Baaghi TV

Tag: بیلا روس

  • وزیراعظم  سے  بیلا روس کے وزیر دفاع کی ملاقات

    وزیراعظم سے بیلا روس کے وزیر دفاع کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیلا روس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن (Lt General Victor Khrenin) کی زیر قیادت سات رکنی وفد نے ملاقات کی-

    وفد میں پاکستان میں تعینات بیلا روس کے سفیر عزت مآب آندرے میٹیلسٹا (H.E. Andrei Metelista) ، بیلا روس کے کمانڈر ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفینس میجر جنرل آندرے لکیانووچ (Major General Andrei Lukyanovich) اور بیلا روسی وزارت دفاع کے حکام شامل تھے.

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ، ہم بیلا روس کے ساتھ معاشی شراکت داری کی مزید ترویج کے خواہاں ہیں ،زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے بیلاروس کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں بیلاروس کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبوں میں بھی تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا –

    وزیراعظم نے کہا کہ اس سال میرے دورہء بیلاروس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے جن کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے گی ،وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،وزیراعظم نے بیلا روس کے وفد کو جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا –

    پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی جس کا مثبت جواب دینے کی بجائے بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئےپاکستان پر حملہ کیا، شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں بے گناہ معصوم شہری شہید ہوئے 10 مئی کو پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا

    بیلاروس کے وزیر دفاع نے وزیراعظم کو بیلاروسی صدر کے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا.

    بیلاروسی نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں میرے اور میرے وفد کے دورہء پاکستان کا مقصد بیلاروس اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر پیشرفت کو مزید آگے بڑھانا ہے پاکستان-بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کو سراہتے ہیں ،بیلا روسی وزیر دفاع نے پاکستان میں شاندار استقبال اور پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

    ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔

  • نواز شریف وزیراعظم کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

    نواز شریف وزیراعظم کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

    اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے لیے روانہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025ء تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہو گئے پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئی ہیں،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، حسن نواز، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی بیلاروس کے لیے روانہ ہوئے ہیں-

    تاج حیدر پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں سے ایک تھے، سحر کامران

    مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ نواز شریف آج بیلاروس جا رہے ہیں وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں، مہمان وفد بیلاروس کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف بیلاروس سے لندن جائیں گے۔

    پیپلز پارٹی آئین کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی ،حسن اقبال جوئیہ

  • وزیراعظم آئندہ ماہ بیلاروس کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم آئندہ ماہ بیلاروس کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف عید کے بعد 10 اور 11 اپریل یورپی ملک بیلاروس کا دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور روسی صدر کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے، سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا پاکستان میں ٹریکٹرسازی سے متعلق تعاون پربات چیت ہوگی، روسی صدرسے یوکرا ئن، روس تنازع سمیت امن وسلامتی پربات ہوگی، وزیراعظم کے دورے سے پہلے اعلیٰ سطح وفد بیلاروس جائےگا، وفاقی وزیرعلیم خا ن3 اپریل سے وفد کے ہمراہ بیلاروس جائیں گے۔

    بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے،امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

    صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی مںظوری دی گئی، مرادعلی شاہ

    ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کا فیصلہ معطل

  • الیگزینڈر لوکاشینکو بیلا روس  کے مسلسل 7ویں بار صدر منتخب

    الیگزینڈر لوکاشینکو بیلا روس کے مسلسل 7ویں بار صدر منتخب

    مینسک: بیلا روس کے صدارتی انتخابات میں الیگزینڈر لوکاشینکو کامیابی حاصل کرکے مسلسل 7 ویں مرتبہ بیلا روس کے صدر منتخب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق بیلا روس کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں الیگزینڈر لوکاشینکو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر مسلسل ساتویں مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں الیگزینڈر لوکاشینکو نے تقریباً 87 فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جب کہ دیگر 4 صدارتی امیدواروں، جنہیں الیگزینڈر لوکاشینکو کا ہی حامی کہا جاتا ہے ان میں سے کوئی 5 فیصد ووٹ بھی حاصل نہ کرسکا۔

    بیلا روس کے الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں کل 70 لاکھ کے قریب لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل تھے، جب کہ الیکشن کے دن ٹرن آؤٹ 85 فیصد رہا۔

    وزیراعلی مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار

    واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن کے قریبی ساتھی الیگزینڈر لوکاشینکو نے بیلا روس کی آزادی کے بعد 1994 میں پہلی بار صدر کا عہدہ سنبھالا تھا اور تب سے آج تک مسلسل بیلا روس کے صدر منتخب ہوتے آرہے ہیں،مغربی حکام کے مطابق امریکا اور یورپی حکام بیلاروس میں آزاد میڈیا پر پابندی اور حزب اختلاف کو جیل یا ملک بدری کا سامناکرنا پڑتا ہے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس: دو ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد

  • نواز شریف سے مری میں  بیلا روس کے صدر کی ملاقات

    نواز شریف سے مری میں بیلا روس کے صدر کی ملاقات

    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے مری میں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی ملاقات ہوئی-

    باغی ٹی وی: لیگی ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کو دیکھتے ہی بیلا روس کے صدر نے بانہیں کھول کر گلے لگایا کہا کہ کہا کہ طویل عرصے بعد اپنے محترم بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں۔

    https://x.com/pmln_org/status/1861718458435817491

    سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ انتہائی گرم جوشی سے بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی بیلا روس کے صدر کا استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں۔
    https://x.com/pmln_org/status/1861712448698400807
    واضح رہے کہ بیلا روس کے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کی طرف سے اپنے اعزاز میں ظہرانہ میں شرکت کے لیے مری پہنچے ہیں۔

  • وزیراعظم اور بیلاروس کے صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات

    وزیراعظم اور بیلاروس کے صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر عزت مآب الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعظم نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر صدر لوکا شینکو کو خوش آمدید کہا،صدر لوکا شینکو نے پاکستان میں پر تپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،آپ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو گا

    ملاقات میں سیاسی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہء خیال کیا گیا ، دونوں رہنماؤں نے گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان اور بیلاروس تعلقات کے تمام پہلوؤں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی فائدہ مند تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے بیلا روس کے صدر کو حکومت پاکستان کی برآمدات پر مبنی نمو اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی بحالی کی پالیسی کے بارے آگاہ کیا ، دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہء خیال کیا۔

    بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے اعزاز میں منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کا وزیر اعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پرجوش انداز میں مصافحہ کیا، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ بیلاروس کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر سے کابینہ ارکان کا تعارف کرایا جبکہ معزز مہمان نے بھی وزیر اعظم کو اپنے وفد کے ارکان سے ملوایا۔ بیلاروس کے صدر نے وزیر اعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔

    وزیراعظم شہباز اور بیلاروس صدر کا پاکستان بیلاروس تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار
    بیلاروس اور پاکستان کے درمیان آج وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔بیلا روس کے صدر اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد آئے ہوئے ہیں.جمہوریہ بیلاروس کے صدر عزت مآب الیگزینڈر لوکاشینکو، اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کا یہ مرحلہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات کی عکاس ہے۔دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے مکمل اسپیکٹرم کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہء خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، بین الپارلیمانی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز اور صدر لوکاشینکو نے پاکستان بیلاروس تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باقاعدہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے اس رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
    دونوں رہنماؤں نے کئی اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کا بھی مشاہدہ کیا جس کا مقصد پاکستان اور بیلاروس کے درمیان اہم شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ معاہدے اور ایم او یوز ماحولیاتی تحفظ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، حلال تجارت، آڈٹ اداروں، مالیاتی انٹیلی جنس شیئرنگ، ووکیشنل ایجوکیشن اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تعاون پر مشتمل ہیں۔

    ملاقات میں "پاکستان اور بیلاروس کے درمیان 2025-2027 کے لیے جامع تعاون کے روڈ میپ” پر اتفاق ہوا، جس کے تحت اعلیٰ سطحی اجلاسوں، بین الحکومتی کمیشنوں اور اہداف کے ذریعے اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک فریم ورک کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ اس فریم ورک کے ذریعے باہمی تعاون کے اقدامات، علاقائی اقتصادی روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے، دونوں فریقوں نے دوطرفہ اقتصادی تعاون میں تیزی لانے کے لیے درکار قانونی فریم ورک کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔بیلا روس کے صدر نے وزیر اعظم پاکستان کے تعلقات کو نئی جہتوں پر لے جانے کے عزم کو سراہا اور اس سلسلے میں اپنے اور اپنی حکومت کے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا. انھوں نے شہباز شریف کو بیلا روس کے دورے کی دعوت بھی دی، جس سے تعلقات میں مزید وسعت آئے گی.وزیر اعظم نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس دورے کے دوران مفاہمتی یاداشتوں کو معاہدوں کی شکل دی جائے گی. وزیر اعظم نے متعلقہ وزراء کو ھدایات جاری کیں کہ وہ اس سلسلے میں جلد ازجلد ضروری اقدامات اٹھائیں.

