Baaghi TV

Tag: بیلٹ پیپرز

  • عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل

    عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کرلیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی پورے ملک میں ترسیل کا عمل کل بروز پیر تک مکمل کرلیا جائے گا، الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 859 حلقوں کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی، تین سرکاری اداروں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی سخت سکیورٹی میں کی گئی، 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے 2170 ٹن کاغذ استعمال کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2024 کے عام انتخابات میں امیدواروں کی تعداد میں 150 فیصد اضافہ ہوا، امیدوار وں کی بڑی تعداد اور عدالتی فیصلے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران چیلنجز تھے،چیلنجز کے باوجود الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی بروقت چھپائی مکمل کی، الیکشن کمیشن یقینی بنائے گا کہ 8 فروری کو تمام ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

  • پاک فوج بھی بیلٹ پیپرز کی نقل و حمل کے دوران سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں،الیکشن کمیشن

    پاک فوج بھی بیلٹ پیپرز کی نقل و حمل کے دوران سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں،الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس میں اشاعت کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک بحفاظت پہنچانے کی ذمہ داری متعلقہ ڈی آر اوز یا ان کے نامزد اہلکاروں کی ہوتی ہے-

    باغی ٹی وی :ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بعض اخبارات میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس میں اشاعت کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک ترسیل کے عمل کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے خبریں شائع ہوئی ہیں، بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس میں اشاعت کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک بحفاظت پہنچانے کی ذمہ داری متعلقہ ڈی آر اوز یا ان کے نامزد اہلکاروں کی ہوتی ہے جو اپنی نگرانی اور مقامی پولیس کے اہل کاروں کی حفاظتی تحویل میں بیلٹ پیپرز کی بحفاظت نقل و حمل کو یقینی بناتے ہیں ، بعض جگہوں پر حالات کی سنگینی کے پیش نظر پاک فوج کے اہلکار بھی بیلٹ پیپرز کی نقل و حمل کے دوران سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے انتخابی نشان کو ٹارگٹ کر رہا ہے،حامد خان

    عمران خان توشہ خانہ کیس،مزید 4 گواہان کے بیان قلمبند

    سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