Baaghi TV

Tag: بی سی سی آئی

  • آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور شروع

    آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور شروع

    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے دوران گیند پر تھوک لگانے پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تجویز پر بی سی سی آئی کے اندر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جمعرات کو ممبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی پی ایل میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کو یہ تجویز پیش کی جائے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدائی طور پر کووڈ 19 کےدوران احتیاطی اقدام کے طور پر میچ میں گیند کو چمکانے کے لیے تھوک لگانے کی پرانی مشق پر پابندی عائد کردی تھی۔

    موبائل فونز کی درآمدات میں 13فیصد کمی

    دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دیں گے،سعید غنی

    جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کا تقرر کردیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کا تقرر کردیا

    ممبئی: مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئے کوچ کا تقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم اختلافات اور شکستوں کے سبب تنقید کی زد میں ہے، ایسے میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ سے محض چند روز پہلے نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے جس سےہیڈکوچ گوتم گمبھیر کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ بڑے ناموں کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیجنڈ کرکٹر سیتانشو کوٹک کو بھارت کے نئے بیٹنگ کوچ طور پر چنا ہے، سوراشٹرا کے مشہور کرکٹر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کیلئے ذمہ درایاں سونپی گئی ہیں بھارت کے موجودہ کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، بولنگ کوچ مورنے مورکل، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ، اور دو اسسٹنٹ کوچ، ابھیشیک نائر اور ریان ٹین ڈوشیٹ شامل ہیں۔

    جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی

    بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق کوٹک چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے پہلے بیٹنگ کوچ کا کردار سنبھالیں گے، بھارت کو 22 جنوری سے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔

    دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا جبکہ اس پریس کانفرنس میں ہیڈکوچ گوتم گمبھیر شریک نہیں ہوں گے البتہ کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر ٹیم کا اعلان کریں گے۔

    ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،ملزم سنجے عدالت پیش،فیصلہ آج

  • مسلسل خراب پرفارمنس،بھارتی کرکٹ بورڈ دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور

    مسلسل خراب پرفارمنس،بھارتی کرکٹ بورڈ دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور

    نئی دہلی: مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور ہوگیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں حیران کن وائٹ واش اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-3 سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں،کرکٹرز کو بیرون ملک دوروں پر اہلخانہ کو ساتھ نہ لے جانے کا آپشن ممبئی میں بی سی سی آئی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے جس میں سلیکٹر اجیت اگرکر، ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما سمیت دیگر بورڈ اراکین موجود تھے-

    پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے، وزیراعظم

    بھارتی بورڈ پرانے اصول کو دوبارہ متعارف کروانا چاہتا ہے، جسے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ختم کردیا گیا تھا، جس کے تحت کھلاڑیوں کے ہمراہ اہلخانہ اور گرل فرینڈز سمیت کسی کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی بورڈ حکام کا خیال ہے کہ دورے کے دوران بیویوں اور اہلخانہ کے کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، بارڈر-گواسکر ٹرافی سیریز کے دوران کئی کرکٹرز اہلخانہ کیساتھ دورہ آسٹریلیا پر موجود تھے۔

    اے این ایف کی کارروائیاں،تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

    رپورٹس کے مطابق45 دن سے زیادہ چلنے والے ٹورنامنٹ یا سیریز کے لیے اہلیہ کھلاڑی کے ساتھ صرف 14 دن رہ سکتی ہے تاہم مختصر دوروں کے لیے قیام کی حد کو کم کر کے صرف 7 دن کر دیا جائے گا آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں ویرات کوہلی،کے ایل راہول اور ان کی بیویوں کے ساتھ دیکھا گیا-

    حماس کے ساتھ جھڑپ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک,10 زخمی

    رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام بھارتی کھلاڑیوں کو ٹیم بس میں سفر کرنا ہوگا، پچھلے کچھ سالوں میں بہت سے کھلاڑی تنہا سفر کرنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا،ٹیم اتحاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اب تمام کھلاڑی ٹیم بس سے ہی سفر کریں گے، کوئی کھلاڑی کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اسے الگ سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    غوطہ لگا کر گناہوں سے نجات پائیں، بھارت میں تاریخی مہا کمبھ میلے کا آغاز

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا بینک بیلنس کتنا؟جان کر ہوش اڑ جائیں

    بھارتی کرکٹ بورڈ کا بینک بیلنس کتنا؟جان کر ہوش اڑ جائیں

    نئی دہلی: دنیائے کرکٹ کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا بینک بیلنس 20 ہزار 686 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2024 میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے بینک بیلنس میں 4 ہزار 200 کروڑ بھارتی روپوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 20 ہزار 686 کروڑ (یعنی پاکستانی روپوں میں 67 ہزار 651 کروڑ روپے سے زائد) ہے۔

    بی سی سی آئی کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے میڈیا رائٹس کی فروخت اور دو طرفہ سیریز کے ذریعے حاصل ہوتا ہے،بی سی سی آئی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بھی سب سے بڑا حصہ دیا جاتا ہے، اس کے بعد انگلینڈ، آسٹریلیا اور پھر پاکستان کا نمبر آتا ہے۔

    جون 2022 میں بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کے میڈیا حقوق 5 سال کی مدت کیلئے 48 ہزار 390 کروڑ روپے میں فروخت کیے تھے، اگلے مالی سال کے دوران بی سی سی آئی کو 10 ہزار 54 کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے جبکہ اس کا بجٹ 2 ہزار 348 کروڑ ہے، اس تمام آمدنی میں سے بورڈ تمام 38 اسٹیٹس کو سالانہ گرانٹ کی مد میں بھی بھاری رقم ادا کرتی ہے۔

  • کرکٹ چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

    کرکٹ چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اگے گھٹنے ٹیک دیے اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کے فیوژن ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کر دی۔

    بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاہدے کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، جس کے میچز پاکستان اور دبئی میں منعقد کیے جائیں گے۔ 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک-بھارت میچ بھارت میں نہیں بلکہ سری لنکا میں منعقد ہوگا، پی سی بی کا بڑا مطالبہ پورا ہونے کے بعد چیمپینز ٹرافی کے شیڈول اعلان چند دنوں متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ بھارت 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ پر ہائبرڈ ماڈل پر راضی نہیں، بھارت پاکستان کو اپنے ملک میں کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے اس لیے معاہدے پر دستخط کرنے سے کترا رہا تھا، تاہم پاکستان 3 سال تک ہائبرڈ ماڈل برقرار رکھنے کے مطالبے پر قائم رہا تھا۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق پی سی بی کو بھارت کے میچوں کی میزبانی کا موقع ضائع کرنے پر کوئی زر تلافی نہیں دیا جائے گا، تاہم اس کے بدلے میں پی سی بی کو 2027 کے بعد آئی سی سی وویمن ٹورنامنٹ کی میزبانی ملے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں بورڈز کا 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا ہے، جس کے تحت پاکستان، بھارت کے خلاف لیگ مرحلے کے میچز بھارت میں نہیں بلکہ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں پارٹیاں آئی سی سی، بی سی سی آئی اور پی سی بی اس پیش رفت پر خوش ہیں۔یاد رہے کہ 11 دسمبر کو ڈان نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی 2025 میں بھارت کے ساتھ میچز پر ہائبرڈ ماڈل کے مؤقف کو برقرار رکھا تھا، دبئی میں چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا، پی سی بی کے اعلیٰ عہدے داران مذاکرات میں شریک رہے۔دوسری جانب بھارتی نشریاتی ادارے’ این ڈی ٹی وی’ نے دعویٰ کیا تھا کہ چیمپنئز ٹرافی نہ کھیلنے پر پاکستان کو مالی اور قانونی طور پر بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے، جس میں 8 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی، اس کے بعد فائنل ہوگا۔

    تنگوانی: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا احتجاجی مارچ

    بھارتی فرنچائز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

    سندھ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، شرجیل میمن

    کراچی سے دبئی جانے والے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

  • بی سی سی آئی میں جے شاہ  کے بعد خالی عہدے پر نیا سیکریٹری مقرر

    بی سی سی آئی میں جے شاہ کے بعد خالی عہدے پر نیا سیکریٹری مقرر

    نئی دہلی: دیواجیت سائیکیا کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا نیا سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق دیواجیت سائیکیا کو سابق سیکریٹری جے شاہ کے عہدہ خالی کرنے پر ترقی دی گئی ہے، وہ اس سے پہلے جوائنٹ سیکریٹری کی خدمات سرانجام دے رہے تھے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے تصدیق کی ہے کہ دیواجیت سائیکیا کو سیکریٹری نامزد کردیا گیا ہے۔

    بی سی سی آئی کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق سیکریٹری جے شاہ کے یکم دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا تھا جس کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا،انہوں نے کہا کہ نے نومنتخب سیکریڑی کو خوش آمدید کہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ دیواجیت سائیکیا پیشے کے لحاظ سے وکیل اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور ایڈمنسٹریٹر ہیں، انہوں نے 4 فرسٹ کلاس میچوں میں آسام کی نمائندگی کی جسمیں انہوں نے 54 رنز بنائےحال ہی میں، ایڈوکیٹ جنرل دیواجیت سائیکیا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ ڈائریکٹر کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے دبئی میں آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں اپنے نئے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔

  • ہندو انتہا پسندوں کیجانب سے  بھارت بنگلادیش کرکٹ میچز منسوخ کرانے پر پریشر بڑھنے لگا

    ہندو انتہا پسندوں کیجانب سے بھارت بنگلادیش کرکٹ میچز منسوخ کرانے پر پریشر بڑھنے لگا

    نئی دہلی: ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بنگلادیشی ٹیم کے بائیکاٹ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ پر پریشر بڑھنے لگا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم جاناجگروتی سمیتھی نامی رائٹ ونگ گروپ نے میچز کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کو خط لکھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں ہندوؤں پر جاری مظالم کی وجہ سے میچز نہیں ہونے چاہئیں، گروپ نے مطالبہ کیا کہ میچز اس وقت تک نہیں ہونے چاہئیں جب تک ہندوؤں پر مظالم بند نہ ہوں۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات اور گھمبیر کو آمنے سامنے بٹھا دیا

