Baaghi TV

Tag: بیورو کریٹس

  • بیورو کریٹس وائس چانسلر ،سندھ کی سرکاری جامعات میں ہڑتال کا اعلان

    بیورو کریٹس وائس چانسلر ،سندھ کی سرکاری جامعات میں ہڑتال کا اعلان

    سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں نے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے اور اساتذہ کی مستقل تقرریوں کو روکے جانے کے حکومت سندھ کے فیصلوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو پورے صوبے کی پبلک سیکٹر جامعات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)نے جامعہ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دونوں دن سندھ کی پبلک سیکٹر جامعات میں صوبائی حکومت کے مذکورہ فیصلوں کے خلاف ہڑتال اور تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے، پیر کو اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس میں ہزاروں اساتذہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا گھیرا اور وزیر اعلی ہاس کی جانب مارچ بھی کیا جا سکتا ہے جس میں ہمارے ساتھ طلبہ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اختیار گھمرو، پروفیسر کلیم اللہ، پروفیسر عبدالرحمن ناگ راج اور ڈاکٹر محسن علی و دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین، سیکریٹری اور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے گزشتہ ماہ منعقدہ ایک اجلاس میں ہمیں یقین دلایا تھا کہ یہ فیصلے واپس ہو جائیں گے لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ بیوروکریسی کی مدد سے جامعات میں بہتری آئے گی۔

    اساتذہ رہنماؤں نے سوال کیا کہ کیا بیوروکریٹس جن محکموں میں کام کر رہے ہیں ان میں بہتری آگئی ہے جو اب جامعات میں یہ کوشش کی جا رہی۔ رہنماؤں نے کہا کہ اگر اساتذہ کی جز وقتی تقرری ہوگی تو جامعات میں اکیڈمک بہتری کیسے آئے گی۔انہوںنے کہا کہ بیوروکریسی کے لیے ٹیچنگ اور ریسرچ کا تجربہ اور پی ایچ ڈی کی شرط ختم کی جا رہی ہے، جب بیوروکریٹ خود نان پی ایچ ڈی ہوگا تو وہ کیسے اکیڈمک ریسرچ کرائے گا اور پی ایچ ڈی کے لیے اجلاس چیئر کرے گا۔رہنماؤں نے کہا کہ بیوروکریٹس تو حکومت اور وزرا کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں، یہ فیصلہ جامعات کی خود مختاری ختم کرنے کی کوشش ہے۔

    سیکریٹری فپواسا سندھ چیپٹر نے کہا کہ یہ سب کچھ اٹھارہویں ترمیم کے خلاف عملی اقدام ہے، اگر ایسا ہے تو پھر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اٹھارہویں ہی ختم کر دے۔انہوںنے کہا کہ جامعات کی بجٹڈ پوسٹس پر تقرریوں کے لیے وزیر اعلی سندھ سے اجازت کی شرط رکھ دی گئی ہے جو خلاف ضابطہ ہے، یہ وائس چانسلرز کو بلیک میل کرنے کے مترادف ہے کیونکہ بجٹڈ پوسٹ کی جامعات کی سینڈیکیٹ سے منظوری لی جاتی ہے جس میں حکومت سندھ کے نمائندے بھی موجود ہوتے ہیں پھر بھی سندھ حکومت نے بھرتیوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔اس موقع پر فپواسا پاکستان کے نمائندہ نے کہا کہ اگر یہ مطالبات ممظور نہ ہوئے تو ہم ملک کی دیگر جامعات میں اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔پریس کانفرنس میں سندھ کی 11 جامعات کے اساتذہ نمائندے شریک ہوئے۔

