Baaghi TV

Tag: بھگدڑ

  • بھارت: تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    بھارت: تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کرور میں فلموں سے سیاست میں آنے والے اداکار اور تامل گاہ ویٹری کزگام (ٹی وی کے) پارٹی کے سربراہ تھلاپتی وجے کی ریلی کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریلی کے دوران شدید بدنظمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 31 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔رپورٹ کے مطابق ریلی کا مقام صرف 10 ہزار افراد کی گنجائش رکھتا تھا، مگر وہاں تقریباً 50 ہزار افراد جمع ہوگئے، جس سے ہجوم پر قابو پانا ناممکن ہوگیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق تھلاپتی وجے نے حالات خراب ہوتے ہی اپنی تقریر روک دی اور اسٹیج سے پانی کی بوتلیں پھینک کر لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ زخمیوں اور بے ہوش افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں متعدد کی حالت نازک ہے۔ریسکیو ٹیموں کو بھیڑ کے درمیان ایمبولینسز لے جانے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ اس موقع پر وجے نے لوگوں سے پرامن رہنے اور زخمیوں کے علاج کے لیے ایمبولینس کو راستہ دینے کی اپیل کی۔

    گھوٹکی: تھانہ اوباڑو پولیس کی کارروائی، کار چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمد

    امارتی وزیر کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات،غزہ میں جنگ بندی پر زور

    حوثیوں نے ٹینکر اور عملے کو رہا کر دیا، محسن نقوی

  • بھارت، آر سی بی کی فتح کا جشن سانحہ ، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

    بھارت، آر سی بی کی فتح کا جشن سانحہ ، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

    بھارتی شہر بنگلورو میں آئی پی ایل کی فتح کا جشن افسوسناک سانحے میں تبدیل ہو گیا، رائل چیلنجر بنگلورو (آر سی بی) کی وکٹری پریڈ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کامیابی کے موقع پر رائل چیلنجرز بنگلورو کی وکٹری پریڈ چنا سوامی اسٹیڈیم میں جاری تھی کہ اچانک افراتفری پھیل گئی، جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے۔نائب وزیراعلیٰ کرناٹک نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں متعدد افراد بے ہوش بھی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    پریڈ کے دوران جیسے ہی ٹیم کی بس اسٹیڈیم پہنچی، ہجوم آگے بڑھا اور بدنظمی کی صورت حال پیدا ہو گئی، جس کے نتیجے میں لوگ ایک دوسرے پر گرنے لگے، دم گھٹنے اور دبنے سے اموات ہوئیں۔عینی شاہدین اور زخمی افراد نے انتظامیہ کو مکمل ناکام قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر اجتماع کے باوجود کوئی حفاظتی انتظامات یا ہنگامی سہولیات موجود نہیں تھیں۔

    واقعے کے بعد ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ متعدد شہری تنظیموں نے اسے "انتظامی کوتاہی” قرار دیا ہے۔ابھی تک حکام کی جانب سے باضابطہ تحقیقات یا سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تصدیق کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیوز وائرل ہیں، جن میں بھگدڑ اور چیخ و پکار کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

    گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ متعدد بلوں کی توثیق کر دی

    برطانیہ، موسم سرما ایندھن ادائیگی اسکیم میں توسیع کا عندیہ، مزید افراد مستفید ہوں گے

    کراچی میں ٹینکر ڈرائیور کی ٹریفک اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش، تصادم میں 3 اہلکار زخمی

    محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں بھرتیوں اور ترقیوں کا نیا اسکینڈل

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ ،خواتین بیہوش

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ ،خواتین بیہوش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ مچ گئی

    بھگدڑ مچنے سے 16 خواتین بیہوش و زخمی ہو گئیں جنکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، واقعہ کیماڑی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں خواتین میں امداد تقسیم کی جا رہی تھی،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق کے پی ٹی سکول میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کیمپ لگا ہوا تھا جس کے باہر خواتین اور بچے کھڑے تھے،جونہی سکول کا گیٹ کھولا گیا تو اندر جانے کے لئے بھگدڑ مچی، اس دوران خواتین آپس میں بھگدڑ کے دوران ٹکرائیں اور 16 خواتین زخمی و بیوہش ہوئیں،

