Baaghi TV

Tag: بینک

  • چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل ہو گئی ہے،اسحاق ڈار

    چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل ہو گئی ہے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: اپنے ٹوئٹر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فنڈز جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے چینی بینک نے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی،یہ رقم حال ہی میں پاکستان نے چائنہ کو واپس ادا کی تھی پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔

    وزیراعظم سے ملاقات، وزیراعلیٰ سندھ کا مردم شماری پرشدید تحفظات کا اظہار


    علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چند دوست ممالک نے پاکستان کو سپورٹ کرنے کے وعدے کیے تھے، اب آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ وہ ان وعدوں کو مکمل کریں اور صرف یہی تاخیر کی وجہ ہے۔

    اسحاق ڈار نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر حکومت کی طرف سے نہیں ہے، اس بار بات چیت بہت غیرمعمولی رہی ، بہت زیادہ مطالبات سامنے رکھے گئے، ہم نے ہر چیز مکمل کر لی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہے، کوئی بھی نیوکلیئر یا میزائل پروگرام پر سمجھوتا نہیں کرے گا، کسی کو حق نہیں کہ پاکستان کو بتائے کہ وہ کس رینج کے میزائل یا ایٹمی ہتھیار رکھے۔

    پانی کی عام بوتلوں میں کسی ٹوائلٹ سے بھی 40 ہزار گنا زیادہ جراثیم موجود …

    اُنہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں سب سے پہلے آئی ایم ایف معاہدہ ویب سائٹ پر ڈالا تھا، اب بھی جیسے ہی آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے گا۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر پر بات کرتا ہوں، یہ کوئی نیا پروگرام نہیں جو اس حکومت نے کیا ہو، یہ آئی ایم ایف پروگرام 2019 میں شروع ہواجو 2020 میں مکمل ہوجانا چاییےتھا۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 2013ء سے 2016ء تک آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا گیا تھا، لگتا ہے 2019ء میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاملاتِ پروگرام نئی طرز کے تھے اسٹیٹ بینک اور دیگر قانون پارلیمنٹ نے منظور کیے جس کے بعد میری خیال میں مانیٹری پالیسی بہت زیادہ آزاد ہوگئی۔

    فائرنگ کے بڑھتے واقعات، امریکا کے اسکولوں میں بُلٹ پروف کمرے تعمیر

  • امریکہ میں بینکنگ بحران،سیلیکون ویلی بینک  بند

    امریکہ میں بینکنگ بحران،سیلیکون ویلی بینک بند

    امریکہ میں ایک اور بینکنگ بحران دیکھنے میں آیا ہے، امریکی ریگولیٹر نے بڑے بینکوں میں سے ایک سیلیکون ویلی بینک کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے محکمہ مالیاتی تحفظ اور اختراع نے سیلیکون ویلی بینک کو بند کرنے کا حکم دیا ہے، فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپویشن کو بینک کا وصول کنندہ بنایا گیا ہے، اور اسے صارفین کی رقم محفوظ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپوریشن نے اس ضمن میں ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے

    سیلیکون ویلی امریکہ کا سولہواں بڑا بینک ہے،یہ بینک 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد بند ہو گیا ہے اور اس نے ٹیک انڈسٹری کو جھٹکا دیا ہے بینک کے پاس 209 بلین ڈالر کے اثاثے اور 175.4 بلین ڈالر کے ذخائر تھے سیلیکون ویلی بینک نئے دور کی ٹیک کمپنیوں یں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو مالی مدد فراہم کرتا تھا

    گزشتہ 18 مہینوں میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے سے ٹیک کمپنیوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم ہوئی اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کے لیے خطرہ پیدا ہو گیا ہے دوسری جانب باقی بینکوں کے پاس اس سے بچنے کے لیے کافی سرمایہ موجود ہے

    2008 کے بعد سے امریکی بینک کی سب سے بڑی ناکامی دیکھنے میں آئی، سیلیکون ویلی بینک کے بند ہونے نے عالمی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا،فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپویشن کے مطابق سیلیکون ویلی بینک کا مرکزی دفتر اور تمام شاخیں 13 مارچ کو دوبارہ کھلیں گی اور تمام صارفین کو ڈپازٹس تک مکمل رسائی ہو گی

    ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی روبلوکس کارپوریشن اور اسٹریمنگ ڈیوائس بنانے والی کمپنی روکو انک کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس بینک میں کروڑوں کے ذخائر ہیں۔ روکو نے کہا کہ بینک کے پاس اس کے ڈپازٹس بڑے پیمانے پر غیر بیمہ شدہ تھے، جس سے اس کے حصص میں توسیع شدہ تجارت میں 10% کی کمی واقع ہوئی۔ ٹکنالوجی کارکن جن کی تنخواہوں کے چیک بینک پر انحصار کرتے ہیں وہ بھی جمعہ کو اپنی اجرت حاصل کرنے کے بارے میں پریشان تھے۔ فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپویشن نے کہا کہ وہ بینک کے اثاثے فروخت کرنے کی کوشش کرے گا

    خبر رساں ادارے رائیٹر کے مطابق امریکی بینکوں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران سٹاک مارکیٹ کی مالیت میں 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان کیا ہے، یورپی بینکوں کو مزید 50 بلین ڈالر کی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

    امریکی قرض دہندگان فرسٹ ریپبلک بینک اور ویسٹرن الائنس نے جمعہ کو کہا کہ ان کی لیکویڈیٹی اور ڈپازٹس مضبوط رہے، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو پرسکون کرنا ہے کیونکہ ان کے حصص گرے ہیں۔ دوسرے جیسے جرمنی کے کامرز بینک نے سرمایہ کاروں کو یقین دلانے کے لیے غیر معمولی بیانات جاری کیے ہیں۔

  • اعدادوشمار کی شعبدہ بازی؛ پاکستانی بینک اضافی ٹیکسوں سے بچ گئے

    اعدادوشمار کی شعبدہ بازی؛ پاکستانی بینک اضافی ٹیکسوں سے بچ گئے

    اعدادوشمار کی شعبدہ بازی؛ پاکستانی بینک اضافی ٹیکسوں سے بچ گئے

     پاکستانی بینکوں نے نومبر کے مقابلے میں دسمبر 2022ء میں نجی شعبے کے لیے کی جانیوالی فنانسنگ (جسے ایڈوانسز بھی کہا جاتا ہے) میں حیران کن طور پر 7.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ظاہر کیا ہے، جو 11.91 ٹریلین روپے تک جا پہنچی ہے . سلمان صدیقی کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے کہ جب ملک میں معاشی مشکلات کی وجہ سے کاروبار دھڑادھڑ بند ہو رہے ہیں۔ تاہم دوسری جانب بینکوں نے نومبر کے 22.73 ٹریلین روپے کے مقابلے میں دسمبر میں 22.46 ٹریلین روپے کے ڈپازٹس ظاہر کرتے ہوئے ان میں 1.2 فیصد کمی دکھائی ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایڈوانسز کے بڑھنے اور ڈپازٹس میں کمی نے مل کر بینکوں کو 50 فیصد ’’ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو‘‘ (ADR) کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔ اگر ’’اے ڈی آر‘‘ کا تناسب 50% سے کم ہوجاتا تو بینکوں کو اضافی ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہونا پڑتا، جس سے وہ بظاہر اعداد وشمار کی اس شعبدے بازی کی مدد سے بچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ماہ دسمبر میں بینکوں کے ڈپازٹس میں کمی دیکھ کر حیرت ہوئی کیونکہ دسمبر بینکوں کے درمیان جنگ کا مہینہ ہوا کرتا تھا، جس کی وجہ یہ تھی کہ ہر بینک سال کے اختتام پر اپنے پاس زیادہ سے زیادہ ڈپازٹس دکھانا چاہتا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    تاہم اس سال ظاہر کی جانے والی کمی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ بینکوں نے شاید دانستہ طور پر دسمبر میں نئے ڈپازٹ لینے سے گریز کیا تاکہ 50 فیصد کا مقررہ ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو حاصل کیا جاسکے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ نومبر 2022ء میں ’’اے ڈی آر‘‘ 48.8 فیصد تھا، جو دسمبر 2022ء میں 4.23 فیصد بڑھ کر 53 فیصد ہو گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بینک ڈپازٹس میں اضافہ ہونے کی صورت میں ’’اے ڈی آر‘‘ کا تناسب 50% سے کم ہوجانے کا خطرہ تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بات بھی حیران کن ہے کہ بینکوں نے دسمبر کے ایک ہی مہینے میں تقریباً 800 ارب روپے ( 7.4 فیصد) کے نئے قرضے نجی شعبے کو دیے ہیں حالانکہ اس وقت بڑی تعداد میں کاروبار گزشتہ دو مہینوں سے درآمد شدہ خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے جزوی یا مکمل بندش کی اطلاع دے رہے تھے۔

  • بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے،مزاحمت پر زخمی کرنے والا گینگ گرفتار

    بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے،مزاحمت پر زخمی کرنے والا گینگ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے

    سرجانی تفتیشی پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے اور بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے اور مزاحمت پر زخمی کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا انویسٹیگیشن پولیس سرجانی ٹاؤن نے بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں سے متعدد ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے گرفتاری عمل میں آئی ،ملزمان نے 23 ستمبر کو ایک شہری کو بینک سے پانچ لاکھ روپے لے کر نکلنے پر پیچھا کر کے دوران واردات زخمی کیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی گرفتار ملزمان میں فیضان حسن، ریحان عرف بونا اور سید آصف عرف شاہ جی شامل ہیں۔دوران واردات ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا جبکہ دیگر ملزمان اپنی ایک موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر بھر میں بنک کیش اور دیگر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان اس سے قبل گرفتار نہیں ہوئے تاہم ان کے دو ساتھی ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    چکوال کے علاقہ چوکی بشارت کی حدود میں انسانیت سوز  واقع پیش آیا جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا۔

    دوسری جانب ضلع کورنگی پولیس کی کارواٸی, غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے کراچی میں داخل ہونے والے غیر ملکی مقیم افغان باشندے گرفتار کر لئے گئے،کورنگی پولیس نے چار مختلف کارواٸیاں جس میں تھانہ کورنگی صنعتی ایریا, زمان ٹاٶن, عوامی کالونی اور الفلاح پولیس نے علاقہ گشت کے دوران 12 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کیا ۔

  • خاتون نے بہن کے علاج کے لیے بینک لوٹ لیا

    خاتون نے بہن کے علاج کے لیے بینک لوٹ لیا

    بیروت:بیروت میں ایک خاتون اپنی بہن کے علاج کے لیے بینک لوٹنے پہنچ گئیں۔غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق سالی حافظ نامی خاتون نے بینک لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم (براہ راست ) شیئر بھی کی۔

    اس ویڈیو میں انھیں بینک میں داخل ہوتے ہوئے اور چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ سالی حافظ نے بتایا کہ وہ رقم حاصل کرنے بینک میں آئی ہیں اور ان کی بہن کینسر کےباعث اسپتال میں زیرعلاج ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ کسی کو قتل کرنے یا فائرنگ کرنے یہاں نہیں آئیں اور ان کا مطالبہ صرف اپنے حقوق کا حصول تھا۔

     

    اس واقعے کے بعد انھوں نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ انھوں نے بینک سے 13 ہزار ڈالر حاصل کرلئے اور اس برانچ میں ان کے خاندان کے 20 ہزار ڈالر جمع تھے۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بہن کے علاج کے لیے 50 ہزار روپے کا خرچہ آرہا ہے۔

    سالی حافظ نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے ڈکیتی کے لیے اپنے بھانجے کے کھلونا پستول کا استعمال کیا۔ڈکیتی کے بعد سالی حافظ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کی پچھلی طرف سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • بینک، فراڈ سے متاثرہ شکایت کنندہ کو54 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم لوٹائے،صدرعارف علوی

    بینک، فراڈ سے متاثرہ شکایت کنندہ کو54 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم لوٹائے،صدرعارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کو دھوکہ دہی اور فراڈ سے متاثرہ شکایت کنندہ کو 54 لاکھ 90 ہزار روپے کی لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ صدر مملکت نے یہ ہدایت بینک کی جانب سے بد انتظامی ثابت ہونے پر وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف یو بی ایل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کی ۔