    واضح رہے کہ قبل ازیں ایک اور ہندو تنظیم مہاسبھا نے دھمکی دی تھی کہ بنگلادیشی ٹیم کی آمد پر وہ اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کریں گے،بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے چنئی میں کھیلا جائے گا اور 12 اکتوبر تک جاری رہنے والے دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز شامل ہیں، بھارت اور بنگلادیش کے درمیان میچز چنئی، کانپور، گوالیار، دہلی اور حیدرآباد میں شیڈولڈ ہیں جبکہ میچز کے دوران کئی مقامات پر مظاہروں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    دنیا کی معمر ترین بلی انتقال کر گئی

  • بھارتی کرکٹ بورڈ  نے ویرات اور گھمبیر کو آمنے سامنے بٹھا دیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات اور گھمبیر کو آمنے سامنے بٹھا دیا

    ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اور ویرات کوہلی کا انٹرویو جا ری کر دیا، انٹرویو کا ٹیزر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: بی سی سی آئی نے گمبھیر اور کوہلی کے درمیان بدھ 18 ستمبر کو ایک خصوصی بات چیت جاری کی، جہاں دونوں افراد نے اپنے کیریئر اور ذہنیت کے بارے میں بات کی،جس کا پورا انٹرویو جلد ریلیز کیا جائے گا تاہم ٹیزر نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے۔

    ماضی میں گوتم گمبھیراور کوہلی کے تعلقات کبھی خوشگوار نہیں رہے اور انڈین پریمئیر لیگ کے دوران بھی تعلقات خراب رہے جب کہ دونوں کرکٹرز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔

    گوتم گمبھیر اسوقت بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ ہیں جبکہ ویرات کوہلی بطور پلئیر اسکواڈ کا حصہ ہیں، بورڈ نے دونوں کے درمیان ماضی کے تلخ رشتوں کو دیکھتے ہوئے اس ساتھ بٹھانے کا فیصلہ کیا جس کی خوب تعریف ہورہی ہے انٹرویو میں گوتم گمبھیر اور کوہلی نے کیرئیر، باہمی اختلافات اور رنجشوں پر بات کی ہے۔

    سی ٹی ڈی کی کارروائی،لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    کوہلی نے پوچھا، "جب آپ بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں اور آپ مخالف ٹیم کے کھلاڑی کے ساتھ تھوڑی سی بات چیت کرتے ہیں، تو کیا آپ کو کبھی ایسا لگا کہ یہ آپ کو زون سے باہر جانے اور ممکنہ طور پر آؤٹ کروا سکتا ہے؟

    گمبھیر نے جواب دیا کہ آپ کے درمیان مجھ سے زیادہ جھگڑے ہوئے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ آپ اس سوال کا مجھ سے بہتر جواب دے سکتے ہیں-

    کوہلی نے کہا کہ وہ اپنے سابقہ ​​اختلافات کو دور کر چکے ہیں اس نے کہا کہ تو، ہم یہاں ہیں۔ہم نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اور تمام جھگڑوں کو ختم کر دیا ہے۔” گمبھیر نے ہنستے ہوئے جواب دیا، "یہ بات چیت کی ایک اچھی شروعات ہے ۔”

    روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

  • بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں

    ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں ملنے لگیں۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے بھارت روانہ ہونا ہے لیکن اس سے قبل ہی ٹیم کو دھمکیاں موصول ہونے لگیں، شیڈول کے تحت بنگلہ دیش کو پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر چنئی میں اور 27 ستمبر کو کانپور میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے بنگلادیشی ٹیم کے خلاف ہندو جماعت نے کانپور ٹیسٹ کے دوران احتجاج کی کال دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث کانپور ٹیسٹ کو اندور منتقل کیا جاسکتا ہےہندو محاسبہ کے نائب صدر جیویر بھردواج کا کہنا ہے کہ ہم گوالیار میں بنگلہ دیش کے ساتھ ٹی 20 میچ بھی نہیں ہونے دیں گے، ٹیسٹ سیریز کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور ہم بی سی سی آئی سے رابطے میں ہیں۔

  • چیمپئنز  ٹرافی پر ہم  وہی  کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی، نائب صدر  بی سی سی آئی

    چیمپئنز ٹرافی پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی، نائب صدر بی سی سی آئی

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کا پاکستان میں اگلے سال منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو بھیجنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیم کا ایونٹ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی-

    نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ابھی وقت ہے، ایونٹ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی، چیمپئنز ٹرافی پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی، بھارتی ٹیم اس وقت پاکستان بھیجیں گے جب حکومت اجازت دے گی۔

    صدر مملکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں ہونی ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے تین وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے،چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کم سے کم سفر کرنے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے،ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں منعقد ہوں گے۔

    بھارتی شہر احمد آباد میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں