Baaghi TV

Tag: بے نظیر

  • بینظیر بھٹو قتل کیس،اپیلوں پر 7 برس بعدسماعت،وکیل تبدیل

    بینظیر بھٹو قتل کیس،اپیلوں پر 7 برس بعدسماعت،وکیل تبدیل

    سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو قتل کیس کی 7 سال 10 روز بعد سماعت کے لئے مقرر ہونے والی 12 اپیلیں مختصر سماعت کے بعد ایک بار پھر غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئیں

    رواں برس اس اہم ترین کیس کی دوسری بار سماعت تھی، صدر آصف زرداری نے 4 چار اپیلوں میں اپنے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کو تبدیل کرکے ان کی جگہ فاروق ایچ نائیک کا وکالت نامہ پیش کیا، سزا یافتہ مجرمان پولیس افسران سابق سی پی او سعود عزیز اوراس وقت کے ایس پی سٹی خرم شہزاد نے بھی اپنے وکیل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو تبدیل کر کے اسامہ آمین قاضی کو نیا وکیل مقرر کر دیا ،

    گزشتہ روز یہ دو وکالت نامے پیش کئے گئے مقدمہ کا ایک بری ملزم رفاقت اڈیالہ جیل سے رہائی کے وقت لاپتہ ہوگیا تھا۔ عدالت کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے استفسار کیا کے بری لاپتہ ملزم کیوں ہے؟ خاتون پولیس ایس پی نے جواب دیا پولیس 7 سال سے اس کو ڈھونڈ رہی ہے، عدالت نے ناراضی اظہار کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر سی پی او راولپنڈی کو ذاتی حثیت میں ملزم کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔مجموعی طور پر بےنظیر بھٹو قتل کیس فیصلہ کے خلاف 12 اپیلوں کی سماعت ہوئی، ہائیکورٹ راولپنڈی کے جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس عبدالعزیز بنچ نے سماعت کی۔

    بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 لیاقت باغ چوک قتل کیا گیا تھا،عدالت نے 30 اگست 2017 دو پولیس افسران کو 17- 17 سال قید دس دس لاکھ روپے جرمانہ سزا سنائی اس وقت کے سی پی او سعود عزیز اس پی خرم شہزاد سیکورٹی لیپس کے ذمہ دار قرار دئیے گئےجبکہ 5 ملزمان اعتزاز شاہ، شیر زمان ،رفاقت،حسنین ،رشید بری کر دئیے گئے۔

    بینظیرانکم سپورٹ پروگرام قسط کی متوقع آمد،ڈیوائس کے حصول کیلئے بولیاں،2 تک وصولی کاانکشاف

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رقوم کٹوتی،حبیب بنک ماسٹرمائنڈ نکلا

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار وسیع: مستحقین کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچانے کا عزم

    کوٹ مبارک: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، پیسے نکوانے گئی بوڑھی خاتون کو نوسرباز عورتوں نے ٹھگ لیا

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی غریب عورتوں سے بھتہ وصولی

    میرپور ماتھیلو:باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن ، انچارج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جروارپہنچ گئے

    میرپورماتھیلو:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےفرنچائز ر، ریٹیلرزاورایجنٹ مافیاء بے لگام

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

  • سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : سندھ حکومت کی جانب سے 27 دسمبرکو بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سندھ میں 26 دسمبر کو مسیحی برادری کےسرکاری ملازمین کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ 27 دسمبر 2007 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی میں دہشتگرد حملے میں شہید کردیا گیا تھا اور ہر سال 27 دسمبر کو ان کی برسی منائی جاتی ہے۔

    ذوالفقار علی بھٹو سے دختر مشرق کا سفر طے کرنے والی بےنظیر، پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ایک عہد تھیں جو 27 دسمبر 2007 کو تمام ہوا 21جون 1953 کو کراچی میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے ہاں پیدا ہونے والی پنکی ملکی سیاست کا ایک درخشاں ستارہ بنی صرف نام ہی نہیں ان کے کام بھی بے نظیر تھے ۔ جوانی میں قدم رکھا تواعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ اور امریکہ کا انتخاب کیا۔

    اپنے والد ذوالفقارعلی بھٹو کی قید سے لے کر پھانسی تک آمریت کے دور میں بینظیر بھٹو نے ہر مصیبت اور مشکل کا ثابت قدمی اوردلیری سے مقابلہ کیا 1986 میں بینظیر بھٹو جلاوطنی کاٹ کر واپس وطن لوٹیں تو پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بن کر سیاست میں باقاعدہ قدم رکھا اور 1987 میں آصف علی زرداری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    بینظیر بھٹو 1988 میں پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں تاہم ان کی حکومت زیادہ عرصے تک قائم نہیں رہ سکی اور 20 ماہ بعد ہی ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا1993ء میں ایک بار پھر حکومت ملی لیکن 3 برس بعد 1996 میں انہیں اقتدار سے محروم کردیا گیا۔

    انیس سو اٹھانوے میں بینظیر بھٹو خودساختہ جلاوطن ہو گئیں اور کبھی لندن تو کبھی دبئی میں سکونت اختیار کی 18 اکتوبر 2007 کو بینظیر بھٹو وطن واپس تشریف لائیں تو کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں کارکنوں نے ان کا تاریخی استقبال کیا ۔

    بینظیر بھٹو کو کراچی ایئرپورٹ سے قافلے کی صورت میں لے جایا گیا، اس دوران کارساز کے مقام پر ان کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، اس حملے میں درجنوں کارکن لقمہ اجل بنے تاہم بینظیر بھٹو محفوظ رہیں۔

    27 دسمبر 2007 کو بینظیر بھٹو راولپنڈی کے مشہور لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کے بعد واپسی کے دوران کارکنوں کے نعروں کا جواب دینے کے لیے جونہی گاڑی سے سر باہر نکالا تو قاتل نے گولی چلا دی اور یوں دختر مشرق ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو گئیں۔

  • بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی منظوری

    بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام بورڈ کے ڈائریکٹرز نے پروگرام میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی منظوری دے دی جبکہ رجسٹرڈ مستحقین کی رقم منتقلی اُن کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق بی آئی ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 56ویں اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ڈاکٹر قیصر بنگالی، ثانیہ رفعت، عثمان حسن نے براہ راست جبکہ اشفاق حسن خان اور حارث گزدر نے وڈیو کے ذریعہ شرکت کی۔ سیکریٹری بی آئی ایس پی یوسف خان سمیت نادرا، وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور خزانہ کے اعلی سطح نمائندے اور بی آئی ایس پی کے اعلی افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔بورڈ نے بی آئی ایس پی کے مستحقین میں نقد رقم کی تقسیم کے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی، نئے نظام کے تحت مستحق افراد کسی بھی شیڈول بینک میں کھولے گئے اکاؤنٹ کے ذریعے نقد رقم حاصل کرسکیں گے۔

    بورڈ نے خواجہ سراؤں کو بی آئی ایس پی کے کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی پالیسی کی بھی منظوری دی۔ محترمہ شازیہ مری نے ٹرانس جینڈر پالیسی کی منظوری کو موجودہ حکومت کی ایک اہم کامیابی قرار دیا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران پر زور دیا کہ وہ اس پس ماندہ کمیونٹی کو متحرک کرنے کے لیے اپنے محکمے اور اثر و رسوخ کا استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں خواجہ سرا اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم کے فلڈ ریلیف پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 28 لاکھ خاندانوں میں 70 ارب روپے کی نقد امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔

    اجلاس میں فلڈ ریلیف پروگرام کی بھی منظوری دی گئی اور بایو میٹرک کی تصدیق میں مشکلات پانے والی مستحق خواتین کے لیے نیا طریقہ منظور کیا گیا۔ بی آئی ایس پی بورڈ نے ادارے کے پروکیورمنٹ ونگ، سائبر کرائم ونگ کو آزادانہ طریقے کام کرنے کی منظوری دی اور دیگر ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالہ سے بھی اہم فیصلے کیے۔

    بی آئی ایس پی بورڈ نے نوکری کے دوران وفات پانے والے ملازمین کے لیے گرانٹ بھی منظور کی جس کے مطابق گریڈ ایک سے آٹھ کے لئے 20 لاکھ، گریڈ نو سے 16 کے لئے 50 لاکھ اور گریڈ 17 سے اوپر کےبی آئی ایس پی ملازمین کے لئے 70 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری دی۔

    شازیہ مری کی زیر صدارت بی آئی ایس پی بورڈ اجلاس نے ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز بڑھانے کا پروپوزل خزانہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت ہر سال پے اسکیل روائز کرتی رہی ہے مگر بی آئی ایس پی کے ملازمین کے پے اسکیل 2019ء سے نہیں بڑھائے گئے۔بی آئی ایس پی بورڈ نے بلوچستان کے پانچ اضلاع کو اپ گریڈ کرنے اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ادارے کے اسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • بے نظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ: ان کا جرات مندانہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

    بے نظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ: ان کا جرات مندانہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

    شہید بے نظیر بھٹو بانی پیپلزپارٹی اور نامورشخصیت ذولفقار علی بھٹو اور ایران کے بااثر اصفہانی خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون بیگم نصرت بھٹو کے گھر 21 جون 1953 کو پیدا ہوئی۔ بے نظیر نے سیاست میں قدم رکھا تو بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں جس میں ان کی سب سے بڑی کامیابی مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیرعظم بننا تھا۔ آج 21 جون2022 کو انکی 69 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

    اسلام آباد میں مقیم سینئر صحافی محمد نواز رضا نے باغی ٹی وی کو بتایا: بےنظیر ایک بہادر خاتون تھی جن کا کردار پاکستانی سیاست کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ ان کی جرات کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ کارساز میں ان پر دھماکہ ہوا جس میں بیسیوں کارکنان شہید ہوگئے لیکن بی بی شہید واپس نہیں گئیں بلکہ یہ جانتے ہوئےبھی کہ انہیں قتل کردیا جائے گا مگر وہ پاکستان میں رہیں۔
    نواز رضا مزید بتاتے ہیں: کارساز کے بعد وہ لیاقت باغ آئیں جہاں وہ زندگی کی بازی ئیں لیکن انہوں نے سیاست میں تاریخ رقم کردی کہ ہمیشہ سیاست میں بہادر زندہ رہتے ہیں ناکہ وہ بزدل جو گھروں سے باہر ہی نہیں نکلتے ہیں اور ایسے لوگوں کا سیاست میں کوئی مقام نہیں ہوتا۔

    محمدنواز کے مطابق: بے نظیر بھٹو بہادری کا ایک استعارہ تھیں اور انہوں نےہمت کے ساتھ ناصرف اپنے سیاسی مخالفین بلکہ ان قوتوں کا بھی مقابلہ کیا جو انہیںپاکستانی سیاست اور ملک دونوں سے باہر کرنا چاہتے تھے۔ اگر بے نظیر زندہ رہتی تو تیسری بار بھی وزیراعظم پاکستان رہتی لیکن یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں۔

    نوجوان بلاگر : رجب علی فیصل نے باغی ٹی کو بتایاکہ: اس میں کوئی شک نہیں کہ بینظیر بھٹو ایک بہادر خاتون تھی لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ بی بی کے قتل کے بعد پیپلزپارٹی کی حکومت رہی مگر افسوس صد افسوس انکے اصل قاتل آج بھی آزاد ہیں۔

    رجب علی فیصل کہتے ہیں کہ: بے نظیر بھٹو کا مقدمہ لاوارثوں کی طرح لڑا گیا جس میں کوئی گواہ بھی پیش نہیں کئے گئے مثال کے طور پر امین فہیم اور ناہیدخان اس وقت بی بی کے ساتھ موجود تھے جب انہیں قتل کیا گیا لیکن بے نظیر کے خاندان کی طرف سے نہ کوئی صحیح پیروی کی گئی اور نہ ہی ان گواہوں کو پیش کیا گیا۔
    علی فیصل کے مطابق: بے نظیر کے قتل میں ٹھیک ویسا ہوا جیسا ذولفقار علی بھٹو کے قتل میں ہوا تھا۔ بھٹو کے قتل کے بعد بے نظیر نے نعرہ لگایا "جمہوریت بہترین انتقام ہے” لیکن ایسی جمہوریت کا اچار ڈالیں گے جس میں مجرمان کو بجائے پھانسی پر لٹکانے کےانہیں اقتدار کی خاطر معاف کردیا جائے۔

    رجب فیصل نے بنگلہ دیش کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ: بھلے ہمیں بنگلہ دیش سے سو اختلافات ہوں مگر یہ بات ماننی پڑے گی کہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار میں آنے کے فورا بعد اپنے باپ شیخ مجیب الرحمان کے قاتلوں کے خلاف مقدمات چلا کر انہیں پھانسیاں دلوئیں اور اگر دیکھیں تو ہم سے علیحدگی اختیار کرنے والا ملک آج ہم سے کتنا آگے ہے۔ نہ وہاں مذہبی شدت پسندی ہے اور ناہی دہشتگردی ہے۔ اور نہ کبھی کسی غیرسویلین کی یہ جرات ہوئی کہ وہ غیرآئینی طریقے سے وہاں کی حکومت خلاف کوئی ذرا برابر بھی حرکت کرسکے۔

    رجب علی فیصل کا خیال ہے کہ: جیسے بے نظیر نے اپنے والد کے قتل پر سمجھوتہ کیا اسی طرح انکے خاندان اور بالخصوص آصف علی زرداری نے بھی دانستہ نادانستہ بے نظیر کے قتل پرسمجھوتہ کیا اور اقتدار کو ترجیح دی۔ اور یہی وجہ ہے کہ آج تک پاکستان میں غیرجمہوری قوتیں ملکی حکومتوں پر حاوی رہتی ہیں۔ تو جہاں بے نظیر کی بہت ساری خوبیاں ہیں وہی یہ بڑی بڑی خامیاں بھی ہیں لیکن ہمارے ہاں چونکہ غلطیوں کی نشاندہی ہی نہیں کی جاتی جسکے سبب آج تک پوری قوم کی آنکھوں پر پٹی پڑی ہوئی ہے لیکن تاریخ کبھی بھی چھپ نہیں سکتی اور ایک نہ ایک دن تاریخ اپنے آپ کو ضرور دہراتی ہے پھرسچ چاہے کتنا ہی کڑوا ہو سامنے آ ہی جاتا ہے۔

    آج نیوز کے گروپ چیف شہاب زبیری نے مرحومہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر انکی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: وہ قوم کا فخر اور آئیکون تھیں۔ جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


    ‏پیپلزپارٹی کے سوشل میڈیا سیل سے جاری ایک پیغام میں بینظیر بھٹو کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا: "بینظیر بھٹو نے عوام کے حقوق کی بحالی، معاشی و اقتصادی ترقی، پاکستان میں جمہوریت کے قیام، جمہوری اداروں کی بحالی، عدلیہ کے استحکام، خواتین کی خودمختاری اور عوام کو بنیادی حقوق کی رسائی کیلئے انتھک جدوجہد کی۔‎”
    https://twitter.com/MediaCellPPP/status/1539095766240833538
    پیپلزپارٹی کی رہنماء سینیٹرسحر کامران نے اپنے ایک پیغام میں کہا: "بینظیر بھٹو ایک شخصیت کا نام نہیں، ایک نظریہ کا نام ہے، ایک نقطہ نظر کا نام ہے، ایک فکری سوچ کا نام ہے۔ شدت پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کرنے والی بینظیر، کھیت میں کپاس چنتی عورت کی ترقی کی بات کرنے والی بینظیر اپنی سوچ اور فکر میں بھی بینظیر تھی‎۔”


    بینظیر بھٹوکے صاحبزادے اور وزیرجہ خارجہ بلاول بھٹو زداری نے اپنی والدہ کی سالگرہ پر ایک پیغام میں کہا کہ: بینظیر شہید نے تیس سال سے زائد جمہوریت کی بقاء، اور معیشت و غریبوں کی بہتری سمیت اسلام کے امن کے پیغام کیلئے جدوجہد کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • بینظیر نشونما اور تعلیمی وظیفہ پروگرام کرنا چاہتے ہیں :وزیراعلیٰ سندھ

    بینظیر نشونما اور تعلیمی وظیفہ پروگرام کرنا چاہتے ہیں :وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی:اب صوبے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت، وفاقی حکومت سے مل کر بینظیر نشونما اور تعلیمی وظیفہ پروگرام کرنا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری اور انکے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد میں سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر عصمت طاہرہ، ڈی جی نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری (این ایس ای آر) نوید اکبر، ڈی جی سندھ بی این آئی ایس پی ثمر تالپور، ڈائرکٹر بیت المال ڈاکٹر عدنان، تخفیف غربت گروپ کے رہنما احمد علی خٹک شریک ہوئے۔

     

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ساتھ وزیر تعلیم سید سردار شاہ، معاون خصوصی برائے سماجی شعبہ حارث گزدر، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری، اسپشل سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ رحیم شیخ شریک تھے۔

    ادھر اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ بینظیر کارڈ کے ذریعے کیش ٹرانسفر پروگرام 2018 میں شروع کیا گیا، نیشنل پاورٹی اسکور کارڈ کی سروے 11-2010 میں کی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری نے سندھ میں 7.744 ملین ہاؤس ہولڈ کو کور کیا ہے، 101 تحصیل سطح پر ڈیسک قائم کی گئی ہے تاکہ رہ جانے والے گھر بھی شامل ہوسکیں، نادرا کی شہریت رجسٹری کے ذریعے تصدیق کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سات ہزار تین ماہ میں مستحق خواتین کو اے ٹی ایم کے ذریعے دیتے ہیں، سندھ میں ابھی تک 425.445 ارب روپے 2.9 ملین خواتین کو دیئے جاچکے ہیں، بینظیر تعلیمی وظیفہ پروگرام کے تحت پورے ملک میں پرائمری سے کلاس 12 تک وظیفہ ملتے ہیں۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ ابھی تک 2021592 طلباء کو وظیفہ مل چکا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے صوبائی محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر کام کیا جائے، سندھ حکومت، وفاقی حکومت سے مل کر بینظیر نشو نما اور تعلیمی وظیفہ پروگرام کرنا چاہتی ہے، سندھ حکومت کی تعلیم ان پروگرامز کا جائزہ لے گی تاکہ اسکو مل کر شروع کیا جائے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات

    آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات

    نواب شاہ:آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات میں آصف علی زرداری نے خطاب بھی کیا ہے

    نواب شاہ سے ذرائع کے مطابق اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب کے جیالوں سے ان کی خیریت دریافت کی، مختصر خطاب بھی کیا، اپنے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام کارکنان سے ملاقات کروں، اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے خاص لگاؤ ہے

     

    آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاست دانوں نے ہمیشہ اس ملک کی خوش حالی کی بات کی ہے، ہمیں لوٹ کر اپنے عوام میں آنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہمیشہ عام آدمی کے روزگار سے متعلق فکرمند رہتی تھیں، یہی فکر آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں موجود ہے،

    نواب شاہ سے پی پی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ عمرے کی متعدد بار سعادت نصیب ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خوش نصیب نوجوان ہیں کہ بیت اللہ کا دروازہ ان کے لئے کھولا گیا،

    ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر سید قائم علی شاہ، ضیا لنجار، غلام قادر چانڈیو، عاجز دھامراہ ، طارق مسعود آرائیں، غلام شاہ لغاری، خان بہادر بھٹی، سلیم جلبانی، عبدالستار کیریو، علی مدد جتک، اسلم گل ودیگر بھی صدر آصف علی زرداری اور جیالوں کی ملاقات کے دوران موجود تھے

  • ملک بھر میں قومی خوشحالی سروےزور و شور سے جاری،بینظیر انکم سپورٹس پروگرام ثانیہ نشتر

    ملک بھر میں قومی خوشحالی سروےزور و شور سے جاری،بینظیر انکم سپورٹس پروگرام ثانیہ نشتر

    سرگودہا ۔وزیر اعظم کی معاون برائے سماجی تحفظ وچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹس پروگرام ثانیہ نشتر نے کہاکہ ملک بھر میں قومی خوشحالی سروے 30جون تک مکمل کر لیاجائیگا ۔ اب تک 70 فیصد سروے مکمل ہو چکاہے ۔ پنجاب میں 54 فیصد جبکہ سرگودہا ڈویژن میں مجموعی طورپر 28 فیصد سروے مکمل کیا جاچکاہے ۔ 70 لاکھ خاندانوں کو احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ سروے کے بعد نئے رجسٹرڈ سات لاکھ خاندانوں کو ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں کہ آپ متعلقہ بینک پر جا کر اپنے پیسے لے سکتے ہیں ۔ نئے سروے سے 13 لاکھ حقدار ایسی خواتین کو تاحال ادائیگیاں اس لئے نہیں ہوسکیں کہ ان کے پاس نادراکے شناختی کارڈ نہ ہیں ۔ انہیں بذریعہ خط کہاگیاکہ اپنے شناختی کارڈ جلد از جلد بنوا کر احساس کفالت کے پیسے حاصل کر سکتی ہیں ۔وہ آج اپنے دورہ سرگودہا کے موقع پر ڈپٹی کمشنر دفتر میں صحافیوں کو احساس کفالت پروگرام سے متعلق بریفنگ دے رہی تھیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹس پروگرام پنجاب رانا شاہد ‘ ڈی جی ہیڈکوارٹر نوید اکبر ‘ ڈپٹی کمشنر سرگودہا نائلہ باقر اور ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹس پروگرام سرگودہا مقدس نوید چیمہ بھی ہمراہ تھے ۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹس پروگرام ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس پروگرام سے بہت سے سفید پوش افراد بھی استفادہ کر رہے ہیں ان کا بھرم برقرار رکھنے کیلئے ستمبر سے ادائیگیوں کا نظام تبدیل کیاجارہاہے او رایسے سفید پوش افراد اپنے اکاونٹ سے چیک کے ذریعے بھی رقم حاصل کرسکیںگے ۔ انہوں نے کہاکہ مستحق خصوصی افراد بھی نادرا سے خصوصی شناختی کارڈ بنواکر احسا س کفالت پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ڈیجیٹل بنیادوں پر احساس سروے کیا جارہاہے جبکہ سرگودہا میں نئے ماڈل کے تحت سروے جاری ہے ۔ سرو ے کیلئے این جی اوز اور مقامی اساتذہ کی مددلی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غیر سیاسی بنیادوں پر جاری سروے کا مقصد مستحق خاندانوں کا پتہ چلا کر شفاف انداز میں رقم ان تک پہنچانا ہے ۔ انہوں نے و اضح کیاکہ احساس سروے مفت کیا جارہا ہے جس کی کوئی فیس نہیں ۔ایک سوال کے جواب میںانہوں نے بتایاکہ پچھلے سال کرونا کی وجہ سے قومی خوشحالی سروے متاثر ہوا لیکن اب دوبارہ بھر پور انداز میں سروے کا کام جاری ہے ۔ ایک او رسوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کرونا لاک ڈاؤن میں شفاف انداز میں 12 ہزار روپے فی کس ملک کی آبادی تک پہنچائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جہاں سروے جاری ہے وہاں وہ خود جا کر معائنہ کر رہی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایسے سرکاری افسران او رملازمین کے علاوہ غیر مستحق افراد جنہوں نے بینظیر انکم سپورٹس پروگرام سے کوئی مدد حاصل کی ان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ملازمتوں سے برخاست کر دیاگیا جبکہ اب ایسا شفاف نظام تشکیل دیاگیا ہے کہ کوئی سرکاری افسر یا فرد کسی قسم کی مدد نہیں لے سکے گا ۔ ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت احساس کفالت ‘ احساس وظیفہ او راحساس بلاسود قرضہ پروگرام سے اب تک لاکھوں مستحق افراد استفادہ کرچکے ہیں ۔ قبل ازیں دفتر آمد پر کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود او رڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹس پر وگرام ثانیہ نشتر کا استقبال کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے سرگودہا میں جاری قومی خوشحالی سروے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود نے سلیمان پورہ کادورہ کر کے احساس کفالت پروگرام سے استفادہ کرنے والی خواتین سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کئے ۔

  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لوٹ مار

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لوٹ مار

    قصور
    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کو رقم دینے والے ایجنٹ دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے 9 ہزار روپے فی کس رقم دینے کی بجائے تین سو روپے فی کس کٹوتی کی جا رہی ہے اکثر خواتین کے انگوٹھے لگوا کر ان کو صاف جواب دیا جا رہا ہے کہ آپکا اکاؤنٹ بند ہو گیا ہے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی لوٹ مار میں سیاسی، بیوروکریٹ، سرکاری افسران اور صاحب حثیت افراد شامل ہیں وہاں اب صارفین کو رقم دینے والے ایجنٹوں نے بھی دونوں ہاتھوں سے غریب صارفین کو لوٹنا شروع کردیا ہے قصور اور گردونواح میں غریب خواتین کو 9 ہزار روپے فی کس کی قسط فراہم کر دی گئی ہے لیکن تمام ایجنٹ غریب اور مجبور خواتین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں تین سو روپے سے دو ہزار روپے تک کی بطور رشوت لوٹ مار کی جا رہی ہے بعض خواتین کے انگوٹھے لگوا کر ان کو بتایا جا رہا ہے کہ آپکا اکاؤنٹ ہی بند ہو چکا ہے ایسی خواتین کی ساری رقم نو ہزار روپے مکمل طور پر ہڑپ کی جا رہی ہے مقامی خواتین فاطمہ بی بی، عشرت بی بی، نسرین بی بی، نصرت بی بی اور شہناز بی بی وغیرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے