Baaghi TV

Tag: بیلاروس

  • پاکستان کو اعلیٰ معیار کی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں،وزیرِ اعظم شہباز شریف

    پاکستان کو اعلیٰ معیار کی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں،وزیرِ اعظم شہباز شریف

    منسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اعلیٰ معیار کی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورہ بیلاروس کے دوران دارالحکومت منسک کے قریب ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ کیا، انہوں نے تعمیر و ترقی میں معاون عالمی فیکٹری کی مصنوعات میں گہری دلچسپی لیتے ہو ئے دورہ کو نہایت متاثر کن اور فیکٹری کو ایک عظیم منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اعلیٰ معیار کی ہیوی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں ۔

    اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری سے تیار کی جانے والی مصنوعات پاکستان کو بھی فراہم کی گئی ہیں، وزیرِ اعظم پاکستان کو بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948ء سے کان کنی میں استعمال ہونے والے آلات تیار کیے جا رہے ہیں، فیکٹری میں 1951ء سے گاڑیوں کے لیے دیگر ساز و سامان تیار کیا جا رہا ہے، فیکٹری میں 1958ء سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرک تیار کرنا شروع کیے گئے۔

    1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے،سعید غنی

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں الیکٹرک ٹرک اور ہائبرڈ ٹرک بھی تیار کیے جاتے ہیں،اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں وزیرِ اعظم الیگزینڈر تورچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتاہوں جس پر بیلا روسی وزیرِ اعظم الیگز ینڈر تورچن نے کہا کہ دورہ پاکستان کی دعوت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں، پاکستان کا دورہ کر کے مجھے خوشی ہو گی۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئری مشینری میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات کے بارے میں بھی استفسار کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ ہیوی گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزہ جات مقامی طور پر تیار کئے جا تے ہیں تاہم بعض انجن درآمد کئے جاتے ہیں جبکہ ٹائر بھی بیلا روس میں ہی تیار ہوتے ہیں۔

    پی ایس ایل10: زلمی کا گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کانکنی اور کوئری میں استعمال ہونے والی مشینری اور بڑےٹرکس سے پیداواری فوائد حاصل کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ فیکٹری میں تیار کی جانے والی مصنوعات اور مشینری پاکستان کو بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ بیلاز فیکٹری کی تیار کردہ مشینر ی اور دیگر مصنوعات گزشتہ سال 22 مختلف ممالک کو برآمد کی گئیں۔

    وزیراعظم کے سوال پر بتایا گیا کہ کان کنی اور کوئری میں استعمال ہونے والے ہیوی ڈمپ ٹرکس فیکٹری میں تیار کئے جا رہے ہیں ۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے الیکٹرک بس میں سوار ہو کر فیکٹری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے فیکٹر ی کے مختلف شعبوں کے دورہ کے موقع پر انجینئرز سے روسی زبان میں سوالات اور گفتگو بھی کی ۔

    امریکی ایوان کی کمیٹی کی طالبان کو مالی امداد روکنے کے بل کی منظوری

  • وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ

    وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ

    منسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے-

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس پہنچ چکے ہیں، منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن اور بیلارس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

    وزیراعظم کے بھائی نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

    پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے بابا گورو نانک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی عہدہ سنبھال لیا

    مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہوگئے، پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئی ہیں،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، حسن نواز، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی بیلا روس کے لیے روانہ ہوئے ہیں جب کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی بیلاروس جانے والے وفد میں شامل ہیں۔

    کے پی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025 تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہو نے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا توقع ہے کہ فریقین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کریں گے وزیرا عظم کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطنیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے ،مولانا فضل الرحمان

  • بیلاروس کے صدر کا  قربانیوں پرپاک فوج کو خراج تحسین

    بیلاروس کے صدر کا قربانیوں پرپاک فوج کو خراج تحسین

    بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی اور علاقائی تعاون و سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی، ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید وست دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔قبل ازیں عوامی جمہوریہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ون آن ون ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، علاقائی استحکام کے لیے اقدامات اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ہرموسم کے دیرینا مثالی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر کھڑے ہیں جب کہ پاک چین تعلقات اور تاریخی شراکت داری وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پورا اترے ہیں۔پاک فوج کے سربراہ نے بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے حوالے سے پاکستان کی ثابت قدمی کو سراہا۔انہوں نے انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں میں پاک فوج کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور اس پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اداکارہ نرگس کی درخواست پر عابدہ عثمانی کو ایف آئی اے طلبی کا نوٹس

    اٹک میں پی ٹی آئی رہنماوں وکارکنان کےخلاف 7 مقدمات درج

    بشری بی بی کا پریس کانفرنس،گنڈاپور کے ساتھ جانے سے گریز

    بشری بی بی کا پریس کانفرنس،گنڈاپور کے ساتھ جانے سے گریز

  • بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

    بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

    بیلاروس کے صدر ایلیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو الوداع کیا، جبکہ دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے، جن سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔بیلا روس کے صدر کے ہمراہ بیلا روس کی اہم کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں وفد بھی پاکستان آیا تھا جس نے پاکستانی کاروباری شخصیات کے ساتھ کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں، جبکہ وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر کو ان کے تین روزہ دورے کا فوٹو البم بھی پیش کیا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے بیلاروس کے صدر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بیلاروس کےصدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا طویل عرصے بعد اپنے بھائی سے ملاقات پر بےحد خوش ہوں۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ گرمجوشی سے بیلاروس کے صدر کا استقبال کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

    فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

    ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار
    جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

    پی ٹی آئی کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف

  • بیلاروس کا 75 رکنی وفد اسلام آباد،محسن نقوی نے استقبال کیا

    بیلاروس کا 75 رکنی وفد اسلام آباد،محسن نقوی نے استقبال کیا

    وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کا 75 رکنی وفد سرکاری دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل سے 27 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔بیلاروس کے صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات ہوگی، ملاقات میں تعلقات، مختلف شعبوں پر تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دورے میں متعدد معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر بیلا روس کے وزیر اعظم رومن گولو و چینکو سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، زرعی مشینری، مشترکہ طور پر ٹریکٹرز کی تیاری اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔شہباز شریف نے بیلاروس کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کی تھی اور ’شنگھائی اسپرٹ‘ کو فروغ دینے میں بیلاروس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔اس موقع پر رومن گولوو چینکو نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    کرم تصادم، فریقین نے 7 دن کے لئے سیز فائر پر اتفاق کر لیا

    یو اے ای، مغوی اسرائیلی ربی کی لاش مل گئی

    خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

  • پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

    پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

    وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ احسان مزاری سے بیلاروس کے سفیرآندرے میٹیلٹسا نے ملاقات کی،بیلاروس سفیر نے پاکستان کو کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس میں شرکت کی دعوت دی، پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ۔کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس 4سے 14اگست تک بیلاروس میں منعقد ہونگی،وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہاکہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،بیلاروس کیساتھ کھیلوں اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھائیںگے۔بیلاروس کے سفیر نے وفاقی وزیر احسان مزاری کو گیمز میں شرکت کی خصوصی دعوت دی،وفاقی وزیر احسان مزاری نے بیلاروس سفیر کی دعوت قبول کرلی ،سی آئی ایس گیمز میں پاکستان باکسنگ،سوئمنگ،کراٹے ، ریسلنگ میں شرکت کرے گا۔

  • مغربی سرحد پر بیلاروس کے حملے کا خدشہ ہے:یوکرین نے امریکہ سے مدد مانگ لی

    مغربی سرحد پر بیلاروس کے حملے کا خدشہ ہے:یوکرین نے امریکہ سے مدد مانگ لی

    خارکیف : مغربی سرحد پر بیلاروس کے حملے کا خدشہ ہے:یوکرین نے امریکہ سے مدد مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق یوکرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی مغربی سرحدوں پر بیلا روس کی جانب سے حملہ کیا جاسکتا ہے۔

    یوکرینی صدروولودیمیرزیلینسکی کے دفترسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ یوکرین کے مغربی علاقے وولین میں بیلا روس کی جانب سے حملے کے خطرات کو محسوس کر رہے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرین کے شمالی، جنوبی اور مشرقی حصوں پرحملے کر رہا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق یہ بات فوری طورپرواضح نہیں ہوسکی ہے کہ یوکرین کو مغربی سرحد پر روسی فوجوں سے حملے کا خطرہ ہے یا بیلا روس کی فوج سے۔

    بیلا روس روسی فوج، میزائلوں اور جہازوں کے لیے 24 فروری کے بعد اوراس سے قبل بھی بطوراسٹیجنگ پوسٹ خدمات سرانجام دے چکا ہے۔ تاہم اس نے یوکرین کے ساتھ جاری جنگ میں اپنی افواج کو صف آرا نہیں کیا ہے۔

    یاد رہے کہ بیلا روس کی جانب سے روسی افواج کی مدد کا تاحال کوئی عوامی معاہدہ سامنے نہیں آیا ہے۔

    روسی صدر الیگزیندرلیکا شینکو نے جمعرات کو اپنے بیان میں یوکرین کی جانب سے داغے گئے میزائل کو روکنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیلا روس نے روس کی مدد سے یوکرینی سرحد کے نزدیک پری پیت کے مقام پر اس یوکرینی میزائل کا راستہ روک کراسے تباہ کردیا تھا۔

    ادھر روسی صدر ولادی میر پیوٹن یوکرین میں جاری تنازع کے حل کے پیشِ نظر یوکرینی صدر وولوڈِمیر زیلنسکی سے ملنے کے لیے بالآخر تیار ہوگئے۔

    دونوں رہنماؤں کی جانب سے ان کی سفارتی ٹیمیوں نے 24 فروری کو تنازع شروع ہونے کے تھوڑا عرصہ بعد ہی امن مذاکرات شروع کر دیے تھے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی نمائندہ لیزا ڈوسیٹ کا کہنا تھا کہ روسی صدر کا اب ماننا ہے کہ ان کے اعلیٰ سفارت کار کمزور پڑے ہیں اور ان کو کسی موقع پر بذاتِ خود مذاکرات میں شرکت کرنی ہوگی۔

    ڈوسیٹ کا مزید کہنا تھا کہ سفارت کار بات کر رہے ہیں، مذاکرات کرنے والے بات کر رہے ہیں۔ دونوں فریقین پیشرفت کر رہے ہیں۔ صدر پیوٹن بالآخر اس بات پر راضی ہوگئے ہیں کہ یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملیں۔ زیلنسکی جنوری سے ایک ملاقات کی درخواست کر رہے تھے۔

  • روس اور بیلاروس کے خلاف طبل جنگ بج گیا

    روس اور بیلاروس کے خلاف طبل جنگ بج گیا

    لندن : روس اور بیلاروس کے خلاف طبل جنگ بج گیا،اطلاعات کے مطابق کھیلوں کی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے روس اور بیلاروس میں ہونے والے تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دے ہے۔

    بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کل جمعہ کو دنیا بھر کے ممالک کی کھیلوں کی فیڈریشنز پر زور دیا کہ وہ روس اور بیلاروس میں منعقد ہونے والے تمام ایونٹس کو منسوخ یا منتقل کریں، اور ممالک کے جھنڈوں اور قومی ترانے کا استعمال بند کریں۔

    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے یہ درخواست چیمپیئنز لیگ کے فائنل کو سینٹ پیٹرزبرگ سے پیرس کے مضافاتی علاقے میں منتقل کرنے اور اسکیئنگ اور فارمولا ون کی گورننگ باڈی کے روس سے آنے والی ریسوں کو معطل کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

    والی بال اور شوٹنگ دونوں کی عالمی چیمپئن شپ روس میں ہونے والی ہے۔ ماسکو میں 24 مارچ کو پولینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ پلے آف میچ بھی شیڈول ہے۔

    آئی او سی نے کہا ہے کہ اسپورٹس کی گورننگ باڈیز کو روسی اور بیلاروس کی حکومتوں کی طرف سے اولمپک معاہدے کی خلاف ورزی کو مدنظر رکھنا چاہیے اور کھلاڑیوں کی حفاظت اور حفاظت کو مکمل ترجیح دینی چاہیے۔