Baaghi TV

Tag: بیوروکریسی

  • پاکستان میں بیوروکریسی کی نااہلی کاروبار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے: آئی ایم ایف کا دبنگ انکشاف

    پاکستان میں بیوروکریسی کی نااہلی کاروبار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے: آئی ایم ایف کا دبنگ انکشاف

    اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کی سست روی اور ریگولیشنز کی وجہ سے پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل ہے، بیوروکریسی کی نااہلی کاروبار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، سرمایہ کاری کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں جبکہ کرپشن میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

    عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں بیوروکریسی کی نا اہلی کاروبار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، بہت زیادہ ریگولیشنز سے بھی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ کمزور ٹیکس سسٹم ٹیکس ادائیگیوں میں رکاوٹ ہے ۔

    آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان ٹیکس ادائیگی کا عمل آسان بنائے اور کاروباری ماحول بہتر کرنے کیلئےغیر ضروری ریگولیشنز ختم کی جائیں۔

  • اسلام اباد ہل کررہ گیا :وفاقی بیورکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ،سیکرٹری خزانہ بھی  تبدیل

    اسلام اباد ہل کررہ گیا :وفاقی بیورکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ،سیکرٹری خزانہ بھی تبدیل

    اسلام آباد،اسلام اباد ہل کررہ گیا :وفاقی بیورکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ،سیکرٹری خزانہ بھی تبدیل ،اطلاعات کے مطابق آج کا دن اس حوالے سے اہم ہے کہ آج وفاقی دارالحکومت میں بڑے بڑے فیصلوں کے اثرات اور ثمرات نے سب کو ہلا کررکھ دیا ہے ، ادھر ذرائع کے مطابق وفاقی بیورکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ،سیکرٹری خزانہ یوسف خان کوتبدیل کردیا گیا ،

     

     

     

    ادھر کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں و تبادلے کئے گئے ہیں جن کے تحت وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ یوسف خان کو تبدیل کر کے گریڈ21کے ایڈیشنل سیکرٹری حامد یعقوب شیخ کو انچارج سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا جبکہ یوسف خان کو سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل لگا دیا گیا ،

     

     

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد سمیت گریڈ20کے 12افسران کو گریڈ21میں ترقی دے دی گئی ،ترقی پانے والوں میں سیکرٹریٹ گروپ کے پانچ اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سات افسران شامل ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری خزانہ یوسف خان کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے گریڈ21کے حامد یعقوب شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج خزانہ تعینات کردیا ۔

     

     

    اسلام آباد سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یعقوب شیخ وزارت منصوبہ ترقی واصلاحات میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ عبدالعزیز عقیلی کوایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت منصوبہ بندی لگا دیا گیا ۔سیکرٹریٹ گروپ کے جن افسران کو گریڈ20سے گریڈ21 میں ترقی دی گئی ہے ان میں حسن رضا سعید، مسز صبینہ قریشی،علی اصغر ،محمد طاہر نور اور محمد شعیب اکبر شامل ہیں ۔

     

     

    یہ بھی کہا گیاہے کہ ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن افسران کو گریڈ20سے21میں ترقی دی گئی ہے ان میں بلوچستان میں تعینات علی طاہر ، پنجاب میں تعینات کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان ، محمد حسن اقبال ، فواد ہاشم ربانی،چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد ،اوورسیز پاکستانیز ڈویژن میں تعینات زاہد علی عباسی اور کے پی کے میں تعینات فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ افتخار علی ساہو شامل ہیں۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوروکریسی کشمیریوں کی حمایت میں عملی طور پر دفاتر سے باہر نکل آئی

    ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوروکریسی کشمیریوں کی حمایت میں عملی طور پر دفاتر سے باہر نکل آئی

    لاہور : ہر پاکستانی کشمیری ہے یہ دعویٰ نہیں بلکہ ہر پاکستانی صدق دل سے یہ ثابت بھی کررہا ہے. پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیوروکریسی نے دفاتر سے نکل کر کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا . سول سروس کے چھوٹے بڑے تمام افسران نے اس موقع پر اس عہد کے اعلان کیا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے آخری حد تک جائیں‌گے.

    تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف صوبائی محکموں کے سیکرٹریز ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے استنبول چوک پہنچے، جہاں افسران و ملازمین نے پندرہ منٹ کھڑے ہو کر کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیا، اس موقع پر مختلف صوبائی محکموں سیکرٹریز کا کیا کہنا ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ بیورکریسی کو بھی کشمیریوں سے اتنی ہی محبت ہے جتنے کسی دوسرے محب وطن پاکستان کو ، فرق صرف یہ ہے کہ پہلے والی حکومتوں نے علامتی طور پر تو کئی بار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا لیکن موجودہ حکومت نے ہر پاکستانی کو موقع دیا کہ وہ اپنے جزبات کا اظہار کرکے کشمیری مسلمانوں کے یہ پیغام دے کہ ہم تیار ہیں اور خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کی مدد کرتے رہیں گے ، اسی تناظر میں آج کے دن پوری قوم نے یک زبان ہو کر بھارت سمیت پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں اور کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • بیوروکریسی ہماری سنتی نہیں‌، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ؛ اوپر سے حکم ہے کہ بس جائز کام کرنے ہیں‌،افسران کا جواب ؛ وہ اوپرکون ہے ؟

    بیوروکریسی ہماری سنتی نہیں‌، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ؛ اوپر سے حکم ہے کہ بس جائز کام کرنے ہیں‌،افسران کا جواب ؛ وہ اوپرکون ہے ؟

    لاہور : پی ٹی آئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پھٹ پڑے ، بیوروکریسی کی طرف سے پروٹوکول نہ ملنے کی وجہ سے شکوے اور شکایتیں جاری ہیں ، دوسری طرف بیوروکریسی کا کہنا ہے کہ ہمیں‌ اوپر سے حکم آیا ہے کہ جائز کام ضرور کریں مگر ناجائز کام کرنے کا سوچیں بھی ناں ، اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں گورنر پنجاب سے ارکان نے شکوے کیے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کی گورنر سے ملاقات کے دوران بیوروکریسی کے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی پی ٹی آئی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بیوروکریسی کے رویے سے پریشان ہیں اور ارکان اسمبلی کے یہ تحفظات وزیراعظم عمران خان تک پہنچائیں گے، بیوروکریسی اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری اس سرد جنگ کی وجہ سے بہت سے معاملات التواء کا شکار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس وقت صورت حال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نالاں ہیں کہ ان کی کوئی بات نہیں سنتا جبکہ بیوروکریسی خوفزدہ ہے کہ کوئی غلط کام کیا تو ان کی پکڑ ہو جائے گی، احد چیمہ اور فوادحسن فواد ابھی تک شہبازشریف کی ہر بات تسلیم کرنے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بیوروکریسی کا کہنا ہے کہ اگر کسی سائل کا مسئلہ حل نہ ہو تو وہ وزیراعظم شکایت پورٹل پرشکایت کر دیتا ہے، جس پر بیوروکریسی کو فوری ایکشن لینا پڑتا ہے۔ ارکان اسمبلی اور وزراءاگر بیوروکریسی کو کھل کر کام کرنے کا موقع دیں تو معاملات سلجھ سکتے ہیں

    دوسری طرف بعض سنیئر افسران کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں بیوروکریسی پر چیک ضرور رکھا جائے کہ وہ کوئی غیرقانونی کام نہ کریں، غیر قانونی کام کی صورت میں جزا و سزا کا سسٹم فعال کیا جائے، ارکان کی دخل اندازی ختم ہوگی تو خود بخود میرٹ پر مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے اور سسٹم میں بہتری اسی سے ہی آئے گی۔