Baaghi TV

Tag: بھکارن

  • مراکش: سوئزر لینڈ شہریت کی حامل،بینک اکاؤنٹ ہولڈر امیرکبیر بھکارن کو قید کی سزا

    مراکش: سوئزر لینڈ شہریت کی حامل،بینک اکاؤنٹ ہولڈر امیرکبیر بھکارن کو قید کی سزا

    رباط: غیر ملکی شہریت کی حامل امیر بھکارن کو عدالت نے فراڈ کے الزام میں قید کی سزا سنا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : العربیہ  کے مطابق جس بھکارن کو عدالت نے سزا سنائی ہے اسے مراکش کے شہر اکادیر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا گرفتار کی جانے والی بھکارن سے دوران تفتیش معلوم ہوا کہ وہ نہ صرف بے پناہ دولت و قیمتی جائیدادوں کی مالک ہے، ایک پوش علاقے میں دو مکانات اور جائیداد کی مالک ہے، بینک اکاؤنٹ ہولڈر بھی ہے بلکہ مراکش کے علاوہ سوئزر لینڈ کی شہریت کی بھی حامل ہے-

    امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق

    میڈیا کے مطابق دو سال قبل بھی مراکش میں ایک بھکارن کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بھیک مانگنے کے بعد اپنی لگژری گاڑی میں جا کر بیٹھی اور پرانے و پھٹے پرانے کپڑے تبدیل کر کے انتہائی مہنگے کپڑوں میں ملبوس ہو کر وہاں سے چلی گئی تھی۔

    اس حوالے سے مراکشی شہریوں نے ملک میں بھیک مانگنے اور دھوکہ دہی کے ذریعے مادی منافع حاصل کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی مذمت کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے مہمات اور حفاظتی نگرانی کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    پاکستانی نژاد نومنتخب اسکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف کی سرکاری رہائشگاہ پرافطاری اور نماز کی ادائیگی

    اس صورتحال پر مراکش کے ایک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ محمد الہنودی نے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مراکش میں بھیک مانگنے کا رجحان پریشان کن ہو گیا ہے جہاں زیادہ تر بھکاری بھیک مانگنے کو ایک منافع بخش اور آرام دہ پیشے کے طورپر اپناتے ہیں حالیہ دنوں میں بھیک مانگنے کا طریقہ بدل گیا ہے، بھکاریوں نے لوگوں پر دباؤ ڈالنا اور اصرار کرنا شروع کردیا ہے جو بعض اوقات اشتعال انگیزی تک پہنچ جاتا ہے قانون سازی "بھکاریوں کی بھیڑ کو روکنے میں مددگار ثابت نہیں ہورہی –

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    مراکش میں ضابطہ فوجداری ہر اس شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے جواز فراہم کرتا ہے جس کے پاس روزی کمانے کا ذریعہ ثابت ہو گیا ہو یا وہ اسے کام کرنے اور کسی قانونی طریقے سے کمانے کے قابل ہو۔ اور آرٹیکل 326 ،327 اور 328، کے تحت اس کی خلاف ورزی کی سزا ایک سے چھ ماہ تک قید ہے۔

  • بھیک سے جمع کئے گئےلاکھوں روپے عطیہ کرنے والی خاتون

    بھیک سے جمع کئے گئےلاکھوں روپے عطیہ کرنے والی خاتون

    نئی دہلی: بھارتی ریاسٹ کرناٹک میں عمر رسیدہ بھکارن نے ایک لاکھ بھارتی روپے مذہبی فریضے کے لیے عطیہ کردیئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے پولالی گاؤں میں 80 سالہ بھکارن ’انادنا سیوا‘ نے مذہبی رسومات کے لیے ایک لاکھ روپے کا عطیہ کئے، جسے خاتون نے بھیک مانگ کر جمع کئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی بھکارن خاتون نے مختلف مذہبی رسومات کے لیے 5 لاکھ روپے عطیہ کئے تھے وہ گذشتہ 25 سالوں سے مختلف مندروں میں بھیک مانگ کر چندہ دے چکی ہیں۔

    بھارت اور برطانیہ کے مابین نیا دفاعی معاہدہ:پاکستان کے لیے‌خطرے کی گھنٹی

    قبل ازیں سعودی عرب میں ایک غیر ملکی خاتون بھکاری کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے پاس سے ہزاروں سعودی ریال برآمد ہوئے تھے خاتون بھکاری کو سیکیورٹی چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے حراست میں لیا گیاتھا-

    سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی حکام نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والی ایک جبوتی خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے بھیک مانگ کر بڑی رقم جمع کر رکھی تھی-


    خاتون کے پاس ایک لاکھ 32 ہزار ریال (65 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) پائے گئے تھے، جو انہوں نے بھیک مانگ کر جمع کئے تھے ملزمہ کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے اور انہیں مجاز حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا-

    برطانوی وزیراعظم کا دورہ،مودی کے آبائی علاقے میں ترقی کے دعوے کا پول کھل گیا

    وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ کیس اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ بھکاریوں کو بھیک میں بھاری رقم ملتی ہے۔ یہ رحجان عام ہے خاص طور پر رمضان کے مہینے بھکاریوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ کچھ لوگ اس مقدس مہینے میں پیسے کمانے کے لیے اس کا استحصال کرتے ہیں بھکاری لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے دھوکہ دہی اور دیگر مختلف طریقوں سے ائدہ اٹھاتے ہیں۔ جیسا کہ بوڑھوں اور معذوروں کے لیے گاڑیوں کا استعمال کرنا اور بچوں کو عوامی مقامات اور دکانوں پر بھیک مانگنے کے لیے بھیجنا۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے قانون کے مطابق مجاز سیکیورٹی حکام ہر بھیک مانگنے والے شخص کو گرفتار کریں گے اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کی ترغیب دینے اور اس سے متفق ہونے پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جاسکتی ہے۔

    مودی کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،مشعال ملک