    کیمپ میں آئی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہمیں پیسے دینے کے لئے بلایا گیا تھا،ایس پی بلدیہ مغیز ہاشمی نے ااس حوالہ سے کہا ہے کہ چار خواتین زخمی اور سولہ بیہوش ہوئی ہیں، گرمی زیادہ تھی، خواتین کو وقفے وقفے سے بھیجا جا رہا تھا، باہر رش تھا اور اندر سب کو جانے کی جدی تھی جلدی کے چکر میں ایسا ہوا کہ خواتین گیٹ کھلنے پر اندر بھاگیں ، اس دوران بھگدڑ مچنے سے یہ سارا واقعہ پیش آیا،

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھگدڈ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ

    بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ

    شہر قائد کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کی فیکٹری میں زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگڈر سے ہلاکتوں کے کیس میں فیکٹری مالک عبد الخالق سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی

    دوران سماعت وکیل ملزم نے عدالت میں کہا کہ ہرسال کی طرح ملازمین کے اہل خانہ کو رقم دی جا رہی تھی اس سال رقم کی تقسیم کے دوران لوگوں نے دھاوا بولا واقعہ حادثاتی ہے میرے موکل کا اس میں کوئی قصور نہیں بھگدڑ کے وقت فیکٹری مالک موقع پر نہیں تھے،سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان نے پولیس اورسول انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا تھا ملزمان کی لاپرواہی سے واقعہ رونما ہوا ،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے ابتدائی مرحلے پر ضمانت نہیں دی جا سکتی چالان کے بعد ملزمان کے کردارپر ضمانت کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے ،عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

    واضح رہے کہ زکوۃ کی مد میں رقم تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 خواتین و 3 بچے ہلاک جبکہ 9 خواتین زخمی ہو گئے تھے , صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی،بھگدڑ مچنے سے بچوں اور عورتوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو راشن کی تقسیم سے متعلق نہ ہی کوئی اطلاع دی اور نہ ہی اجازت لی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہر کوئی نیکی کا کام کرنا چاہتا ہے انہوں نے مخیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ نیکی کا کام کرتے وقت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیں تاکہ انہیں مناسب سکیورٹی فراہم کی جا سکے

     انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے دوبارہ بینچ تشکیل

     چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

  • کیمرون  فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک

    کیمرون فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک

    وسطی افریقی ملک کیمرون کے دارلحکومت کے فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کیمرون کے اولیمبے فٹ بال اسٹیڈیم میں میچ سے قبل بھگدڑ کے نتجے میں آٹھ ہلاک اور 38 افراد زخمی ہوگئے ہیں، انتظامیہ کے مطابق اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے ہجوم نے ایک ساتھ انٹری لینے کے کوشش کی، کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین، چار مرد، ایک بچہ شامل بھی ہے۔ جن میں 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

    اولمبے اسٹیڈیم میں 60 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے لیکن، کورونا کے ضوابط کی وجہ سے، اس کی گنجائش 80 فیصد یونی 48 ہزار کیمرون کے فکسچر کے لیے محدود تھی۔

    قبل ازیں کیمرون کے نائٹ کلب میں آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں غیرملکی خبررساں ادارے "اے ایف پی” کے مطابق واقعہ دارالحکومت یاؤنڈے کے ایک مہنگے ترین نائٹ کلب میں اتوار کی صبح پیش آیا۔

    کیمرون کے نائٹ کلب میں آتشزدگی 16 افراد ہلاک

    اس حوالے سے حکام نے کہا تھا کہ نائٹ کلب میں آتش بازی کا سامان بھی استعمال ہوتا تھا اور مذکورہ واقعہ اسی کے پھٹنے سے پیش آیا آتش بازی کا سامان پھٹنے سے چھت پر آگ بھڑک اٹھی، جس سے مزید دھماکے ہوئے اور پنڈال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جس سے 39 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں حکام کو منگل کی صبح اس وقت الرٹ کیا گیا جب ماہی گیروں نے ایک شخص کو فورٹ پیئرس شہر سے 45 میل دور کشتی کے اوپر ایک شخص کو بیٹھے دیکھا زندہ بچ جانے والے نے بتایا کہ گروپ نے ہفتہ کی رات بیمنی، بہاماس سے روانہ کیا تھا لیکن وہ بدقسمتی سے خراب موسم کا شکار ہو گئے یہ کشتی ’انسانی اسمگلنگ کے منصوبے‘ کا حصہ تھی زندہ بچ جانے والے شخص کے مطابق، جس کی شناخت نہیں ہوسکی، مسافروں میں سے کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہن رکھی تھی۔

    لاہور: مسافر وین گندے نالے میں گر گئی،4 بچوں سمیت 2 خواتین جاں بحق