    پاکستان اور بیلا روس کا سرمایہ کاری ، زراعت، تجارت، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور
    پاکستان اور بیلا روس نے سرمایہ کاری ، زراعت، تجارت، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے باہمی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کو جلد عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا ہے، دوطرفہ حتمی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر فروری 2025 میں دستخط کئے جائیں گے۔ منگل کو مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلا روس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو اور ان کے وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کے صدر 8 سال کے بعد پھر سے پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ، وہ پاکستان کے عظیم دوست، مدبر اور بصیرت افروز رہنما ہیں، پاکستان کے عوام بیلا روس کو اپنا قریبی دوست سمجھتے ہیں اور ان کے تعاون پر مشکور اور قیادت کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاکستان بیلا روس کے صدر کا دوسرا گھر ہے، ان کے دورہ کے دوران ون آن ون اور وفود کی سطح پر مفید بات چیت ہوئی ہے، بیلا روس کے صدر کے خیالات اور مل کر کام کرنے کے عزم اور معاہدے ہمارے لئے حوصلہ افزاء ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت میں سرمایہ کاری ، تجارت ، سیاحت، دفاع سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون اور اہم ایشوز کا مکمل احاطہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیلا روس کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنایا جائے گا جبکہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف مل بیٹھ کر روڈ میپ کو حتمی شکل دیں گے، زرعی مشینری اور آئی ٹی ،معدنیات میں تعاون بڑھانے اور جائنٹ ونچر کو فروغ دیا جائےگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دو ہفتوں کے بعد دوبارہ دونوں اطراف کی ٹیموں کی ملاقات ہوگی اور اس بات چیت کو عملی جامہ پہنانے کےلئے حتمی اقدامات اٹھائے جائیں گے جس کے بعد فروری 2025 میں بیلا روس میں صدر بیلا روس اور میں ان معاہدوں پر دستخط کریں گے اور انہیں دونوں ممالک کے مفاد میں عملی جامہ پہنائیں گے۔ ہم ایک دوسرے کی استعداد کار اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ، غزہ میں خواتین، بچوں سمیت 45 ہزار افراد شہید کئے جاچکے ہیں، شہر کے شہر تباہ کئے جا رہے ہیں، اقوام متحدہ کی قرارداد اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے باوجود سیزفائر نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ بیلا روس سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کےلئے ان کی جدوجہد کی حمایت کے متمنی ہیں۔ 75 سال گزرنے کے باوجود کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق نہیں دیا گیا، اس خطے کے امن کےلئے کشمیر کے تنازعے کا حل ناگزیر ہے۔ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم اور حکومت پاکستان کی جانب سے ان کے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں ، دونوں اطراف نے بات چیت کے دوران مستقبل کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کے علاوہ کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ شہباز شریف سے ملاقات کے دوران انہیں عملی اور بہترین انسان پایا،وزیراعظم شہباز شریف کی مثبت سوچ کے ہم معترف ہیں ، وزیراعظم نے ملاقات کے دوران معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ فروری میں ان معاہدوں پر باقاعدہ دستخط ہوں گے۔ صدر بیلا روس نے کہا کہ ہمیں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق جدید منصوبوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا ، ہم ایک نئے روڈ میپ پر کام کر رہے ہیں،اس میں ہم جدید ضرورتوں پر غور کر رہے ہیں، پاکستان اور بیلا روس کے درمیان 30 سال سے سفارتی تعلقات قائم ہیں، ہمیں سفاتکاری میں تعمیری اقدامات کو آگے بڑھانا ہوگا، حالیہ دورہ کے دوران ٹرانسپورٹ و لاجسٹک کوریڈور میں شرکت سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، عوامی بہتری کے منصوبوں پر عمل کرنا ہوگا، پاکستان کی ٹیکسٹائل اور دیگر برآمدات سے بیلا روس فائدہ اٹھائے گا، ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے کےلئے معاون ثابت ہو سکتے ہیں، زراعت اور دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانا ہوگا۔

    بشریٰ بی بی ریڈ زون روانہ،وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب

    میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”

    عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کر دی، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

    عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی

    پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد

  • پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعددمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے،جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیرخارجہ میکسم ریزینکوف نے ملاقات کی ہے-

    باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے صدر بیلاروس کے دورہ پاکستان کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر صدر بیلاروس کے دورے کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا باعث قرار دیا گیا۔

    دوسری جانب پاکستان بیلا روس بزنس فورم کےد وران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے، پاک بیلاروس 5سالہ تعاون پر نیوٹریفوڈ اینڈ فارماسیوٹیکل کمپنی اور بیلاکٹ سمیت مختلف مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

    تقریب میں "شہزاد ٹریڈ لنکس” اور "منسک موٹر پلانٹ” کے درمیان مصنوعات کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، "شہزاد ٹریڈ لنکس” اور "بیلشینا” کے مابین پاکستانی منڈی میں ٹائرز کی فراہمی کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

