Baaghi TV

Tag: بی پاشا باسو

  • بی پاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش

    بی پاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش

    بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اس خوبصورت جوڑے نے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشخبری کا اعلان کیا . بی پاشا نے اپنی بیٹی کا نام دیوی رکھا ہے. جیسے ہی اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شئیر کی تو انہیں مداحوں اور دوستوں ساتھیوں کے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے. ان کی ساتھی اداکارہ دیا مرزا نے لکھا کہ اس دنیا میں خوش آمدید ننھی پری آپ کے لئے بہت پیار اور محبت . میں آپ سے ملنے کا انتظار نہیں کر سکتی. اداکارہ و گلوکارہ سوفی چوہدری نے لکھا کہ اب تک کی بہترین بہترین خبر، میں آپ دونوں کےلئے بہت خوش ہوں، خدا آپ کے اس ننھے فرشتے کو سلامت

    رکھے۔ تنیشا مکھرجی نے لکھا بہت بہت مبارک ہو، آپ کو بہت ساری خوشیاں نصیب ہوں. ٹی وی اداکارہ سوربھی جیوتی نے لکھا ’’مبارک ہو‘‘ میں آپ کے لئے بہت خوش ہوں۔ بی پاشا نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے پیروں کی تصویر شیئر کی اس تصویر میں انہیں نومولود کے پاؤں پکڑے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کا عنوان دیا "مبارک”۔بی پاشا باسو نے سوشل میڈیا پر ہی مداحوں کو اپنے حمل کی اطلاع دی اور بیٹی کی پیدائش کی بھی اطلاع سوشل میڈیا پر دی.

  • بالی وڈ کی ہیروئنز کا پریگنینسی کے دوران شوٹ کروانے کا رواج زور پکڑ گیا

    بالی وڈ کی ہیروئنز کا پریگنینسی کے دوران شوٹ کروانے کا رواج زور پکڑ گیا

    بالی وڈ کی ہیروئنز میں پریگنینسی کے دوران فوٹو شوٹ کروانے کا رواج زور پکڑتا جا رہا ہے. عالیہ بھٹ جو کہ امید سے ہیں وہ اسی حالت میں نہ صرف کام کررہی ہیں بلکہ جہاں بھی جاتی ہیں تصاویر بنواتی ہیں. ان کی اس حالت میں وڈیوز اور تصاویر خاصی وائرل ہو رہی ہیں. اسی طرح سے بی پاشا باسو بھی اسی وقت سے گزر رہی ہیں انہوں نے بھی اپنے شوہر کے ساتھ ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے. ان کے اس بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن بی پاشا باسو یا ان جیسی دیگر ہیروئنز تنقید کی فکر نہیں کرتیں. ان دونوں سے پہلے انوشکا شرما اور کرینہ کپور نے بھی پریگنینسی کے دوران بولڈ فوٹو شوٹ کروائے .انوشکا شرما نے تو اپنے شوہر کے ساتھ بولڈ تصاویر خود سوشل میڈیا پر جاری کیں.اس سے پہلے

    بھی دیکھیں تو ماہیما چوہدری ، نیہا ککر ، جنیلیا ڈی سوزا ، ایشوریا رائے ، دیا مرزا ، شریا گھوشال ، پریتی زنٹا و دیگر نے اس پیریڈ کے دوران اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں. اگر ہم پاکستان میں دیکھیں تو ماڈ ل فیا نے پریگنیسی کے دوران ایک بولڈ فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر شئیر کیا فیا ان تصاویر کے بعد آئیں خاصی تنقید کی زد میں، فیا کی دو بیٹیاں اور شوہر بھی اس فوٹو شوٹ میں ان کے ساتھ تھے. فیا نے تنقید کرنے والوں‌کو دیا تھا منہ توڑ‌جواب اور کہا تھا کہ ان کی زندگی ہے وہ جیسے مرضی جئیں.

  • بی پاشا کو کیا اچھا لگتا ہے ان کے شوہر کرن نے بتا دیا

    بی پاشا کو کیا اچھا لگتا ہے ان کے شوہر کرن نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ بی پاشا باسو اور ان کے شوہر کرن نے کپل شرما کے شو میں شرکت کی وہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دئیے.کرن نے کہا کہ کہ ان کی اہلیہ بہت اچھی ہیں ان سے میں نے کافی کچھ سیکھا ہے جیسے صبح کو جلدی اٹھنا سیکھا ہے. ان کی مرضی کے مطابق بہت ساری چیزیں کرتا ہوں اب جیسے ان کو سرپرائز گفٹس بہت پسند ہیں . سرپرائز گفٹس کی تفصیلات شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری بیوی کے سرپرائز گفٹس کیا ہوتے ہیں اسکی تفصیلات بھی وہ مجھے لکھ کر بھیجتی ہے اور کہتی ہے کہ یہ یہ چاہیے اور مزے کی بات یہ ہے کہ مجھے کہتی ہے کہ مجھے پتہ بھی نہ چلے. بی پاشا باسو نے کہا کہ میں اس معاملے میں اپنے شوہر کی مدد کرتی

    ہوں تاکہ ان کو مسئلہ نہ ہو. کرن نے یہ بھی کہا کہ میرے دوست مجھے کہتے ہیں کہ جب سے شادی ہوئی ہے تم گھر سے کم باہر اس لئے آتے ہو کیونکہ بھابھی منع کرتی ہے تو میں کہہ دیتا ہوں ہاں، اس کے آگے بی پاشا بولیں ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ اگر کرن کام نہ کررہے ہوں تو ان کو گھر سے باہر کوئی نہیں نکال سکتا جاتے ہی نہیں کہیں اور میرا نام اپنے دوستوں میں بدنام کر رکھا ہے کہ میں انہیں‌کہیں آنے جانے نہیں دیتی. کرن نے کہا کہ میں‌شادی کے بعد بہت ایکٹیو ہو گیا ہوں اور میری زندگی بہت اچھی ہو گئی ہے . بی پاشا نے بھی کرن کی تعریف کی. اس شو میں ہنسی مذاق کافی زیادہ چلتا رہا اور بی پاشا اور ان کے شوہر کرن سے مختلف سوال ہوتے رہے جن سے آڈینز کافی محظوظ ہوتی رہی . یاد رہے کہ بی پاشا باسو آج کل امید سے ہیں.

  • انوشکا شرما، کترینہ کیف اور بی پاشا نے سونم کپور کو دی مبارکباد

    انوشکا شرما، کترینہ کیف اور بی پاشا نے سونم کپور کو دی مبارکباد

    انیل کپور کی بیٹی بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے گھر بیس اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، تب سے اب تک مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے. حال ہی میں نیتو سنگھ نے بھی سونم کپور کو مبارکباد دینے کے ساتھ انیل کپور کو نانا بننے پر مبارکباد دی ہے اسی طرح سے بالی وڈ اداکارائوں انوشکا شرما، کترینہ کیف اور بپاشا باسو نے انسٹاگرام پر سونم اور آنند آہوجا کو پیار بھری مبارکباد بھیجی ہے. تینوں اداکارائوں نے لکھاکہ سونم ہم آپ کی اس خوشی میں شریک ہیں اور بیٹے کی ولادت کی ڈھیروں مبارکباد.یاد رہے کہ سونم کپور اپنی غیر معمولی ڈریسنگ کی وجہ سے بھی مشہور ہیں سونم کا کہنا ہےکہ ان کی بہن انہیں بتاتی ہے کہ انہیں کس کوموقع پر کیا پہننا ہے. سونم کپور نے بیٹے کی پیدائش سے قبل کی اپنی کچھ بولڈ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر

    شئیر کیں جسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا.بالی وڈ اداکارہ بی پاشا باسو خود بھی ہیں امید سے انہوں نے بھی اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں ان تصاویر میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہیں. بالی وڈ میں نیا رجحان دیکھا جا رہا ہے کہ جو جو ہیروئین بھی پریگیننٹ ہوتی ہے وہ اسی حالت میں فوٹو شوٹ کرواکر سوشل میڈیا کی زینت بناتی ہے حال ہی میں‌پاکستانی ماڈل فیا خان نے بھی اسی ھالت میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالیں جن پر کافی تنقید کی گئی.