    صدر مملکت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بینک کی اپنی فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ دو چوری شدہ چیک جعلی دستخط کے حامل تھے ، لہٰذا بینک نے ان پر ادائیگی کر کے غفلت کا مظاہرہ کیا ۔ صدر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینک نے اپنے ہی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جن کے مطابق 5 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کی رقم کی منتقلی/ ادائیگی کیلئے صارف کو فون کال کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

    انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ ایس او پیز تمام صورتوں میں لاگو کرنے کے لیے وضع کیے گئے تھے اور ان کا بنیادی مقصد صارف کو ممکنہ دھوکہ دہی اور فراڈ سے بچانا ہے اور اس سلسلے میں کسی کو استشنیٰ نہیں دیا گیا ۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ چونکہ بینک شکایت کنندہ کے خلاف ناقابل تردید طور پر اپنا مؤقف ثابت کرنے اور اپنی قانونی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا، لہذا اس کی درخواست میرٹ پر نہیں اور مسترد کی جاتی ہے۔

    صدر مملکت نے مزید وضاحت کرتے ہوئےکہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق مذکورہ دونوں چیکس پشت پر کسی مہر یا تحریر سے عاری تھے ۔ انہوں نے فیصلے میں کہا کہ بینک کے ریکارڈ میں موجود شکایت کنندہ کے تسلیم شدہ دستخطوں کے ساتھ چوری شدہ چیکوں پر دستخطوں کا موازنہ نہ کرکے بینک کی جانب سے غفلت برتی گئی۔ صدر نے کہا کہ یہ ٹھوس اور واضح حقیقت بینک کے لیے شکایت کنندہ کے حق میں فیصلہ کرنے کے لیے کافی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی چیک کالعدم ہیں اور ایسے چیکوں کی بنیاد پر صارف کے اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکالی جاسکتی ۔

    فیروز خان (شکایت کنندہ) کو اپنی رقم سے ہاتھ دھونا پڑے جب ان کے دفتر سے دو چیک چوری ہو گئے اور یو بی ایل نے بغیر کسی کال بیک کنفرمیشن کے اور 5 لاکھ روپے یا اس سے زائد مالیت کے چیکس کے حوالے سے اپنے ہی قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ سے 54 لاکھ سے زائد کی رقم نکال لی ۔ شکایت کنندہ نے اپنی کھوئی ہوئی رقم کی واپسی کے لیے بینک میں شکایت درج کرائی ۔ کوئی نتیجہ نہ نکلنے پر شہری نے اپنی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کے لیے بینکنگ محتسب سے رابطہ کیا، جس نے اس کے حق میں احکامات جاری کر دیے۔ تاہم، بینک نے محتسب کے فیصلے پر عمل درآمد کی بجائے صدر عارف علوی کے پاس اپیل دائر کی جسے فیروز خان کے حق میں مسترد کر دیا گیا۔

  • سٹیٹ بینک آف پاکستان نےبینک چٹھی کے حوالے سے ایک  نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نےبینک چٹھی کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نےبینک چٹھی کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک چٹھی کا اعلان کر دیا ہے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔
    اس نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا ہے کہ بینک آف پاکستان جمعہ 1 جولائی 2022 کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہے گا جسے بینک چھٹی کے طور پر منایا جائے گا جس سے بینک اپنے اکاؤنٹس کو بند کر سکے گا۔اس لیے تمام بینک DFIS MFBS مذکورہ تاریخ کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔تاہم، بینکوں DFIS MFBS کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے.

