Baaghi TV

Tag: بہاولنگر

  • بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل،نوٹیفکیشن جاری

    بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل،نوٹیفکیشن جاری

    بہاولنگر: حکومت پنجاب نے بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں، کمشنر بہاولپور نادر چھٹہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسپیشل برانچ فیصل راجہ جے آئی ٹی کے ممبر مقرر کیے گئے ہیں،آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی جے آئی ٹی کا رکن ہوگا۔

    اس سے قبل ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ بہاولنگر واقعہ افسوس ناک ہے، جس کی تحقیقات کےلیے محکمہ داخلہ اور سیکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہےصوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق مفاد پرستوں کو ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    پاکستان کی ترقی کے لیے سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کررہا ہے،وزیراعظم

    13 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    بیٹی کیوں پیدا ہوئی،شوہر نے چھری کے وار سے بیوی کو قتل کر ڈالا

  • بہاولنگر واقعہ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل،حقائق کا پتہ لگے گا،آئی ایس پی آر

    بہاولنگر واقعہ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل،حقائق کا پتہ لگے گا،آئی ایس پی آر

    بہاولنگر واقعہ پر ترجما ن پاک فوج کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حال ہی میں بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جسے فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کیا گیا، معاملہ حل ہونےکے باوجود مخصوص مقاصدکے حامل بعض دھڑوں نے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنےکے لیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کیا ، سکیورٹی اور پولیس حکام پر مشتمل ٹیم واقعےکی مشترکہ انکوائری کرے گی۔ قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کی جائے گی۔ مشترکہ انکوائری سے ذمہ داروں کا تعین اور حقائق کا پتہ لگ سکے گا

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے بہاولنگر واقعےکی تحقیقات کے لیے مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے،جوائنٹ انکوائری ٹیم محکمہ داخلہ اور سکیورٹی اداروں پر مشتمل ہے،

    پنجاب پولیس کی لیڈرشپ اور فورس کے درمیان فیملی جیسے رشتے کو توڑنے کی ناکام کوشش کی گئی،آئی جی پنجاب
    علاوہ ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بہاولنگر واقعہ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کا مورال وہ بنیاد ہے جس سے ہم دہشت گردوں، چوروں، ڈاکوؤں سے لڑتے ہیں،بہاولنگر کے واقعہ پر سوشل میڈیا پر اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی،دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر اس کا فوری ایکشن لیا،آر پی او بہاولپور اور آرمی کی مقامی کمانڈ نے علاقے کا دورہ کیا،ملک دشمن کالعدم تنظیم واقعے کو بنیاد بنا کر عوام میں اداروں کے درمیان ٹکراؤ درمیان کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کالعدم تنظیم یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اب ہم خدانخواستہ دشمن کے پیچھے نہیں جائیں گے، پنجاب پولیس کے جوانوں میں مایوسی پھیلانے کے لئے بعض پرانے واقعات کی ویڈیوز کو بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کے ایس او پیز کو فالو نہ کرنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، دونوں اداروں نے مل کر فوری علاقے کا دورہ کیا، میٹنگز کی گئی، معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیاپاکستان زندہ باد، پاک فوج اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معاملے کی جوائنٹ انوسٹی گیشن انکوائری قائم کر دی گئی ہے،جوائنٹ انوسٹی گیشن انکوائری کے دوران قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے بھی واقعہ میں ملوث افراد کے ذاتی عمل کی نشاندہی، ذمہ داران کے تعین کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے،پنجاب حکومت کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی میں مسلح افواج، پنجاب پولیس اور سول حکام شامل ہیں، پنجاب پولیس کی لیڈرشپ اور فورس کے درمیان فیملی جیسے رشتے کو توڑنے کی ناکام کوشش کی گئی،پنجاب پولیس کی ڈاکوؤں، چوروں بدمعاشوں اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ جنگ اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گی، پنجاب پولیس اور تمام سکیورٹی ادارے مل کر دہشت گردوں اور شرپسندوں کو نیست و نابود کرکے پاکستان کو محفوظ بنانے کے مشن پر گامزن رہیں گے،فورس پر لازم ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ یا غیر ضروری تنقید پر کان نہ دھرے اور گمراہ گن پروپیگنڈے کا شکار نہ ہو، پولیس قیادت اور فورس نے مل کر میانوالی، کچہ آپریشن، ڈی جی خان ، جڑانوالہ ہر جگہ وطن دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے، فورس کی ویلفیئر، 23 ہزار پروموشنز، جدید ٹریننگ، گھروں کی فراہمی، لیگل ایڈ سمیت ہر موقع پر محکمہ اہلکاروں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا،ملک و قوم کی خدمت و حفاظت پولیس فورس کا نصب العین ہے جسے بھرپور لگن کے ساتھ سر انجام دینا فورس پر لازم ہے،

