Baaghi TV

Tag: بیرسٹر گوہر

  • پیر کے اجلاس میں ہمیں لائیو دکھایا جائے، ورنہ ہم بائیکاٹ کریں گے،بیرسٹر گوہر

    پیر کے اجلاس میں ہمیں لائیو دکھایا جائے، ورنہ ہم بائیکاٹ کریں گے،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ لیڈر جیل میں ہے مگر ہم آگے بڑھ رہے ہیں، قومی اسمبلی میں امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک پر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوبارہ بھی ایسا ہوا تو یہاں چلنا بہت مشکل ہو جائے گا، ہم ہر ظلم کے باوجود پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں، ہم جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں، ہمارا لیڈر اور کارکنان جیلوں میں ہیں، جن کو کسی صورت جیل میں نہیں ہونا چاہیے تھا-

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پی ٹی وی پر براہ راست دکھا گیا دکھایا گیا لیکن عمر ایوب کو کوریج نہیں دی گئی پیر کے اجلاس میں ہمیں لائیو دکھایا جائے، ورنہ ہم اجلاس کابائیکاٹ کریں گے،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا احترام کرتے ہیں، لیکن یہ لوگ ہمیں بھی عزت دیں،ڈپٹی اسپیکر نے عمر ایوب کے کسی لفظ کو حذف نہیں کیا، فارم 47 بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی-

    یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ

    اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ شہباز شریف کے مطابق ملک پر قرضہ 80 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، ہمارے خزانے میں ریزرو اور معیشت کا بیڑا عرق ہو گیا ہے، ملک کی معیشت کا حجم سکڑ گیا ہے، آج بجلی کا یونٹ 85 سے اوپر جا پہنچا ہے، اپوزیشن لیڈر کا انتخاب ہمارے قائد کریں گے، مسلم لیگ ن کے چہروں سے صاف دکھائی دے رہا ہےکہ یہ چور ہیں-

    نامورادیبہ،شاعرہ،عالمہ ، ڈرامہ رائٹر، براڈ کاسٹر اور ریڈیو کمپیئر افروز رضوی

    انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی کے ذریعے ہی معیشت چل سکتی ہے، یہاں آئین اور قانون اور پیسے کا کوئی تحفظ نہیں ہے اس ماحول میں کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو بھی بتایا پاکستان تحریک انصاف کے بانی ملک کی بہتری کے لیے سوچتے ہیں، ہماری جماعت ملک میں بہتری اور نظام تبدیل کرنے کی خواہش مند ہے، ہم چاہتے ہیں فارم 47 کے رچائے گئے ڈرامے کی تہہ تک پہنچایا جائے۔

    تعلیمی ترقی ضامن معاشی ترقی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے نامزد کردہ امیدوار شہباز شریف دوسری بار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، قائد ایوان کی نشست سنبھالنے والے شہباز شریف نے 201 ووٹ لیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے جبکہ کارروائی کے دوران ایوان گھڑی چور اور ووٹ چور کے نعروں سے گونجتا رہا۔

  • شیر افضل مروت نے  بیرسٹر گوہر کو گلے لگا لیا

    شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو گلے لگا لیا

    اسلام آباد: شیر افضل مروت رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے اور انہیں گلے لگا لیا۔

    باغی ٹی وی :شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر پارٹی کے اہم رہنما ہیں، میڈیا پر ہمارے اختلافات کی بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں، ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، تحریک انصاف کی تمام قیادت ایک پیج پر ہے۔

    شیر افضل مروت نےکہا کہ میں نے ان کی نااہلی کے حوالے سے کوئی لفظ نہیں کہا لیکن اس پہ مجھے شو کاز نوٹس دیا گیا، آج میں آیا ہوں میں یہ معلوم کرنا چاہتا تھا کہ میرا بھائی مجھ سے ناراض ہے یا شوکاز نوٹس جو ہے وہ خلائی مخلوق کی طرف سے آیا ہے تو لہذا میں نے گوہر صاحب کو گلے لگایا ہے چوما ہے اور اس شخص کے ماتھے پہ جو ہے کوئی لکیر تک نہیں ہے۔

    پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد …

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرکوئی ٹینشن نہ لیں آپ کی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے انشاءاللہ بیرسٹر گوہر ہمارے چیئرمین ہی رہیں گے یہ خان کے طرف سے نامزد ہیں اور خان جس کو بھی نامزد کر دیتا ہے وہ ہمارے سر کا تاج ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کی خلا ف ورزی پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ،پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان دینے پر جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی کی جانب سے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،لہذا شیر افضل مروت 2دن میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کروائیں، اگر شیر افضل مروت کی جانب سے جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے تحت ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    ن لیگ کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

    60 سے 70 سالہ مبینہ مسلح ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

  • تحریک انصاف کا کوئی بھی قدم پاکستان کے خلاف نہیں ہو گا،بیرسٹر گوہر

    تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے اوپن ٹرائل کی حقیقت کا بتا دیا ہے،پی ٹی آئی کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے ملک کی معیشت کو نقصان ہو، پی ٹی آئی ہر وہ کام کرئے گی جو ملکی معیشت کو آگے لے کر جائے ،آج عدالت کے سامنے اس بات کا بھی بتایا گیا کہ میڈیا کو بھی آنے نہیں دیا گیا، نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہی،الیکشن کمیشن فارم 47 کے تحت نتائج جاری کرنے میں ناکام رہا، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ اور ان کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے،کل سابق کمشنر کا جو بیان جاری ہوا اب حقیقت عوام جان چکی ہے، جو فارم 47 جاری ہوئے وہ جعلی ہے، ہم پارلیمان کا حصہ بنیں گے، ہم میدان چھوڑ کر نہیں جائیں گے، ہم آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے،ہم ہر حال میں پاکستان میں قانون کی بالادستی اور رول آف لاء چاہتے ہیں، جو خط ہم آئی ایم ایف کو لکھیں گے وہ ملکی مفاد میں ہو گا ،ملک کے خلاف ہم کچھ بھی نہیں کرے گے، ریاست، جمہوریت اور قانون کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا،

    بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہی پناہ گاہیں بنائی، صحت کارڈ بنائے اور انوسٹمنٹ لے کر آئی، تحریک انصاف کا کوئی بھی قدم نہ پاکستان کے خلاف اور نہ عوام کے خلاف ہو گا،ہم جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسی آزادی کے لیے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں،

    واضح رہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہو گا،راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی،جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے،

    اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر

    دوران عدت نکاح کیس، سزا کیخلاف عمران ،بشریٰ بی بی کی اپیل دائر

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

  • تحریک انصاف ووٹ کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرے گی، بیرسٹر گوہر

    تحریک انصاف ووٹ کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرے گی، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ووٹ کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرے گی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کمشنر پنڈی وسل بلور تھے انہوں نے بتایا دھاندلی کس طرح ہوئی، انتخابی دھاندلی سے متعلق تحقیقات کی جائیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری فارم 45 کی ہے، فارم 45 کے مطابق نتائج تیار کیے جائیں، فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کر کے قومی اسمبلی کا اجلاس بلالیں-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل دستور کی مکمل بالادستی اور جمہوری اقدار و روایات کے ازحد احترام سے جڑا ہے، دستورِمملکت اقتدار و اختیار کی ملکیّت عوام کو سونپتا ہے جو اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے یہ اختیار بروئے کار لاتے ہیں، ریاست اور عوام کے مابین اس مقدس رشتے کو نیچا دکھا کر بطور ریاست ہمارے لیے کسی بھی خیر کی توقع عبث ہے تاریخ گواہ ہے جب بھی دستور اور جمہوریت سے بےنیاز ہوکر نظمِ ریاست چلانے کی کوشش کی گئی، ملک بحرانوں کی لپیٹ میں آیا اور حادثات نے ہماری دہلیز پر دستک دی، آج بطور ریاست ہم جس مقام پر کھڑے ہیں وہ ہم سے نہایت سنجیدگی اور ہوش مندی کا متقاضی ہے۔

    جج کے استعفے سے کارروائی ختم نہیں ہوگی،سپریم کورٹ

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جھوٹے، من گھڑت اور جعلی مقدمات میں جیل میں ناحق قید کیا گیا،تحریک انصاف سے بلّے کا انتخابی نشان چھین لیا گیا، تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی اور قدم قدم پر آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر انتخابی دوڑ سے باہر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی،اقتدار کیلیے غیرآئینی و غیر قانونی سیلیکشنز پر اصرار کی بجائے عوامی مینڈیٹ کی حامل تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور مرکز میں مضبوط حکومت سازی کا آئینی و جمہوری حق دیا جائے، پاکستان تحریک انصاف بہرصورت عوام کے مینڈیٹ کی نگہبانی کا فریضہ سرانجام دے گی اور عوام کے ووٹ کی حرمت کے تحفظ کیلیے ہر سطح پر پوری قوت سے آواز بلند کرے گی۔

    ایپل پربھاری جرمانہ عائد ہونے کا امکان

    قبل ازیں بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفی دیں، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے دینے کا یہ مناسب وقت ہے فیصلہ کیا گیا کہ سنی اتحاد کے ساتھ ہم جائیں گے۔ ہم صوبائی اسمبلی میں سنی اتحاد کے ساتھ تھے،82 کامیاب آزاد اراکین سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں، اور کہا کہ باقی 10 بھی پی ٹی آئی کے اراکین ہیں وہ بھی شامل ہوجائیں گے، متحد حکومت کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب ہمارے پاس مینڈیٹ نہ ہو۔

    کرائے کے قاتل،173شوٹر لاہور میں،پنجاب میں13 ماہ میں 573 قتل کی اندھی وارداتیں

  • بیرسٹر گوہر کا وفاق، پنجاب،کے پی میں حکومت بنانے کا اعلان

    بیرسٹر گوہر کا وفاق، پنجاب،کے پی میں حکومت بنانے کا اعلان

    رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کی جمہوریت کا اہم ترین دن ہے،ہم تین اسمبلیوں کو ختم کرتے ہوئے نئے انتخابات کی جانب بڑھے، سپریم کورٹ کی مداخلت سے آٹھ فروری انتخابات کا فیصلہ ہوا، گزشتہ 2سال سے پی ٹی آئی مشکلات سے گزر رہی ہے،سپریم کورٹ کی ہدایت پر 8 فروری کو الیکشن کی تاریخ طے ہوئی،الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے،پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے،تمام مشکلات کے باوجود الیکشن کیلئے جدوجہد جاری رکھی،عوام نے 8 فروری کو پرامن طریقے سے حق رائے دہی استعمال کیا،الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی رات 2 بجے تک نتائج کا اعلان کرتا،2 بجے تک کسی صورت نتیجے کا اعلان نہ ہوسکا تو وجوہات بتائی جائیں،اس بار پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا،رات 12 بجے تک صرف 10 فیصد سے کم نتائج موصول ہوئے تھے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا سے اتنی بڑی تعداد میں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتی ہو، تحریک انصاف کو اس وقت 170 سیٹوں کی برتری حاصل ہوچُکی ہے،وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، بہت جلد وزیراعلیٰ کے ناموں کا اعلان کریں گے، پنجاب کے عوام کو عوامی وزیراعلیٰ ملنے جارہا ہے،

    بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم حکومت بنائیں گے، ابھی جو نتائج آ رہے ہیں، ہم اکثریت میں ہیں،پنجاب کو عوامی وزیراعلیٰ ملنے جا رہا ہے،سارے لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ووٹ دیا، جو اکثریت میں ہو اسکے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، ہمارے ساتھ پہلے دن سے زیادتی ہوئی، کوشش کی گئی کہ ہم بائیکاٹ کی طرف چلے جائیں لیکن ہم نہیں گئے، سب سے درخواست ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، عوام کی آواز کو دبانا، رائے کو مسترد کرنا، کسی کے لئے مرضی کی حکومت بنوانا،یہ اکانومی برداشت نہیں کر سکے گی، تحریک انصاف کے لئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کی جائے، ہم قانونی تقاضا کرتے ہیں کہ ہمیں سب نتائج دیئے جائیں، رات 12 بجے تک ہمیں سب نتائج دیئے جائیں،مینڈیٹ کا احترام کیا جائے،تا کہ ہم آگے بڑھ سکیں،ہم اس فتح کو غلامی نا منظور کے نام کر رہے ہیں، قوم نے غلامی کو ریجکٹ کر دیا ہے۔

    بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں سے نتائج نہیں ملے وہاں کل آر او کے دفاتر کے باہر پرامن احتجاج کریں گے، ہاتھ میں ڈنڈا نہیں بلکہ پاکستان کا جھنڈا ہونا چاہئے، کل ہم احتجاج کریں گے،تحریک انصاف کو حکومت بنانے دیں، ہم حکومت بنائیں گے، کے پی اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے، یہ پہلی بار ہوا کہ قیادت کے جیل میں ہوتے ہوئے عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، جلد عمران خان عوام کے سامنے ہوں‌گے، مجلس وحت المسلمین کے ساتھ معاہدہ تھا کہ ہم انکے مقابلے میں امیدوار نہیں لائیں گے، جہاں تک مخصوص سیٹوں کا تعلق ہے ہم نے الیکشن کمیشن کو لسٹ بھیجی تھی، اب ہم اس پر فیصلہ کریں گے، کہ کس پارٹی کو جوائن کرنا ہے یا اپنی پارٹی میں رہنا ہے،

    بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھاکہ ہم اعلان کر چکے ہیں کہ ہم حکومت بنائیں گے، جو اکثریت ثابت کرے گا اس نے حکومت بنانی ہے، ہماری اکثریت ہے، عوام نے بہترین فیصلہ کیا، ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، ہم مستقبل کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں، جب آگے بڑھیں گے تو حکومت ملک، آئین ،قانون کے مطابق بنائیں گے،صدر مملکت عارف علوی ہمیں ہی حکومت بنانے کی دعوت دینگے، کل خود ساختہ پرائم منسٹر نے جو اعلان کیا ہے اس بیان کی ہم مزمت کرتے ہیں، اکثریت پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہے،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

    قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

    تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

    آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

    مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

  • تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات عمران خان کی ہدایت پر ملتوی

    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات عمران خان کی ہدایت پر ملتوی

    تحریک انصاف نے پانچ فروری کو ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کر دیئے

    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری ہو چکا تھا، رؤف حسن الیکشن کمشنر تھے، صوبائی الیکشن کمشنر کا اعلان بھی کیا گیا تھا تا ہم اب پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں، رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات عمران خان کی کی ہدایت پر ملتوی کیے گئے ہیں،عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات کروائے جائیں ابھی الیکشن پر فوکس کیا جائے،بیرسٹر گوہر کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی توجہ عام انتخابات سے ہٹ سکتی ہے۔

    قبل ازیں ،تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا,پاکستان تحریک انصاف کے تمام رجسٹرد ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں پاکستان بھر میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکتے ہیں،پارٹی ممبران اپنا ووٹ ‘رابطہ ایپلیکیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول’کے ذریعے بھی ریکارڈ کرا سکتے ہیں،31 جنوری 2024 تک رجسٹر ہونے والے تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی،انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیل تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلیکیشن پر دستیاب ہو گی،الیکشن کے تفصیلی طریقہ کار کی وضاحت الیکشن رولز، 2020 میں موجود ہے جو ویب سائٹ اور رابطہ ایپ پر دستیاب ہے،

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • عمران خان کا جینا مرنا اس ملک میں ہے، بیرسٹر گوہر

    عمران خان کا جینا مرنا اس ملک میں ہے، بیرسٹر گوہر

    تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے غیر قانونی طریقوں سے سنائے جارہے ہیں۔

    اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہا کہ وکلا موجود تھے لیکن درخواست کے باوجود موقع نہیں دیا گیا، جج نے ملزمان کے 342 کے بیانات اپنے موبائل فون میں دکھائے، جج صاحب نے فیصلے میں پی ٹی آئی کے وکلا سے متعلق درست نہیں لکھا، پی ٹی آئی وکلا ہر وقت عدالت میں موجود ہوتے ہیں اور ہر تاریخ پر پیش ہوتے ہیں، انہیں موقع نہیں دیا جارہا، عدالتی فیصلے غیر قانونی طریقوں سے سنائے جارہے ہیں، جو وکلا دیے گئے ان کے پاس کچھ نہیں تھا، وہ وکلا ہمارے خلاف پیش ہوتے رہے اور پراسیکیوشن کی ٹیم کا حصہ تھے

    بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ مخالفین مایوسی پھیلا رہے ہیں عمران خان کہیں بھی نہیں جارہے وہ عوام میں تھے عوام میں ہیں عمران خان کا جینا مرنا اس ملک میں ہے آپ تسلی رکھیں عمران خان بہت جلد واپس آئیں گے۔عمران خان ملک میں ہیں انکا جینا مرنا اس ملک میں ہے، وہ واپس آئیں گے کہیں نہیں جا رہے، آٹھ فروری کو عمران خان کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں

  • بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد غیر آئینی، غیر قانونی ہیں،بیرسٹر گوہر علی خان

    بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد غیر آئینی، غیر قانونی ہیں،بیرسٹر گوہر علی خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ ہمارا کامن انتخابی نشان ہو تاکہ ہمارا ووٹر کنفوثز نہ ہو

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک درخواست کے پروسس کے لیے الیکشن کمیشن آیا تھا ، امیدوار آزاد ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے خدشات موجود ہیں لیکن ہمارے ساتھ مخلص پارٹی امیدوار میدان میں ہیں مشکل وقت میں ورکرز ہمارے ساتھ رہے، مجھے امید ہے کہ وہ کرپشن نہیں کریں گے-

    بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باوجود ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد غیر آئینی، غیر قانونی ہیں پارلیمنٹ میں بھی جا کر امیدوار پارٹی کا حصہ رہیں گے کیونکہ کاغذات نامزدگی پر پارٹی کا نام لکھا ہوا ہے ،ہم نے پارٹی امیدواروں کی لسٹ اپڈیٹ کر دی ہے، کل تک ان کے انتخابی نشان بھی اپ ڈیٹ کر دیں گے-

    شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

    بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ان امیدواروں کے لیے انتخابی مہم بھی چلائیں ، ہم یہ عوام پر چھوڑیں گے کہ وہ جس کو چاہیں ووٹ دیں ، ہم نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے کیونکہ یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ، میرے گھر سے سرسری کاغذات اٹھائے گئے، میرے گھر سے دو موبائل اٹھا کر لے گئے ہیں وہ ابھی تک واپس نہیں کئے ہیں-

    اسد قیصر اور دیگر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے …

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان

  • سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل ضرور دائر کریں گے، بیرسٹر گوہر

    سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل ضرور دائر کریں گے، بیرسٹر گوہر

    رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے،

    بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تین دنوں کے اندر اپنے امیدوار کی انتخابی نشانات کیساتھ لسٹ جاری کریگی،عوام سے اپیل ہے پی ٹی آئی کے منتخب کردہ نمائندوں کو ووٹ دیگر کامیاب بنائیں ،جو سیٹیں پینڈنگ میں رکھی تھی وہ جلدی فائنل ہو جائینگی،سپریم کورٹ کے بلے کے فیصلے سے 25کروڑ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں ،یہ جمہوریت کیخلاف ایک سازش کامیاب ہوئی ہے، جمہوریت کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے اس سے کرپشن کی ایک ابتدا ہو گی ،ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کرینگے ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی ہر صورت دائر کرنی ہے آئین کے تحت کیا کسی پارٹی سے نشان واپس لیا جا سکتا ہے یا نہیں ،قانون کے تحت اس کیس کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نہیں پانچ رکنی بینچ کو سننا چاہیے تھا ،بانی پی ٹی آئی کا ووٹرز کو یہ مسیج ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے ،8 فروری کو جیت ہو گی پر امن رہنا ہے،

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی ، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پی ٹی آئی سے بلا چھن گیا،جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدواروں‌کو دیگر انتخابی نشان الاٹ کر دیئے ہیں، آج صبح پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے لیول پلینگ فیلڈ کی درخواست بھی واپس لے لی ہے،

  • بیرسٹر گوہر کے پولیس چھاپہ،کاغذات لے گئے، توڑ پھوڑ کی، بیرسٹر گوہر

    بیرسٹر گوہر کے پولیس چھاپہ،کاغذات لے گئے، توڑ پھوڑ کی، بیرسٹر گوہر

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ہے

    بیرسٹر گوہر اس وقت سپریم کورٹ میں موجود تھے جب انکے گھر چھاپہ مارا گیا، بیرسٹر گوہر کو کال گئی تو وہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سامنے پیش ہو گئے،اور کہا کہ  میرے بیٹوں اور بھتیجوں کو مارا جا رہا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جو بھی ہوا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ابھی خبر آئی ہے میرے گھر چار ڈالے گئے، میرے بھتیجے کو مارا ہے اور سارے کاغذات لے کر چلے گئے ،کوئی بات نہیں ہم اس کاروائی کو جاری رکھیں گے،بیرسٹر گوہر کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ چوہدری صاحب اس طرح ہوا ہے تو نہیں ہونا چاہیے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں دیکھ لیتا ہوں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی جنرل کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئے.

    چار ڈالوں میں لوگ میرے گھر آئے، کسی پر اعتماد نہیں ہے عدالت کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا ہوا،بیرسٹر گوہر
    بیرسٹر گوہر علی خان روسٹرم پر دوبارہ آگئے ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کیا صورتحال ہے،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بہت سیریس صورتحال ہے،حالات بہت سنگین ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ابھی معاملے کو طے کریں، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چار ڈالوں میں لوگ میرے گھر آئے، کسی پر اعتماد نہیں ہے عدالت کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا ہوا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سے بات ہوئی ہے،سیکرٹری داخلہ اور آئی جی معلوم کر رہے ہیں کہ کیا ہوا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بیرسٹر گوہر کو بات کرنے سے روک دیاکہا کہ پہلے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بتائیں اگر بات نہ سنی جائے تو عدالت کو آگاہ کریں،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب تو حد سے بھی تجاوز ہوگیا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم ایس ایچ او تو نہیں ہیں،

    بیرسٹر گوہر اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کمرہ عدالت نمبر 1 کے باہر مکالمہ ہوا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں نے اٹارنی جنرل سے بات کی ہے وہ آئی جی اور دیگر لوگوں کو فون کر رہے ہیں ، بیرسٹر گوہر نے گھر کی موبائل فوٹیجز ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو دیکھائیں، اور کہا کہ انہوں نے گھر پر مارا ہے کمپیوٹر سب کچھ اٹھا کر لے گئے ہیں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل دوبارہ اٹارنی جنرل آفس کی طرف روانہ ہو گئے،

    بیرسٹر گوہر سماعت چھوڑ کر گھر روانہ ہوئے اور گھر کی ویڈیو جاری کی،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو مارا گیا، میری بیوی پر تشدد کیا گیا اور موبائل فون سمیت دستاویزات لیکر چلے گئے

    اشتہاری کی تلاش میں پولیس بیرسٹر گوہر کے گھر پہنچ گئی، تشدد نہیں کیا، ترجمان
    دوسری جانب بیرسٹر گوہر کے فیملی پر تشدد کی خبریں، پولیس ترجمان نے تردید کر دی، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس پہنچی ہے،پولیس ایک اطلاع پر اشتہاریوں کی تلاش میں ایک گھر پہنچی، وہ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے، پولیس واپس آگئی، نہ ہی کسی پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا اور نہ ہی کوئی دستاویزات اٹھائی گئیں ہیں، یہ ایک معمول کی کارروائی تھی،مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں،

    مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

    بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

     پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

    عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

    الیکشن میں میں جہاں بھی ہوں گا وہاں جیت ہماری ہی ہوگی

     بانی پی ٹی آئی اب قصہ پارینہ بن چکے

    عمران خان ملک میں الیکشن نہیں چاہتا ، وہ صدارتی نظام چاہتاہے 

    آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ڈی پی او سٹی بیرسٹر گوہر کے گھر پہنچ گئے،ڈی پی او سٹی نے بیرسٹر گوہر کے بھانجے محمد یوسف سے ملاقات ہوئی ہے اور ابتدائی معلومات حاصل کی،مزید کارروائی بیرسٹر گوہر کے عدالتی کارروائی سے فارغ ہونے کے بعد عمل میں لائی جائے گی ،ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سب کےلیے برابر ہے اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،اگر کسی پولیس افسر کا قصور ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی

    ہمیں پتہ نہیں تھا کہ یہ بیرسٹر گوہر کا گھر ہے، ٹیم واپس آ گئی، کاروائی ہو گی، آئی جی اسلام آباد
    آئی جی اسلام آباد بھی سپریم کورٹ آئے تھے جو واپس روانہ ہو گئے، آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ بیرسٹر صاحب کے گھر جو ٹیم گئی تھی واپس آ گئی،نہ کسی کا سامان لیا ہے نہ کمپیوٹر اٹھایا گیا ہے ،اسکے باوجود بیرسٹر صاحب جو کہیں گے ویسے کریں گے،پولیس کے کسی افسر سے زیادتی یہ ہوئی تو اسکا پورا حساب لیں گے،ہمیں پتا نہیں تھا کہ یہ گھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا ہے،جو انکی شکایت ہو گی ہم تحقیقات کریں گے، پولیس افسر کی زیادتی کا حساب لیں گے اور کاروائی بھی کریں گے.