسی ڈکٹیٹ کرےگا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ملک بلاول اورمریم کےحوالے نہیں کیاجاسکتا، یہ ملک بہت عظیم ہے اور اس ملک کی قیادت کیلئے یہ دونوں بہت بھولے ہیں لہٰذا بلاول کوچاہیےکہ میئرکراچی کا الیکشن لڑیں، دونوں کو چاہیے کہ نیچے سے اوپر آنے کا سفر شروع کریں، بلاول اور مریم کا قد نہیں ہے کہ وہ خود کو قومی لیڈر کہیں، ان کا انحصار مولانا فضل الرحمان کے مدرسے کے بچوں پر ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ راوی ریور روڈہاؤسنگ سوسائٹی نہیں بلکہ پورا شہر ہے اور شہربسانے سے متعلق فیصلہ حکومت نے کرنا ہوتا ہے، عدلیہ پالیسی فیصلہ سازی میں تو نہیں آسکتی اور جب بھی عدلیہ نے پالیسی فیصلہ سازی میں دخل اندازی کی ہے تو ملک کو نقصان ہوا اس لیے جتنا ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر چلیں گے اتنا فائدہ ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، ہمارا ووٹر ہمیں اس کی اجازت نہیں دےگا۔

  • بیٹا بلاول میں آرہا ہوں ، سندھ جارہا ہوں:روک سکتےہوتوروک لو،میں سچ بتارہوں:شاہ محمود قریشی

    بیٹا بلاول میں آرہا ہوں ، سندھ جارہا ہوں:روک سکتےہوتوروک لو،میں سچ بتارہوں:شاہ محمود قریشی

    اوکاڑہ:بیٹا بلاول میں آرہا ہوں ، سندھ جارہا ہوں:روک سکتےہوتوروک لو،میں سچ بتارہوں:شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کی نیندیں اڑا دیں ،اطلاعات ہیں کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو ایک پیغام دے بھیجا ہے جس میں ان کو چیلنج کیا گیا ہے

     

     

     

    اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ27 فروری کو بلاول اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور ہم گھوٹکی سے کراچی کی طرف مارچ کریں گے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ دیا اس کے خلاف پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں کراچی کی طرف مارچ کریں گی۔

     

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارا مقابلہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے نہیں ہے بلکہ مہنگائی سے ہے۔

     

    قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا تھا کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے توہین عدالت کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی۔

    قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدلیہ آزادنہیں ہوگی توجمہوریت کا تحفظ نہیں ہوسکتا، تنقید برائے تنقید سے ملک میں مایوسی پھیلتی ہے، سال 2018 میں جب حکومت سنبھالی تومعیشت کی حالت بری تھی، اب معاشی صورتحال بہترہورہی ہےجس کےاثرات نظرآرہےہیں۔

     

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 100جتن کرلےہمیں ذرابھی گھبراہٹ نہیں ،خوب جانتاہوں ان کی صفوں میں کھلبلی کیوں ہے۔5فیصد گروتھ کی بات آتی ہےتواپوزیشن کوسانپ سونگھ جاتاہے، کوروناکےباوجودمعیشت 5.3فیصدکی شرح سےترقی کررہی ہے، اکانومسٹ اوربلوم برگ جیسےادارے ملکی معیشت کی بہتری کااعتراف کررہےہیں۔

     

    وزیر خارجہ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خارجہ پالیسی کی ڈائریکشن تبدیل ہورہی ہے۔ ہماراچیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی ہے۔شہبازشریف کےخدمت میں ایک خط لکھاہے،دوسرا خط بلاول صاحب کےنام بھیجا ہے۔ یوریاکھادکےذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

  • خان صاحب:آخرآپ اس قوم سے کیا چاہتےہیں؟اگرحکومت نہیں چل رہی توعوام کا کیا قصورہے:بلاول بھٹو

    خان صاحب:آخرآپ اس قوم سے کیا چاہتےہیں؟اگرحکومت نہیں چل رہی توعوام کا کیا قصورہے:بلاول بھٹو

    کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے مزید ایک ارب ڈالر لینے کے لئے عمران خان نے منی بجٹ پیش کرکے عام آدمی کو دیوار سے لگادیاہے۔

    حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادے گی، پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے غلط ڈیل کی بھاری قیمت پاکستان کے عوام ادا کررہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بیکری کی اشیاء سے نومولود بچوں کے دودھ تک پر عمران خان نے ٹیکس بڑھا کر سفاکیت کی انتہا کردی، ڈبے کا دودھ اور ماچس بھی عمران خان نے منی بجٹ میں مہنگی کرکے اپنے عوام دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے، موبائل فون کالز کے پیسے بڑھادئیے، کتابوں تک پر ٹیکس عائد کردیا گیا، ملک میں اندھیر نگری کا راج نہیں چلے گا۔

    ادھرعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے منی بجٹ میں کن کن اشیاء پر ٹیکس لگا رہی ہے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے مالیاتی ترمیمی بل میں موبائل فونز پر یکساں 17 فیصد ٹیکس، سونے چاندی پر ٹیکس 1 فیصد سے 17 فیصد آئل سیڈ کی درآمد پر ٹیکس 5 فیصد سے 17 فیصد ،مائننگ کیلئے درآمدی مشینری پر 17 فیصد نیا ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں‌

    پرچون فروشوں کا ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد ، ساشے میں فروخت ہونے والی اشیاء کا ٹیکس 8 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد ، غیر ملکی سرکاری تحفوں اور عطیات پر 17 فیصد ٹیکس لاگوکیے گئے ہیں‌

    قدرتی آفات کیلئے موصو لہ مال پر ٹیکس لاگو ، پوسٹ کے ذریعے پیکٹ ارسال کرنے پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو درآمدی جانوروں اور مرغیوں پر 17 فیصد ٹیکس ، زرعی بیج، پودوں، آلات اور کیمیکل پر ٹیکس 5 فیصد سے 17، پولٹری سیکٹر کی مشینری پر ٹیکس 7 فیصد سے 17 فیصد کردیا ملٹی میڈیا ٹیکس بھی 10 سے بڑھا کر 17 فیصد ، بیٹری پر ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد ، ڈیوٹی فری شاپس پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیا ہے

    بڑی کاروں پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو، درآمدی الیکٹرک کاروں پر سیلز ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد بزنس ٹو بزنس رقم منتقلی پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 17 فیصد کردیا ادویات کے خام مال پر 17 فیصد جی ایس ٹی لاگو ، بیکریوں، ریسٹورنٹ اور فوڈ چین پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو، کیٹررز، ہوٹلز اور بڑے ریسٹورنٹس پر ٹیکس 7.5 فیصد 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ، درآمدی سبزیوں پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد ، پیکنگ میں فروخت ہونے والے مصالحوں پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیئے گئے ہیں‌

    فلور ملز پر بھی 10 فیصد ٹیکس لگایا جائے عائد،ماچس، ڈیری مصنوعات، الیکٹرک سوئچ پر 17 فیصد ٹیکس عائد، برانڈڈ مرغی کے گوشت کے گوشت پر بھی 17 فیصد ٹیکس عائد ، پراسس کئے ہوئے دودھ پر ٹیکس 10 فیصد سے 17 فیصد، پیکنگ میں دہی، پنیر، مکھن، دیسی گھی اور بالائی پر ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد،ڈیری کیلئے مشینری پر بھی ٹیکس شرح 17 فیصد لاگو کردیا ہے