    بہاولنگر،اختیارات سے تجاوز،ایس ایچ او پر مقدمہ،پولیس پر حملہ،بعد ازاں صلح

    فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی 

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • بہاولنگر،اختیارات سے تجاوز،ایس ایچ او پر مقدمہ،پولیس پر حملہ،بعد ازاں صلح

    بہاولنگر،اختیارات سے تجاوز،ایس ایچ او پر مقدمہ،پولیس پر حملہ،بعد ازاں صلح

    پنجاب کے شہر بہاولپور میں افسوسناک واقعہ پپش آیا ہے، چھاپے کے دوران پولیس کی جانب سے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کیا گیا ہے، واقعہ پر ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    ریڈ کرنیوالے ایس ایچ او سب انسپکٹر رضوان عباس ، اے ایس آئی محمد نعیم اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ، ایف آئی آر فرائض میں غفلت برتنے غیر قانونی محبوس رکھنے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی، ڈی پی او نے واقعے میں ملوث ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کاروائی کا حکم دیدیا ، ایف آئی آر نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سیف اللہ حنیف کی مدعیت میں درج کی گئی ہے
    ، اے ایس آئی محمد نعیم نے اہلکاران کے ہمراہ 8 اپریل کو چک سرکاری میں محمد انور جٹ کے گھر رفاقت کی گرفتاری کےلئے ریڈ کیا ،اہلخانہ نے مزاحمت کی اور ایک پولیس اہلکار کو کمرے میں بند کردیا ،: اے ایس آئی محمد نعیم نے ایس ایچ او رضوان عباس کو موقع پر بلوالیا ، ایس ایچ او رضوان عباس پولیس اہلکار مبینہ طور پر دیواریں پھلانگ کر محمد انور کے گھر داخل ہوگئے، ایس ایچ او پولیس ٹیم نے گھر میں موجود خواتین کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرتے تشدد کیا ،بعد ازاں محمد انور جٹ کا بیٹا محمد خلیل اور دیگر اہل محلہ نے جمع ہوکر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو کمرے میں بند کرکے یرغمال بنالیا، کمرے میں بند کرکے ایس ایچ او رضوان عباس کی ویڈیو بھی بنائی
    ، بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ایلیٹ فورس پولیس نے ایس ایچ او رضوان عباس اور دیگر پولیس اہلکار کو آزاد کروالیا گھر میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بناتے گرفتار کرلیا ،پولیس اہلکاروں نے محمدانور جٹ، اسکے بیٹے محمد خلیل ، اینٹی نارکوٹکس ملازم محمد ادریس اور دیگر کو گرفتار کرکے ساتھ لےگئے ،پولیس نے تھانہ مدرسہ میں محمد انور جٹ اسکے بیٹے آرمی ملازم محمد خلیل اور گھر کی خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی ، پولیس نے خلیل اسکے بھائی ادریس والد انور اور دیگر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، پولیس نے محمد خلیل اسکے بھائی محمد ادریس اور والد محمد انور کو گرفتار کرنے کے باوجود عدالت بھی پیش نہیں کیا ،دوسری جانب ایس ایچ او رضوان عباس دیگر پولیس اہلکار کی کمرے میں بند بنائی ویڈیو منظر عام پر آگئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی

    واقعہ کے بعد کچھ ویڈیو سامنے آئی ہیں جس میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،زدو کوب کیا گیا ہے تا ہم بعد ازاں حساس ادارے اور پولیس کے جوانوں کی صلح کروا دی گئی، پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہاولنگر میں پیش آنے والے معمولی واقعہ کو سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہےیہ غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جیسے پاک فوج اور پولیس کے مابین محاذ آرائی ہوئی ہو،غیر مصدقہ باتیں وائرل ہونے کے بعد دونوں اداروں کی طرف سے فوری مشترکہ تحقیقات کی گئیں،دونوں اداروں کے افسران نے حقائق کا جائزہ لیا،اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا،پاک فوج اور پنجاب پولیس دہشت گردوں، شرپسندوں،اور خطرناک مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پورے صوبے میں مشترکہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،عوام سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں،

    قانون کے مطابق ذمہ داران کے محاسبے کا مطالبہ کرتے ہیں، تحریک انصاف
    سانحہ بہاولنگر پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے، ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ 9 مئی فالس فلیگ آپریشن کے کرداروں کا آپس میں ٹکراؤ، پاکستان میں موجودہ لاقانونیت کو مزید عیاں کرتا ہے،جس کی لاٹھی، اسکی بھینس کے جس قانون پر 25 مئی 2022 سے عملدرآمد شروع ہوا، وہ آج اژدھا بن کر اپنے ہی بچے کھا رہا ہے،لاقانونیت کا یہ سیاہ راج، تحریک انصاف کو توڑنے کے لیے رچایا گیا تھا لیکن اب یہ ریاست کے وجود کو اندر سے چاٹ رہا ہے،عوام کی چادر چاردیواری کی پامالی اور ان پر تشدد کا ہتھیار، ریاستی اداروں نے نہایت بے رحمی سےتحریک انصاف کے خلاف استعمال کیا لیکن آج خود اسکا نشانہ بن گئے،ریاستی ادارے گزشتہ 11 ماہ سے تحریک انصاف پر ریاستی املاک پر حملے کرنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہے تھے، لیکن آج خود دن دیہاڑے انہوں نے یہی کام سرانجام دیا،عدلیہ کے بعد پولیس بھی اسی لاقانونیت کے عفریت کا نشانہ بن گئی جس کے بل پر پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ،پولیس کو اس واقعے سے سبق حاصل کرتے ہوئےعوام کی چادر و چاردیواری اور ان کے بنیادی دستوری حقوق کی پامالی کی روایت ترک کر دینی چاہیے،جس انداز میں آئی جی پنجاب اور محکمہ پولیس کے ذمہ داران نے پنجاب پولیس کو لاوارث چھوڑا، وہ پورے محکمے کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے،تحریک انصاف بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور قانون کے مطابق ذمہ داران کے محاسبے کا مطالبہ کرتی ہے

    تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

    فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

    شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

  • خواتین پرتشدد  پر  ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

    خواتین پرتشدد پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

    بہاولنگر : چھاپے کے دوران خواتین پرتشدد پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس نے بتایاکہ چک سرکاری میں ایس ایچ او رضوان عباس اور تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ اختیارات کے غلط استعمال اورفرائض میں کوتاہی پر درج کیا گیا، پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا اور ملزم کے اہل خانہ نے پولیس پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور تشدد کا الزام لگایا تھاپولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک گھر میں چھاپہ مارا تھا جس دوران اہل خانہ سمیت متعدد افراد نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا،پولیس نے خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

    افریقی ملک کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے سے 38 تارکین وطن ہلاک

    شاہ چارلس کی تصویر والے کرنسی نوٹوں کی رونمائی کر دی گئی

    اختیار میرے پاس ہوتا تو پرویزالہٰی کو ابھی ریلیف دے دیتا،چودھری سالک حسین

  • بہاولنگر میں  بیٹے نے باپ کو چھریوں کے وار سے مار دیا

    بہاولنگر میں بیٹے نے باپ کو چھریوں کے وار سے مار دیا

    بہاولنگر میں سفاک بیٹے نے باپ کو سر بازار چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق قتل کی واردات پرانی سبزی منڈی کے قریب بھرے بازار میں پیش آئی، ملزم نے پے در پے چھری سے باپ پر وار کئے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد جمیل موقع پر ہی دم توڑ گیا، باپ کو قتل کرنے کے بعد ملزم بابر نے تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی، تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

    دوسری جانب لاہور میں قتل کے الزام میں خاتون ٹک ٹاکر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر نے 2 سال قبل ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا تھا جس کے بعد ملزم رضوان ملک چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، ملزم رضوان علی کو واقعے کے 2 سال بعد مسقط سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔

  • پولیس اہلکار کی ساتھی کے ساتھ ملکر خاتون سے مبینہ زیادتی

    پولیس اہلکار کی ساتھی کے ساتھ ملکر خاتون سے مبینہ زیادتی

    بہاولنگر : پولیس اہلکار نے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،اور ویڈیو بھی بنائی-

    باغی ٹی وی:پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار 25 فروری کو خاتون کو نوکری کاجھانسہ دے کر نامعلوم مقام لےگیا، مبینہ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی، خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس اہلکار کو فوری طور پر معطل کرکےمحکمانہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔

    خاتون کے مطابق پولیس اہلکار نصیر اور وہ آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، ملزم نےدھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل ہوجائےگی، ڈی پی اونصیب اللہ خان نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئےکہا ہےکہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورےکیے جائیں گے ۔

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    لاہور میں میلہ چراغاں پر 2 مارچ کو چھٹی کا اعلان

    الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کبھی نہیں کیا، فافن کی شیعب شاہین کے دعوے …

  • سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے

    سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے

    بہاولنگر میں مومیکا کے قریب دریائے ستلج کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے 3 لڑکے سیلاب میں بہہ گئے، دو لڑکوں کو بچا لیا گیا، تیسرے لڑکے کی تلاش جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: تینوں نوجوان سرکلر روڑ بہاولنگر کے رہائشی ہیں جو دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب میں سیلفیاں بنانے گئے تھے سیلفی لیتے ہوئے تین دوست سیلاب میں ڈوب گئے ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو زندہ نکال لیا جبکہ 12سال کے عثمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ فیصل آباد میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہےکوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے برساتی ندی نالوں طغیانی آگئی۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،درمیانے درجے کا سیلاب

    سب سے زیادہ بارش لاہور (گلشن راوی 156، شاہی قلعہ 147، قرطبہ چوک 109، نشتر ٹاؤن 107، لکشمی چوک 101، جوہر ٹاؤن 96، تاج پورہ 82، اقبال ٹاؤن 60، اپر مال، سمن آباد 44، مغلپورہ42، گلبرگ 35، سٹی 34، فرخ آباد 27، چوک ناخدا 24، ایئرپورٹ 14)، اسلام آباد (سید پور 98، گولڑہ 79، زیرو پوائنٹ 75، بوکرا 62، ائیر پورٹ 7) ملی میٹر ہوئی۔

    راولپنڈی (شمس آباد 72، چکلالہ 54)، حافظ آباد 69، گوجرانوالہ 68، خانیوال 64، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 43، سٹی28)، منڈی بہاؤالدین، گجرات 27، مری 23، ساہیوال، قصور 20، بہاولنگر، نارووال 15، ملتان (ایئرپورٹ) ، اٹک 10، جھنگ 8، اوکاڑہ، نور پور تھل 5، فیصل آباد، سرگودھا 3، ڈی جی خان 2، جہلم، منگلا، جوہر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کوٹ ادو ایک ملی میٹر ہوئی۔

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ یکم اگست تک رہنے کی پیشگوئی

    سیلابی پانی راجن پور کے چک شہید کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ فصلیں زیر آب آگئیں۔ لوگ اپنی مدد آپ بند بنانے میں مصروف ہیں۔ فلڈ کنٹرول روم نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ندی نالوں کے سیلابی ریلوں سے نشیبی علاقوں کو خطرہ ہےگوجرانوالہ شہر اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ شکر گڑھ اور حافظ آباد میں وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش سے شہر کے تمام نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    عراق میں بھی بھارتی سیرپ میں زہریلے اجزا کا انکشاف

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے زیریں خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلو چستان ، شمال مشرقی وسطی، جنوبی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

    قصور میں کل ہونے والا ن لیگ کا جلسہ ملتوی

  • بہاولنگر میں دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،بہاولپور میں بھی پانی کے بہاؤ میں تیزی

    بہاولنگر میں دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،بہاولپور میں بھی پانی کے بہاؤ میں تیزی

    بہاولنگر میں دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث دریائی بیلٹ پر موجود چھوٹی آبادیاں زیر آب آگئی ہیں-

    باغی ٹی وی :چشتیاں میں بستی میہ کے مقام پر حفاظتی بندمیں 300 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، متعدد بستیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور کئی فصلیں زیر آب آگئیں ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ آرمی بھی سیلابی علاقوں میں مصروف عمل ہے۔

    بہاولپور میں دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آگئی ہے،مختلف علاقوں میں دریا کے پانی میں اضافہ ہوا ہے، ایمپریس برج کے قریب دریا میں پانی کا بہاؤ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا یونین کونسل منگوانی کا بہاول پور سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا، یونین کونسل منگوانی کے لیے دریائے ستلج میں کشتی سروس شروع کی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کا دورحکومت گزشتہ آئی ایم ایف پروگرام کی ناکامی کا ذمہ دارہے،آئی

    ادھر چیچہ وطنی میں دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم بورے والا کی تحصیل ساہوکا میں تین مقامات پر بند ٹوٹ گئے، مہرو بلوچ میں کئی بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور آرمی کے دستوں کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ اور ادارے ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، شہری موسمی صورتحال سے آگاہ رہیں، خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    سپرماڈل جیجی حدید منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

    پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ بجلی کی تاروں، کھمبوں اور برقی آلات کو چھونے سے گریز کریں، دریاؤں اور نہروں میں نہانےسےپرہیز کریں جبکہ نشیبی علاقوں یا دریاؤں کے پاس میں رہائش پذیر افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیاں ترتیب دیں اور شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

    جڑواں شہروں میں موسلا دھاربارش سےکئی علاقے زیر آب، دیوار گرنے سے 11 افراد جاں …

  • دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کےبہاؤ میں مزید اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب

    دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کےبہاؤ میں مزید اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب

    دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کےبہاؤ میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :بھارت کی آبی جارحیت کے بعد پاکستانی دریاؤں میں پانی کا اضافہ ہونے لگا محکمہ آبپاشی کے اطلاعاتی نظام کے مطابق دریائی علاقے میں سیلابی صورتحال میں مزید اضافہ ہوگیا ہے پانی کےبہاؤ میں مزید اضافے سے سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 83570 کیوسک ہے،سیلاب کےممکنہ خطرے کے پیش نظرریلیف اورمتاثرین کے انخلا کیلئے کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔

    بہاولنگر، چشتیاں اور سلیمانکی کے متعدد مقامات پر ریلیف کیمپس قائم کردیئےگئے ہیں بہاولپور کور کے فوجی دستے اضافی سازوسامان کےساتھ مختلف مقامات پرموجود ہیں۔

    پوٹھوہار، کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

    ادھربالائی علاقوں سے بارشوں کا پانی سندھ میں داخل ہونے سے بیراجوں پر پانی کی صورتحال نارمل ہوگئی ہے، سیلابی ریلہ 6 سے 7 روز میں سکھر بیراج پہنچےگا لیکن سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے، جب کہ کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    جھنگ میں دریائی پٹی کے ساتھ کھڑی فصلیں زیر آب آگئی ہیں، دریائے چناب میں جھنگ کے مقام پر سیلابی ریلے کے بہاؤ میں کمی آنے لگی، دریائے راوی میں نارووال سے سیلابی ریلہ گزرگیا جب کہ پانی کے بہاؤ میں کمی جاری ہے۔

    قبل ازیں دریائے ستلج میں پاکپتن کے مقام پر بھی درمیانی سطح کے سیلابی ریلے کا الرٹ جاری کیا گیا تھا ، دریا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث قریبی آبادیاں خالی کرا لی گئیں تھیں-

    چئیرمین پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ کرپشن کےمقدمات پرعوام نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے ممکنہ اقدامات کیلئے ریلیف کیمپ قائم کر دیئے ہیں، مشینری اور بوٹس کے ساتھ ریسکیو عملہ موجود ہے، متعلقہ محکموں کو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

  • افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں

    افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں

    افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

    باغی ٹی وی : 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد احتجاج کے بعد فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا گیا9 مئی کے قابل مذمت واقعات کے بعد سے افواج پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آج بھی فوج کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔

    باجوڑ میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

    پاکستان مسلم لیگ ق سمیت مختلف چھوٹی بڑی جماعتوں اور انجمنوں کی جانب سے افواج پاکستان کے حق میں منعقدہ ریلیوں میں پاک فوج زندہ باد کےنعرے لگانے کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    بہاولنگر میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سماجی رہنماء رانا بختاور کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

    ادھر پشاور میں پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عوام نے ہشت نگری سے ریلی شروع کی ریلی کے شرکاء نے پولیس کو ہار پہنائےاور پھول کی پتیاں نچھاورکیں ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم تھام کر فوج اور پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔

    کراچی: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک ہزار افراد پر مشتمل کار ریلی

    دوسری طرف آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کہوٹہ کے مقام پر انتظامیہ ، پولیس اور سرکاری ملازمین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی پاک فوج زندہ باد ریلی میں سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ فوجیوں، بلدیاتی نمائندوں، تاجروں، طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی میں شریک افراد نے فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ شرکاء نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔

    مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، حالیہ واقعات کی وجہ سے دشمن کو پروپیگنڈے کا موقع مل رہا ہےعوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہداء اور غازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عوام پاک فوج کے ہر حکم پر لبیک کریں گے اور خون کا آخری قطرہ دینے کیلئے تیار ہیں۔

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں …