Baaghi TV

Tag: بہن

  • فجر کی نماز کے لئے اٹھنے پر تکرار کیوں کی؟ بھائی نے بہن کی جان لے لی

    فجر کی نماز کے لئے اٹھنے پر تکرار کیوں کی؟ بھائی نے بہن کی جان لے لی

    فجر کی نماز کے لئے اٹھنے پر تکرار کیوں کی؟ بھائی نے بہن کی جان لے لی
    واقعہ خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں پیش آیا،بھائی نے فجر کی نماز کے لئے بہن کو اٹھایا بہن نہ اٹھی اور بحث شروع کر دی، بھائی کو غصہ آیا، بہن کو گولی ماری اور موقع سے فرار ہو گیا، واقعہ کا مقدمہ بدقسمت والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے

    تافغان مہاجر میوہ گل نے درج مقدمہ میں کہا کہ میں دیگر اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا، میری بیٹی اسما سمیت سب اپنے اپنے کمروں میں سو رہے تھے، بیٹا حمزہ صبح کی نماز کے لیے اسما کو اٹھانےگیا جس پر دونوں میں بحث وتکرارہوئی،اسی دورا حمزہ نے طیش میں آکر اپنی بہن اسما کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے بھاگ گیا،پولیس نے مقدمہ درج کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

    دوسری جانب واقعہ کا ڈی پی او نے نوٹس لے لیا اور متعلقہ حکام کو ملزم کو فوری گرفتاری کی ہدایت کی، مقامی علما کرام نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہےاور کہا کہ دین میں شدت پسندی نہیں ہے،بالغ پر نماز فرض ہے لیکن دین یہ نہیں کہتا کہ نماز کے لیے نہ اٹھنے پر قتل کر دیا جائے،

  • خرچہ نہ دینے پر بھائی نے بڑی بہن کو قتل کردیا

    خرچہ نہ دینے پر بھائی نے بڑی بہن کو قتل کردیا

    سرگودھا : سرگودھا میں خرچہ نہ دینے پر لڑکے نے اپنی بڑی بہن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قتل کا واقعہ بہن بھائی کے جھگڑے کے بعد پیش آیا ، جس میں بھائی نے خرچہ نہ دینے پر بڑی بہن کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ، تاہم ملزم کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ واقعہ سے متعلق اہل خانہ کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ جائیداد کے تنازعہ پر بھی والدین اور بہن بھائیوں کو قتل کرنے کے کئی افسوسناک واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

    حال ہی میں گجرات کے علاقے کلیوال سیداں میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔ مذکورہ شخص کی سر کٹی لاش ملی تھی، پولیس نے تحقیقات میں انکشاف کیا تھا کہ مقتول کو اس کے سگے بیٹوں نے قتل کیا تھا او لاش سڑک کنارے پھینک کر روپوش ہو گئے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    مقتول کی لاش 4 جون کو ملی تھی جسے بے دردی سے قتل کرکے سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا، بعدازاں مقتول کی شناخت غلام سرور کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تو مقتول کے اہلخانہ غائب تھے جس پر پولیس نے اُن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول غلام سرور کے دو بیٹوں اور بیوی کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے خود اپنے والد کو قتل کیا اور اس قدر بےدردی سے مارا کہ اس کا سر ہی جسم سے جدا کر دیا۔

  • اوکاڑہ: غیرت کے نام پر بھائی نے سگی بہن کو قتل کردیا

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی گاوں باماں زیریں عباس پورہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے سگی بہن کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔ ملزم شفقت کو اپنی بہن صائمہ بی بی کی اعظم نامی شخص سے پسند کی شادی کرنے پر رنج تھا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلعی ہسپتال بھیج دی ہے اور ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • ماں کے بعد مدعیہ بہن بھی قتل

    ماں کے بعد مدعیہ بہن بھی قتل

    قصور
    پتوکی چونیاں روڈ پر افسوس ناک واقعہ
    گزشتہ روز ماں کے قتل اور بہن پر فاٸرنگ کے مقدمہ کی مدعیہ زینب بی بی کو بھی قتل کر دیا گیا
    تفصیلات کے مطابو پرانی منڈی پتوکی مزمل بازار میں جاٸیداد کی لالچ میں بیٹے نے اپنے بہنوٸی کےساتھ مل کر پہلے ماں کو قتل کیا تھا مقتولہ زینب بی بی اپنی ماں کے قتل اور اپنی بہن کے مقدمہ میں مدعیہ تھی چند روز قبل سگے بیٹے عظیم نے اپنے بہنوٸی اور اسکے بھاٸی کے ساتھ مل کر اپنی ماں اور بہن پر فاٸرنگ کی تھی ماں موقع پر جانبحق جبکہ بہن شدید زخمی ہوئی تھی تینوں ملزمان ندیم مبین اور عظیم 21.2.2020 سے فرار ہیں
    ملزمان نے مقدمہ کی مدعیہ زینب بی بی کو بھی فاٸرنگ کر کے قتل کر دیا
    پولیس مصروف کاروائی ہے

  • متاعِ کارواں ۔۔۔ سلیم اللہ صفدر

    متاعِ کارواں ۔۔۔ سلیم اللہ صفدر

    بچپن میں جب سنتے تھے کہ شہروں کے اندر کچھ ایسے سینما بھی ہوتے ہیں جن میں بہن بھائی، باپ بیٹی ، ماں بیٹا اکٹھے بیٹھ کر فلمیں دیکھتے ہیں تو کافی حیرانگی ہوتی تھی. سن شعور کو پہنچا تو ایک دن اپنی بڑی بہن سے پوچھ بیٹھا کہ یہ سب اکٹھے بیٹھ کر دیکھنا کیسے ممکن ہے بھلا…ان کو شرم و حیا نہیں آتی. بہن کہنے لگی تم بھی تو سب کے سامنے بیٹھ کر عینک والا جن، انگار وادی، الفا براوؤ چارلی، آہن وغیرہ دیکھتے رہتے ہو اور صرف یہی نہیں بلکہ ابرارالحق کا دسمبر ، حدیقہ کیانی کی بوہے باریاں، شہزاد رائے کا کنگنا اور عدنان سمیع خان کی ڈھولکی نہ صرف سنتے ہو بلکہ گنگناتے بھی ہو…. تو ایک بار واقعی چلو بھر پانی کی ضرورت محسوس ہوئی تھی.

    میں نے پھر بھی ڈھیٹ بن کر سوال داغا کہ اس کے اندر تو اتنا کچھ برا نہیں ہوتا لیکن سینما فلموں میں تو سنا ہے بہت فحاشی ہوتی ہے…. بہن کہنے لگی جس طرح تم یہ سوچتے ہو کہ یہ کوئی اتنی برائی والی بات نہیں… ٹی وی پر فحاشی کم ہے فلموں میں زیادہ… تو اسی طرح شہروں والے لوگ بھی یہ سوچتے ہیں کہ پاکستانی فلموں میں اتنی فحاشی نہیں ہوتی انڈین اور انگریزی فلموں میں فحاشی زیادہ ہوتی ہے. اس دن کے بعد مجھے سمجھ آ گئی کہ اگر کوئی بری چیز آپ میں رچ بس چکی ہے تو وہ آپ کو بری نہیں لگے گی بالکل اسی طرح جیسے بھیڑ بکریوں کے ساتھ رہنے والا چرواہا ان کے پیشاب و مینگنی کی بدبو سے پریشان ہوئے بغیر سکون کے ساتھ ان کے قریب سو سکتا ہے….!

    لبرل طبقے نے پہلے ہمیں یہ سکھایا کہ عورت گھر میں قید نہیں کی جا سکتی… پھر مزید دو قدم آگے بڑھ کر پردے پر حملہ کیا کہ یہ معاشرتی ترقی میں رکاوٹ ہے اور اب اس سے اگلا قدم کہ پردے کے احکامات کو ہی داغ قرار دے دیا گیا… تضحیک کا نشانہ بنایا گیا. دکھ یہ نہیں کہ معاشرے میں بےپردگی و بے حیائی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے بلکہ دکھ یہ ہے کہ برائی کو برائی ہی نہیں سمجھا جا رہا… اور اسے معاشرتی ترقی کا نام دیا جا رہا ہے. اور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ یہ داغ ہمیں نہیں روک سکتے.

    وائے ناکامی متاعِ کارواں جاتا رہا….!
    کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا

    بات سیدھی سی ہے کہ پردہ اس لیے ضروری ہے تا کہ اگر عورت گھر سے باہر نکلے تو کرے… گھر کے اندر رہتے ہوئے تو اس نے چہرہ کھلا ہی رکھنا ہے . لیکن اب اگر عورت کو مستقل بنیادوں پر گھر سے باہر نکال دیا جائے… اسے ہر وہ کام کرنے کی ترغیب دی جائے جو مردوں کے کرنے والے ہیں… ماڈلنگ سے لیکر کرکٹ کھیلنے تک… گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ائیر ہوسٹس سے لیکر سیلز گرل بنانے تک… تو یہ سارے کام کم از کم اسلام کے طریقوں کے مطابق نہیں. اسلام نے صرف مجبوری کی حالت میں یا چند فرائض کی بنیاد پر عورت کو گھر سے باہر آنے کی اجازت دی ہے (پردہ کر کے ).. ورنہ عمومی حکم تو گھر میں ہی رہنے کا ہے لیکن ان داغ دار دماغوں نے نہ صرف گھر میں ٹکنے کو داغ قرار دے دیا بلکہ پردہ کر کے گھر سے باہر آنے کو بھی. ان کی خواہش ہے کہ عورت گھر میں رہنے کی بجائے مرد کے شانہ بشانہ چلے اور ہر وہ کام کرے جو مرد کر سکتے ہیں اور یہ وہ ذہنی لیول ہے جب سوچا جاتا ہے کہ اس میں کون سی برائی ہے بھلا… صرف چہرہ ہاتھ اور پاؤں ننگے ہیں… شرم گاہ، سینہ، ٹانگیں وغیرہ تو ڈھانپی ہی ہوئی ہیں. انا للہ وانا الیہ راجعون.

    میں اس پر لکھنا نہیں چاہتا تھا لیکن صورتحال کافی تکلیف دہ محسوس ہو رہی تھی جس کی وجہ سے قلم اٹھانا پڑا. معاشرے میں بگاڑ اسی طرح پیدا ہوتا ہے کہ ایک برائی کو اچھائی یا روشن خیالی سمجھ کر اپنایا جاتا ہے اور جب وہ برائی برائی محسوس ہی نہ ہو تو اس کا مطلب یہ کہ بگاڑ کی ابتداء ہو چکی. کل تک معاملہ عورت کے گھر سے باہر نکل کر جاب کرنے کا تھا… آج کھیل میں عورت شامل ہو چکی ہے… صرف شامل نہیں ہو چکی بلکہ اسے اپنانے کی دعوت بھی دے رہی ہے. اور مستقبل کی تصویر کیا ہو سکتی ہے.. وہ آپ چشمِ تصور سے دیکھ لیں. یہ وہ لمحات ہوتے ہیں جب آپ کے معاشرے کی رائے عامہ آپ کو پرانے زمانے کا انسان قرار دے کر لات مارنے کے درپے ہوتی ہے تو ایسے موقع پر سب سے مناسب بات یہی ہے کہ ایسی رائے عامہ قائم نہ ہونے دی جائے ورنہ کل آپ بھی یہی کہیں گے کہ پاکستانی فلموں میں تو کوئی فحاشی نہیں ہوتی بہ نسبت انڈین اور انگریزی فلموں کے اس لیے یہ فلمیں اور ڈرامے اپنی بہنوں بھائیوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھے جا سکتے ہیں.

    ہو سکتا ہے کوئی یہ بھی سوچ رہا ہو کہ وہ پرانے وقتوں کی بات تھی جب سینما میں اکٹھے جانا مجبوری تھی یا ٹی وی پر بہنوں کے ساتھ بیٹھ کر ہی ڈرامے فلمیں دیکھی جاتی تھیں تو اب تو اپنا موبائل ہے جو مرضی دیکھیں… دوسروں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے والی بات ہی نہیں کوئی. تو ان کے لیے اتنا عرض کروں گا کہ مان لیا جو کچھ آپ موبائل پر بند کمرے میں دیکھتے ہیں وہ اللہ کے علاوہ کسی کو نہیں معلوم لیکن جو واٹس اپ یا فیس بک سٹیٹس آپ لگاتے ہیں وہ بشمول خاندانی افراد ساری دنیا دیکھتی ہے مگر مزید یہ بھی کہ آپ کے گھر میں، آپ کی فیملیز کے ہاتھوں جو جو موبائل پر دیکھا جا رہا ہے وہ بھی اللہ کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں.

    میرا بات کرنے کا مقصد یہ ہرگز نہیں کہ اپنی بہنوں بچوں سے موبائل چھین لیے جائیں… یا اپنا موبائل توڑ دیا جائے. اس کا یہ حل ہرگز نہیں. حل ہے تو بس یہی ہے کہ خود احتسابی کا عمل رکنے نہ پائے اور احساس بیدار رہے۔ ایسی رائے عامہ قائم کی جائے جو برائی کو برائی ہی سمجھے. اپنے ذاتی اعمال کا ہر بندہ خود ذمہ دار ہے لیکن یہ نہایت تکلیف دہ بات ہے کہ جس طرح میں بچپن میں سوچتا تھا.. کوئی یہ نہ کہے کہ ایک تیس سیکنڈ کا کلپ ہی تو تھا گانے کا اس کو واٹس اپ اسٹیٹس لگانے سے کیا ہوتا ہے بھلا…. جو ویسے بھی چوبیس گھنٹے کے بعد غائب ہو جائے گا.