Baaghi TV

Tag: بیس بال

  • انڈین بیس بال ٹیم نے پاکستان میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کنفرم کردی

    انڈین بیس بال ٹیم نے پاکستان میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کنفرم کردی

    انڈین بیس بال ٹیم نے پاکستان میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کنفرم کردی

    پاکستان کے لئے ایک اچھی خبر، بیس بال فیڈریش آف انڈیا نے پاکستان میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں انڈین بیس بال ٹیم بھجوانے کا اعلان کردیا۔ انڈین بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منوج کوہلی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نام بھیجے گئے مراسلے میں انڈین بیس بال ٹیم کی شرکت کنفرم کرتے ہوئے بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

    اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتا یا کہ سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلے ہی کنفرم کرچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیس بال ٹیمیں (مرد و خواتین) ساؤتھ ایشیا میں نمبر ون ہیں اور انشاء اللہ ہم بیس بال میں دونوں گولڈ میڈلز پاکستان کے لئے جیتیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں موجود پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نمائندوں نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف زمان سے پاکستان ٹیم کے کیمپ کے سلسلے میں ملاقات کی ہے جس میں کرنل (ر) آصف زمان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان بیس بال ٹیم کا ایشین گیمز اور ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے ٹریننگ کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں لگایا جائے گا۔

  • گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے کس وفد نے ملاقات کی ؟خبرآگئی

    گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے کس وفد نے ملاقات کی ؟خبرآگئی

    لاہور:گورنرہاوس لاہور میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری و ساری اطلاعات کےمطابق پاکستان فیڈریشن بیس بال کے وفد نے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سیدفخر علی شاہ نے کی۔ان کے ہمراہ انٹرنیشنل بیس بال پلیئرز اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔

    مولانا فضل الرحمن کی نگری”ملازئی ” میں 14 افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

    سید فخر علی شاہ نے گورنر پنجاب کو بیس بال کے اس سال کھیلے گئے انٹر نیشنل بیس بال ٹورنامنٹس کی رپورٹ پیش کی۔ جس میں چودھواں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جوکہ سری لنکا میں کھیلا گیا اس میں پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیاجبکہ دسویں انڈر15ایشین بیس بال چیمپئن شپ جو کہ چائنا میں کھیلی گئی میں پاکستان نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

    ڈینگی نے کراچی والوں کا براحشرکردیا

    پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سیدفخر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں بیس بال کا کوئی سٹیڈیم یا گراؤنڈ موجود نہیں ہے۔ جس پر گورنر نے فخر علی شاہ کو اس سلسلے میں اپنے تعاون کا مکمل تعاون کا یقین دلايا اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے ویمن اور یوتھ ونگ نے بھی گورنر پنجاب کی اہلیہ مسز پروین سرور سے ملاقات کی۔

    پاکستان آکر پتہ چلاکہ خاندان کیا ہوتا ہے ،شہزادی کیٹ