Baaghi TV

Tag: بی سی سی آئی

  • ایشیا کپ:بھارت کی ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کی مشروط رضامندی

    ایشیا کپ:بھارت کی ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کی مشروط رضامندی

    بھارت نے ایشیا کپ 2023ء میں پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کی رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا کرکٹ بورڈ ہائبرڈ ماڈل کو مشروط طور پر قبول کرے گا جس میں بھارت نے شرط رکھی ہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان کو تحریر ی یقین دہانی کرانا ہوگی۔

    بھارت میں ورلڈ کپ جیت کر آئیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے بڑا طمانچہ ہو گا،شاہد آفریدی

    اس حوالے سے بی سی سی آئی باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا، اس ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے مقابلے بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے۔

    بھارت کے فیصلے کے بعد ہی ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کرے گا۔

    نیوزی لینڈ کی پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کر رہا ہے جبکہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے، بھارت کے ایشیا کپ میں پاکستان آنے سے انکار پر پاکستان نے بھی انڈیا میں ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا سخت موقف اختیار کیا ہے، تاہم دونوں بورڈز کے درمیان پاکستان کی جانب سے تجویز کیے جانے والے ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت جاری ہے۔

    ایشیا کپ:ہائبرڈ ماڈل منصوبے بے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

  • ایشیا کپ:ہائبرڈ ماڈل منصوبے بے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

    ایشیا کپ:ہائبرڈ ماڈل منصوبے بے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

    ایشیا کپ کے نئے ہائبرڈ ماڈل نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا ہے، جب کہ بھارت نے آمادگی ظاہر کرنے کی صورت میں ورلڈکپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اپنے ملک آنے کی یقین دہانی طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی :ایشیا کپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں پاک سرزمین پر ہونا ہے مگر بھارت نے دورے سے انکار کر دیا، میزبانی ہاتھ سے جاتے دیکھ کر پی سی بی نے ’’ہائبرڈ ماڈل ‘‘ کا فارمولہ پیش کیا جس کے تحت ابتدائی چار میچز پاکستان میں ہوں گے، پھر ٹیمیں بقیہ میچز کیلیے خصوصی طیارے کے ذریعے یو اے ای چلی جائیں گی،البتہ بھارتی بورڈ نے اس تجویز کا بھی مثبت جواب نہیں دیا تھا۔

    ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے یو اے ای میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی

    بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی سخت گرم موسم میں عرب امارات میں میچز پر اعتراض کیا ،ایسے میں پاکستان نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایشیا کپ کے حوالے سے تجویز منظور نہ کی گئی تو گرین شرٹس بھارتی سرزمین پر شیڈول ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھی نہیں آئیں گے، یو اے ای کی جگہ سری لنکا میں میچز کرانا پڑے تو ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم پاکستان کو ہی دینا پڑے گی۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کےایشیا کپ اور ورلڈکپ کے حوالے سےسخت موقف نے بھی بھارت کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے علیٰ حکام کو پیغام بھجوا دیا گیا کہ ٹھیک ہے ہم ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لیتے ہیں جواب میں پاکستان بھی ورلڈکپ کیلیے بھارت آنے کی یقین دہانی کرائے، ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا،البتہ مثبت ردعمل سامنے آنا خارج از امکان نہیں ہے۔

    اے سی سی کے سربراہ اور بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے لیے فیصلہ مشکل ہوگیا ہے، نجم سیٹھی سے ملاقات کرنے والے اے سی سی کے نائب صدر نے جے شاہ کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے –

    پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

    ذرائع نے بتایا ہےکہ پاکستان ہا ئبرڈ ماڈل کے مشروط ہونے پر حکومت سے مشاورت کرےگا، سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال اور افغانستان ہائبرڈ ماڈل کے پہلے مرحلے کے لیے پاکستان آنے پر رضامند ہیں، دوسرے مرحلے کے لیے دبئی اور سری لنکا پر ڈیڈلاک ہے، پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سری لنکا میں انعقاد کے حامی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جے شاہ بی سی سی آئی کی اسپیشل میٹنگ کے موقع پر عہدیداران سے ایشیا کپ پر بھی رائے لے سکتے ہیں، جے شاہ کی آئی پی ایل میں مصروفیات کے باعث ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے معاملات التوا کا شکار ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلےکا منتظر ہے، پی سی بی آئندہ ہفتے کے دوران ایشیا کپ کے حتمی فیصلے کے لیے پر امید ہے۔

    ایشیا کپ کے فیصلےکے بعد پاکستان ورلڈکپ کے حوالے سے فیصلہ کرےگا، پاکستان نے بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنےکا تاحال کوئی گرین سگنل نہیں دیا اور نہ وینیوز پر ہاں کہا ہے۔

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کا خصوصی جنرل اجلاس ہفتے کو ہوگا، اس موقع پر ایشیا کپ کے ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘ کی منظوری لی جا سکتی ہے، اس روز ورلڈکپ کا شیڈول بھی جاری ہونے کا امکان ہے، بی سی سی آئی اس سے قبل ہی پاکستان سے دورے کی یقین دہانی چاہے گا، گرین شرٹس کا میزبان سے میچ احمد آباد پر رکھنے کی اطلاعات سامنے آنے پر پی سی بی پہلے ہی اعتراض کر چکا ہے-

    ذرائع کے مطابق ہائبرڈ ماڈل میں 4 میچز پاکستان میں ہوں گے، وینیو لاہور ہونےکا امکان ہے، پاکستان اور نیپال کا پہلا میچ ہوگا، ایونٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گا، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں اپنے گروپ کے تین میچز پاکستان میں کھیلیں گی اکتوبر،نومبر میں ون ڈے ورلڈکپ بھارتی سرزمین پر ہوگا، ٹیمیں ایشیا کپ کو میگا ایونٹ کی تیاریوں کا بہترین موقع سمجھتی ہیں۔

    نجم سیٹھی نے بھارت کو زیادہ حصہ دیئے جانے پر آئی سی سی سے وضاحت …

  • کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ  نے ایڈوائزری جاری کر دی

    کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی

    بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کوویڈ-19 ایڈوائزری جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس دوران بھارت میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا بھی سیزن ہے، ایسے میں بی سی سی آئی نے کوویڈ-19 ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

    کیماڑی میں زہریلی گیس سے اموات،میڈیکل بورڈ کی رپورٹ آ گئی

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے ٹیم مالکان، کھلاڑیوں اور معاون عملے سے کہا ہے کہ وہ کوویڈ-19 کے سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کردیں جبکہ حکومت کی جانب سے سماجی فاصلے کی ہدایات سمیت جو اصول کہے جائیں گے ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,435 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کےبعد تعداد 4.47 کروڑتک پہنچ گئی ہےدارا لحکومت دہلی، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، اڈیشہ اور پنجاب میں ایک ایک جبکہ مہاراشٹرا میں 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    شاہین شاہ نے اپنی 23ویں سالگرہ سسرال میں منائی،تصاویر

    دوسری جانب رواں سال بھارت میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ بھی شیڈول ہے جو 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا، اگر کورونا وائرس کی صورتحال مزید گھمبیر ہوئی تو میگا ایونٹ کے امکانات تقریباً معدوم ہوسکتے ہیں۔

  • ایشیا کپ:  نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آنے کے معاملے پر نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور یہ بات بھارتی بورڈ کے سیکرٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بتا دی ہے،بھارت نے دوسرے بورڈز کو بھی صورتحال سمجھنےکا کہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے دوبارہ بھارت کا مؤقف اے سی سی کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں دوہرایا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان سفر کی اجازت نہیں ملےگی تمام ممبران نے ایک ماہ انتظار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کو ایشیا کپ کی پاکستان کی میزبانی پر اعتراض نہیں، ایشیاکپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور میزبان پاکستان ہی ہوگا، ایونٹ کے میچز تین وینیو دبئی، شارجہ اور ابو ظبی میں ہوں گے۔

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاکپ 2023 میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

    ایشین کرکٹ کونسل اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

    بی سی سی آئی کے عہدیدار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایشیاکپ کو ہر صورت منتقل کرنا پڑے گا۔ کوہلی، روہت، شبمن گِل کے بغیر ٹورنامنٹ کو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کو بتایا کہ اگر ہندوستان پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی ہندوستان میں 2023 کا ورلڈکپ نہیں کھیلے گا۔

    یاد رہے کہ 2023 میں بھارت نے ورلڈکپ جبکہ 2025 میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی ہے۔

    کوہلی سے جھگڑا کیوں ہوا،سہیل خان نے وجہ بتادی

  • بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم سیٹھی

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔

    باغی ٹی وی: بحرین میں ہوئے ایشین کرکٹ کاؤنسل کےاجلاس میں پی سی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میزبانی کا ڈٹ کر کیس لڑاجبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا موقف پیش کیا کہا کہ بھارتی بورڈ کا مؤقف تبدیل نہ ہوا تو ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوسکتا ہے بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائےگی۔

    کوہلی سے جھگڑا کیوں ہوا،سہیل خان نے وجہ بتادی

    ذرائع کے مطابق نیوٹرل وینیو کے طور پر یو اے ای اور قطر کے ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے, ایشیا کپ متاثر ہوا تو ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈلاک ہوگا۔

    بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے مطابق حکومتی اجازت کے بغیر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے اپنے اپنے موقف سے نہ ہٹنے کے بعد اب مارچ میں اے سی سی کے اجلاس اہمیت اختیار کرگیا ہے جس میں ایشیاء کپ کے حوالے سے فیصلے ہوگا۔

    اگر پاکستان میں یہ ایونٹ ممکن نہ ہو پایا تو سری لنکا اور یو اے ای ممکنہ متبادل آپشن ہوسکتے ہیں، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اجلاس کے بعد بحرین سے دوبئی پہنچ گئے ہیں جہاں ایک روز قیام کےبعد وطن واپس لوٹیں گے۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جاپان اور انڈونیشیا کو پاتھ وے پروگرام میں شامل کرنے کے ساتھ سالانہ کیلنڈر آف ایونٹس اور بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی

    مارچ میں اے سی سی اور آئی سی سی دونوں کے اجلاس شیڈولڈ ہیں، دوسری جا نب اے سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ پر بھی بات ہوئی اور بورڈ نے افغانستان کا بجٹ 9 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد تک کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں رواں سال شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی، مگر سیکریٹری بی سی سی آئی و صدر اے سی سی جے شاہ نے چند ہفتے قبل اپنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ستمبر میں ہونے والے ایونٹ کیلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایونٹ کسی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

    جواب میں اس وقت کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم نہ آئی تو پاکستان بھی اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا، اے سی سی کا ایونٹس کیلنڈر جاری کیا گیا تو اس میں ایشیا کپ موجود رہا مگر میزبان کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

    پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایشیا کپ کا کوئی امکان نہیں، بی سی سی آئی اپنی ٹیم نہ بجھوانے کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ایونٹ یواے ای یا پھر سری لنکا منتقل ہوجائے گا مگر میزبانی کے حقوق پی سی بی کے پاس رہیں گےحالیہ واقعات کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پر خدشات میں اضافہ ہوا ہے،یہی موقف آئی سی سی اجلاس میں بھی دہرایا جائے گا۔

    ایک بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا تھا کہ جے شاہ بورڈ میٹنگ کیلیے بحرین میں ہیں مگر بھارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ بلو شرٹس پاکستان نہیں جائیں گے کیونکہ حکومتی کلیئرنس حاصل نہیں ہوسکی۔

    یاد رہے کہ جے شاہ کا تعلق بھارت کے سیاسی خاندان سے ہے،وزیر داخلہ امیت شاہ کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہوں نے ہمیشہ کرکٹ پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کو ترجیح دی نجم سیٹھی نے ایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی بیان بازی اور کیلینڈر جاری کرنے کو دھونس قرار دیا تھا، پیچیدہ صورتحال میں ان کا ردعمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس کے بعد اکتوبر میں پاکستان ٹیم کو بھی ورلڈکپ میں شرکت کیلیے بھارت جانا ہے پی سی بی پہلے ہی واضح کر چکا کہ ایونٹ کی میزبانی اپنے ملک میں ہی کرے گا۔

    ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے…

  • ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی  ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے سامنے ہوں گے

    ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے سامنے ہوں گے

    لاہور: ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی کے معاملے پر پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے سامنے ہوں گے-

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ ابھی تک کئی فیصلے سامنے آئے مگر ایشین کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ نہیں ہورہی تھی جس کے لیے حکام کو قائل کرلیا،اچھی خبر یہ ہے کہ اب 4 فروری کو بحرین میں اجلاس ہوگا، یہ بہت اہم پیشرفت ہے-

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

    نجم سیٹھی نے کہا کہ جن مسائل پر باتیں کی جارہی ہیں ہم ان سوالات کو وہاں اٹھائیں گے، میڈیا میں اس سے زیادہ کچھ کہنا مناسب نہیں ہوگا،میں فی الحال کسی موقف کو دل میں ہی محفوظ رکھوں گا، بحرین میں جو صورتحال سامنے آئی گی اسی کے مطابق اپنا ردعمل اور پالیسی تشکیل دیں گے۔

    ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

    2014 اور 2015 میں بھارتی ٹیم کی دورہ پاکستان کے حوالے سے وعدہ خلافی پر پی سی بی کی جانب سے کیس دائر کیے جانے اور فیصلہ خلاف ہونے کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا گیا کہ کیا اس بار بھی کوئی ایسا جارحانہ قدم اٹھایا جاسکتا ہےجس پر نجم سیٹھی نےکہا کہ ہم اپنے ممکنہ اقدام کے بارے میں سوچیں گے مگر ایک اور عدالتی جنگ نہیں چھیڑ سکتے-

    انہوں نے مزید کہا کہ ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کرنا چاہوں گا کہ بی سی سی آئی کیخلاف کیس مناسب انداز میں نہیں لڑا گیا،جج نے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر خوردبین سے دیکھیں تو مقدمہ پاکستان اور دوربین سے بھارت کے حق میں نظر آتا ہے،بات وہیں پر ختم ہوئی کہ بھارتی حکومت نے ٹور کی اجازت نہیں دی۔

    محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا خواتین کرکٹرز کی میچ فیس مرد کرکٹرز کے برابر کر نے کا اعلان

    بھارتی کرکٹ بورڈ کا خواتین کرکٹرز کی میچ فیس مرد کرکٹرز کے برابر کر نے کا اعلان

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر بین الاقوامی میچ فیس ادا کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکیا انہوں نےکہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ امتیازی تفریق سے نمٹنے کے لیے ہم نے پہلا قدم اٹھایا ہے، ہم اپنی خواتین کرکٹرز کے لیے مساوی فیس کی پالیسی نافذ کررہے ہیں۔


    جے شاہ کا کہنا تھا کہ صنفی مساوات کے اس نئے دور میں اب مرد اور خواتین کرکٹرز کی میچ فیس ایک جیسی ہوگی۔

    ٹی20 ورلڈکپ: بھارتی کھلاڑی ٹھنڈے کھانے سے مہمان نوزی پر ناراض

    جے شاہ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس کا بھی اعلان کیا اور انہوں نے بتایا ٹیسٹ میچز کی 15 لاکھ بھارتی روپے، ون ڈے کی 6 لاکھ جبکہ ٹی ٹوئنٹی کی 3 لاکھ روپے فیس ہو گی،میں نے تنخواہ ایکویٹی کیلئے اپنی خواتین کرکٹرز کے ساتھ وعدہ کیا تھا اور میں ان کی حمایت کے لیے اپیکس کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں-


    بی سی سی آئی کے اس فیصلے پر بھارتی خاتون کرکٹر ہرلین دیول نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور خواتین کرکٹ کے اکاؤنٹ ہینڈلر پر بھی انڈین بورڈ کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا-

    آسٹریلیا:بھارتی ٹیم نے بلیک ٹاؤن اسٹیڈیم میں پریکٹس سے انکار کردیا

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے غلطی مان لی؟

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے غلطی مان لی؟

    تنقید پر بوکھلاہٹ کا سامنا ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے بالآخرسچ کا ساتھ دے دیا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے ہم نیوز کے اینکر پرسن سید ثمر عباس کی بھارتی کرکٹ بورڈ پر تنقید کو بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر لایئک کر دیا۔

    پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سےراہیں الگ کرنےکا فیصلہ کرلیا


    بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس پر ہم نیوز کے اینکر پرسن ثمر عباس نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    بنگلادیش پریمیئر لیگ کا شاہین آفریدی اور بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز سے رابطہ

    ثمر عباس نے کہا تھا کہ بزدلوں کی طرح میدان سے بھاگنا نہیں چاہیے، کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔


    بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس ٹویٹ کو لایئک کرنے پر بھارتی شہری اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے ہیں۔

    یاد رہے کہ اگلے برس 2023 میں ایشیاکپ کی میزبانی پاکستانی کو کرنی ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شا (جو اے سی سی کے صدر بھی ہیں) نے گزشتہ روز اپنے بیان میں خود ساختہ فیصلہ سناتے ہوئے ایشیا کپ نیو ٹرل وینیو پر کھیلنے کا بیان دیا تھا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

    پاکستانی دستےنےکرغستان میں ہونیوالی ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ میں 3میڈلزجیت لئے

    جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بھارت کیجانب سے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو خط لکھ دیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اے سی سی کو لکھے گئے خط میں بھارت کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے بی سی سی آئی کے فیصلے پر سیکریٹری سے وضاحت طلب کی ہے-

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شا کے بیان کی مذمت کی ہے اورخط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے 18 رکنی اسکوارڈ کا اعلان کردیا