  • وفاقی بیورو کریسی میں  تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    وفاقی بیورو کریٹس کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹس کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق سندھ حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 19 کے زین العابدین انصاری کا تبادلہ منسوخ کیا گیا ہے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔طوحہ حسین بگٹی ،اشفاق گھمن ،افتخار گیلانی اور محمد اقبال 2025میں ریٹائر ہوجائیں گے ۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ اطلاعات مبشر توقیر شاہ کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل، انفارمیشن سروس اکیڈمی، تقرر کے منتظر کاشف زمان پریس رجسٹرار، وزارتِ اطلاعات اور پریس رجسٹرار، وزارتِ اطلاعات کنول افتخار کو ڈائریکٹر جنرل، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ سیکریٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے افسران کی ریٹائرمنٹس کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    جنوبی کوریا میں صدر نے مارشل لاء نافذ کردیا

    پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں اضافہ ختم

    حکومت کر لی، اب آرام سے جیل کاٹو، مریم نواز کا عمران خان کو مشورہ

    پاکستان کا سکیورٹی کونسل میں مسلم ممالک کی مستقل نشست کا مطالبہ

  • نااہل اور نکمے بیورو کریٹس کی چھانٹی،ڈائریکٹری رٹائرمنٹ رولز پرعملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

    نااہل اور نکمے بیورو کریٹس کی چھانٹی،ڈائریکٹری رٹائرمنٹ رولز پرعملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نااہل اور نکمے بیورو کریٹس (Dead wood) چھانٹی کرنے کیلئے وزارتوں اور ڈویژنوں میں ڈائریکٹری رٹائرمنٹ رولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ سے وزارتوں اور ڈویژنوں میں ڈائریکٹری رٹائرمنٹ رولز پر عملدرآمد اور پیشرفت کےحوالے سے رپورٹ طلب کرلی-

    فارن فنڈنگ کیس : تمام رسیدیں فراہم کرچکےہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا، وزیر اعظم

    کابینہ اراکین نے اعلی سطح کی بیوروکریسی کا جدید دور کے ہائپرکائنیٹک ماحول سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہ ہونے کے باعث ہائبرڈ نظام قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔

    پہلے مرحلے میں بڑی وزارتوں اور ڈویژنوں میں نجی شعبہ سے تجربہ کار ،ماہر پروفیشنل اور بہترین ٹیلنٹ بھرتی کئے جانے کا امکان ہے۔

    دستاویز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کابینہ اراکین نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی بیوروکریسی اور بطور خاص اعلی سطح کی بیوروکریسی جدید دور کے ہائپرکائنیٹک ماحول سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں، مسائل کے بولڈ اور آؤٹ آف دی باکس حل تلاش کرنے کیلئے تارکین وطن اور نجی شعبہ سے اسپیشلسٹ اور پروفیشنلز لانے کی ضرورت ہے ۔

    کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟ وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے سوال

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے متحرک ہوگئیں ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) میں اس حوالے سے رابطہ بھی ہوا ہے جبکہ اس معاملے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اگلے چند دنوں میں اسلام آباد میں ملاقات ہوگی شہباز شریف کو اِس ملاقات کیلئے نواز شریف نے ’گرین سگنل‘ دے دیا ہے شہباز شریف ملاقات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اِن ہاؤس تبدیلی پر آمادہ کریں گے جے یو آئی سے رابطےکے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان رابطوں میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔

    گوانتاناموبےکو قائم ہوئے 20 برس مکمل،امریکا کا جیل کو مکمل بند کرنے کا ارادہ

    ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نےکبھی نہیں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا جائے، ہم آئینی طریقہ ہی اپنانے کے حامی ہیں جو ان ہاؤس تبدیلی ہی بنتا ہے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کے اکٹھےہونے پر اِن ہاؤس تبدیلی میں مشکل نہیں ہوگی۔

    ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں بھی چند لوگ جلد عام انتخابات سے متعلق ہمارے مؤقف کےحامی ہیں، توقع ہےدونوں جماعتوں کےدرمیان آئندہ انتخابات کے معاملے پر بھی جلد اتفاق ہوجائےگا

    کورونا وبا:ملک میں ایک ہزار 467 کیسز رپورٹ،2 افراد جاں بحق