Baaghi TV

Tag: بیروت

  • اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری، 52 افراد جاں بحق، 154 زخمی

    اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری، 52 افراد جاں بحق، 154 زخمی

    لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں بیروت اور دیگر علاقوں میں بمباری کے بعد متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد52 ہو گئی ہے اور 154 افراد زخمی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الجنہ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے اسرائیلی جنگی طیاروں نے البقاع اور بیروت کے جنوبی مضافات میں وسیع پیمانے پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

    خطےکی کشیدہ صورت حال: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ

    لبنانی وزیر برائے سماجی امور حنین سید نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 171 پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں جہاں اس وقت تقریباً 29 ہزار بے گھر افراد کو رکھا گیا ہے۔

    شہر کے دو درباروں پر موٹر سائیکل پارکنگ کرنے والوں سے اوور چارجنگ

  • بیروت اور جنوبی لبنان پر شدید اسرائیلی بمباری، 31 جاں بحق، درجنوں زخمی

    بیروت اور جنوبی لبنان پر شدید اسرائیلی بمباری، 31 جاں بحق، درجنوں زخمی

    اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف باقاعدہ ’جارحانہ مہم‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران کے بعد لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر راکٹ اور ڈرونز برسانا شروع کر د جس کے بعد اسرا ئیل کی جانب سے لبنان پر حملوں میں 31 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر حیفہ میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تنظیم نے اس کارروائی کو آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا ردعمل قرار دیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے داغے گئے ڈرونز اور راکٹوں کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 149 زخمی ہو چکے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حملے بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی لبنان میں کیے گئے دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں 20 افراد جاں بحق اور 91 زخمی ہوئے جبکہ جنوبی لبنان میں 11 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوئے۔

    ایران کے کویت ،بحرین، قطر اور دبئی پر حملے، امریکی تنصیبات نشانے پر

    حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ لبنان اور اس کے عوام کے دفاع اور اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیا گیاقیادت واضح کرچکی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل، قائدین، نوجوانوں اور عوام کے قتل نے ہمیں اپنے دفاع اور جواب دینے کا حق دیا ہے۔

    اسرائیلی افواج نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور اہم رہنماؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک اجلاس میں کہا کہ حزب اللہ کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے یہ کارروائی شروع کی ہے۔

    کویت میں امریکی ایف 15 طیارہ تباہ

    اسرائیل نے ان حملوں کا آغاز اس وقت کیا جب حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ خطے میں جاری کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد تنازع وسیع ہو گیا اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے بعض علاقوں میں جبری انخلا کی وارننگ بھی جاری کی گئی، جس کے باعث لاکھوں افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

    لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا کہ لبنانی سرزمین سے اسرائیل پر ہونے والے حملے حکومت کی اس کوشش کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کا مقصد لبنان کو خطرناک فوجی تصادم سے دور رکھنا ہے تاہم انہوں نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی اور خبردار کیا کہ لبنان کو دوسروں کی جنگوں کا میدان بنانے سے ملک کو مزید خطرات لاحق ہوں گے۔

    ایرانی حملے: متحدہ عرب امارات میں اسٹاک مارکیٹس دو دن کے لیے بند

  • شام سے 318 پاکستانیوں کو لے کر خصوصی طیارہ وطن روانہ

    شام سے 318 پاکستانیوں کو لے کر خصوصی طیارہ وطن روانہ

    شام سے بیروت پہنچنے والے 318 پاکستانیوں کو لے کر خصوصی طیارہ وطن روانہ ہوگیا-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق بیروت ایئرپورٹ پرپاکستانی سفیر نے طیارے کو الوداع کہا،پاکستانی سفارت خانہ بیروت نے پاکستانیوں کے ویزے لگوائے ، بیروت آنے پر ان کی رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات بھی کیے گئے تھے پاکستانیوں کو واپس لانے والا خصوصی طیارہ رات 2 بجے اسلام آباد پہنچے گا۔

    شام میں باغیوں کی جانب سے بشارالاسد کی حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد سےپروازیں منسوخ ہونے سے سیکڑوں پاکستانی وہاں پھنس گئے ، جن کے انخلا کی کوششیش کی جا رہی ہیں۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے شام میں پھنسے پاکستانیوں کےمحفوظ انخلاء کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں وزیراعظم نے حکام کو شہریوں کے محفوظ انخلاء کی ہدایت کی تھی،وزیراعظم نے دمشق میں پاکستانی سفارتخانہ کو معلوماتی ڈیسک اور پاکستانیوں سے رابطے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    حکام کے مطابق اس وقت شام میں ایک ہزار سے زائد پاکستانی شہری موجود ہیں جن میں سے 260 صرف زائرین ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے لبنان کےوزیر اعظم نجیب میقاتی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھااور ان سے بیروت کے راستے شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے فوری انخلا میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • ایرانی وزیر خارجہ  اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے

    ایرانی وزیر خارجہ اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے

    بیروت: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: لبنان کی این این اے نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی ایرانی طیارے میں رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے ہیں یہ ایران کے کسی بھی اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد لبنان کا پہلا دورہ ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان سے 30 گاؤں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا ہے دوسری جانب گزشتہ رات ہی لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوائی اڈے کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، اسرائیل نے رات گئے بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل شہر میں مبینہ طور پر حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔

    دوسری جانب بیروت پر اسرائیلی فوج کے بمباری کے دوران حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ملی ہیں،ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنائے جانے کے اطلاع برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے دی ہے اسرائیلی فوج یا حزب اللہ نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں حزب اللہ کے میزائل مینوفیکچرنگ یونٹ کے کلیدی ماہر محمود یوسف انیسی کو شہید کرنے کا بھی دعوٰی کیا ہے۔

    نیو یارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں خیال ظاہر کیا ہے کہ جس وقت اسرائیلی طیاروں نے حملہ کیا تب ہاشم صفی الدین شاید کسی انڈر گراؤنڈ بنکر میں حزب اللہ کے سینیر کمانڈرز اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں شریک تھے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ شب اسرائیلی فوج کی بمباری اب تک کی شدید ترین بمباری میں سے ایک تھی، AXIOS نامی میڈیا آؤٹ لیٹ نے لبنانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ بمباری حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے لیے کی جانے والی بمباری سے بھی زیادہ شدید تھی۔

  • لبنان میں  اسرائیلی بمباری سے مزید 105 افراد شہید ،درجنوں زخمی

    لبنان میں اسرائیلی بمباری سے مزید 105 افراد شہید ،درجنوں زخمی

    بیروت: اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے، بیروت کے شہری علاقے میں رہائشی عمارت کو بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

    باغی ٹی وی : لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 105 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے بھاری جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے ہمراہ لبنان کی سرحد کی طرف پیش قدمی جاری ہے جس سے لبنان پر زمینی حملے کے خدشات گہرے ہوتے جا رہے ہیں،اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے 120 مقامات کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر بھی بڑا فضائی حملہ کیا گیا جس میں 4 یمنی شہید اور 29 زخمی ہوگئے،ادھر غزہ پر بھی اسرائیلی بربریت میں کمی نہ آسکی ہے، اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    عالمی شہرت یافتہ مبلغِ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے

    پولیس حراست سے چھینا گیا ڈاکو مقابلے میں ہلاک

    کے ڈی اے میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل،19ملازمین جعلی قرار

  • خاتون نے بہن کے علاج کے لیے بینک لوٹ لیا

    خاتون نے بہن کے علاج کے لیے بینک لوٹ لیا

    بیروت:بیروت میں ایک خاتون اپنی بہن کے علاج کے لیے بینک لوٹنے پہنچ گئیں۔غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق سالی حافظ نامی خاتون نے بینک لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم (براہ راست ) شیئر بھی کی۔

    اس ویڈیو میں انھیں بینک میں داخل ہوتے ہوئے اور چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ سالی حافظ نے بتایا کہ وہ رقم حاصل کرنے بینک میں آئی ہیں اور ان کی بہن کینسر کےباعث اسپتال میں زیرعلاج ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ کسی کو قتل کرنے یا فائرنگ کرنے یہاں نہیں آئیں اور ان کا مطالبہ صرف اپنے حقوق کا حصول تھا۔

     

    اس واقعے کے بعد انھوں نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ انھوں نے بینک سے 13 ہزار ڈالر حاصل کرلئے اور اس برانچ میں ان کے خاندان کے 20 ہزار ڈالر جمع تھے۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بہن کے علاج کے لیے 50 ہزار روپے کا خرچہ آرہا ہے۔

    سالی حافظ نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے ڈکیتی کے لیے اپنے بھانجے کے کھلونا پستول کا استعمال کیا۔ڈکیتی کے بعد سالی حافظ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کی پچھلی طرف سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