Baaghi TV

Tag: بیلجئیم

  • فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں،بیلجئین وزیر

    فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں،بیلجئین وزیر

    بیلجیئم کی وزیر برائے ترقیاتی تعاون کیرولین جینز نے کہا کہ بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب خبررساں ادارے "الجزیرہ” سے انٹرویو میں بیلجیئن وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پرغورکر رہی ہےفلسطین میں پائیدار اور طویل مدتی امن حاصل کرنا ضروری ہے،غزہ میں جانے والی انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے، بیلجیئم فلسطین کے لیے 20 لاکھ یورو کی اضافی امداد دے رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلجیئم کی نائب وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ اب اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا وقت ہے،انہوں نے اپنی حکومت پر زور دیا تھا کہ غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں اور غزہ میں اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی تحقیقات بھی کی جائے۔

    غزہ میں روزانہ چار گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

    انہوں نے کہا تھا کہ بموں کی بارش غیر انسانی ہے اور غزہ میں جنگی جرائم کیے گئے ہیں، جبکہ اسرائیل جنگ بندی کے عالمی مطالبات کو بھی نظر انداز کر رہا ہے، اسی لیے میں وفاقی حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتی ہوں،یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ وہ معاہدے فوری معطل کرنے چاہیے جو اقتصادی اور سیاسی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے۔

    بیلجیئم کی نائب وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کے مقبوضہ خطوں میں تیار ہونے والی اسرائیلی مصنوعات کی درآمدات پر بھی پابندی عائد کی جائے جبکہ جنگی جرائم کرنے والے یہودی آبادی کاروں سیاستدانوں اور فوجیوں کی یورپی یونین میں آمد پر پابندی عائد کی جائے۔

    اسرائیلی بربریت کی حمایت،جوبائیڈن امریکہ میں عوامی حمایت کھونے لگے

  • فرانس میں جاری سائیکل ریس میں  جرمن ویمن سائکلسٹ نے دوسرے مرحلے میں فتح حاصل کی

    فرانس میں جاری سائیکل ریس میں جرمن ویمن سائکلسٹ نے دوسرے مرحلے میں فتح حاصل کی

    جرمن ویمن سائیکلسٹ لیان لیپرٹ نے ٹورڈی فرانس فیمز ریس2023 کا دوسرا مرحلہ اپنے نام کر دیا،ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں کلرمونٹ فیرینڈ سے موریاک تک 148 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا، جو پہاڑی پر تھا۔
    25 سالہ جرمن سائیکل سوار لیان لیپرٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 148 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 13منٹ اور 43 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔مبیلجیم کی سائیکل سوار کوپیکی لوٹی نے دوسری جبکہ 26 سالہ اطالوی سائیکلسٹ پرسیکو سلویا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
    خیال رہے کہ خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2023 کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22 ٹیموں کی نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہے،

  • یوم یکجہتی کشمیر: بھارتی مظالم کے خلاف بیلجئیم میں کارریلی

    یوم یکجہتی کشمیر: بھارتی مظالم کے خلاف بیلجئیم میں کارریلی

    بھارتی بربریت اور ظلم وستم کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے وہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے بیلجئیم میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ اور پشتون آرگنائزیشن یورپ نے مل کر برسلز کے مشہور سیاحتی مقام آٹومیم سے کار ریلی نکالی جس کا اختتام سٹی برسلز گراں پلاس پر کیا گیا مظاہرین نے اپنی گاڑیوں پر کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے لگا رکھے تھے-


    ریلی کی قیادت پشتون آرگنائزیشن کے چیئرمین نوید خان اور صدر عرب گل ملاگوری نے کی جبکہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نےخصوصی شرکت کی۔

    آٹومیم کے مقام پر فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے اپنے مختصر خطاب میں عالمی برادری کو پیغام دیا کہ بھارت کشمیر کے اندر سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہوکر وادی کشمیر کو نو گو ایریا بنا رکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیری عوام کو انکے حقوق دلوانے کےلیے بھارت پر دباؤ بڑھایا جائے اور انہیں کشمیر کے اندر دہشت انگیز کاروائیوں سے روکا جاۓ انھوں نے بھارتی درندگی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

    بھارتی رہنماؤں کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت پر تنقید

    انہوں نے کہا کہ وہ یورپ بھر کے تمام ممالک میں احتجاجی مظاہروں کے ذریعے بھارت کے دوغلے چہرے کو دنیا میں ننگا کرکے رہیں گے جبکہ پشتون آرگنائزیشن یورپ کے چیئرمین نوید خان نے کہا کہ ہم مودی سرکار کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم حق کی خاطر کشمیری عوام کی آزادی تک ہرسطع پر بھارت کے ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں۔

    :5 فروری: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا

    پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر عرب گل ملاگوری نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ وادی کشمیر کو پانچ اگست 2019 میں یک طرفہ قدم اٹھا کر بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو زبردستی آتشی اسلحہ کے زور پر ختم کرکے کشمیری خواتین بچوں اور بڑوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کا مرتکب ہورہا ہے پروگرام میں اوورسیز پاکستانی کمیشن بلجیئم کے کوآرڈینٹر سید شاہد حسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔

    بھارت کاجارحانہ رویہ علاقائی امن کےلیےخطرہ ہے: وزیراعظم کی چین میں پالیسی سازوں سےگفتگو