Baaghi TV

Tag: بہو

  • اندھے قتل میں ملوث حقیقی بیٹا، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست گرفتار

    اندھے قتل میں ملوث حقیقی بیٹا، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست گرفتار

    کراچی پولیس نے والد کے اندھے قتل میں اس کے حقیقی بیٹے، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست کو گرفتار کرلیا.گرفتار بیٹے نے کرائے کے قاتلوں کو والد کے قتل کی 3 لاکھ روپے کی سپاری دی تھی اور 50 ہزار روپے کی رقم پیشگی دی تھی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے زمان ٹاون پولیس اسٹیشن نے ہیومن انٹیلیجنس اور تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے محمد متین خان نامی شہری کے قتل میں ملوث اس کے حقیقی بیٹے دانش، بہو طوبی زوجہ دانش، اور بیٹے کی خاتون دوست ایمن دختر جمیل احمد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ایس ایچ او زمان ٹان انسپکٹر غلام نبی آفریدی کے مطابق 18 فروری کو زمان ٹان تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 6، سیکٹر 51-سی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 61 سالہ سید محمد متین خان ولد سید محمد رحیم الہی کو قتل اور اس کے داماد کامران کو زخمی کردیا تھا۔

    مقتول کے قتل کا مقدمہ داماد محمد کامران کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔زمان ٹان پولیس نے واقعے کے تقریبا دو ماہ بعد مقتول سید محمد متین خان کے اندھے قتل میں ملوث اس کے حقیقی بیٹے، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول سید محمد متین خان علاقے میں کیبل کا کاروبار کرتا تھا، اور مقتول نے کاروبار میں ہیر پھیر کرنے پر اپنے بیٹے دانش کو کاروبار سے الگ کردیا تھا اور اسے گھر سے بھی نکال دیا تھا، تاہم رشتہ داروں کے کہنے پر اسے دوبارہ گھر میں رکھا گیا لیکن کاروبار میں شامل نہیں کیا۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کا بیٹا اپنی خاتون دوست کے لیے پیسے چوری کیا کرتا تھا، اور قتل سے تقریبا دو ماہ قبل بھی والد متین نے بیٹے دانش کو ڈانٹا تھا، جس کے بعد گرفتار ملزم دانش نے والد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور کرائے کے قاتلوں سے رابطہ کیا۔ تین لاکھ روپے میں قتل کی سپاری طے ہوئی، جس میں پچاس ہزار روپے کی پیشگی رقم خاتون دوست ایمن سے لے کر ادا کی گئی، جبکہ باقی رقم والد کے قتل کے بعد ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعے کے دن ملزم نے بیوی سے معلومات حاصل کیں کہ والد گھر سے نکلے یا نہیں، بیوی نے مقتول کے گھر سے نکلنے کی اطلاع دی۔ ملزم کی بیوی اور خاتون دوست کو علم تھا کہ دانش اپنے والد کو قتل کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، مگر دونوں نے یہ بات پولیس یا مقتول کے دیگر اہلخانہ سے چھپائی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ کرائے کے قاتل شریف خان اور سیال خان واقعے کے بعد بنوں فرار ہوگئے تھے، اور اب معلوم ہوا ہے کہ ایک ملزم شریف کسی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی موت مر چکا ہے، جبکہ دوسرا ملزم فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    سندھ حکومت کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے شدید احتجاج

    ٹیم میں شامل نہ کرنے پر’عمر اکمل پی سی بی پر پھٹ پڑے

    مصطفی عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کیخلاف مزید اہم انکشافات

    راولپنڈی ، ہمسائےکی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

  • ہماری صلح ہو گئی،سسر کے تشدد کا شکار خاتون کا قانونی کاروائی سے انکار

    ہماری صلح ہو گئی،سسر کے تشدد کا شکار خاتون کا قانونی کاروائی سے انکار

    پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سسر کی جانب سے بہو پر بچوں کے سامنے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تا ہم خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے بدتمیزی کی تھی جس کی وجہ سے مجھے مارا گیا، میری صلح ہو گئی ہے، کیس نہیں کرنا چاہتی

    پولیس کی جانب سے مقدمہ درج ہونے کے بعد خاتو ن کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے،جس میں وہ کہتی ہیں کہ ہماری صلح ہو گئی ہے اور کوئی قانونی کاروائی نہیں کرنا چاہتیں،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف بلال حسن نے خاتون کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کاش پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہوتی، جب تک اس نے ایک درست کام کیا ،لیکن یہ بحیثیت قوم ہمارے اوپر ایک طمانچہ ہے۔کل جس عورت پر اس کا سسر تشدد کر رہا تھا اور ویڈیو وائرل ہوئی۔ شیخوپورہ پولیس نے مقدمہ درج کیا مگر وہ خاتون خود کو قصوروار بتا رہی ہیں اور کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتیں۔ ٹھیک کیا بہن چھوٹے چھوٹے 4 بچے ہیں چھین کر گھر سے نکال دی جاو گی۔ عدالتوں کے چکر لگیں گے بچے مل بھی گئے تو ان کی کفالت کون کرے گا؟ بہت اچھا فیصلہ کیا میری بہن آپ نے

    واضح رہے کہ خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، صارفین نے کاروائی کا مطالبہ کیا تھا، اطلاعات کے مطابق خاتون کے شوہر بیرون ملک ہیں،جب سسر بہو پر تشدد کر رہے تھے تو گھر میں سے ہی ملزم کے دوسرے بیٹے نے ویڈیو بنائی اور اپنے رشتے داروں کو بھیجی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی شناخت لطیف کے طور پر ہوئی، تشدد کے دوران لطیف نے اپنی بہو کو دھمکیاں بھی دیں،ملز م کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا،

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

    عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • غیرت کے نام پر بہو کو قتل کرنے کی کوشش،شوہر پر بھی مقدمہ

    غیرت کے نام پر بہو کو قتل کرنے کی کوشش،شوہر پر بھی مقدمہ

    سندھ کے علاقے گھوٹکی میں شوہر اور سسرالیوں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بہو کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے
    پولیس نے خاتون کو قتل کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق خاتون کو قتل کرنے کی کوشش پر اسکے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے،

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ ایک مہینہ قبل وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی تھی، لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر وڈیروں کے ذریعے کاروکاری جرگہ کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں،پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں ملوث تین ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

    دوسری جانب خواتین اور بچوں کے اغوا، جنسی زیادتی،گھریلو تشدد اور انسانی سوداگری کے واقعات میں اضافہ ہوا،رپورٹ کے مطابق خواتین و بچوں پرتشدد،اغواء اور بچوں کی سوداگری کے سب سے زیادہ کیسیز کراچی سے رپورٹ ہوئے جنسی زیادتی اور گھریلو تشدد میں سب سے زیادہ کیسیز حیدرآباد میں رپورٹ ہوئے غیرت کے نام پرقتل کے سب سے زیادہ کیسیز لاڑکانہ میں رپورٹ ہوئے

    ایک سال میں 16 خواتین قتل،کاروکاری کے پانچ،گمشدگی کے سات کیس رپورٹ

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • ساس نے حاملہ بہو کو زندہ جلا دیا

    ساس نے حاملہ بہو کو زندہ جلا دیا

    بغداد: عراق میں ساس نے حاملہ بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،جس سے اس کے جسم کا 65 فیصد حصہ جھلس گیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق عراق کی کمشنری النجف میں ساس بہو کا تنازعہ اتنا بڑھا کہ ساس نے 21 سالہ حاملہ بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، واقعے کے وقت بہو باورچی خانے میں کھانا تیار کر رہی تھی آگ لگنے سے خاتون کے جسم کا 65 فی صد حصہ جھلس گیا، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ خاتون کے جلنے کے زخم تیسرے درجے کے ہیں۔

    لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک

    حاملہ خاتون، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، نجف صوبے میں اپنے گھر میں کھانا پکا رہی تھی، بھائی کے بیان کے مطابق اچانک اس نے محسوس کیا کہ اس کے کپڑوں پر کوئی سیال مادہ چھڑکا جا رہا ہے، جوں ہی وہ پلٹی اسی لمحے اس کا جسم آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

    عراقی حکام ابھی تک اس واقعے کی تحقیقات کر رہےہیں جس کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے وقت متاثرہ خاتون کا شوہر، سسر اور بہنوئی وہاں موجود تھے تاہم شوہر اور اس کی والدہ اس کے بعد نامعلوم مقام پر فرار ہو گئے۔

    ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ،8 افراد ہلاک اور 9 زخمی

    مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ تھرڈ ڈگری جلنے سے نوجوان خاتون کے جسم کا 65 فیصد سے زیادہ حصہ متاثر ہوا۔ اس کی صحت یا جنین کے بارے میں ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آیا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت متاثرہ خاتون کا شوہر، سسر اور بہنوئی بھی وہاں موجود تھے۔

    اور ایسے جرائم کرنے والوں کو روکنے کا مطالبہ کیا، خاص طور پر چونکہ عراق میں گھریلو تشدد کے جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےعام لوگ ساس کے رویے پر تنقید کر رہے ہیں ساس اپنی بہو کو جلا کر موقع سے فرار ہو گئی تھی، متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے رپورٹ کے بعد پولیس نے ساس کا بیان ریکارڈ کرکےانھیں جانےکی اجازت دے دی۔

    گوجرہ :کار میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ،تین افراد کی دھوئیں سےحالت غیر

  • بیٹا سعودی عرب،بہو کے گھر میں نامحرم موجود تھا، دونوں کو قتل کر دیا، سسر کا اعتراف جرم

    بیٹا سعودی عرب،بہو کے گھر میں نامحرم موجود تھا، دونوں کو قتل کر دیا، سسر کا اعتراف جرم

    بیٹا سعودی عرب،بہو کے گھر میں نامحرم موجود تھا، دونوں کو قتل کر دیا، سسر کا اعتراف جرم

    چارسدہ میں تھانہ شبقدر پولیس کی بروقت کارروائی، غیرت کے نام پر بہو اور اس کے دوست کو قتل کرنے والے سسر اور دیورکو ایک گھنٹہ کے اندر گرفتارکر لیا

    مسماۃ (س) اور توصیف علی کو قتل کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرکے تھانہ شبقدر منتقل کردیا گیا ۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے شبقدر میں دہرے قتل کا نوٹس لیا اور اے ایس پی شبقدر بلال احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او گل شید خان نے پولیس ٹیم کی ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان باپ بیٹے کو فوری گرفتار لیا۔ ملزم جمشید ولد زرلعل اور زرلعل ولد لعل زمان کو تھانہ شبقدر منتقل کردیا گیا۔

    ملزمان باپ بیٹے نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ مسماۃ(س) ان کی بہو ہے اور علحیدہ مکان میں اپنی بیٹیوں کیساتھ رہائش پذیر تھی جبکہ مقتولہ کا شوھر سعودی عرب میں محنت مزدوری کے سلسلے میں ملک سے باھر ہے۔ مقتولہ کے سسر زرلعل کا کہنا ہے کہ مجھے اطلاع ملی کہ بہو کے گھر میں نامحرم موجود ہے لہذا موقع پر جاکر بہو سمیت ایک نامحرم شخص پر فائرنگ کرکے قتل کا اقرار کرتے ہیں۔ مقتول کی شناخت توصیف علی ولد علی زادہ بخشی پل پشاور کے نام سے ہوئی۔تھانہ شبقدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کیخلاف مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    قبل ازیں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالدنے صحافی افتخار احمد کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن سجاد کی سربراہی میں سپشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا کہنا ہے کہ چارسدہ کے تحصیل شبقدر میں صحافی افتخار احمد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ اور قتل ایک آفسوسناک واقعہ ہے۔واقعے میں ملوث ملزمان کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

    ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے صحافی افتخار احمد پر فائرنگ کے فوراً بعد رات کو ہی جائے وقوعہ کادورہ کیا۔ائی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری اور آر پی او مردان یاسین فاروق کی ہدایات پر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ایس پی انویسٹی گیشن سجاد خان کی سربراہی میں میں پولیس ٹیم تشکیل دی ہے جس میں اے ایس پی شبقدر بلال احمد، ایس ایچ او شبقدر گل شید خان ،سی آئی او شبقدر قیصر خان اوردیگر پولیس افسران شامل ہیں۔پولیس سپیشل ٹیم قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مختلف زاویوں سے تفتیش کررہی ہے۔

    پولیس ٹیم نے تحصیل شبقدر اور ملحقہ علاقوں میں رات سے ہی آپریشن کا آغاز کردیا ہے اور کئی مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او چارسدہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ انشاءاللہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دلوائنگے۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا مزید کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں اور معاشرے کی تشکیل میں صحافی کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان حوا کتنے ہی بااثر نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔پولیس فورس اپنی پوری قوت کیساتھ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارراوائیاں جاری رکھی گی۔صحافیوں کو تحفظ کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے اور پولیس فورس اپنی فرائض احسن طریقے سے انجام دی رہی ہے۔

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    تین سال قبل بہن کو بھگا کر شادی، سالے نے بہنوئی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

  • لاہور:سسر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بہو 26مقدمات میں اشتہاری نکلی

    لاہور:سسر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بہو 26مقدمات میں اشتہاری نکلی

    لاہور: بہو 26مقدمات میں اشتہاری نکلی ،اطلاعات کے مطابق وحدت کالونی میں صلح کے دوران سسر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بہو چوری اور لڑائی جھگڑوں کے 26مقدمات میں اشتہاری نکلی۔

    پولیس کے مطابق لاہوروحدت کالونی میں مقتولہ شبنم بی بی کو اس کے سسر خضر نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، ملزم اور مقتولہ اہل خانہ سمیت ثالث ارشد کے گھر صلح کے لئے جمع تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ صلح کے دوران دونوں پارٹیوں میں ہونے والے جھگڑے میں خضر کی فائرنگ سے شبنم کو لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی،پولیس کے مطابق مقتولہ چوری اور لڑائی جھگڑوں کے 26 مقمدمات میں اشتہاری تھی۔شبنم کی لاش کو کارروائی کیلئے مردہ خانےمنتقل کردیاگیا ہے۔
    ایس پی اقبال ٹاؤن عمارہ شیرازی کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

  • بلدیاتی الیکشن: ساس نے بہو کو شکست دے دی

    بلدیاتی الیکشن: ساس نے بہو کو شکست دے دی

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق ساس کو کامیابی ملی جب کہ بہو کو شکست ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے لوئرمہمند کے بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق اے این پی کی امیدوار 65 سالہ دنیا بی بی نے جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار لعل پری جانہ کو شکست دے دی ہےخیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی دنیا بی بی رشتے کے اعتبار سے ساس ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق دنیا بی بی نے 402 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار لعل پری جانہ کو 401 ووٹ ملے جس کی وجہ سے وہ شکست سے دوچار ہو گئی ہیں۔

    پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہی لے ڈوبی: سٹی میئر پشاور کی سیٹ جے یو آئی لے اُڑی

    بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی آزاد امیدوار رابعہ بی بی جو رشتے کے اعتبار سے بہو ہیں، ویلج کونسل ترکزئی 2 میں شکست سے دوچار ہو گئی ہیں۔

    رابعہ بی بی کو کل 56 ووٹوں سے شکست ہوئی ہے آزاد امیدوار رابعہ بی بی کو جے یو آئی سے تعلق رکھنے والی خاتون امیدوار نے شکست دی ہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت ہونے کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاور میں سٹی میئر کاالیکشن ہار گئی، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سٹی میئر کے الیکشن میں حکومتی امیدوار کو ہرا دیا۔

    بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والی جے یو آئی کوسینیٹ انتخاب میں ذلت آمیزشکست:شوکت ترین سینیٹر بن گئے

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار زبیر علی خان نے حکومتی امیدوار رضوان خان بنگش کو 11 ہزار کے واضح ووٹوں سے شکست دیدی۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق فاتح امیدوار نے 57306 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کو 46135 ووٹ ملے، اُدھر پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان نے 45 ہزار 12 ووٹ حاصل کیے۔

    ادھر پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے مہنگائی کو بلدیاتی الیکشن میں شکست کی وجہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مہنگائی کا احساس ہے، دو تین ماہ میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

    بلدیاتی الیکشن، پشاور سمیت میئر کی تین سیٹوں میں جے یو آئی آگے