  • برٹش کولمبیا کے بینک میں فائرنگ، 2 مسلح افراد ہلاک،6 پولیس اہلکار زخمی

    برٹش کولمبیا کے بینک میں فائرنگ، 2 مسلح افراد ہلاک،6 پولیس اہلکار زخمی

    سانیچ، برٹش کولمبیا : کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 مسلح افراد ہلاک ہوگئےجبکہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی پولیس نے منگل کو برٹش کولمبیا میں ایک بینک میں فائرنگ کے دوران دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ چھ افسران اس دوران زخمی ہو گئے، اور ممکنہ دھماکہ خیز ڈیوائس کی دریافت کے بعد قریبی گھروں کو خالی کرا لیا گیا سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد علاقے میں موجود ہے مشتبہ افراد بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے-

    شام میں دس سالوں میں3لاکھ سے زائد شہری جاںبحق ہوگئے

    قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بتایا کہ ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے ارکان صبح 11 بجے (1800 GMT) امریکی ریاست واشنگٹن کی سرحد کے قریب وینکوور جزیرے پر سانیچ کے بینک آف مونٹریال میں جائے وقوعہ پر پہنچے۔

    سانیچ پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا یہ پولیس کا جاری واقعہ ہے جس میں علاقے میں بھاری پولیس موجود ہے مشتبہ افراد سے منسلک گاڑی میں ممکنہ دھماکہ خیز ڈیوائس کی موجودگی کی وجہ سے جائے وقوعہ کے قریب واقع مکانات اور مارکیٹوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

    بعد میں، پولیس نے کہا کہ وہ جگہ جگہ پناہ حاصل کرنے کے لئے چھپ رہے ہیں لیکن بینک کے قریب کا بلاک ممکنہ بم کی وجہ سے بند رہا۔

    سانیچ پولیس کے سربراہ ڈین ڈوتھی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مشتبہ افراد "بھاری ہتھیاروں سے لیس” تھے اور ابتدائی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے باڈی آرمر پہن رکھے تھے۔

    کولمبیا کی جیل میں خطرناک قیدیوں کے درمیان خونی جھگڑا:50 ہلاک

    ڈوتھی نے کہا کہ چھ اہلکار گولی لگنے کے باعث زخمی جنہیں ہسپتال لے جایا گیا، جن میں سے کچھ جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کر دیئے جائیں گے لیکن دوسروں کو "بہت شدید چوٹیں آئی ہیں اور ان کی سرجری کی گئی ہے”۔

    ڈوتھی نے کہا، "میں اس افراتفری، المناک، متحرک، پرتشدد منظر کے بارے میں جو کچھ جانتا ہوں، اس سے یہ حقیقت کہ کوئی شہری کسی بھی طرح سے زخمی نہیں ہوا، واقعی حیرت انگیز ہے۔

    کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹر پر کہا کہ وہ تشدد سے "حیران اور غمزدہ” ہیں۔

    ٹروڈو نے کہا، میں آج فائرنگ میں زخمی ہونے والے پولیس افسران کو اور ان کے ساتھیوں کو جو لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے خطرے کی طرف بڑھے سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں-

    روس نےامریکی صدر،اہلخانہ سمیت 25 افراد کوبلیک لسٹ کردیا

  • کراچی میں بینک پر عام شہری سے بڑی رقم  زبردستی چھین کر ملزم فرار

    کراچی میں بینک پر عام شہری سے بڑی رقم زبردستی چھین کر ملزم فرار

    کراچی میں بینک پر عام شہری سے بڑی رقم زبردستی چھین کر ملزم فرار :

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں جرم کی واردات ہوئی ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں جرم ہر گزرتے دن کے ساتھ بھڑتے جا رہے ہیں ۔کبھی چوری ،کبھی نہ حق قتل اور کبھی زیادتی ان سب جرائم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    مزید تفصیلات کے مطابق ابھی حال ہی میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پھر سے ایک جرم کی رپورٹ سامنے آئی ہے ۔علاقے نارتھ ناظم آباد میں عام شہری بینک میں سے 35 لاکھ روپے جمع کروانے کیلیے آیا تھا ۔جیسے ہی اس نے پیسے نکالے تو اس شہری کو اندازہ نہیں تھا کہ وہاں پر موجود اور افراد اس کو دیکھ رہے ہیں ۔ان افراد نے اس شہری سے پیسے کھینچ لیے اور فرار ہوگئے ۔

    جب پولیس کو اس سب واقعے کے بارے میں آگاہ کیا تو پولیس نے اس سارے واقعے کی تفتیش کے بعد بتایا کہ یہ شہری جانوروں کے چارے کا کام کرتا ہے۔ اور یہ بینک اسلئیے آیا تھا کیونکہ اس کو اس رقم کو بینک میں رکھوانا تھا ۔ اس حوالے سے پولیس نے تسلی دی اور کہا کہ فنگر پرنٹس کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں۔ کرائم ڈیٹابیس اور نادرا سے ریکارڈ بھی چیک کرایا جائے گا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ اگر ریکارڈ معلوم ہو جائے تو ملزمان کو ڈھونڈنے میں مدد مل سکتی ہے ۔اور اس مقصد کے لیے پولیس کوشیش کر رہی ہے ۔

  • صدر مملکت نے دو شہریوں کو لٹنے سے بچا لیا

    صدر مملکت نے دو شہریوں کو لٹنے سے بچا لیا

    صدر مملکت نے دو شہریوں کو لٹنے سے بچا لیا

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک الفلاح کو بینکنگ فراڈ سے متاثرہ شہریوں کو 19 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بینک صارفین کو انٹرنیٹ بینکنگ، ڈیجیٹل خدمات ، فراڈ سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے متعلق آگاہ کرے،

    لاہور کے شہری محمد شہزاد نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی کوشش کی اس کے اکائونٹ میں کافی رقم تھی تاہم اس کی نقد رقم نہیں نکلی بعد میں انکوائری سے معلوم ہوا اس کے اکاؤنٹ سے 1,479,255 روپے کی رقم غیر قانونی طریقے سے نکالی گئی پتہ چلا کہ بینک نے رجسٹرڈ فون نمبر سے فون کال موصول ہونے کے بعد الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر سہولت کو فعال کر دیا تھا اسی طرح اس کے اکائونٹ سے رقم کسی دوسرے اکائونٹ میں منتقل کر دی گئی مذکورہ صارف نے بینک میں شکایت درج کروائی لیکن یہ حل نہ ہوئی

    اسی طرح گوجرانوالہ کی شہری اسماء عتیق کومذکورہ بینک کی ہیلپ لائن سے کال موصول ہوئی خاتون شہری نے ذاتی ڈیٹا کال کرنے والے کے ساتھ شیئر کیا اکاؤنٹ سے 499,400 روپے کی رقم نکال لی گئی شہریوں نے رقم کی واپسی کے لیے بینک سے رجوع کیا، لیکن بینک نے اس کی رقم واپس نہیں کی دونوں شکایت کنندگان نے اپنی شکایات کے ازالہ کیلئےالگ الگ بینکنگ محتسب سے رجوع کیا، جس پر بینکنگ محتسب نے کھوئی ہوئی رقم واپس کرنے کا حکم دیا بینک نے محتسب کے فیصلوں کے خلاف صدر مملکت کو الگ الگ درخواستیں دائر کیں دونوں درخواستوں کی سماعت کے دوران بینک نے استدعا کی کہ صارفین نے ذاتی بینکنگ تفصیلات نامعلوم افراد کے ساتھ شیئر کیں بینک رقم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں اس لئے بینک نقصان کا ذمہ دار نہیں

    صدرمملکت نے بینک کی درخواستیں اس بناء پر مسترد کردیں کہ بینک نے اکاؤنٹ ہولڈرز کی رضامندی درخواست کے بغیر الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر سہولت کو فعال کیا صدر مملکت نے کہا کہ بینکوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین کے مفادات کا تحفظ کریں ،بینک کی طرف سے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے مضبوط نظام نصب نہیں کیا گیا اسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، بینک نے چینل فعال کرنے سے پہلے سہولت کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں صارفین کو آگاہ نہ کیا ، صدر مملکت نے کہاکہ مذکورہ بینک ، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعد و ضوابط سے غفلت اور عدم تعمیل کا مرتکب ہوا ، سٹیٹ بینک کے متعلقہ قوانین، قواعد و ضوابط کی دفعات کی تعمیل کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہ کئے گئے ،بینک نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ،بد انتظامی کا مرتکب ہوا، محتسب کے اصل فیصلوں کو مسترد کرنے کا کوئی جواز فراہم نہیں کیا گیا۔محتسب کے اصل فیصلوں میں کوئی خامی نہیں ، بینک کی درخواست مسترد کی جاتی ہے

    تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    سگی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

    والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار