Baaghi TV

Tag: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

  • بےنظیر ہنرمند پروگرام کا اجراء، صدر زرداری کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا عزم

    بےنظیر ہنرمند پروگرام کا اجراء، صدر زرداری کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا عزم

    اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں بےنظیر ہنرمند پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو بااختیار بنانا اور انہیں جدید ہنر سکھا کر خود کفیل بنانا ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت بچوں کو تعلیم سمیت تمام بنیادی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں، اور اس ضمن میں وفاقی وزیر نوید قمر کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ’’بےنظیر ہنرمند پروگرام‘‘ کے تحت نوجوانوں اور خاص طور پر بچیوں کو کمپیوٹر، جدید تعلیم، ٹیکنیکل ہنر، اور نرسنگ جیسے شعبوں میں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ ملک و بیرون ملک بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نرسنگ کے شعبے میں عالمی سطح پر طلب موجود ہے اور پاکستانی خواتین اس خلا کو پُر کر سکتی ہیں۔

    صدر زرداری نے اعلان کیا کہ 21 جون کو ’’بینظیر ہنرمند پورٹل‘‘ کا اجراء بھی کیا جائے گا، جس کے ذریعے نوجوان آسانی سے تربیتی پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہنر مند پروگرام میں نوجوانوں کو جرمن اور چینی زبان کی تعلیم بھی دی جائے گی تاکہ عالمی مارکیٹ میں ان کی پیشہ ورانہ اہلیت میں اضافہ ہو۔

    صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عام آدمی کو بااختیار بنانے کے مشن پر گامزن ہے اور جدید ٹیکنالوجی عوام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

    کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایران کشیدگی: دو سے زائد امریکی بی ٹو بمبار طیارے میزوری سے روانہ، گوام کی جانب پرواز

    ایران کے تازہ میزائل حملے، بین گورین ایئرپورٹ، حیفا اور دیمونا سمیت اسرائیل کے کئی اہم اہداف نشانہ

    اسحاق ڈار اور آرمی چیف کی ترک صدر سے ملاقات، ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ ،خواتین بیہوش

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ ،خواتین بیہوش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ مچ گئی

    بھگدڑ مچنے سے 16 خواتین بیہوش و زخمی ہو گئیں جنکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، واقعہ کیماڑی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں خواتین میں امداد تقسیم کی جا رہی تھی،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق کے پی ٹی سکول میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کیمپ لگا ہوا تھا جس کے باہر خواتین اور بچے کھڑے تھے،جونہی سکول کا گیٹ کھولا گیا تو اندر جانے کے لئے بھگدڑ مچی، اس دوران خواتین آپس میں بھگدڑ کے دوران ٹکرائیں اور 16 خواتین زخمی و بیوہش ہوئیں،

    کیمپ میں آئی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہمیں پیسے دینے کے لئے بلایا گیا تھا،ایس پی بلدیہ مغیز ہاشمی نے ااس حوالہ سے کہا ہے کہ چار خواتین زخمی اور سولہ بیہوش ہوئی ہیں، گرمی زیادہ تھی، خواتین کو وقفے وقفے سے بھیجا جا رہا تھا، باہر رش تھا اور اندر سب کو جانے کی جدی تھی جلدی کے چکر میں ایسا ہوا کہ خواتین گیٹ کھلنے پر اندر بھاگیں ، اس دوران بھگدڑ مچنے سے یہ سارا واقعہ پیش آیا،

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھگدڈ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر خواتین سے رقم بٹورنے والی خاتون گرفتار

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر خواتین سے رقم بٹورنے والی خاتون گرفتار

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر خواتین سے رقم بٹورنے والی خاتون گرفتار
    باغی ٹی وی رپورٹ ۔ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید بلوچ نے ریڈ کرکے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کے نام پر خواتین سے رقم بٹورنے والی خاتون کو موقع پر گرفتارکروا دیا ہے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید بلوچ کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ کوٹ چھٹہ کی بھٹہ کالونی میں ایک خاتون بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کے نام سے300 روپے فی کس بٹور رہی ہے جس پر ہم نے بسپ ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر خاتون کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے،ملزمہ سے خواتین کے شناختی کارڈز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔دوسری طرف پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