Baaghi TV

Tag: بے روزگار

  • یوکرین جنگ کےباعث 48لاکھ یوکرینی ملازمتوں سےمحروم ہوچکے

    یوکرین جنگ کےباعث 48لاکھ یوکرینی ملازمتوں سےمحروم ہوچکے

    ماسکو:یوکرین جنگ کے باعث 48 لاکھ یوکرینی ملازمتوں سے محروم ہوچکے ،اطلاعات کے مطابق روس کی جانب سے رواں برس 24 فروری کو يوکرين پر کیے گئے فوجی آپریشن نے یوکرین کی معیشت کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ روسی فوجی آپریشن کی شروعات سے لے کر اب تک 48 لاکھ یوکرینی شہریوں کی ملازمتيں ختم ہو چکی ہيں۔

    یہ تعداد يوکرين ميں کل ملازمتوں کا تيس فيصد ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی یوکرین میں 48 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    ملازمتوں اور کارکنان کے حوالے سے کام کرنے والی عالمی تنظیم انٹرنيشنل ليبر آرگنائزيشن (آئی ايل او) نے يوکرين ميں جنگ کے اثرات پر پہلی مرتبہ باقاعدہ رپورٹ جاری کی ہے۔

    انٹرنيشنل ليبر آرگنائزيشن کا یوکرین جنگ کے بارے ميں کہنا ہے کہ اقتصادی رکاوٹوں اور بڑے پيمانے پر لوگوں کے بے گھر ہونے اور پناہ گزين بننے سے روزگار کی مارکیٹس اور خاندانوں کی مجموعی آمدن بری طرح متاثر ہو رہی ہيں۔

    آئی ایل او کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک 50 لاکھ سے زائد یوکرینی خواتین، بچے، بوڑھے اور مرد پڑوسی اور دیگر ممالک میں پناہ لے چکے ہیں جن میں سے تقریباً 27 لاکھ کے قریب وہ جواں عمر افراد ہیں جو ملازمت کرنے والے ہیں۔ اِن میں سے 43.5 فيصد یعنی تقریباً 12 لاکھ افراد جنگ کے باعث اپنی ملازمتوں سے محروم ہو چکے ہیں۔

    انٹرنيشنل ليبر آرگنائزيشن کی اس رپورٹ کے مطابق اگر یوکرین میں جاری جنگ فوری طور پر رک جاتی ہے تو 34 لاکھ ملازمتيں واپس بحال ہو سکتی ہيں جس سے بے روزگاری کی مجموعی شرح 8.9 فيصد ہو گی۔ دوسری جانب اگر جنگ جاری رہتی ہے تو 70 لاکھ تک ملازمتيں ختم ہونے کا امکان ہے جس سے یوکرین میں بے روزگاری کی شرح 43.5 فيصد تک کی خطرناک سطح پر پہنچ سکتی ہے۔

  • سماءنیوزچینل سے نوٹس کے بغیرصحافیوں کی برطرفی پر شدید افسوس ہوا ہے:لاہورپریس کلب

    سماءنیوزچینل سے نوٹس کے بغیرصحافیوں کی برطرفی پر شدید افسوس ہوا ہے:لاہورپریس کلب

    لاہور: سماءنیوزچینل سے نوٹس کے بغیرصحافیوں کی برطرفی پر شدید افسوس ہوا ہے:لاہورپریس کلب کی طرف سے اظہارہمدردی کا اعلان ، اطلاعات کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سینئرنائب صدر سلمان قریشی ، نائب صدرناصرہ عتیق ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز ، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے سماءنیوزچینل سے نوٹس کے بغیرصحافیوں کی برطرفی پر شدید افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

    انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصا صحافیوں کا معاشی طورپربرا حال ہے ، انھیں کئی کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی یا ان کی تنخواہوں میں کٹ لگانے کا رجحان ہے جبکہ صحافتی ذمہ داریاں اداکرنے پر انھیں قتل تک کردیاجاتاہے مگر کسی بھی ادار ے کی جانب سے انھیں تحفظ فراہم نہیں کیاجاتا۔

    انھوں نے کہاکہ صحافی ملک و قوم کا اثاثہ ہیں جو عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں مگر ان کے ساتھ جس طرح سلوک کیا جاتاہے وہ تمام ملک و قوم کے لئے شرمندگی کا باعث ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ سماءنیوزچینل کی جانب سے صحافیوں کو نوکری سے فارغ کرنا ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ سماءنیوزچینل کی انتظامیہ صحافیوں کا استحصال نہ کرے اور برطرف کئے گئے صحافیوں کو فوری طور پر ڈیوٹی پر بحال کیاجائے ۔