    قبل ازیں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجاری سردار جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، پاکستان میں بیلاروس کے ٹریکٹرز پائیداری اور مضبوطی کی علامت سمجھے جاتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان 27-2025 کے لیے روڈ میپ پر اتفاق ہوا ہے ، دونوں ممالک تعاون کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس علاقائی تجارت اور کنیکٹیویٹی کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم میں شراکت دار ہیں، پاکستان بیلاروس سے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے توانائی، زراعت، آئی سی ٹی اور دیگر شعبے کھلے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں تنوع لانے کی ضرورت ہے، پاکستان کے گوشت، ڈیری، زرعی مصنوعات اور کاغذی مصنوعات کی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں، بیلاروس کے ساتھ تجارتی رکاو ٹوں کو کم کرنے اور مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں تجارتی اور ٹرانزٹ حب بننے کے لیے پر عزم ہے۔

  • بیلاروس کے صدر 3 روز کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    بیلاروس کے صدر 3 روز کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو 3 روز کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہبازشریف نے نور خان ائیربیس پر بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا، بیلا روس کے صدر 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سینیئر سرکاری حکام بھی معزز مہمان کے استقبال کیلئے موجود تھے۔

    بیلاروس کے صدر کی دورہ پاکستان میں اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ملاقات ہوگی پاک بیلاروس قیادت دوطرفہ تعاون اور روابط بڑھانےکیلئے بات چیت کرے گی،اس کے علاوہ بیلا روس کے صدر کے دورہ پاکستان میں کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

    واضح رہے کہ بیلاروس کے وزیرخارجہ کی زیر قیادت 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا وفد میں بیلاروس کی کابینہ کے اہم وزراء سمیت معروف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار شامل ہیں۔

  • ایس سی اواجلاس،وزیراعظم سے بیلاروس کے ہم منصب کی ملاقات

    ایس سی اواجلاس،وزیراعظم سے بیلاروس کے ہم منصب کی ملاقات

    ایس سی او اجلاس،بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو پاکستان پہنچ گئے ہیں،اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا

    بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروسی وزیر اعظم ے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے انہیں ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد دی اور ’شنگھائی اسپرٹ‘ کو فروغ دینے کے لیے بیلاروس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، زرعی تعاون اور روابط کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایس سی او اجلاس، وزیراعظم سے تاجکستان کے ہم منصب کی ملاقات

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے،ایس سی او اجلاس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے، اجلاس میں پاکستان سمیت آٹھ ممالک کے وزرا اعظم شریک ہوں گے، چین اور کرغزستان کے وزرا اعظم پاکستان پہنچ چکے ہیں، اجلاس میں دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شریک ہوں گی،بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی ایس سی او جلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ چکے ہیں،

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

    چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

    پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

    چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

    آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

    ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

    چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

    ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان

  • روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے،روسی صدر

    روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے،روسی صدر

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ویگنر گروپ کے زیادہ ترکمانڈر اور فائٹر محب وطن روسی ہیں۔

    باغی ٹی وی: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ ویگنر گروپ کے زیادہ ترکمانڈر اور فائٹر محب وطن روسی ہیں ویگنر کو اندھیرے میں رکھ کر بھائیوں کے خلاف لڑانے کی کوشش کی گئی اور جو ویگنر اہلکار بیلا روس جانا چاہتے ہیں وہ جا سکتے ہیں۔

    ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ویگنر اہلکار وزارت دفاع یا کسی اور ادارے میں شامل ہوجائیں ورنہ ملازمت چھوڑ دیں جبکہ محاذ جنگ پر ناکام مخالفین بدلہ لینے کی خواہش میں ہاتھ ملتے رہ گئے ہیں غلطی کرنےوالوں کو سمجھنے میں وقت لگا کہ معاشرے نے انہیں مسترد کر دیا ہے اور باغیوں کو سمجھنے میں وقت لگا کہ انہیں ملک کے خلاف ایڈونچرمیں گھسیٹا گیا ہے شروع میں ہی احکامات دے دیئے تھے خون ریزی سے اجتناب برتا جائے اور ویگنر گروپ نے میدان جنگ میں جرات دکھائی اور ڈونباس کو آزاد کرایا۔

    ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا بیان جاری

    قبل ازیں بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد اپنے پہلے بیان میں نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یووگینی پری گوژن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا مارچ ناانصافی کے خلاف شروع کیا تھا، ہمارا مقصد یوکرین میں جنگ کے غیر مؤثر طرز عمل پر احتجاج کرنا تھا، ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا ہمارے مارچ سے روس میں سنگین سکیورٹی مسائل سامنے آئے، واپسی کا فیصلہ روسی فوجیوں کا خون بہانے سے بچانے کے لیے کیا۔

    روس سے سستے تیل کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی